Tag: PTI usman dar

  • میرا کاروبار تباہ اور فیملی کو گھر سے نکال دیا گیا، عثمان ڈار

    میرا کاروبار تباہ اور فیملی کو گھر سے نکال دیا گیا، عثمان ڈار

    سیالکوٹ : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر عثمان ڈار نے کہا ہے کہ میرا گھر، فیکٹری، کاروبار مکمل سیل کردیا گیا ہے۔

    اپنے ایک ایکس ( ٹوئٹر) پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ میری جائیداد کو سیل کرکے والدہ اور دیگر اہل خانہ کو گھر سے نکال دیا گیا ہے، پردہ دار خواتین اور بچوں کو گھر سے نکال کر سڑک پر چھوڑ دیا گیا۔

    عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ میری فیکٹریوں میں کم ازکم ڈھائی ہزار لوگ کام کرتے ہیں، ریاستی مشینری پوری قوت سے میرےخاندان پر ٹوٹ پڑی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہماری ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کے سروں سے چادر کھینچنے والے اللہ سے ڈریں، اللہ کے حضور اپنی والدہ کی مسلسل تضحیک کرنے والوں کا انصاف مانگتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ جعلی مقدمات بنا کر انتقامی کارروائی کیلئے اپنی ہی سرزمین پر اشتہاری بنا دیا گیا ہوں، عدلیہ سے اپیل ہے کہ اس بربریت کا فوری اور بلاتاخیر نوٹس لیا جائے، ہرسطح پر قانون کا سامنا کرنے اور عدالتوں کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہوں۔

    ان کا کہنا ہے کہ کیا گارنٹی ہے کہ میرے ساتھ قانون کے مطابق سلوک ہوگا؟ قانون اور اداروں کا احترام کرتا ہوں لیکن قانون پرعمل کون کرائیگا؟ معزز ججز کے حالیہ فیصلے چیخ چیخ کر بتا رہے ہیں کہ انتقامی کارروائیاں ہورہی ہیں۔

  • عثمان ڈار کا خواجہ آصف کے بیان پر شدید ردعمل

    عثمان ڈار کا خواجہ آصف کے بیان پر شدید ردعمل

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے نااہل تجربہ کاروں نے 8 مہینے میں پوری قوم کا معاشی دیوالیہ نکال دیا۔

    یہ بات انہوں نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ ہم امپورٹڈ حکمرانوں کو سیلاب کے پیچھے چھپ کر معاشی تباہی کرنے والوں کی جان نہیں چھوڑیں گے۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ پاکستان کو ہونے والے اربوں ڈالرز کے نقصان کے بذات خود آپ ذمہ دار ہیں، پروجیکٹ پی ڈی ایم لانچنگ سے پہلے ہی ناکام ہوگیا ہے۔

    انہوں نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام میں جانے سے آپ کا ڈر اور خوف ہماری جیت کا واضح ثبوت ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں عوام ثابت کردے گی کہ ان پر حکمرانی کرنے کا حق چوروں اور ڈاکوؤں کا کسی صورت نہیں ہوسکتا۔

    عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن ختم کرنے کی بجائے اپنے کرپشن کیسز ختم کرنے والی حکومت مسترد ہوچکی ہے، عمران خان دوبارہ اقتدار میں آئے گا، یہ تمام مقدمات پھر کھلیں گے۔

  • عمران خان سے بھیک مانگی جارہی ہے کہ اسمبلیاں نہ توڑو، عثمان ڈار

    عمران خان سے بھیک مانگی جارہی ہے کہ اسمبلیاں نہ توڑو، عثمان ڈار

    تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان سے بھیک مانگی جارہی ہے کہ اسمبلیاں نہ توڑو،  اتحادی جماعتیں چاہتی  ہیں کہ پاکستان کو مزید 8 ماہ اور لوٹیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے موجودہ ملکی حالات کے حوالے سے اے آر وائی نیوز کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے جب سے اسمبلیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے حکمران ٹولہ ذہنی شدید دباؤ کا شکار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کل کا فیصلہ ملک و قوم کے مفاد میں بہترین فیصلہ ہے، پی ڈی ایم تو یہی چاہتی ہے کہ ملک انارکی کی طرف جائے لیکن عمران خان نے کہا کہ میں نہیں چاہتا پاکستان سری لنکا بنے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے تو کل ہی پاکستان کے حالات بگڑ سکتے تھے، وہ ہرگز نہیں چاہتے کہ ملک کے حالات مزید خراب ہوں۔ ان کے پاس پلان اے، بی سی اور ڈی بھی ہے،

    عثمان ڈار نے واضح کیا کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی عمران خان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ عمران خان سے بھیک مانگی جارہی ہے کہ اسمبلیاں نہ توڑو، کیونکہ پی ڈی ایم چاہتی ہے کہ ملک کو مزید8ماہ اور لوٹیں۔

  • ہمیشہ کرپشن کے ریکارڈ کو ہی کیوں آگ لگتی ہے؟ واقعے کی حقیقت جلد سامنے ہوگی، عثمان ڈار

    ہمیشہ کرپشن کے ریکارڈ کو ہی کیوں آگ لگتی ہے؟ واقعے کی حقیقت جلد سامنے ہوگی، عثمان ڈار

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کرپشن کا کوئی کیس منطقی انجام کو پہنچتا ہے تو ریکارڈ کو آگ لگ جاتی ہے، ہمیشہ کرپشن کے ریکارڈ کو ہی کیوں آگ لگتی ہے؟ ہماری کوشش ہوگی کہ آگ کی تحقیقات جلد سامنے آجائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان بھی موجود تھے۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ نندی پور منصوبے میں اربوں روپے کی تاریخ ساز کرپشن کی گئی اس کا ریکارڈ بھی جل گیا۔ ایم ایم عالم روڈ پر پلازہ میں آتشزدگی پنجاب حکومت کیلئے ٹیسٹ کیس اور لمحہ فکریہ ہے، حکومت کی پوری کوشش ہوگی آگ لگنے کی تحقیقات جلد سامنے آجائے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن دھاندلی دھاندلی کا شور کررہی ہے اب تک کوئی حلقہ نہیں بتایا، دھاندلی پر پارلیمانی کمیشن نہ بننے کی ذمہ دارخود اپوزیشن ہے، اپوزیشن یہ تو بتائے کہ کس حلقے سے تحقیقات شروع کرنی ہیں۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی پرکمیشن بنایا جائے گا، پی ٹی آئی حکومت ہی الیکشن کمیشن کو بھی ٹھیک کرے گی، کوشش ہوگی کہ آئندہ عام انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہوں۔

    اس موقع پر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پلازہ کی چھٹی منزل پر صاف پانی کمپنی کا دفتر تھا، شہبازشریف کے داماد علی عمران سے یہ دفتر30لاکھ روپے ماہانہ پرلیا، شاپنگ پلازہ میں دفاتر بنانا غیرقانونی ہے، ریکارڈ جلانے کی پرانی روایات کے تحت کچھ گڑبڑ لگ رہی ہے۔

  • اسحاق ڈار کے مستعفی ہونے کے فیصلے پر سیاستدانوں کا ردعمل

    اسحاق ڈار کے مستعفی ہونے کے فیصلے پر سیاستدانوں کا ردعمل

    اسلام آباد : اسحاق ڈار کے مستعفی ہونے کے فیصلے پر اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کو خود سے استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا، اسحاق ڈار بیمار ہے یا نہیں لیکن پاکستان کی معیشت بیمار کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کے مستعفی ہونے کے فیصلے پر سیاستدانوں کا ردعمل سامنے آیا ، کسی نے کہا ڈار کو بھگا دیا تو کسی نے کہا ڈار سے زیادہ ملکی معیشت بیمار ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اسحاق ڈار کے مستعفی ہونے کے فیصلے پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈارکوبھگادیا گیا،نہ بھگایا جاتا تو شریف خاندان کے راز اگل دیتے۔

    نواز شریف اور ان کے خاندان کے خزانے کی چابی اسحاق ڈار کے پاس ہے، جووعدہ معاف ایک مرتبہ بن سکتاہےوہ آئندہ بھی ثبوت دے سکتا ہے،چنددن انتظارکرلیں ابھی بہت کچھ سامنے آئے گا۔

    اے آروائی نیوز سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما  فواد چوہدری نے کہا کہ اسحاق ڈار ملک کی معیشیت کو بیمار کر کے چلے گئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے اسحاق ڈار کے مستعفی ہونے کے فیصلے پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کے استعفے کا معلوم نہیں ہے، مسائل کے حل کیلئے آگے بڑھنا چاہیے۔

    سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغاسراج درانی کا اسحاق ڈار کے استعفیٰ سے کہنا تھا کہ ن لیگ جب بھی مشکل میں ہوتی ہے تو وزرا کو کمرمیں درد ہوتا ہے، اسحاق ڈارکو پہلےہی استعفیٰ دینا چاہئے تھا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے اسحاق ڈار کے مستعفی ہونے کے فیصلے پر کہا کہ عمران خان نےکرپشن الیون کی ایک اور وکٹ گرادی، تعجب ہےوزارت خزانہ وزیراعظم نےسنبھالنےکامنصوبہ بنالیا، لگتاہےوزارت خارجہ بھی وزیر اعظم کوہی سنبھالناہوگی۔

    پپپلز پارٹی کے سنیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ اسحا ق ڈار لندن میں بیٹھ کر وزارت چلانا چاہتے تھے،اسحاق ڈار کو خود سے استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا اس میں سیاسی بات نہیں وزارت خزانہ کی ساکھ کاسوال تھا۔

    پی ٹی آئی کے رہنما خرم نوازگنڈاپور نے اسحاق ڈار کے مستعفی ہونے کے فیصلے پر کہا کہ اسحاق ڈارکےاستعفےکی خبریں نئی ڈرامہ بازی ہے، شریف خاندان نے منصوبہ بندی کےتحت اسحاق ڈارکو فرارکرایا، اسحاق ڈارکرپشن کیسز کے اہم گواہ اور ملزم ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔