Tag: PTI spokeperson

  • مریم نواز جھوٹوں کی آئی جی اور مریم اورنگزیب پی ایس اوہیں، فواد چوہدری

    مریم نواز جھوٹوں کی آئی جی اور مریم اورنگزیب پی ایس اوہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز جھوٹوں کی آئی جی اور مریم اورنگزیب پی ایس اوہیں، قوم منتظر ہے کب آپ دستاویز پیش اورپیسوں کا حساب دیں، قوم کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز جھوٹوں کی آئی جی اور مریم اورنگزیب پی ایس اوہیں، کہا جارہا ہے تھوڑا انتظار کریں، قوم برسوں سےانتظار کر رہی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قوم پیسوں کےحساب کےلیےان کی دستاویزکی منتظر ہے، 134 دن مقدمہ چلا 6 ماہ سے احتساب عدالت میں سماعت جاری ہے، سادہ سے سوالات ہیں جن کے جواب نہیں دیے جا رہے۔

    ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ وہ کہہ رہی تھیں لندن تودور پاکستان میں بھی ان کی کوئی پراپرٹی نہیں، دستاویز سےثابت ہوچکا کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کی مالک آپ ہیں، اب آپ کہہ رہی ہیں کہ تھوڑا اور انتظار کریں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ قوم کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہوچکا ہے، آپ کے پاس بتانے کو کچھ ہے تو بتائیں ورنہ اڈیالہ جانے کی تیاری کریں۔


    مزید پڑھیں :  لاڈلہ صاحب سے کہیں بس چند دن انتظار کرلیں، مریم نواز


    یاد رہے کہ عمران خان نے ٹوئٹر پر مریم نواز کے مبینہ جھوٹ اور برٹش ورجن آئی لینڈ کی فنانشنل انوسٹیگشن ایجنسی کی دستاویز شیئر کئے اور لکھا تھا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مریم نواز ہی اربوں روپے مالیت کے مےفیئرز فلیٹس کی مالک ہیں، انکا اپنا کوئی ذریعہ آمدن نہیں چنانچہ یہ پیسہ نواز شریف نے چرایا اور بیٹی کے نام پر منی لانڈرنگ کرکے باہر بھجوایا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے مریم نوازاور شہبازشریف کے بیٹے سلمان شہباز کے ٹی وی انٹریوز کی ویڈیو بھی شیئر کی اور کہا مریم نواز نے کرپشن اور چوری کے پیسے سےخریدی گئی جائیدادیں بچانے کیلئے جھوٹ بولا۔

    جس کے بعد مریم نواز نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ لاڈلہ صاحب سے کہیں بس چند دن انتظار کرلیں، واجد ضیا خود ان کاغذات کی حقیقت بتادیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی کے فیاض الحسن چوہان کو قتل کی دھمکیاں، مقدمہ درج

    پی ٹی آئی کے فیاض الحسن چوہان کو قتل کی دھمکیاں، مقدمہ درج

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے راجہ فاروق حیدر کیخلاف بیان پر دھمکیاں ملنے کے بعد مقدمہ درج کرادیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف بیان دینے پر قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، دھمکیاں راجہ فاروق حیدر کے ساتھیوں نے دی ہیں۔

    دھمکیوں کے بعد ٹی آئی رہنما نے نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ صادق آباد راولپنڈی میں مقدمہ درج کرادیا ہے، مقدمہ ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت درج کرایا گیا۔

    مقدمے میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے ریاست مخالف بیان پر انہوں نے میڈیا میں تنقید کی تھی، جس کے بعد ان کے موبائل فون پر کالز اور پیغامات آرہے ہیں، جن میں نامعلوم افراد انہیں مبینہ طور پر قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

    مقدمے میں پولیس سے استدعا کی گئی ہے کہ نادرا سے موبائل فونز مالکان کی تفصیلات حاصل کرکے ان ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔


    مزید پڑھیں : پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا وزیر اعظم آزاد کشمیر سے استعفے کا مطالبہ


    یاد رہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے بیان پر پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے ان سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشیدشاہ نے ان کے بیان کو ریاستی پالیسی کے منافی قراردیا جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ فاروق حیدر کا بیان بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔

    تحریک انصاف نے بھی وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے نواز شریف کی حمایت میں قومی سلامتی پر شرمناک وار قرار دیا

    دوسری جانب فاروق حیدر نے اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،کشمیری پاکستان سے الحاق کے علاوہ سوچ بھی نہیں سکتے۔ اس کے برعکس چھپنے والا بیان لغو ہے جس کی وہ پرزور مذمت کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کے بعد راجا فاروق حیدر نے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمٰن کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی تھی۔

    راجا فاروق حیدر نے پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور عدالتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنای اور کہا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ میں ملک کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بناؤں گا، اگر یہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان ہے کہ تو مجھے بطور کشمیری یہ سوچنا ہوگا کہ کس ملک کے ساتھ رہو۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بھارت چاہتا ہے نوازشریف اقتدار میں ہی رہے، فوادچوہدری

    بھارت چاہتا ہے نوازشریف اقتدار میں ہی رہے، فوادچوہدری

    اسلام آباد : ترجمان تحریک انصاف فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتی اخبار کہتا ہے نوازشریف کو پاک فوج مخالف دیکھا جاتا ہے، بھارت چاہتا ہے نوازشریف اقتدارمیں ہی رہے، عمران خان کی نااہلی کسی صورت نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی کسی صورت نہیں ہوگی انہوں نے کچھ نہیں کیا، مافیا کا مقابلہ کرنا آسان نہیں، ہماری ٹیم مقابلہ کررہی ہے، بنی گالہ کی منی ٹریل پیش کی،جمائما نے بھی ریکارڈ بھیج دیا، لندن اپارٹمنٹ کی خرید و فروخت کے ریکارڈ کا مطالبہ کیا گیا جو پیش کیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیسے حلال کے ہوں اور قطریوں کے نہ ہوں تو منی ٹریل مل جاتی ہے، عمران خان نے 1971سے ریکارڈ نکال لیا ہے، وہ بھی پیش کریں گے، سپریم کورٹ سوال پوچھتی ہے تو یہ ہمارا فرض ہے کہ جواب دیں، عوام کے مینڈیٹ کی بات کرنے والوں کا دامن صاف ہونا ضروری ہے۔

    ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے چمچوں نے جو الزامات لگائے اس کا جواب دے رہے ہیں، پاکستانی قانون کے مطابق لندن اپارٹمنٹ کو ڈکلیئرکرنا ضروری نہیں تھا، 1997 میں ضروری نہیں تھا کہ الیکشن کمیشن کے فارم میں اثاثے بتائیں، الیکشن کمیشن کے فارم میں اثاثوں کا خانہ2002 میں آیا۔

    انکا کہنا تھا کہ لیگی رہنما وکیلوں سے مشاورت کے بعد میڈیا بریفنگ دیا کریں، ن لیگ کو بھی نیسکول نیلسن کی طرح منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا گیا، سعدرفیق2سال سے اسٹے آرڈر پر وزارت ریلوے پر براجمان ہیں، سعدرفیق پر الزام ہے کہ انہوں نے پرائز بانڈ کے ذریعے پیسہ وائٹ کیا اور ریلوے کی زمینوں کو فروخت کررہےہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ اسحاق ڈار کرپشن کرکےمنی لانڈرنگ کاپیشہ باہرلےجاتےہیں، مذہب کا لبادہ اوڑھ کر کرپشن کرنے والے سب سے خطرناک ہیں، اسحاق ڈار،بیرسٹر ظفر اللہ جتنےمذہبی بنتے ہیں، اتنےہی کرپٹ ہیں، مذہب کا لبادہ اوڑھنے والے کچھ ایسے صحافی بھی ہیں، جنہوں نے ملک کو نقصان پہنچایا۔

    ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاناماکیس کا معاملہ گیم اوور ہے، غیریقینی صورتحال سے بچنے کیلئے استعفیٰ دینا چاہیے، مسلم لیگ ن کو بھی وزیراعظم سے متعلق سوچنا چاہیے، آئندہ ہفتے سے امید ہے پاکستان میں غیریقینی صورتحال ختم ہو جائے گی۔

    بھارتی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارتی اخبار کی خبر سے لگتا ہے نوازشریف کو پاک فوج مخالف دیکھا جاتا ہے، پاک فوج مخالف ہونے کی وجہ سے نوازشریف کا بھارت کو فائدہ ہوگا، بھارت چاہتا ہے نوازشریف اقتدار میں ہی رہے، بھارت کونوازشریف کے اقتدار میں رہنے سے فائدہ ہورہا ہے، مودی کے نوازشریف سےتعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، بتایا جائے نوازشریف نے بھارت سے کیسے تعلقات رکھےہیں، یہ کیسی خبریں آرہی ہیں نوازشریف کے جانے کا بھارت کو نقصان ہوگا۔

    ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انویسٹی گیشن رپورٹ کوتبدیل نہیں کیاجاسکتا، شریف خاندان کے خلاف کرمنل انکوائری چل رہی تھی، شریف خاندان کےخلاف کرمنل انکوائری کی رپورٹ بھی آچکی ہے، جھوٹی خبر لگاتے ہیں اور بعد میں معافیاں مانگتےہیں، جنگ گروپ کی جانب سے جھوٹی خبریں لگانے کا سلسلہ جاری ہے، جنگ گروپ جیسےادارے ملک کویرغمال بناناچاہتےہیں، معافی کافی نہیں،ایسی خبروں کا سخت نوٹس اور سرزنش کرنی چاہیے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔