Tag: PTI

پاکستان تحریک انصاف یا پی ٹی آئی پاکستان کی ایک سیاسی جماعت ہے۔ اس کی بنیاد 1996 میں پاکستانی کرکٹ کھلاڑی سے سیاست دان بننے والے عمران خان نے رکھی تھی۔

پی ٹی آئی 2011 میں ایک سیاسی قوت بن کر ابھری، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے شاہ محمود قریشی، پاکستان مسلم لیگ (ف) سے جہانگیر خان ترین اور دیگر اہم رہنماؤں نے اپنی اپنی سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر شمولیت اختیار کیی، اس کے علاوہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں ان کی بھی ایک بڑی تعداد تھی جنہیں سیاسی حلقوں میں کوئی نہیں جانتا تھا، ان میں سرِ فہرست نام اینگرو کے سابق سی ای او اسد عمر کا ہے
پی ٹی آئی
PTI News
  • مذاکرات کا وقت ختم، اب فیصلے بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے، بیرسٹر گوہر

    مذاکرات کا وقت ختم، اب فیصلے بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے، بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد (22 جولائی 2025): چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا وقت ختم ہو چکا ہے اب فیصلے بانی ہی کریں گے۔

    جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات خوش اسلوبی سے مکمل ہوئے، پی ٹی آئی نے تمام امیدوار مارچ 2024 میں ہی فائنل کر لیے تھے، کوئی نام عمران خان کی مشاورت کے بغیر شامل نہیں کیا گیا۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی وجہ سے عمل میں تاخیر ہوئی، چھ نشستیں ملنا ہمارے لیے بہترین رہا۔

    یہ بھی پڑھیں: ’جو ہو رہا ہے عمران خان کے احکامات پر ہو رہا ہے‘

    انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے بعد پریس کانفرنس کرنے والوں کو ٹکٹ دینے کی بات درست نہیں، مرزا آفریدی کا نام خود عمران خان نے فائنل کیا، مرزا آفریدی پارٹی بیانیے اور مفادات کے ساتھ کھڑے رہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دو سال ہوگئے اب سختیاں ختم ہونی چاہئیں سب کو ملاقات کی اجازت ملنی چاہیے، عمران خان سے ملاقات پر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، آخری ملاقات بیرسٹر سیف اور پھر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے کی، اس پر لوگ بلاوجہ شکوک و شبہات پھیلا رہے ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ خود پارٹی چھوڑتے ہیں کسی کو نکالنا نہیں پڑتا، عمران خان جیل سے احتجاج کی قیادت کریں گے، اب فیصلے وہ ہی کریں گے۔

  • سینیٹ الیکشن میں ٹکٹوں کی خرید و فروخت سے بانی پی ٹی آئی باخبر ہیں، عظمیٰ بخاری

    سینیٹ الیکشن میں ٹکٹوں کی خرید و فروخت سے بانی پی ٹی آئی باخبر ہیں، عظمیٰ بخاری

    لاہور (19 جولائی 2025): وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ٹکٹوں کی خرید و فروخت سے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان مکمل باخبر ہیں۔

    عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی پشاور کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کی ٹکٹوں کیلیے پی ٹی آئی میں بولیاں لگیں جس میں پارٹی ورکرز ہار گئے نوٹوں کی چمک جیت گئی۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے خود اپنی لیڈرشپ کو بے نقاب کیا، عمران خان بھی ہارس ٹریڈنگ میں برابر کے شریک ہیں، جو جماعت ہارس ٹریڈنگ کی مخالف تھی آج اس کی حامی بن گئی ہے، کارکنوں پر اے ٹی ایمز کو ترجیح دی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنوں کی قیادت کو وارننگ

    انہوں نے کہا کہ اقتدار کے مزے موسمی پرندے لوٹ رہے ہیں جبکہ کارکن صرف مار کھا رہے ہیں، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی مقبولیت تیزی سے کم ہو رہی ہے، صوبے کے نوجوان سمجھ چکے ہیں کہ پارٹی نے انہیں صرف احتجاج کیلیے استعمال کیا۔

    واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن میں ٹکٹوں کی بندر بانٹ کے معاملے پر پی ٹی آئی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

    گزشتہ روز پی ٹی آئی پشاور کے تنظیمی عہدیداروں نے پارٹی قیادت سے سینیٹ الیکشن میں عرفان سلیم کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا اور مطالبہ نہ ماننے کی صورت میں صوبائی اسمبلی، وزیر اعلیٰ ہاؤس اور ایم پی ایز کے گھروں کا گھیراؤ کرنے کی دھمکی دی۔

    تنظیمی عہدیداروں نے کہا کہ عرفان سلیم کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ نظریے کے خلاف ہے، پارٹی کے دیرینہ کارکنان احتجاج میں شریک ہیں، عرفان سلیم کے کاغذات واپس نہیں لیں گے، وہ سینیٹ الیکشن کے امیدوار ہیں اور رہیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں حقیقی کارکنوں کی حلق تلفی دی گئی ہے، یہ ہماری نظریات کی جنگ ہے جو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شروع کی لیکن ختم ہم کریں گے۔

  • سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی میں اختلافات شدید، تنظیمی عہدیداروں کی قیادت کو وارننگ

    سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی میں اختلافات شدید، تنظیمی عہدیداروں کی قیادت کو وارننگ

    پشاور (18 جولائی 2025): خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن میں ٹکٹوں کی بندر بانٹ کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔

    پی ٹی آئی تنظیمی عہدیداروں نے پارٹی قیادت سے سینیٹ الیکشن میں پشاور سے عرفان سلیم کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا اور مطالبہ نہ ماننے کی صورت میں صوبائی اسمبلی، وزیر اعلیٰ ہاؤس اور ایم پی ایز کے گھروں کا گھیراؤ کرنے کی دھمکی دی۔

    پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی تنظیمی عہدیداروں نے کہا کہ عرفان سلیم کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ نظریے کے خلاف ہے، پارٹی کے دیرینہ کارکنان احتجاج میں شریک ہیں، عرفان سلیم کے کاغذات واپس نہیں لیں گے، وہ سینیٹ الیکشن کے امیدوار ہیں اور رہیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن کی ٹکٹوں پر پی ٹی آئی میں کھینچا تانی، بیرسٹر سیف کی استعفے کی دھمکی

    تنظیمی عہدیداروں نے کہا کہ امید ہے پارٹی کی قیادت ہمارے جائز مطالبات کو مانے گی، ہمارا مطالبہ نہ مانا گیا تو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کریں گے، ہم اپنی پارٹی کے خلاف ریڈ زون میں بھی چلے جائیں گے، مطالبہ نہ مانا گیا سینیٹ الیکشن کے دن اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے، کسی ایم پی اے کو اسمبلی کے اندر نہیں جانے دیں گے، ووٹ ڈالنے والوں کے گھروں کا گھیراؤ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں حقیقی کارکنوں کی حلق تلفی دی گئی ہے، یہ ہماری نظریات کی جنگ ہے جو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شروع کی لیکن ختم ہم کریں گے۔

    اے ٹی ایمز کو ٹکٹ دیے جا رہے ہیں

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ورکرز کو نہیں بلکہ اے ٹی ایمز کو ٹکٹ دیے جا رہے ہیں، اے ٹی ایمز کو سینیٹ کا ٹکٹ دے کر پارٹی اور کارکنوں کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عرفان سلیم سینیٹ الیکشن سے دستبردار نہیں ہوگا، عوامی نمائندوں سے یہ اختیار چھینے جا رہے ہیں، آج جو بیٹھے ہیں وہ ورکرز کے ساتھ غداری کر کے بیٹھے ہیں، ٹکٹ نہ ملا تو سینیٹ الیکشن کے بعد تحریک شروع ہوگی۔

    تنظیمی عہدیداروں نے کہا کہ 13 سے 15 ایم پی ایز نے یقین دلایا کہ وہ عرفان سلیم کو ووٹ دیں گے، پارٹی کا کسی سے اتحاد نہیں بلا مقابلہ منتخب کروانے کی کوششیں ہوئی ہیں، عرفان سلیم عمران خان کا نامزد کردہ امید وار ہے سوال ہی پیدا نہیں ہوتا دستبردار ہو۔

  • سینیٹ الیکشن کی ٹکٹوں پر پی ٹی آئی میں کھینچا تانی، بیرسٹر سیف کی استعفے کی دھمکی

    سینیٹ الیکشن کی ٹکٹوں پر پی ٹی آئی میں کھینچا تانی، بیرسٹر سیف کی استعفے کی دھمکی

    اسلام آباد : سینیٹ الیکشن کیلئے ٹکٹوں پر بیرسٹر سیف کی استعفے کی دھمکی دے دی اور کہا عہدہ چھوڑ دوں گا بانی سے بے وفائی نہیں کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے الیکشن کی ٹکٹوں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں کھینچا تانی جاری ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ بیرسٹرسیف بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرمن وعن عمل کے حامی ہے ، بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف کو 6 ناموں کے اعلان کی ہدایت کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین کی بیرسٹر سیف کو ناموں کے اعلان سے روکنےکی کوشش کی اور علیمہ خانم ،علی امین نے مشاورت کے نام پر بیرسٹر سیف پر دباؤ ڈالا۔

    ذرائع کے مطابق بیرسٹرسیف نے کہا عہدہ چھوڑدوں گا بانی سے بے وفائی نہیں کروں گا، بانی آپ سب کی لڑائیوں ،میڈیا میں تنقیدسےبیزارہیں،

    علیمہ خانم نے کہا یہ جملہ لکھ کر دیں تو میں میڈیا کو بتاؤں ، جس پر بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ میں کسی کامنشی نہیں، یہ کام کسی اورسےکرالیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف کی استعفے کی دھمکی پر بانی کے بتائے 6 ناموں میں ردوبدل نہیں کیاگیا، علی امین اور علیمہ خانم مشعال یوسفزئی اور ایک اور نام کو لسٹ سے نکالنا چاہتے ہیں۔

    پی ٹی آئی سے متعلق خبریں

  • ’پی ٹی آئی کو ادراک ہونا چاہیے کہ وفاق پر حملے کے نتائج بھگتنا پڑیں گے‘

    ’پی ٹی آئی کو ادراک ہونا چاہیے کہ وفاق پر حملے کے نتائج بھگتنا پڑیں گے‘

    اسلام آباد(16 جولائی 2025): مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو ادراک ہونا چاہیےکہ وفاق پر حملےکریں گے تو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی پی اہم اتحادی ہے انہیں تمام حکومتی معاملات میں اعتماد میں لیا جاتا ہے۔

    افنان اللہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ سینیٹ الیکشن میں اچھی کارکردگی دکھائے گی، جے یو آئی اور دیگر تمام جماعتوں سے بات چیت چل رہی ہے، سینیٹ الیکشن میں تاخیر سے پی ٹی آئی کو ہی نقصان ہوگا۔

    ن لیگ سینیٹر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کیا، اب سپریم کورٹ کا نہیں مان رہے، پی ٹی آئی کو ادراک ہونا چاہیےکہ وفاق پر حملےکریں گے تو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: ’عمران خان کے بیٹوں نے احتجاج میں حصہ لیا تو انہیں برطانوی سفارتخانہ ہی بازیاب کروا پائے گا‘

    انہوں نے کہا کہ 3 سال میں پی ٹی آئی نے ہر طرح کا احتجاج کرلیا مگر کچھ نہ ملا، اب بھی کرکے دیکھ لیں، مریم نواز کی حکومتی کارکردگی کا اثر کےپی میں بھی آرہا ہے، 50 فیصد لوگوں نے سراہا ہے۔

    افنان اللہ کا مزید کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان کے خدشات کو دور کرکے ساتھ لیکر چلیں گے، امید ہے پنجاب میں 26 ارکان کی معطلی کا معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہوجائے گا۔

  • سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا

    سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا

    راولپنڈی (15 جولائی 2025): سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو میسر سہولیات سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔

    سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے مطابق قیدی عمران خان کو جیل میں قانون کے مطابق بی کلاس سہولیات میسر ہیں، ان کو خوراک، مطالعہ کتب، اخبارات، ورزش اور واک کی سہولت دی گئی ہے جبکہ نہیں 7 سیلز پر مشتمل کمپلیکس میں رکھا گیا ہے جہاں چہل قدمی کیلیے کھلا صحن بھی موجود ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کو جیل میں کیا سہولیات میسر ہیں؟

    انہوں نے بتایا کہ عمران خان کے پاس ایکسرسائز کیلیے سائیکل اور ایل ای ڈی بھی میسر ہے، ان کو دی گئی سہولیات دیگر بی کلاس کے اسیران کو میسر نہیں، بانی پی ٹی آئی کو ذاتی انتخاب کے مطابق اخبارات اور کتب کی سہولت میسر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اپنا کھانا تیار کروانے کیلیے باقاعدہ قیدی کک فراہم کیا گیا ہے جو ان کی خواہش کے مطابق ناشتہ، دوپہر اور شام کا کھانا تیار کرتا ہے۔

    سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے مزید بتایا کہ عمران خان نے جیل سے اب تک 413 بار ٹوئٹر سے ٹوئٹ کروایا، انہوں نے ٹوئٹ سے پارٹی ورکرز کو سیاسی سرگرمیوں پر ہدایات دیں، وہ 2024 سے اب تک 10 بین الاقوامی میڈیا چینلز سے بھی تعامل کر چکے ہیں۔

    ’بانی پی ٹی آئی جیل میں سماعتوں کے دوران صحافیوں سے براہ راست مخاطب بھی رہے۔ ان سے گزشتہ 3 ماہ میں 66 سیاسی لیڈرز، فیملی ممبرز اور وکلا نے ملاقاتیں کیں۔ جیل میں متعین ڈاکٹرز دن میں تین بار مذکورہ حوالاتی کا طبی معائنہ کرتے ہیں، ان کو گزشتہ 2 ہفتے میں کسی بھی قسم کی بیماری یا عارضہ رپورٹ نہ ہوا۔‘

    سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بتایا کہ جیل انتظامیہ بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی اور صحت سے متعلق بھرپور فرائض انجام دے رہی ہے، عمران خان سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانی والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، ان کے ساتھ جیل میں کوئی امتیازی سلوک رواں نہیں رکھا جاتا۔

  • بانی پی ٹی آئی کے منہ سے نکلے جملے کی بازگشت دہلی اور تل ابیب تک سنائی دیتی ہے، اختیار ولی خان

    بانی پی ٹی آئی کے منہ سے نکلے جملے کی بازگشت دہلی اور تل ابیب تک سنائی دیتی ہے، اختیار ولی خان

    اسلام آباد (15 جولائی 2025): وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر اطلاعات برائے خیبر پختونخوا اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بھارتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہے۔

    اختیار ولی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی معیشت مضبوط ہونے لگتی ہے سازشی عناصر سرگرم ہو جاتے ہیں، پی ٹی آئی کس کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اس کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا 5 اگست کو احتجاج کا انتخاب مخصوص ایجنڈے کو ظاہر کرتا ہے، اس دن کی تاریخ کا تعین کرنا کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی تکنیک ہے، ریاست، حکومت اور (ن) لیگ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے تمام جیل سہولتیں واپس لے لی گئیں، علیمہ خان کا دعویٰ

    وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ نریندر مودی، اس کے دوست اور پروکسیز کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ریاست کے خلاف کھڑے ہونے والوں کو طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ قوم سے سوال ہے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونا ہے یا بانی پی ٹی آئی کے ساتھ؟ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے منہ سے نکلے جملے کی بازگشت دہلی اور تل ابیب تک سنائی دیتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گیلپ سروے کے مطابق کے پی میں کرپشن بہت زیادہ ہے جبکہ 73 فیصد نے الزام لگایا سرکاری نوکریاں فروخت ہوتی ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے میرٹ اور شفافیت پر بھرتیاں کرنے کو ترجیح دی ہے۔

  • پی ٹی آئی کی 90 روزہ تحریک کا آغاز ہو چکا، آر یا پار کریں گے، گنڈاپور

    پی ٹی آئی کی 90 روزہ تحریک کا آغاز ہو چکا، آر یا پار کریں گے، گنڈاپور

    لاہور (13 جولائی 2025): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی تحریک کا آغاز گزشتہ روز سے ہو چکا ہے جو 90 روز تک جاری رہے گی۔

    علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ میرے خیال میں سب سے زیادہ تحاریک پی ٹی آئی نے چلائی ہے اور لوگوں کوشعور دیا، کل پورے پاکستان سے لوگ لاہور آئے اور ہماری میٹنگ ہوئی، کل تحریک کو آگے کیسے لے کر جانے سے متعلق بات ہوئی ہے، ہر شہر اور گلی میں تحریک چلائیں گے۔

    وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ ملک کیلیے ہمارے کارکنون نے قربانیاں دیں، ہمارے لوگوں کو توڑا گیا اور لیڈرشپ پر تشدد کیا گیا، ہم سے انتخابی نشان لے لیا گیا لیکن 8 فروری کو لوگوں نے ووٹ دے کر ثابت کر دیا، دنیا کی تاریخ میں کسی سیاسی پارٹی کے ساتھ اتنا ظلم نہیں ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کی خاطر مذاکرات کیلیے تیار ہیں، ملک کا قانون سب کیلیے برابر ہونا چاہیے آئین کی پاسداری ہونی چاہیے، ملک میں اس وقت دہشتگردی کی وجہ سے حالات خراب ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں دہشتگردی کے واقعات نہیں ہو رہے تھے لیکن پی ڈی ایم ون آئی اور حالات خراب ہوئے، جب پی ڈی ایم ٹو آئی تو مزید حالات خراب ہوگئے۔

    یہ بھی پڑھیں: بڑی سیاسی تحریک کیلیے کارکنان کو متحرک کر رہے ہیں، علی امین گنڈاپور

    ’ذات اور انا سے نکل کر ایک قوم بن کر سوچیں۔ ہم نے کوئی غلطی کی ہے تو اس کی سزا کیلیے بھی تیار ہیں۔ ہماری تحریک کل رات سے شروع ہوگئی ہے جو 90 دن تک جاری رہے گی۔ ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے ملک کے بچے غلام ہوں، بچوں کو آزادی اور خود مختاری دینی ہے تو ہماری تحریک کا حصہ بنیں۔ عمران خان تحریک کی قیادت خود کریں گے۔‘

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تحریک 90 روز میں آر یا پار ہوگی، وقت ضائع کر کے اپنے مقاصد حاصل کیے جا رہے ہیں ہم سے مخصوص نشستیں بھی لے لیں، سڑکوں پر آئینی طور پر احتجاج کر کے اپنا حق مانگنا میرا حق ہے، 90 دن میں ہم نے اپنے لیے اہداف رکھے ہیں، ہم نے فیصلہ کرنا ہے اس ملک میں کیسی سیاست کرنی چاہیے، ہم نے آفر دے دی ہے آئیں بیٹھ کر بات کریں۔

  • پی ٹی آئی پی کے سینئر رہنما کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

    پی ٹی آئی پی کے سینئر رہنما کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

    پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز(پی ٹی آئی پی) کے سینئر رہنما احمد حسین شاہ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

    پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق رکن خیبرپختونخوا احمد حسین شاہ سے معاملات طے پاگئے ہیں، وہ آئندہ ہفتے پی پی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

    احمد حسین شاہ دوبار ایم پی اے، سابق مشیر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا رہ چکے ہیں۔

    سید احمد حسین شاہ 2008 میں وزیر صنعت و تجارت خیبرپختونخواہ رہ چکے ہین، وہ 2019 کے الیکشن میں پی کے 30 مانسہرہ سے جیتے تھے۔

    انہوں نے 2019 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدوار کو ہرایا تھا، احمد حسین شاہ سانحہ 9 مئی سے دلبرداشتہ ہوکر پی ٹی آئی سے مستعفی ہوئے تھے۔

    پی ٹی آئی سے متعلق خبریں

    سید  احمد حسین شاہ بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز میں شامل ہوگئے تھے۔

  • اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہار یکجہتی کیلیے پنجاب جا رہے ہیں، علی امین گنڈاپور

    اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہار یکجہتی کیلیے پنجاب جا رہے ہیں، علی امین گنڈاپور

    اسلام آباد (12 جولائی 2025): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کا قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہار یکجہتی کیلیے ہے۔

    علی امین گنڈاپور نے قافلے سمیت پنجاب روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا قافلہ غیر قانونی، غیر آئینی، غیر جمہوری اور غیر اخلاقی اقدامات کے خلاف پُرامن ردعمل ہے، ہم صرف امن، محبت، بھائی چارے اور رواداری کا پیغام لے کر پنجاب جا رہے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ کے پی نے واضح کیا کہ جو سمجھتے ہیں کہ یہ کوئی احتجاج ہے وہ جان لیں یہ محض اظہار یکجہتی ہے، ہمارا مقصد انتشار نہیں بلکہ جمہوری اقدار کا تحفظ ہے، ہر قدم پر امن کی بات کی ہے اور ہر لفظ میں آئین کی پاسداری کا واضح پیغام ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کے باہر اپنی اسمبلی لگا لی

    انہوں نے کہا کہ عوام دیکھ لیں یہ قافلہ نفرت نہیں صرف محبت لے کر نکل رہا ہے، جمہوریت کے علمبردار اپنے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے نکلے ہیں، صرف یہ بتانے جا رہے ہیں کہ جمہوری نمائندوں کے ساتھ کھڑے ہیں، قافلے کا ہر قدم آئین کی سر بلندی اور عوام کے حق نمائندگی کا استعارہ ہے۔

    دوسری جانب ترجمان وزیر اعلیٰ کے پی نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ کے پی ہاؤس سے لاہور کیلیے روانہ ہوگئے، قافلے میں صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے، علی امین گنڈاپور براستہ جی ٹی روڈ لاہور جائیں گے۔