Tag: PTI workers

  • راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے احتجاج پر 150 سے زائد کیخلاف مقدمہ درج

    راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے احتجاج پر 150 سے زائد کیخلاف مقدمہ درج

    راولپنڈی میں تھانہ وارث خان پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 150 سے زائد رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی مری روڈ لیاقت باغ کمیٹی چوک پر پی ٹی آئی کے احتجاج گہراؤ جلاؤ کے معاملے پر 58 سے زائد پی ٹی آئی سرکردہ رہنماؤں سمیت 150 سے زائد کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

      پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ راولپنڈی تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا جس میں دہشتگردی کی دو دفعہ سمیت 12 مختلف تفات شامل کی گئے ہیں۔

    مقدمے میں سمابیہ، طاہر، شہریار، ریاض، جاز خان جازی راجہ راشد حفیظ اسلم بٹ کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر تیمور مسعود ناصر محفوظ کے نام شامل ہیں۔

    ایف آئی آے کے مطابق پی ٹی آئی کے پتھراؤ سے پولیس اہلکار بھی شدید کمی ہوئے املاک کو نقصان پہنچا قوانین کی خلاف ورزی کی گئی، درج مقدمہ میں پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اسمبلی کوبھی نامزد کیاگیا ہے۔

  • پولیس نے پی ٹی آئی  کے 100 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا

    پولیس نے پی ٹی آئی  کے 100 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا

    لاہور: پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا، اس دوران 100 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے تحریک انصاف کے 100 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لے لیا، حراست میں لئے گئے کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات کیلئے مراسلہ لکھ دیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رفتار رہنماؤں کی فہرست میں اسلم اقبال، محمود الرشید کے بیٹے میاں حسن، مہر واجد کا نام بھی  شامل ہے، اس کے علاوہ فہرست میں وقاص امجد، ندیم بارا، سمیت 42 افراد کے نام شامل ہیں۔

    مراسلے میں الزام لگایا ہے کہ فہرست میں شامل افراد اداروں کیخلاف انتشارپھیلاتے ہیں، لا اینڈ آڈر مسائل کا خدشہ ہے تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی احکامات جاری کیے جائیں۔

  • شاہ محمود قریشی کا پی ٹی آئی کارکنان کے لیے ویڈیو پیغام

    شاہ محمود قریشی کا پی ٹی آئی کارکنان کے لیے ویڈیو پیغام

    لاہور : توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو نااہلی کی سزا اور گرفتاری سے متعلق شاہ محمود قریشی نے ویڈیو پیغام کارکنان کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

    اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ ہم نے قانون کو ہاتھ میں لینا ہے اور نہ ہی املاک کو کسی قسم کا نقصان پہنچانا ہے، اپنی حقیقی آزادی کی جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے۔ وکلاء سے مشاورت اور کور کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں آگے بڑھیں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے کارکنان اور قوم میں پائے جانے والے اضطراب سے بخوبی آگاہ ہیں، قوم میں اضطراب، غم و غصہ اور ردعمل کی کیفیت فطری عمل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کارکنان اور عوام اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتے ہیں تو آئین انہیں اس کا پورا حق دیتا ہے، کارکنان اور عوام کو میسر آئینی حق سلب نہیں کیا جاسکتا۔

    پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کا کہنا ہے کہ ہمیں قانونی جنگ بھی لڑنی ہے اور سیاسی جدوجہد بھی جاری رکھنی ہے اور پرامن انداز میں آگے بڑھنا ہے، ہم سب نے مل کر چیئرمین تحریک انصاف کی آزادی کی جدوجہد جاری رکھنی ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی واضح ہدایات اور گائیڈ لائنز کی روشنی میں آگے بڑھنا ہے، پارٹی کے سینئر قائدین سے مشاورت ہوئی ہے، آج کور کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا جارہا ہے، کور کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے عدالتی فیصلے کو عوام نے انصاف کے تقاضوں کے برعکس سمجھا ہے، دستور کے آرٹیکل 10اے کے تحت انہیں فیئر ٹرائل کا بنیادی حق میسر نہیں ہوا۔

  • جناح ہاؤس حملہ کیس : پی ٹی آئی کارکنان کے ریمانڈ میں توسیع

    جناح ہاؤس حملہ کیس : پی ٹی آئی کارکنان کے ریمانڈ میں توسیع

    لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں عدالت نے 25 پی ٹی آئی کارکنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت کی۔

    اس موقع پر25 پی ٹی آئی کارکنان کو بحثیت ملزمان جوڈیشل ریمانڈ کی میعاد ختم ہونے پر جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی۔

    تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ میں کی مقدمے میں ملوث ہیں، استدعا کی کہ ملزمان کیخلاف مقدمے کا چالان تیاری کے مرحلہ میں ہے مزید مہلت دی جائے۔

    عدالت نے فریقین کے دلائل سن کر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کا حکم دیتے ہوئے اگلی سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

  • لاہور سے گرفتار متعدد تحریک انصاف کارکنان کی عبوری ضمانت منظور

    لاہور سے گرفتار متعدد تحریک انصاف کارکنان کی عبوری ضمانت منظور

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے، لاہور سے گرفتار 17 پارٹی کارکنان کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری پر جلاؤ گھیراؤ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر گرفتار کیے گئے تحریک انصاف کارکنوں کو پیش کیا گیا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کی۔

    عدالت میں پیش کیے گئے کارکنان میں قصور سے گرفتار وقاص طالب، سمیر عادی اور شیر افگن سمیت 17 کارکنان شامل تھے۔

    عدالت نے تمام کارکنان کی 27 مئی تک عبوری ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

    عدالت نے ملزمان کو 1، 1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا بھی حکم دیا ہے۔

    خیال رہے کہ 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا تھا جس کے بعد سے ملک بھر میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    امن عامہ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 3 روز کے دوران ملک بھر سے پارٹی کے متعدد رہنماؤں اور سینکڑوں عام کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار کیے گئے کارکنان پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت متعدد مقدمات قائم کیے جا چکے ہیں۔

  • اسلام آباد سے گرفتار تحریک انصاف کارکنان پر مزید 8 مقدمات درج

    اسلام آباد سے گرفتار تحریک انصاف کارکنان پر مزید 8 مقدمات درج

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے، پارٹی کے اسلام آباد سے گرفتار کارکنان پر مزید 8 مقدمات درج کرلیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کارکنان پر مزید 8 مقدمات درج کرلیے گئے۔

    کارکنان پر تھانہ رمنا، ایس پی انڈسٹریل ایریا کے دفتر پر حملے کے مقدمات دہشت گردی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں، تھانے پر حملے اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ رمنا اور ایس پی آفس کا مقدمہ تھانہ شمس کالونی میں درج کیا گیا ہے۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے 4 لیپ ٹاپس، 8 کمپیوٹرز، 5 پرنٹرز، 12 موٹر سائیکلیں و دیگر سامان لوٹا اور آگ لگائی، ملزمان نے ایس پی دفتر میں 30 لاکھ مالیت کے جنریٹر کو بھی آگ لگائی۔

    سرکار کی مدعیت میں درج مقدمات میں دہشت گردی سمیت 12 سنگین دفعات شامل ہیں۔

    ایس پی آفس پر حملے میں تحریک انصاف کے ضلعی رہنما عامر مغل سمیت 10 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، دونوں مقدمات میں 500 کے قریب نامعلوم ملزمان شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا تھا جس کے بعد سے ملک بھر میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    3 روز میں ملک بھر میں پارٹی کے متعدد رہنماؤں اور سینکڑوں کارکنان کو گرفتار کیا گیا، صرف اسلام آباد سے 9 سے 12 مئی کے دوران 493 مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

  • حکومت سندھ کا پی ٹی آئی کے 263 رہنماؤں، کارکنوں کی 30 روز نظر بندی کا اعلان

    حکومت سندھ کا پی ٹی آئی کے 263 رہنماؤں، کارکنوں کی 30 روز نظر بندی کا اعلان

    کراچی: حکومت سندھ نے پی ٹی آئی کے 263 رہنماؤں اور کارکنوں کی 30 روز نظر بندی کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ڈھائی سو سے زائد پی ٹی آئی کارکنان کو ایک ماہ کے لیے نظر بند کر دیا ہے، محکمہ داخلہ سندھ نےایم پی او کے تحت نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    گرفتار کارکنوں کو حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، اور خیرپور میرس میں رکھا جائے گا، واضح رہے کہ کراچی میں پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی ہے۔

    خیال رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد خیبر پختون خوا میں بھی احتجاجی مظاہروں میں 672 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پشاور میں 164، مردان میں 44، نوشہرہ میں 18، ہری پور میں 41 افراد گرفتار ہوئے۔ جب کہ 316 افراد کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت گرفتار کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں سابق ارکان اسمبلی بھی شامل ہیں۔

  • جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پی ٹی آئی کے 60 کارکن اٹک جیل منتقل

    جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پی ٹی آئی کے 60 کارکن اٹک جیل منتقل

    اٹک: جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پی ٹی آئی کے 60 کارکن اٹک ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے 60 کارکنوں کو اٹک ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کارکنان جلاؤ گھراو، توڑ پھوڑ اور آگ لگانے میں ملوث تھے، گرفتار بیش تر کارکنان کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی کارکنان کے ہاتھوں زخمی 10 اہل کار اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

  • لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ، کارکنان کو بلا لیا گیا

    لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ، کارکنان کو بلا لیا گیا

    لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر کارکنان کو ایک بار پھر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں اہم رہنماؤں کی ہنگامی ملاقات جاری ہے، پی ٹی آئی کارکنان کو آج رات پھر الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    پی ٹی آئی کے رہنما میاں اسلم اقبال نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اطلاع ملی ہے کہ آج رات کے کسی پہر پولیس ریڈ کیا جائے گا۔ میاں اسلم اقبال نے تحریک انصاف کے تمام کارکنان سے درخواست کی ہے زمان پارک پہنچیں۔

    سوشل میڈیا پر عمران خان کی گرفتاری کی افواہیں

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد زمان پارک پہنچیں۔

  • لاہور : عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کا جشن

    لاہور : عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کا جشن

    لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کارکنان نے منایا، اس موقع پر دھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور خوب نعرے بازی کی۔

    فیصلہ سنتے ہی کارکنان کی بڑی تعداد چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گئی جہاں جشن کا سماں بن گیا، ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں نے "عمران تیرے جانثار بےشمار”کے فلک شگاف نعرے لگائے، پی ٹی آئی این اے120کے امیدوارعباد فاروق کا کہنا تھا کہ عدالت کا فیصلہ پاکستان کی عوام، آئین وجمہوریت کی جیت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ ڈرنے کے بجائے الیکشن کے میدان میں تحریک انصاف کا مقابلہ کرے، پنجاب کا الیکشن پی ڈی ایم کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا۔

    پنجاب میں عام انتخابات سے متعلق عدالتی حکم پر سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ عوامی امنگوں کے عین مطابق آیا ہے، پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    سابق اسپیکرپنجاب اسمبلی نے کہا کہ الیکشن کمیشن تاخیر کے بجائے فوری الیکشن شیڈول جاری کرے، فیصلہ عوام کی جیت ہے، عدالت نے ملک کو آئینی بحران سے نکالنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

    مزید پڑھیں : لاہور ہائی کورٹ کا تین ماہ میں پنجاب میں الیکشن کرانے کا حکم

    یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا جس کے مطابق عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے مختصر فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن 90 روز کے اندر صوبہ پنجاب میں الیکشن کرائے۔