Tag: ptv corruption case

  • ایف آئی اے کا چھاپہ : عدالت سے بھاگنے والے ڈاکٹر شاہد مسعود گھر سے بھی فرار

    ایف آئی اے کا چھاپہ : عدالت سے بھاگنے والے ڈاکٹر شاہد مسعود گھر سے بھی فرار

    عدالت سے فرار ڈاکٹر شاہد مسعود اپنے گھر سے بھی فرار ہوگئے، پی ٹی وی کرپشن کیس میں ایف آئی اے کو مطلوب ملزم کیلیے عدالت نے گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دھبڑ دھوس اینکر چھلاوا بن گئے۔ پی ٹی وی کرپشن کیس عدالت سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد فرار ہونے والے ڈاکٹر شاہد مسعود پولیس کو چکما دے گئے۔

    عدالت کو مطلوب اینکر پرسن شاہد مسعود گھر سے بھی غائب ہوگئے۔ ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پرسابق ایم ڈی پی ٹی وی کی گرفتاری کے لیے ایف سیون میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا مگر اُن کی گاڑی میں صرف ڈرائیور نکلا، شاہد مسعود پھر بھی ہاتھ نہ آسکے۔

    ایف آئی اے کی ٹیم شاہد مسعود کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے ماررہی ہے۔ اُن پر سرکاری ٹی وی کو کروڑوں کا ٹیکہ لگانے کا کیس چل رہا ہے۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی وی کرپشن کیس، شاہد مسعود کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد

    یاد رہے کہ14ستمبر کو بھی اسپیشل سینٹرل کورٹ میں پی ٹی وی کرپشن کیس میں اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی تھی۔

    عدالت میں شاہد مسعود کے وکیل خاور شاہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے لیکن ڈاکٹر شاہد مسعود ذاتی طور پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر ان کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی، فاضل جج نے کہا ملزم کو ذاتی طور پرعدالت میں پیش ہونا چاہیے تھا۔

  • پی ٹی وی کرپشن کیس، ڈاکٹرشاہد مسعود کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

    پی ٹی وی کرپشن کیس، ڈاکٹرشاہد مسعود کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی اسپیشل سنٹرل جج ارم نیازی نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت قبل ازگرفتاری سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی، ڈاکٹر شاہد مسعود کے وکیل خاور شاہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

    ڈاکٹر شاہد مسعود ذاتی طور پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر ان کی درخواستِ ضمانت خارج کردی گئی، فاضل جج نے کہا ملزم کو ذاتی طور پرعدالت میں پیش ہونا چاہیے تھا۔

    عدالت نے ڈاکٹرشاہد مسعود کوگرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا اور سماعت ملتوی کردی۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

    اس سے قبل یکم جون کو پی ٹی وی کرپشن کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

    خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں سپریم کورٹ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کے زینب کے قاتل سے متعلق دعوؤں کی سماعت متعلق کا فیصلہ سناتے ہوئے معروف اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود پر 3 ماہ کے لیے ٹی وی پروگرام کرنے پر پابندی عائد کردی تھی جبکہ ان سے تحریری معافی نامہ بھی طلب کیا تھا۔

    واضح رہے کہ قصور کی ننھی زینب قتل کیس میں اینکر شاہد مسعود کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ زینب قتل کیس کے ملزم عمران 37 بینک اکاؤنٹس ہیں اور وہ عالمی گروہ کا کارندہ ہے، جس پر سپریم کورٹ نے نوٹس لیا تھا جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی معاملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنائی تھی۔