Tag: PTIGovernment

  • وزیراعظم کا دھمکی آمیز خط سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان

    وزیراعظم کا دھمکی آمیز خط سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مبینہ دھمکی آمیز خط سینیئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ای پاسپورٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس خط کے اندر واضح ہے کہ یہ کتنی بڑی سازش ہے؟ پتہ چلے گا کون سے لوگ ہیں؟ جو باہر سے سازش کررہےہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ یہ سازش ہے یہ خط میں اب سینئر صحافیوں کو دکھاؤں گا ساتھ ہی انہوں نے اتحادی جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا ایک ایک نمائندے کو بھیج دیں ان سے خط شیئر کروں گا۔

    وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ خط فارن امپورٹڈ کرائسز ہے، یہ خط سازش سے بھی بڑی سازش ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگ انجانے میں اس سازش کا حصہ ہیں جبکہ ہم پر شک کیا جارہا ہے کہ ہم حکومت بچانے کیلئے یہ سب کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نےجو فیصلہ کرناہے اس سے پہلےسوچ لیں کہیں آپ سازش کا حصہ نہ بن جائیں۔

    یہ بھی پڑھیں: تحریری دھمکی دی گئی ثبوت موجود ہیں

    وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں سیاسی بحران نئی چیز نہیں ہے، سیاسی بحران تو ملکوں میں آتے رہتے ہیں اور تحریک عدم اعتماد ایک بھی جائز جمہوری اور آئینی طریقہ ہے، لیکن میرے خلاف عدم اعتماد کی یہ تحریک غیرملکی ہے اور باہر سے پاکستان کے خلاف سازش ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیخلاف باہر سے سازش ہورہی ہے، یہ سازش اس وقت سے ہورہی ہے جب سے باہر سے ایک فون کال ہوتی ہے، ان کو برداشت نہیں کہ پاکستان اپنے ملک کے مفاد کیلئے کام کرے ، یہ چاہتے ہیں لیڈر شپ اپنے ملکی مفاد کا سودا کریں۔

    ای پاسپورٹ کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم واضح کہا کہ ہم کیوں کسی کی دہشتگردی کا حصہ بنیں؟ دہشتگردی کی جنگ کا حصہ بن کر ہمیں کیا ملا؟ بس ہم نے اپنے ملک کے مفاد کو کسی اور ملک کیلئے قربان کیا۔

    واضح رہے کہ 27 مارچ کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے ‘ امر بالمعروف’ جلسے سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے حکومت مخالف عالمی سازشوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ہم سب سے دوستی کریں گے کسی کی غلام قبول نہیں کریں گے بیرونی پیسوں سےحکومت گرانےکی سازش کی جارہی ہے پیسہ باہر سے آرہا ہے اور لوگ ہمارے استعمال ہو رہے ہیں زیادہ تر انجانے میں کچھ جان بوجھ کر استعمال ہو رہے ہیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی: ترین گروپ میدان میں آگیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی: ترین گروپ میدان میں آگیا

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے استعفے اور چوہدری پرویز الٰہی کی نامزدگی پر ترین گروپ میدان میں آگیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے اراکین کو مشاورتی عمل جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے، جس پر ترین گروپ نے اپوزیشن، حکومت اور نامزد وزیراعلیٰ سے رابطے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع ترین گروپ کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کی جانب سے استفعیٰ بھجوانے تک کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا، مزید مشاورت کے لئے ترین نے باضابطہ طور پر مشاورتی اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔

    ترین گروپ کے اہم رہنما عون چوہدری کے مطابق غیر رسمی مشاورت آج بھی جاری رہے گی تاہم اجلاس کل شام پانچ بجے سینئر رہنما اسحاق خاکوانی کی رہائش گاہ پر ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں: جب تک سانس ہے وزیراعظم عمران خان کا ساتھ نبھاؤں گا

    تفصیل کے مطابق ترین گروپ نے کل باضابطہ مشاورتی اجلاس لاہور میں طلب کر لیا ہے، عون چوہدری نے کہا کہ اجلاس کل شام پانچ بجے سینئر رہنما اسحاق خاکوانی کی رہائش گا ہ پر ہوگا۔

    ترین گروپ کے اجلاس میں تمام ارکان پنجاب اسمبلی، وزرا اور سینئر رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے،مشاورتی اجلاس میں مسلم لیگ ن اور چوہدری برادران کے رابطوں سے متعلق ترین گروپ جائزہ لے گا کہ پنجاب میں کس کی حمایت کرنا ہے؟

    مسلم لیگ ق، اپوزیشن کا ہم خیال چھینہ گروپ سے رابطہ

    دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں ہم خیال چھینہ گروپ اہمیت اختیار کرگیا ہے، جہاں پاکستان مسلم لیگ (ق) اور متحدہ اپوزیشن نے بیک وقت ان سے رابطہ کیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف ہم خیال گروپ نے مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیا ہے، ہم خیال غضنفر عباس چھینہ گروپ کا مشاورتی اجلاس آج دوپہر ہوگا، جس میں عثمان بزدار کےاستعفے اور پرویزالہیٰ کی نامزدگی کی صورتحال کاجائزہ لیاجائےگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم خیال چھینہ گروپ کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کو سپورٹ کرنا ہےیا نہیں ؟ اپوزیشن کے رابطوں پربھی مشاورت ہوگی۔