Tag: ptm

  • پی ٹی ایم رہنماؤں کی پارٹی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی، نائب افغان سفیر سے ملاقات

    پی ٹی ایم رہنماؤں کی پارٹی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی، نائب افغان سفیر سے ملاقات

    اسلام آباد: خیبر پختونخوا اور سابقہ فاٹا سے تعلق رکھنے والی مزاحمتی تحریک پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے دو رہنماؤں کے افغانستان سے تعلقات کھل کر سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی ایم کے 3 میں سے 2 رہنماؤں نے پارٹی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسلام آباد میں افغانستان کے نائب سفیر شمس زردشت کے ساتھ ملاقات کی۔

    پارٹی کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں میں پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر اور محسن داور شامل ہیں۔

    دوسری طرف کراچی میں جواں سال نقیب اللہ محسود کے قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کو ذمہ دار ٹھہرانے والوں نے پیپلز پارٹی کے ساتھ بھی قربتیں بڑھانا شروع کر دی ہیں۔

    سابق پولیس افسر راؤ انوار کے خلاف سرگرم پی ٹی ایم کے بعض رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ سے ملاقات کی، خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کھلے عام راؤ انوار کی حمایت میں بیان دے چکے ہیں۔

    اہم پیشرفت: ریاست اور اداروں کے خلاف نعرے نہیں لگیں گے، پشتون تحفظ موومنٹ کی یقین دہانی

    پشتون تحفظ موومنٹ کے خلاف یہ خیال گردش کرنے لگا ہے کہ کیا اس کے رہنما ذاتی مفادات کے لیے پارٹی کا استعمال کرنے لگے ہیں۔

    واضح رہے کہ پی ٹی ایم کے رہنما انتخابات کے سلسلے میں بھی پارٹی کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کر چکے ہیں، 8 رہنماؤں نے انتخابات 2018 میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا، جس پر انھیں کور کمیٹی کی رکنیت سے فارغ کر دیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اہم پیشرفت: ریاست اور اداروں کے خلاف نعرے نہیں لگیں گے، پشتون تحفظ موومنٹ کی یقین دہانی

    اہم پیشرفت: ریاست اور اداروں کے خلاف نعرے نہیں لگیں گے، پشتون تحفظ موومنٹ کی یقین دہانی

    پشاور: قبائلی عمائدین اور  پشتون تحفظ موومنٹ کے درمیان جرگے میں اہم پیشرفت سامنے آئی جس میں یہ طے گیا گیا کہ ریاست اور اداروں کے خلاف نعرے لگانے کسی صورت اجازت نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ اور  قبائلی عمائدین کے اراکین نے ایک اور جرگے  کا اہتمام کیا جس میں معاملات کو حل کرنے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں گئیں۔

    جرگے میں اتفاق کیا کہ  پی ٹی ایم کےنام پر ریاست، ریاستی اداروں کیخلاف نعرے اور اُن کی ہرزہ سرائی  کی اجازت دی نہیں جائے گی علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر بھی کسی صورت ہرزہ سرائی کی اجازت نہیں ہوگی۔

    مزید پڑھیں: محمود خان اچکزئی ملک دشمن منظور پشتین کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے

    جرگے میں ہونے والی پیشرفت کے بعد پی ٹی ایم نے عید کے تیسرے روز رزمک میں ہونے والا جلسہ منسوخ کرادیا جبکہ قبائلی عمائدین اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں کی اگلی بیٹھک 22 جون کو ہوگی۔

    قبائلی جرگے کے رہنما اجمل وزیر نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 2روزپہلےپی ٹی ایم رہنماؤں سے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی تھی جس میں اہم معاملات پر مکمل اتفاق کیا گیا تھا۔

    اُن کا کہنا تھاکہ آج ہونے والے جرگے میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ، عمائدین نے پی ٹی ایم سے ہونے والے مذاکرات پر حکومت کو اعتماد میں لیا اور مطالبہ کیا کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے تمام گرفتار کارکنان کی عید سے قبل رہائی ممکن بنائی جائے۔

    یہ بھی پڑھیں: منظورپشتین کے لئے دروازے کھلے ہیں، مذاکرات کا ایک دور ہوچکا ہے: کور کمانڈر پشاور

    واضح رہے کہ 8 فروری کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے پی ٹی ایم رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں اُن کے مطالبات بھی سنے گئے تھے،  ملاقات کے بعد وطن کارڈز، چیک پوسٹ سمیت دیگر معاملات کو  فوری طور پر حل کردیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

     

  • منظورپشتین کے لئے دروازے کھلے ہیں، مذاکرات کا ایک دور ہوچکا ہے: کور کمانڈر پشاور

    منظورپشتین کے لئے دروازے کھلے ہیں، مذاکرات کا ایک دور ہوچکا ہے: کور کمانڈر پشاور

    پشاور: کور کمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ نے کہا ہے کہ منظورپشتین اور ان کے ساتھی ملاقات کے لئے آنا چاہیں، تو دروازے کھلے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر پشاور نے اپنے ایک بیان میں‌ کہا ہے کہ منظورپشتین اوردیگر سے سرکاری سطح پرمذاکرات جاری ہیں، پی ٹی ایم سےمذاکرات کاایک دورہوچکا ہے.

    لیفٹیننٹ جنرل نذیربٹ نے کہا کہ پی ٹی ایم کے جائز مطالبات کے حل میں تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں، منظورپشتین کے لئے دروازے کھلے ہیں.

    انھوں نے کہا کہ کچھ غیر ملکی میڈیا پی ٹی ایم کوورغلانے میں کردارادا کررہا ہے، قبائلی علاقےصوبے میں ضم نہ ہونے سے مسائل ہورہےہیں.

    انھوں نے مزید کہا کہ پاک فوج نے منظم و مربوط آپریشن کرتے ہوئے پشاور میں داعش، بھتا خوری کا نیٹ ورک ختم کردیا گیا ہے، قبائلی علاقوں، کے پی کے میں چیک پوسٹیں مرحلہ وارختم کی جارہی ہیں، جس سے صورتحال میں واضح بہتری آئے گی.

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان سےدہشت گردافغانستان منتقل ہوچکے ہیں، افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں.


    فاٹا میں امن بحال ہوا تو کچھ لوگوں نے نئی تحریک شروع کردی، آرمی چیف