Tag: PTI

پاکستان تحریک انصاف یا پی ٹی آئی پاکستان کی ایک سیاسی جماعت ہے۔ اس کی بنیاد 1996 میں پاکستانی کرکٹ کھلاڑی سے سیاست دان بننے والے عمران خان نے رکھی تھی۔

پی ٹی آئی 2011 میں ایک سیاسی قوت بن کر ابھری، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے شاہ محمود قریشی، پاکستان مسلم لیگ (ف) سے جہانگیر خان ترین اور دیگر اہم رہنماؤں نے اپنی اپنی سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر شمولیت اختیار کیی، اس کے علاوہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں ان کی بھی ایک بڑی تعداد تھی جنہیں سیاسی حلقوں میں کوئی نہیں جانتا تھا، ان میں سرِ فہرست نام اینگرو کے سابق سی ای او اسد عمر کا ہے
پی ٹی آئی
PTI News
  • ’سوشل میڈیا پر گالیاں دینے والے بانی پی ٹی آئی کی طرح ذہنی مریض ہیں‘

    ’سوشل میڈیا پر گالیاں دینے والے بانی پی ٹی آئی کی طرح ذہنی مریض ہیں‘

    اسلام آباد: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اور غذائی تحفظ رانا تنویر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گالیاں دینے والے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرح ذہنی مریض ہیں۔

    رانا تنویر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو بدنام اور کمزور کرنے والے ناکام ہوں گے، پاکستان کے خلاف آئی ایم ایف کو خط لکھنے والے غدار ہیں، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا خواب دیکھنے والوں کو کبھی کامیابی نہیں ملے گی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے دن رات ایک کر کے ملک کو ڈیفالت سے بچایا، ترقیاتی منصوبوں پر پی ٹی آئی نے بھونڈی سیاست کی۔

    یہ بھی پڑھیں: ’اللہ عمران خان کو جیل سے رہائی کے ساتھ عقل بھی دے‘

    انہوں نے کہا کہ پاک فوج اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کا دفاع کر رہی ہے، ہماری فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی دنیا معترف ہے، جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والوں کو نیست و نابود کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دہشتگردوں کو ملک میں لا کر بسایا، تبدیلی کا جھوٹا نعرہ لگانے والے آج کہاں ہیں؟ پی ٹی آئی دور میں نواز شریف کے جاری منصوبے روکے گئے۔

    چند روز قبل وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر عمران خان کو چھوڑنا ہے تو جیل میں تمام جیب کتروں کو بھی معافی دیں۔

    احسن اقبال نے کہا تھا کہ 2018 میں ایک اناڑی کو بٹھایا گیا تھا جو ملک کو دیوالیہ کر کے چلا گیا، ہم نے ملک کو دوبارہ پاؤں پر کھڑا کیا اور سیاست کی قربانی دی، ایک سیاسی جماعت ملک کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے، عمران خان پر 190 ملین پاؤنڈ کا مقدمہ ہے، برطانیہ نے چوری کے پیسے پکڑے سابق وزیر اعظم نے سرکاری خزانے میں جمع نہیں کروائے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپنی باری آئی تو کہتے ہیں بڑا ہوں معافی دے دیں ایسے قانون نہیں چلتا، پاکستان میں امن قائم کرنا ہے کسی ہلڑ بازی کی اجازت نہیں دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اڑان پاکستان کا مقصد پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرنا ہے، ہم سے پیچھے رہ جانے والے ممالک آگے نکل گئے ترقی کا میڈل دوبارہ لینا ہے۔

  • پی آئی اے کے طیارے کے ساتھ حیران کن فضائی واقعہ، پرواز کی لاہور میں ایک پہیے کے بغیر لینڈنگ

    پی آئی اے کے طیارے کے ساتھ حیران کن فضائی واقعہ، پرواز کی لاہور میں ایک پہیے کے بغیر لینڈنگ

    کراچی: باکمال لوگوں کی لاجواب سروس یعنی پی آئی اے کے طیارے کے ساتھ حیران کن فضائی واقعہ پیش آ گیا ہے، پرواز نے لاہور میں ایک پہیے کے بغیر لینڈنگ کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 ایک پہیہ کے بغیر لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی، اس کا انکشاف علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ کے لینڈنگ کے بعد معائنے کے دوران ہوا۔

    پی کے 306 کی لینڈنگ کے بعد پچھلے ٹائروں میں سے ایک ٹائر کی عدم موجودگی کا انکشاف ہوا، ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور اے ٹی سی او کی جانب سے اطلاع پر کراچی ایئرپورٹ پر ٹائر کی شافٹ کا ایک حصہ ملا، تاہم 14 گھنٹوں سے زائد کا وقت گزر جانے کے باوجود کراچی یا لاہور ایئرپورٹ پر گمشدہ ٹائر نہیں مل سکا ہے۔

    پی آئی اے پہیہ ٹائر

    اے پی بی ایل ایس رجسٹریشن کے حامل ایئربس 320 طیارے کا ٹائر غائب ہونے کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے، قومی ایئر لائن کی ٹیم ٹائر کے بغیر پرواز کی لینڈنگ تحقیقات کے لیے لاہور پہنچ گئی، سیفٹی اینڈ انویسٹیگیشن حکام نے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق کراچی سے ٹیک آف کے وقت طیارے کے ٹائر مکمل تھے، طیارے نے لاہور ایئرپورٹ پر نارمل لینڈنگ اور ٹیکسی کی، تحقیقات میں کچھ غائب پرزے کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر ملے ہیں لیکن پورا مین وھیل اب تک غائب ہے۔

    ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق گزشتہ رات کراچی سے روانہ ہونے والی پرواز پی کے 306 پر لاہور لینڈنگ کے بعد ایک پہیہ کم ملا تھا، جس پر فضائی ضوابط کے مطابق قومی ایئر لائن کے فلائٹ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ اور سول ایوایشن نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی تھیں۔

    حتمی رپورٹ آنے پر اصل وجہ سامنے آئے گی ، تاہم ابتدائی مشاہدے کے مطابق کراچی رن وے پر ممکنہ فاڈ (FOD – کسی بیرونی چیز کے ٹکرانے سے) کے باعث پہیہ خراب ہوا، جہاز نے لاہور بہ حفاظت اور انتہائی ہموار لینڈنگ کی، کیوں کہ جہاز کے ڈیزائن میں اس عمل کے لیے گنجائش رکھی جاتی ہے۔

  • ’بانی کو جے یو آئی سے ملاقات کا بتایا تو انہوں نے کہا ہم اصول کی بنیاد پر آگے بڑھنا چاہتے ہیں‘

    ’بانی کو جے یو آئی سے ملاقات کا بتایا تو انہوں نے کہا ہم اصول کی بنیاد پر آگے بڑھنا چاہتے ہیں‘

    اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سلمان اکر راجہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جے یو آئی کے رہنماؤں سے ملاقات کا بتایا تو انہوں نے کہا ہم اصول کی بنیاد پر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

    سلمان اکرم راجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر کوئی ہمارے ساتھ کھڑا ہوتا ہے تو وہ ہم پر احسان نہیں کرے گا، پی ٹی آئی کی حکومت میں کرپشن کی کوئی جگہ نہیں ہے، خیبر پختونخوا میں کرپشن ہو یا کسی سطح پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے بات کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو ان کی تائید حاصل ہے، اگر کسی کو کوئی شکایت ہے اس کیلیے کمیٹی بنائیں گے، جو لوگ کہہ رہے ہیں علی امین گنڈاپور کی وزارت اعلیٰ کو خطرہ ہے وہ غلط کہہ رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: اللہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے رہائی کے ساتھ عقل بھی دے، شرجیل میمن

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں پانی کا مسلہ بھی آئین و قانون سے جڑا ہے، انڈس معاہدے پر عمل نہیں ہو رہا ہے تو عدالتیں قانون کا نفاذ یقینی بنائیں۔

    سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی واضح کیا کہ علیمہ خان اور پی ٹی آئی وکلا کے درمیان تکرار کے وقت میں موجود نہیں تھا۔

    دوسری طرف، بشریٰ بی بی نعیم حیدر پنجوتھہ نے اپنے بیان میں کہا کہ علیمہ خان سے کوئی ناراضی نہیں انہیں اپنے بھائی کی فکر ہے، ان کی گفتگو کے دوران میڈیا کے دوست کھڑے تھے تو یہ ایشو بن گیا۔

    نعیم حیدر پنجوتھہ نے بتایا کہ علیمہ خان کا غصہ جائز ہے ایک تو مقدمات کی سماعتیں آگے چلی گئی ہیں، وکلا اور سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتوں پر بھی پابندی ہے، عمران خان جیل میں ہیں تو باہر والے لوگوں پر بھی سختی ہے۔

  • آکسفورڈ میں پی ٹی آئی کا مؤقف بری طرح پٹ گیا، ہمیں کامیابی ملی، احسن اقبال

    آکسفورڈ میں پی ٹی آئی کا مؤقف بری طرح پٹ گیا، ہمیں کامیابی ملی، احسن اقبال

    نارووال : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آکسفورڈ میں پی ٹی آئی کا مؤقف بری طرح پٹ گیا۔

    نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آکسفورڈ یونین کے مکالمہ میں پی ٹی آئی کے حامی کو بدترین شکست ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ اس مکالمہ میں اللہ تعالیٰ نے مجھے کامیاب کیا، پی ٹی آئی نے شکست پر شرم ساری کے بجائے اپنا مؤقف خوشنما بنا کر پیش کیا۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی تقریر میں پوری دنیا کے سامنے بانی پی ٹی آئی کی حقیقت بیان کی، میں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی خود کو کبھی طالبان خان کہتا تھا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جمہوریت پر حملہ کیا،جب ماورائے آئین اسمبلی توڑی تو عدالت نے اسے مجرم قرار دیا، یہ وہ شخص ہے جس نے نفرت کو سیاست میں ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذہبی جماعتوں کے ساتھ مل کر نفرت پھیلائی جس کا میں بھی نشانہ بنا، 190ملین پاؤنڈ کا غبن بانی پی ٹی آئی نے کیا۔

    وزیرمنصوبہ بندی نے کہا کہ میں نے حاضرین سے سوال کیا کہ برطانیہ میں کوئی غبن کرے تو وہ سیاسی لیڈر کہلائے گا یا چور؟

    احسن اقبال نے بتایا کہ آکسفورڈ یونین مکالمے میں ہمارے مؤقف کو 145 کے مقابلے میں184ووٹوں سے کامیابی ملی، جبکہ مدمقابل کا مؤقف بری طرح پٹ گیا، اللہ نے مجھے کامیاب کیا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ان کا یہی وطیرہ ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی مکالمہ میں اپنی ہار کو پی ٹی آئی نے کامیابی قرار دیا، اسی طرح الیکشن میں ہار کو فارم 47 کا جھوٹا بیانیہ گھڑ کے چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔

    ان کا سارا کاروبار فیک اور کہانیاں جھوٹی ہیں، یہ سارا سوشل میڈیا کا کھیل کھیلتے ہیں، عمل اورحقیقت کی دنیا میں ان کا کوئی وجود نہیں۔

    پاکستان کے عوام ترقی کو پسند کرتے ہیں،انتشار اور دھرنوں کو پسند نہیں کرتے، پی ٹی آئی کی سیاست بری طرح پٹ چکی ہے، اب کسی کو پاکستان میں منفی سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں۔

    احسن اقبال نے کہا کہ عالمی فورم پر یہ لوگ ملک کی بدنامی کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی سیاسی قیدی نہیں ہے وہ مجرم ہے چور ہے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی حکومت نے190ملین پاؤنڈ پکڑ کر دیئے کہ پاکستانی عوام کو لوٹا دو، بانی پی ٹی آئی نے وہ رقم لوٹانے کے بجائے اسی چور کو واپس کردی۔

  • بانی پی ٹی آئی کو چھوڑنا ہے تو جیل میں تمام جیب کتروں کو بھی معافی دیں، احسن اقبال

    بانی پی ٹی آئی کو چھوڑنا ہے تو جیل میں تمام جیب کتروں کو بھی معافی دیں، احسن اقبال

    نارووال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اگر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو چھوڑنا ہے تو جیل میں تمام جیب کتروں کو بھی معافی دیں۔

    احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 2018 میں ایک اناڑی کو بٹھایا گیا تھا جو ملک کو دیوالیہ کر کے چلا گیا، ہم نے ملک کو دوبارہ پاؤں پر کھڑا کیا اور سیاست کی قربانی دی۔

    انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت ملک کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے، عمران خان پر 190 ملین پاؤنڈ کا مقدمہ ہے، برطانیہ نے چوری کے پیسے پکڑے سابق وزیر اعظم نے سرکاری خزانے میں جمع نہیں کروائے۔

    یہ بھی پڑھیں: اللہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے رہائی کے ساتھ عقل بھی دے، شرجیل میمن

    ان کا کہنا تھا کہ اپنی باری آئی تو کہتے ہیں بڑا ہوں معافی دے دیں ایسے قانون نہیں چلتا، پاکستان میں امن قائم کرنا ہے کسی ہلڑ بازی کی اجازت نہیں دیں گے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اڑان پاکستان کا مقصد پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرنا ہے، ہم سے پیچھے رہ جانے والے ممالک آگے نکل گئے ترقی کا میڈل دوبارہ لینا ہے۔

    26 جنوری 2025 کو نارووال میں ایک تقریب سے خطاب میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 2018 میں ایک اناڑی کا بت تراش کر عوام کو چورن بیچا کہ یہ صادق اور امین ہے۔

    احسن اقبال نے کہا تھا کہ نواز شریف نے چین کے تعاون سے 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے سی پیک کا آغاز کیا، ان کے اقدامات کے باعث دنیا بھر سے سرمایہ کار پاکستان آئے لیکن 2018 میں سازش کے تحت ان کو حکومت سے ہٹایا گیا اور ملک پر نالائق اور ناتجربہ کار شخص مسلط کیا گیا۔

    انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ آر ٹی ایس سسٹم بٹھا کر دھاندلی سے اناڑی کو اقتدار دلوایا گیا، پی ٹی آئی کو چیلنج ہے کہ وہ اپنے دور حکومت میں شروع کیا گیا کوئی ایک منصوبہ عوام کے سامنے رکھے، پاکستان کے خلاف لندن اور امریکا میں پی ٹی آئی نے شرمناک مظاہرے کیے۔

    وہ کہتے ہیں کہ رسیدیں مانگنے والا عمران خان اب اپنی رسیدوں سے بھاگ رہا ہے، بانی پی ٹی آئی نے قوم کے 64 ارب روپے پر ڈاکہ ڈالا۔

    بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے 26ویں آئینی ترمیم پر اتفاق کیا تھا اور اس کے خلاف سپریم کورٹ چلی گئی ہے، آئینی ترمیم سے متعلق درخواستوں پر آئینی بینچ بن چکے ہیں۔

  • اللہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے رہائی کے ساتھ عقل بھی دے، شرجیل میمن

    اللہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے رہائی کے ساتھ عقل بھی دے، شرجیل میمن

    کراچی: وزیر اطلاعات و نشریات سندھ شرجیل میمن نے اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے حق میں دعا کر دی۔

    شرجیل میمن نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ رمضان کا مہینہ ہے لہٰذا عمران خان کیلیے دعاگو ہوں کہ اللہ پاک انہیں جیل سے رہائی کے ساتھ عقل بھی دے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کیلیے دعا ہے کہ وہ جیل سے نکلیں تو پاکستان کے خلاف سازشیں نہ کریں، اللہ کرے باہر آ کر وہ جیل کی تڑیاں لگانا چھوڑ دیں، کوئی ان کے خلاف بات کرے تو نیب نہ اٹھا کر لے جائے۔

    22 فروری 2025 ٹنڈو جام میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں فرعون کی طرح کام کر رہا تھا یہ سب کو یاد ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: عمران خان ملک میں فرعون کی طرح کام کر رہا تھا، شرجیل میمن

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات کے پیچھے ایک ہی شخص تھا وہ ہے عمران خان، پی ٹی آئی انتشار اور ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتی ہے، سابق وزیر اعظم کی ہدایات پر ان کی پارٹی کے لوگ شرپسندی کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، وہ لندن میں زید گولڈ اسمتھ کی حمایت کر رہے ہیں، پی ٹی آئی نے پروپیگنڈے سے عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کیا، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تو کیس میں 6 سال تک اسٹے آرڈر لیا گیا، بانی پی ٹی آئی نے سائفر کا ڈرامہ رچایا۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل لابی کی جانب سے عمران خان کی حمایت سوالیہ نشان ہے، بانی پی ٹی آئی نے لندن میئر انتخاب میں پاکستانی کے مقابلے یہودی کو سپورٹ کیا۔

    ’بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر ان کے دور میں رہنماؤں کی گرفتاریاں ہوئیں، ان کے کہنے پر سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے آئین کی دھجیاں اڑائیں، عمران خان نے اپوزیشن رہنماؤں کو چن چن کر نشانہ بنایا جبکہ ثاقب نثار نے ان کا آلہ کار بن کر رہنماؤں کی کردار کشی کی۔‘

  • پی ٹی آئی کا نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی جلد کرنے کا مطالبہ

    پی ٹی آئی کا نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی جلد کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا عمل بلاتاخیر شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

    مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شفیع جان نے اپنے بیان میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازت ختم ہوئے 2 ماہ ہو چکے ہیں لیکن وزیر اعظم شہباز شریف تعیناتی کے عمل کو روک رہے ہیں۔

    شفیع جان نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے لہٰذا نئے سربراہ کا تقرر وقت کا اہم تقاضہ ہے، وزیر اعظم شہباز شریف اور اتحادی آئین کی پامالی اور بے توقیری کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت اختتام کو پہنچ گئی

    انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 213 کے تحت نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا عمل مکمل ہونا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے اپوزیشن لیڈر کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط بھی لکھا گیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے مطالبے پر بھی تاحال جواب نہیں آیا، وزیر اعظم شہباز شریف اور اتحادیوں کی نیت ظاہر ہے۔

    7 فروری 2025 کو اے آر وائی نیوز نے اپنی خصوصی رپورٹ میں بتایا تھا کہ اہم حکومتی اتحادی چیف الیکشن کمشنر کیلیے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حامی ہیں تاہم سابق ججز ناصر الملک اور تصدق جیلانی کے ناموں پر بھی غور ہو رہا ہے۔

    حکومت اور اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری پر آپسی مشاورت شروع کی تھی۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ حکومت کی جانب سے سی ای سی اور ممبرز کیلیے سابق ججز یا بیوروکریٹس کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع نے کہا تھا کہ (ن) لیگ میں سابق ججز ناصر الملک اور تصدق جیلانی کے ناموں پر بھی غور ہو رہا ہے تاہم (ن) لیگ نام فائنل کرنے کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری اور اتحادیوں سے مشاورت کرے گی۔

  • فراڈ وکلا لیڈر شپ نے پی ٹی آئی ہائی جیک کر لی، فواد چوہدری کا بڑا بیان

    فراڈ وکلا لیڈر شپ نے پی ٹی آئی ہائی جیک کر لی، فواد چوہدری کا بڑا بیان

    اسلام آباد: فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کو منی لانڈرنگ ایکسپرٹس قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کا ایک بڑا بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ وکلا لیڈر شپ کو فراڈ اور منی لانڈرنگ ایکسپرٹس قرار دیا۔

    پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الزام لگایا کہ پاکستان تحریک انصاف ہائی جیک ہو چکی ہے، انھوں نے کہا تحریک انصاف کی وکلا لیڈر شپ بنیادی طور پر فراڈیے ہیں، پارٹی ہائی جیک ہو چکی ہے اور اس کا قبضہ چھڑانا اہم ہے۔

    فواد چوہدری نے لیڈر شپ کا نام لے کر تنقید کی، اور کہا کہ سلمان اکرم راجہ، شیخ وقاص، شبلی فراز اور رؤف حسن نے پارٹی ہائی جیک کر لی ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ منی لانڈرنگ ایکسپرٹس سے پارٹی کا قبضہ چھڑایا جائے۔

    وزیر اعظم کے 5 ہزار میں صرف چولھا ہی جل سکتا ہے، وہ بھی بغیر گیس، فیصل واوڈا

    9 مئی واقعات کے بعد دیگر کئی سیاست دانوں کی طرح سیاست سے ’وقفہ‘ لینے والے فواد چوہدری نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ شاہ محمود قریشی، محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور یاسمین راشد جیسے لوگ پالیسی میں شامل کیے جائیں۔

    واضح رہے کہ فواد چوہدری اس وقت عدالتوں میں متعدد مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، اور وہ مسلسل موجودہ پی ٹی آئی عہدے داروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ موجودہ قیادت کا کوئی سیاسی بیک گراؤنڈ نہیں ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی آدھی رات کو بھی بلائیں گے تو جاؤں گا، فیصل واوڈا

    بانی پی ٹی آئی آدھی رات کو بھی بلائیں گے تو جاؤں گا، فیصل واوڈا

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی حصہ تھا اور نہ ہی اب جانا ہے، میں عمران خان کے ساتھ تھا، وہ آدھی رات کو بھی بلائیں گے تو جاؤں گا۔

    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان کو کوئی ڈیل آفر نہیں ہوئی، تاریخ لکھ لیں نہ دھرنا ہوگا اور نہ احتجاج ہوگا یہ سب ٹو پی ڈرامہ ہے۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ پرانی تنخواہ پر کام کریں گے، یہ ٹرمپ کارڈ سے اب پلے کارڈ پر آگئے ہیں، عید کے بعد بکرا عید بھی آ جائے گی لیکن کچھ نہیں ہوگا، بجٹ کے دوران کچھ ہلکی گرما گرمی نظر آئے گی۔

    انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے روشنی کی کرن دکھائی، پاکستان پہلے سیاست بعد میں ہے، ان کے احتساب کے عمل کو دیکھتے ہوئے بیڑہ اٹھایا کہ پاکستان پہلے ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہدعا گو ہوں کہ وزیر صاحب اپنی وزارت چلا سکیں، جو چیزیں میں لے کر آیا تھا نیب اور وزارت کو وہ جمع کرنے میں 5 سال لگتے، پاکستان کیلیے کام کرتے رہیں گے، بہتر پرفارمنس ہی تو ہے کہ 60 ارب واپس کروائے، میرا ٹارگٹ 1500 ارب واپس کروانے کا ہے۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ میرے پرانے تعلقات ہیں، آصف علی زرداری صاحب ہمارے بڑے ہیں۔

    وزیر اعظم ریلیف پیکج پر فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیر اعظم کے 5 ہزار میں سے صرف چولہا ہی جل سکتا ہے وہ بھی بغیر گیس کے۔

  • دوپہر 12 بجے اٹھنے والا شخص روزہ کیسے رکھ سکتا ہے؟ عظمیٰ بخاری کی بانی پی ٹی آئی پر تنقید

    دوپہر 12 بجے اٹھنے والا شخص روزہ کیسے رکھ سکتا ہے؟ عظمیٰ بخاری کی بانی پی ٹی آئی پر تنقید

    لاہور: وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کے اس بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو سحری و افطار نہیں دی جا رہی۔

    عظمیٰ بخاری نے ردعمل میں کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان بے بنیاد ہے، دونوں کو معمول کے مطابق کھانے پینے کے لوازمات دیے جا رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: مریم نواز پر تنقید کے بعد عظمیٰ بخاری سابقہ حکومت کے اشتہارات نکال لائیں

    صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دوپہر 12 بجے اٹھنے والا شخص روزہ کیسے رکھ سکتا ہے؟ عمران خان کو ہفتے میں 3 دن گوشت، سبزیاں، دالیں اور چقندر کا جوس مل رہا ہے، ان کو کافی، ابلے ہوئے انڈے اور خشک میوہ جات کھانے کو ملتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کا کھانے کو جو دل چاہتا ہے وہ مہیا کیا جاتا ہے، پشاور میں بیٹھے ایک شخص کو خواب آیا کہ ان کے آقا کو جیل میں کھانا نہیں مل رہا، 2 روز قبل ان کی جماعت کے ترجمان نے بھی عمران خان کی بیماری سے متعلق جھوٹ بولا، کل پمز کے 4 سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم نے آدھا گھنٹہ تفصیلی طبی معائنہ کیا اور بانی پی ٹی آئی کو مکمل صحت مند قرار دیا۔

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ جب ان کے پاس کوئی کارڈ نہیں بچتا تو مظلومیت اور ہمدردی کارڈ کھیلنا شروع کر دیتے ہیں۔