Tag: PTI

پاکستان تحریک انصاف یا پی ٹی آئی پاکستان کی ایک سیاسی جماعت ہے۔ اس کی بنیاد 1996 میں پاکستانی کرکٹ کھلاڑی سے سیاست دان بننے والے عمران خان نے رکھی تھی۔

پی ٹی آئی 2011 میں ایک سیاسی قوت بن کر ابھری، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے شاہ محمود قریشی، پاکستان مسلم لیگ (ف) سے جہانگیر خان ترین اور دیگر اہم رہنماؤں نے اپنی اپنی سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر شمولیت اختیار کیی، اس کے علاوہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں ان کی بھی ایک بڑی تعداد تھی جنہیں سیاسی حلقوں میں کوئی نہیں جانتا تھا، ان میں سرِ فہرست نام اینگرو کے سابق سی ای او اسد عمر کا ہے
پی ٹی آئی
PTI News
  • سپہ سالار کو امریکا دورے کی دعوت ملی تو بھارت اور پی ٹی آئی کو آگ لگی ہے، احسن اقبال

    سپہ سالار کو امریکا دورے کی دعوت ملی تو بھارت اور پی ٹی آئی کو آگ لگی ہے، احسن اقبال

    اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سپہ سالار جنرل عاصم منیر کو امریکا دورے کی دعوت ملی تو بھارت اور پی ٹی آئی کو آگ لگی ہے۔

    احسن اقبال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ٹی آئی اہم امریکی دورے کے دوران مظاہرے کی کال دے رہی ہے، آپ کس حیثیت سے ہم پر تنقید کرتے ہیں؟ پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، آئی ایم ایف پروگرام بند اور مسلح افواج پر تنقید میں بھارت اور پی ٹی آئی شامل ہے۔

    وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے چارج سنبھالا تو تاریخی تباہی کا سامنا کرنا پڑا، وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں اس مشکل سفر کا آغاز کیا گیا، سیلاب جیسی تباہ کاریوں کا سامنا کیا ترقیاتی بجٹ کو آگے بڑھایا، پی ٹی آئی دور میں پوری سہ ماہی کیلیے ایک روپیہ جاری نہ ہو سکا، آج بھی ہم پی ٹی آئی کی بچھائی سرنگوں سے نکل رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی حیثیت ایک سزا یافتہ مجرم کی ہے: احسن اقبال

    انہوں نے کہا کہ کیا پی ٹی آئی نے 4 سال میں کوئی ایک نیا منصوبہ بنایا؟ چور ڈاکوؤں کے الزامات لگانے کے سوا پی ٹی آئی نے کچھ نہیں کیا، ان کی ساکھ دیکھنی ہے تو 6 مئی تک ان سوشل میڈیا دیکھ لیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت سوچ سمجھ کر اسٹریٹجی سے آگے بڑھ رہی ہے، ہم تیزی سے آگے بڑھنا نہیں چاہتے ایسا نہ ہو ترقی اور وسائل میں لنک کمزور ہو جائے، ہمیں ترقی کیلیے فسیکل اسپیس، ٹیکس ریونیو اور ایکسپورٹ چاہیے، ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلیے ایف بی آر میں ریفارم کا سلسلہ شروع کیا۔

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہمیں پی ٹی آئی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے بلکہ عالمی ادارے پاکستان کی ترقی کی گواہی دے رہے ہیں۔

    پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کیا ہے وہ ہمارا پانی بند نہیں کر سکتا، بھارت جو کر سکتا ہے وہ پانی کے بہاؤ کو کم زیادہ کرنے کی شرارت ہو سکتی ہے، پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ پانی کے ذخائر کو جلد مکمل کیا جائے گا۔

    وزیر منصوبہ بندی نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ بھی شامل ہیں، یہ ٹاسک فورس پانی کے ذخائر کی تکمیل اور ترجیحی کو دیکھے گی، حکومت دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کو ترجیحی بنیاد پر بنائے گی۔

  • 26 نومبر کے مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

    26 نومبر کے مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

    راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی 26 نومبر جلاؤ گھیراؤ کے 29 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

    انسداد دہشتگردی عدالت میں بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر جلاؤ گھیراؤ کے 29 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں سماعت ہوئی، وکیل محمد فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

    29 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں آج تک توسیع تھی تاہم عدالت نے 26 جون تک توسیع کر دی۔

    یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کا احتجاجاً کمرہ عدالت آنے سے انکار، جج برہم

    مقدمات راولپنڈی اور اٹک، ٹیکسلا، حسن ابدال کے مختلف تھانوں میں درج ہیں جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، بشریٰ بی بی، شاہ محمود قریشی، علی امین گنڈاپور و دیگر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نامزد ہیں۔

    عدالت نے تفتیشی افسران کو ملزمہ کو جیل میں شامل تفتیش کیے جانے کا حکم دے رکھا ہے، عدالت میں پراسیکیوٹر ظہیر شاہ پیش ہوئے تھے۔

    20 مئی 2025 کو عدالت نے سابق خاتون اوّل کی ضمانت میں 12 جون تک توسیع کی تھی۔ دوران سماعت ملزمہ کی جانب سے معروف قانون دان محمد فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

    فروری میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 نومبر کے مقدمات میں گرفتار تمام پی ٹی آئی ورکرز کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے ایک سو بیس کارکنوں کی ضمانتیں منظور کی تھی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے گرفتار ملزمان کو بیس ہزار کے ضمانتی مچلکے اور بیان حلفی جمع کروانے کا بھی حکم دیا تھا۔

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 26 نومبر کو احتجاج کے دوران پولیس نے متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا تھا جن کی رہائی کیلیے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔

  • بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ، عدالت نے پولیس کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

    بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ، عدالت نے پولیس کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

    لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلیے پولیس کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کے کیس میں عدالت نے پولیس کی درخواست مسترد کر دی۔

    انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے درخواست پر اپنے فیصلے میں کہا کہ دو بار پولیس کو ٹیسٹ کروانے کی مہلت دی، ملزم کے دو بار انکار کے بعد تیسرا موقع دیا جانا محض وقت کا ضیاع ہوگا، لاہور:پولیس ملزم کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ نہیں کروا سکی۔

    یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار پر عظمیٰ بخاری برہم

    عدالت نے کہا کہ عدالت پہلے ہی ملزم اور تفتیشی افسر کو دو مواقع دے چکی ہے، عدالت نے ملزم کو اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کرنے کیلیے دو چانس دیے، ملزم کی ضد کی وجہ سے اس نے مواقع ضائع کر دیے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کروانے کیلیے مزید موقع کی ضرورت نہیں ہے، ملزم کے انکار کے بعد تفتیش کیسے آگے بڑھے گی؟

    عدالت نے تفتیشی افسر کو ہر قانونی طریقہ سے تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے کہ ملزم اپنی بے گناہی ثابت کرنے سے انکاری ہے۔

    15 مئی کو انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا تھا۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ عمران کان کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروائے جائیں، عدالت نے 12 مقدمات میں ان کے ٹیسٹوں کی اجازت دی تھی۔

    تاہم اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے تین مرتبہ ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا جس پر پولیس نے دوبارہ انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ کی درخواستوں پر سماعت آج کیوں نہیں ہو سکے گی؟

    190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ کی درخواستوں پر سماعت آج کیوں نہیں ہو سکے گی؟

    اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر سماعت آج نہیں ہوگی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی اور ضماعت پر رہائی کی درخواستوں پر سماعت کرنی تھی۔

    تاہم جسٹس محمد آصف کے رخصت پر ہونے کے باعث 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ملزمان کی درخواستوں پر آج سماعت نہیں ہو سکے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس اپیلوں سے متعلق بڑیپیش رفت

    قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں ڈویژن بینچ کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔

    گزشتہ روز رجسٹرار آفس نے 11 جون 2025 کی کاز لسٹ جاری کی تھی جس کے مطابق ملزمان کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کیلیے مقرر کی گئی۔

    190 ملین پاونڈ ریفرنس کا پس منظر

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا جیل ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا۔ ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا ، جس کے بعد عدالت نے 23 دسمبر کو ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی تھی بعد ازاں فیصلہ کی تاریخ موخر کرکے 6 جنوری اور پھر 13 جنوری مقرر کی گئی۔

    نیب نے 13 نومبر 2023 کو 190 ملین پاؤنڈریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی، نیب نے 17 دن تک بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں تفتیش کی یکم دسمبر 2023 کو نیب نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا۔

    عدالت نے 27 فروری 2024 کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی، ریفرنس میں 100 سے زائد سماعتیں ہوئیں، نیب نےریفرنس میں پہلے 59 گواہان کی فہرست عدالت میں جمع کرائی دوران ٹرائل نیب نے 59 گواہان میں سے 24 گواہان کو ترک کیا گیا۔

    ریفرنس میں کل 35 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے اور ان پر جرح ہوئی ، ریفرنس میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ کےپی پرویزخٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال، القادریونیورسٹی کےچیف فنانشل افسر بھی گواہان میں شامل تھے۔

    عدالت نےذلفی بخاری،فرحت شہزادی، مرزا شہزاد اکبر، ضیاء المصطفی نسیم سمیت 6ملزمان کو190 ملین پاؤنڈ ریفر نس میں اشتہاری قراردیا اور اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں اور بینک اکاونٹ منجمد کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

  • کیا محمد زبیر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں؟ بیرسٹر گوہر کا بیان سامنے آگیا

    کیا محمد زبیر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں؟ بیرسٹر گوہر کا بیان سامنے آگیا

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے پارٹی میں شامل ہونے کی خبروں پر بیان سامنے آگیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزاؤں کی معطلی کے حوالے سے 190 ملین پاؤنڈ کیس سماعت کیلیے مقرر ہوا، پہلی مرتبہ پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے کوئی پیش ہوگا لہٰذا امید ہے کوئی مثبت پیشرفت ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں: ’عارف علوی نے پیغام دیا محمد زبیر پی ٹی آئی جوائن کرنا چاہتے ہیں‘

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کیس کی سماعت نہیں ہوئی تھی روٹین میں ایک مہینے کے اندر فیصلہ ہوتا ہے، سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کیس میں 70 دن بعد ان کی رہائی ہوگئی تھی جبکہ دوسرے کیس میں 51 دن کے بعد ان کی رہائی ہوئی تھی لیکن عمران خان کے کیسز کو 3 اگست کو 2 سال ہو جائیں گے۔

    اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا محمد زبیر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں؟ بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے لہٰذا ہمارے دروازے سب کیلیے کھلے ہیں۔

    ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے راہیں جدا کرنے والے سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی پی ٹی آئی میں جلد شمولیت متوقع ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ محمد زبیر کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق مشاورت کر لی گئی ہے اور انہیں پارٹی میں شامل کرنے کیلیے عمران خان نے گرین سگنل دے دیا ہے۔

    اس سے قبل اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن نے دعویٰ کیا تھا کہ عارف علوی نے پیغام دیا کہ محمد زبیر پارٹی میں آنے کیلیے دلچسپی رکھتے ہیں۔

  • بینک اکاؤنٹس منجمد کیس: عارف علوی کو اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کی اجازت مل گئی

    بینک اکاؤنٹس منجمد کیس: عارف علوی کو اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کی اجازت مل گئی

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر مملکت عارف علوی کو بینک اکاؤنٹ سے 10 لاکھ روپے تک رقم نکالنے کی اجازتت دے دی۔

    سندھ ہائیکورٹ میں عارف علوی و اہل خانہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے کیس کی سماعت جسٹس کے کے آغا نے کی، اس موقع پر ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی وقار احمد عدالت میں پیش ہوئے۔

    وقار احمد نے استدعا کی کہ کیس میں جواب جمع کروانے کیلیے مہلت دی جائے۔ اس پر جسٹس کے کے آغا نے ریماکس دیے کہ یہ تاخیری ہتھکنڈے ہیں عدالت انہیں خوب سمجھتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: عارف علوی اور اہل خانہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے

    عدالت نے عارف علوی کو بینک اکاؤنٹ سے 10 لاکھ روپے تک رقم نکالنے کی اجازت دی۔

    درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے عدالت کو بتایا کہ عارف علوی، ان کی اہلیہ اور بچوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں، ایف آئی اے نے انکوائری کی بنیاد پر پوری فیملی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے۔

    وکیل نے بتایا کہ پوری فیملی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے سے روز مرہ کے اخراجات پورے کرنے مشکل ہوگئی ہے، ہمیں علم ہوا ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ کے الزامات میں بھی بے بنیاد انکوائری کی جا رہی ہے، ہمیں کوئی دستاویز فراہم نہیں کی جا رہی۔

    سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر متعلقہ ریکارڈ کے ہمراہ اپنی پیشی یقینی بنائیں۔ کیس کی مزید سماعت 19 جون 2025 تک ملتوی کر دی گئی۔

    21 مئی 2025 کو عارف علوی اور ان کے اہل خانہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے پر سندھ ہائیکورٹ نے فریقین سے جواب طلب کیا تھا۔

    سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران عارف علوی کے وکیل نے بتایا تھا کہ سابق صدر مملکت، اہلیہ اور بچوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں، ایف آئی اے نے انکوائری کی بنیاد پر پوری فیملی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے۔

    عدالت نے ریماکس دیے تھے کہ فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیتے ہیں۔ اس پر وکیل نے کہا تھا کہ پوری فیملی کے اکاؤنٹس منجمد کرنے سے روز مرہ کے اخراجات پورے کرنے مشکل ہوگئے ہیں۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو بھی تو فیس کی ادائیگی کی گئی ہوگی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ یہ کیس بغیر فیس کے لڑ رہا ہوں۔

    عدالت نے کہا کہ فریقین کے جواب آنے دیں پھر دیکھتے ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 جون کو جواب طلب کر لیا۔

    جنوری 2025 میں سابق صدر مملکت عارف علوی کے خلاف دہشتگردی کا ایک اور مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ انہوں نے مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

  • علیمہ خانم نے بانی پی ٹی آئی کے پیٹرن ان چیف بننے کی اصل وجہ بتا دی

    علیمہ خانم نے بانی پی ٹی آئی کے پیٹرن ان چیف بننے کی اصل وجہ بتا دی

    راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے ان کے پارٹی کا پیٹرن ان چیف بننے کی اصل وجہ بتا دی۔

    انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خانم نے بتایا کہ عمران خان سے کہا جا رہا ہے کہ حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی واقعات پر معافی مانگیں۔

    علیمہ خانم نے کہا کہ جب بھی احتجاج کی کال آتی ہے تو عمران خان کی رہائی کی باتیں شروع ہو جاتی ہیں، بھائی نے کہا ہے کہ احتجاجی تحریک کی ساری ذمہ داری عمر ایوب سنبھالیں گے جبکہ سلمان اکرم راجہ پارٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کروائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کے پیٹرن ان چیف بانی پی ٹی آئی ہیں، طلال چوہدری

    انہوں نے بتایا کہ عمران خان اپنی ٹیم تبدیل کرتے رہتے ہیں، انہوں نے پہلے کہا تھا وہ بطور چیئرمین احتجاجی تحریک کو لیڈ کریں گے لیکن انہیں بتایا گیا کہ بطور چیئرمین آپ لیڈ نہیں کر سکتے کیونکہ ٹیکنیکل مسئلہ ہے تو انہوں نے کہا کہ پھر میں پیٹرن ان چیف بن جاتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر عمران خان خود احتجاجی تحریک کو لیڈ کرنا چاہتے ہیں۔

    31 مئی کو سینیٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کا مرکز اسلام آباد نہیں ہوگا بلکہ ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

    سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ ہمیں دیوار سے لگایا گیا اور اب کوئی راستہ نہیں بچا، ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا۔

    انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے احتجاجی تحریک سے متعلق تمام ہدایات جیل سے دوں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھے ذمہ داری دی ہے کہ احتجاجی تحریک کا پلان بنا کر دوں، ان سے آئندہ ملاقات پر احتجاج تحریک کا پلان پیش کروں گا۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم بہت سنجیدہ ہیں اب جو تحریک چلے گی ایسی پہلے کبھی نہیں چلی ہوگی، تحریک چلانے میں رکاوٹیں آتی ہیں لیکن ہمیں بھی طریقے آتے ہیں۔

  • عمر ایوب نے اپنے خلاف نااہلی ریفرنس پر اسپیکر قومی اسمبلی سے تفصیلات مانگ لیں

    عمر ایوب نے اپنے خلاف نااہلی ریفرنس پر اسپیکر قومی اسمبلی سے تفصیلات مانگ لیں

    اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے اپنے خلاف نااہلی ریفرنس اور فیصلے کی تفصیلات مانگ لیں۔

    عمر ایوب نے ایاز صادق کو خط لکھا جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ نااہلی ریفرنس کی قانونی و آئینی بنیاد، مصدقہ نقل اور کارروائی کا ریکارڈ فراہم کریں جبکہ ریفرنس کی مکمل مصدقہ کاپی اور شواہد مہیا کیے جائیں۔

    اپوزیشن لیڈر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے نااہلی ریفرنس پر فیصلہ کے دوران کی اندرونی کارروائی اور فائل نوٹنگز مانگیں۔ انہوں نے لکھا کہ نوٹسز اور وضاحت کا موقع فراہم کرنے کی تفصیل فراہم کی جائے۔

    یہ بھی پڑھیں: عمر ایوب کیخلاف نااہلی کا کیس سماعت کیلیے مقرر

    رہنما پی ٹی آئی کی طرف سے تیسرے فریق کی درخواستوں کی بنیاد پر ریفرنس پر وضاحت مانگی گئی۔ عمر ایوب نے کہا کہ آرٹیکل 63 (2) کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی کی صوابدیدی نظیریں بھی دی جائیں، قانونی عمل، شفافیت اور منصفانہ کارروائی کیلیے تفصیلات دیں۔

    یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما بابر نواز نے اپوزیشن لیڈر کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کیا تھا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ریفرنس مزید کارروائی کیلیے الیکشن کمیشن بھجوایا تھا۔

    عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ایاز صادق نے بغیر کسی تحقیق کے میرے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن بھجوایا، وہ مجھے آگاہ کر لیتے کہ آپ کے خلاف درخواست ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے مدمقابل ایبٹ آباد ہائیکورٹ بھی گئے ان کا مؤقف مسترد کیا گیا، اسپیکر نے بدنیتی کی بنیاد پر ریفرنس الیکشن کمیشن بھجوایا، میرے خلاف اس کیس کی بنیاد ہی کمزور ہے۔

  • بانی نے کہا ہے وہ آج کے بعد پی ٹی آئی کے پیٹرن ان چیف ہوں گے، بیرسٹر گوہر

    بانی نے کہا ہے وہ آج کے بعد پی ٹی آئی کے پیٹرن ان چیف ہوں گے، بیرسٹر گوہر

    راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی نے کہا ہے وہ آج کے بعد پارٹی کے پیٹرن ان چیف ہوں گے۔

    اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے توشہ خانہ ٹو کیس کے موقع پر ملاقات ہوئی، ان کے مطابق ہمارے پاس احتجاجی تحریک کے سوا کوئی راستہ نہیں، اسلام آباد کی کال دینے کے بجائے پورے ملک میں احتجاج ہوگا۔

    بیرسٹر گوہر کے مطابق عمران خان احتجاجی تحریک کو وہ خود لیڈ کریں گے، انہوں نے کہا ہے احتجاجی تحریک کیلیے ہدایات عمر ایوب کو دی جائیں گی، بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کا ابھی کوئی ٹائم فریم نہیں دیا وہ خود دیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: مجھے امید ہے عمران خان عید سے پہلے رہا ہوں گے ، بیرسٹر گوہر

    ’عمران خان نے کہا ہے وہ آج کے بعد پی ٹی آئی کے پیٹرن ان چیف ہوں گے۔ تمام فیصلے وہ ہی کریں گے جس طرح پہلے کرتے تھے۔ مجھے چیئرمین شپ سے ہٹانے کی باتیں افواہیں پھیلانے والے کر رہے ہیں۔ عمران خان پیٹرن ان چیف ہیں میں پارٹی کا چیئرمین رہوں گا۔‘

    انہوں نے کہا کہ پارٹی کا چیئرمین نہ ہونے کی صورت میں سب کو پتا ہے نتائج کیا ہوں گے، احتجاج کی ذمہ داری ہمیشہ علی امین گنڈاپور کو دی جاتی تھی لیکن اب ایسا نہیں، احتجاج کے حوالے سے مختلف لوگوں کو مختلف ذمہ داریاں دی جائیں گی، عمران خان نے پارٹی لیڈرشپ پر کوئی عدم اعتماد نہیں کیا۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے مسائل بات چیت سے حل ہوں، میں ابھی بھی چاہتا ہوں مسائل بات چیت کے ذریعے حل ہوں، عمران خان نے ہمیشہ لچک کا مظاہرہ کیا، ہم نے مشکل حالات میں حکومت کا ساتھ دیا لیکن پرامن احتجاج کریں گے کیونکہ یہ ہمارا حق ہے۔

    ’ہم کسی صورت پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی کے کیسز لگتے نہیں اور اگر لگتے ہیں تو شنوائی نہیں ہوتی۔ مخصوص نشستوں پر عدالتیں فیصلہ نہیں کر رہیں۔ کسی سے کوئی بات نہیں ہو رہی لیکن بانی نے مذاکرات کا آپشن کھلا رکھا ہے۔‘

  • توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں پیش، 2 گواہوں کے بیانات قلمبند

    توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں پیش، 2 گواہوں کے بیانات قلمبند

    راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں مزید 2 گواہوں کے بیانات قلمبند کر دیے گئے۔

    اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔ دوران سماعت عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

    کیس میں مزید دو گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 8 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 جون 2025 تک ملتوی کر دی۔

    یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف نے ترک صدر سے تحفے میں ملی کار توشہ خانہ میں جمع کروا دی

    گزشتہ سماعت پر جیل حکام نے عمران خان کو عدالت میں پیش کیا تھا تاہم بشریٰ بی بی نے احتجاجاً کمرہ عدالت آنے سے انکار کیا تھا۔

    عدالت نے جیل حکام کو بشریٰ بی بی کو لانے کی ہدایات جاری کیں تو جیل حکام نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے کمرہ عدالت آنے سے انکار کر دیا، ملزمہ کا مؤقف ہے منگل کو عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔

    سماعت کیلیے ساڑھے 3 گھنٹے تک انتظار کیا مگر بشریٰ بی بی نہ آئیں۔ ملزمہ کی عدم دستیابی کے باعث 4 گواہوں کے بیان ریکارڈ نہ ہو سکے۔

    جج نے بشریٰ بی بی کے کمرہ عدالت نہ آنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کو ایک موقع دیا جا رہا ہے، وہ آئندہ سماعت پر نہ آئیں تو کیس میں ضمانت منسوخی کے احکامات جاری کیے جائیں گے۔

    دوران سماعت پراسیکیوشن نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ کرنے پر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت اختیارات استعمال کرتے ہوئے ملزمہ کے بغیر ہی کیس آگے بڑھائے۔

    توشہ خانہ ٹو کیس کیا ہے؟

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دیے گئے بلغاری جیولری سیٹ پر دائر کیا گیا تھا۔

    ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ بشریٰ بی بی کو بلغاری جیولری سیٹ 7 سے 10 مئی 2021 کے دورہ سعودی عرب پردیاگیا، جیولری سیٹ میں ایک انگوٹھی ، بریسلٹ ، نیکلس ، ایک جوڑی بالیاں شامل ہیں۔

    ریفرنس میں بتایا گیا تھا کہ شواہدکےمطابق بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ نے غیر قانونی طور پر بلغاری جیولری سیٹ اپنے پاس رکھا، ڈپٹی ایم ایس نے 18 مئی 2021 کوایس او توشہ خانہ کو قیمت کا تخمینہ لگانے کے بارے میں آگاہ کیا، سیکشن افسر توشہ خانہ کو ڈکلیئر کرنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا لیکن سیٹ جمع نہیں کرایا گیا۔

    ریفرنس میں کہنا تھا کہ بلغاری کمپنی نے فرنچائز سالوجنٹ ٹریڈنگ سعودی عرب کو ہار، بالیاں فروخت کی تھیں، 25 مئی 2018 کو ہار 3 لاکھ یورو، بالیاں 80 ہزار یورو میں فروخت کی گئی تھیں تاہم کمپنی سے بریسلٹ اورانگوٹھی کی قیمت کے بارے میں معلومات نہیں مل سکیں۔

    ریفرنس کے مطابق بلغاری جیولری سیٹ کی ٹوٹل قمیت تقریباً 7 کروڑ 56 لاکھ 61 ہزار 600 پاکستانی روپے بنتی ہے، جیولری سیٹ میں شامل ہار کی قیمت 5 کروڑ 64 لاکھ 96 ہزار روپے بنتی ہے جبکہ جیولری سیٹ میں شامل بالیوں کی قیمت 1 کروڑ 50 لاکھ 65 ہزار 600 روپے بنتی ہے۔

    نیب کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ رولز کے مطابق 50 فیصد دے کرسیٹ کی قیمت 3 کروڑ 57 لاکھ 65 ہزار 800 روپے بنتی ہے، جیولری سیٹ کی کم قیمت لگوا کر قومی خزانے کو 3 کروڑ 28 لاکھ 51 ہزار 300 روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

    ریفرنس میں مزید کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اہلیہ سے ملکرنیب آرڈیننس 1999 کی سیکشن 9، سب سیکشن 3 ،4،6 اور 12 کی خلاف ورزی کی ، یکم اگست 2022 کو بورڈ میٹنگ کے بعد چیئرمین نیب کی ہدایت پرانکوائری شروع ہوئی، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی نے اپنے اختیارات کا نا جائز استعمال کیا، بانی پی ٹی آئی نے وزارت عظمیٰ کے دور میں 108 تحائف میں سے 58 اپنے پاس رکھے۔