Tag: PTI vs PML N

  • لاہور: این اے122،ن لیگ اور پی ٹی آئی کی انتخابی مہم میں تیزی

    لاہور: این اے122،ن لیگ اور پی ٹی آئی کی انتخابی مہم میں تیزی

    لاہور : این اے ایک سوبائیس پر ضمنی انتخاب کےمعرکے کیلئے ن لیگ اور پی ٹی آئی کی انتخابی مہم زوروشورسے جاری ہے، آج مسلم لیگ ن کی جانب سےبھی ریلی نکالی جائےگی.

    گیارہ اکتوبر کو این اےایک سو بائیس لاہور میں ضمنی انتخاب کا معرکہ ہوگا،جس کے لئے انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے، لیگی امیدوار سردار ایازصادق اور پی ٹی آئی امیدوارعلیم خان کے ووٹرز سے مسلسل رابطے میں‌ ہیں.

    تحریک انصاف کی ریلیوں کے جواب میں آج مسلم لیگ ن حمزہ شہباز کی قیادت میں ریلی نکالے گی، جس کے انتظامات مکمل کرلیے گئے، ریلی میں لیگی متوالے عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے.

    دوسری جانب تحریک انصاف کو سمن آباد ڈونگی گراؤنڈ میں چار اکتوبر کےجلسے کی اجازت بھی مل چکی ہے جبکہ مسلم لیگ ن نو اکتوبر کو سیاسی میدان سجائے گی، شہر میں جگہ جگہ امیدواروں کی تصاویر اور کثیر سرمائے سے بنائے گئے بینرز لگے ہیں، جو الیکشن کمیشن کے ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی کا منہ چڑا رہی ہے۔

  • احتجاج سے نظام خطرے میں پڑسکتا ہے، خورشید شاہ

    احتجاج سے نظام خطرے میں پڑسکتا ہے، خورشید شاہ

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاوراپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے باہر موجود اپوزیشن نظام کو لپیٹنا چاہتی ہے۔

    قومی اسمبلی میں اظہارِخیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا تھا دھرنے اوراحتجاج کی سیاست سے نظام خطرے میں پڑسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو دھرنا دینے والی جماعت سے فوری طور پرمذاکرات کرنے چاہیئں ماحول کو بہتربنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے فیصل آباد میں سیاسی کارکنان کی موت پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کے واقعات کی مذمت کی۔

  • حیدرآباد: مسلم لیگ ن کے کارکن پی ٹی آئی کے کارکنوں پرٹوٹ پڑے

    حیدرآباد: مسلم لیگ ن کے کارکن پی ٹی آئی کے کارکنوں پرٹوٹ پڑے

    حیدرآباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی تقریب کے دوران مقامی ہال کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ اور گونواز گو کے نعرے، لیگی کارکنان مظاہرہ کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکنان پرٹوٹ پڑے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

    حیدرآباد میں ریڈیو پاکستان کے نزدیک مسلم لیگ ن کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیاتھاجس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء اسماعیل راہو اور شاہ محمد شاہ سمیت دیگر رہنماء وکارکنان موجود تھے، تقریب کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنان مقامی ہال سے ملحقہ شاہراہ میراں محمد شاہ پراحتجاجی مظاہرہ کیا اور گونواز گو کے نعرے لگائے۔

    ابھی یہ نعرے بازی جاری تھی کہ پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں لیگی کارکنان نے ڈنڈوں سے پی ٹی آئی کے کارکنان پرحملہ کردیااور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث پی ٹی آئی کے کارکنان بھاگنے پرمجبورہوگئے اورلیگی کارکنان نے بھاگتے ہوئے ان کا تعاقب بھی کیا، اس دوران ایک بزرگ کارکن کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    پی ٹی آئی کے ضلعی رہنماء ڈاکٹر مستنصر نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے کارکنان پرامن طور پر شاہراہ میراں محمد شاہ پر احتجاج کررہے تھے کہ ن لیگ کے گلو بٹوں نے پولیس کی موجودگی میں حملہ کرکے ان کے کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنایااور پولیس خاموش کھڑی ساری صورتحال دیکھتی رہی۔

    دوسری جانب واقعہ کے بعد شاہراہ میراں محمد شاہ پرصورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی اورواقعہ کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان پریس کلب کے سامنے جمع ہوگئے، واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے متاثرین الیاس آباد میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔