Tag: PUBG

  • آن لائن ویڈیو گیم پب جی  پر پابندی لگوانے کا فیصلہ

    آن لائن ویڈیو گیم پب جی پر پابندی لگوانے کا فیصلہ

    لاہور : لاہور پولیس نے آن لائن ویڈیو گیم پب جی پر پابندی لگوانے کا فیصلہ کرلیا اور کہا گیم بند کرانے کے لئے پی ٹی اے،ایف آئی اےکوخط لکھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آن لائن گیم پب جی کے باعث خودکشی کے معاملے پر لاہورپولیس نے گیم پر پابندی لگوانے کا فیصلہ کرلیا ، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق  خان نے کہا ہے کہ پب جی بندکرانےکےلئےپی ٹی اے،ایف آئی اے کو خط لکھا جائے گا۔

    اشفاق خان کا کہنا تھا کہ پب جی گیم نشے سے زیادہ خطرناک ہے،4دن میں 2نوجوانوں کاخودکشی کرناافسوسناک واقعہ ہے۔

    مزید پڑھیں : مشہور ویڈیو گیم پب جی نے ایک اور نوجوان کی زندگی نگل لی

    یاد رہے آج پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں مصطفی ٹاؤن کے علاقے میں سولہ سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی تھی ، پولیس کا کہنا تھا کہ محمد ذکریا کی لاش پنکھے سے لٹکی ملی اور لاش کے قریب سے موبائل ملا جس پر مشہور ویڈیو گیم پب جی چل رہی تھی۔

    دو روز قبل بھی لاہور میں نوجوان نے ویڈیو گیم کھیلنے سے منع پر خودکشی کر لی تھی، جونٹی جوزف کا ویڈیو گیم کی وجہ سے والد سے گذشتہ رات جھگڑا ہوا، والد نے اسے ڈانٹا اور ہر وقت موبائل پر پب جی کھیلنے سے منع کیا، جس کے بعد وہ ناراض ہو کر اپنے کمرے میں چلا گیا۔ اگلی صبح جونٹی جوزف نے اپنے کمرے کے پنکھے سے لٹک کر اپنی جان لے لی تھی۔

    خیال رہے بچوں میں مقبول ترین ویڈیو گیم ان دنوں پب جی ہے اور نا صرف بچے بلکہ بڑی عمر کے افراد بھی ایڈوینچر سے بھرپور اس گیم کو کھیلتے نظر آتے ہیں لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ اس گیم کے باعث بچوں کی دماغی صحت متاثر ہورہی ہے۔

  • پب جی کھیلتے ہوئے نوجوان موت کے منہ میں چلا گیا

    پب جی کھیلتے ہوئے نوجوان موت کے منہ میں چلا گیا

    نئی دہلی: بھارت میں مشہور آن لائن گیم پب جی کھیلنے کے دوران 16 برس کا نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا، موت سے قبل نوجوان 6 گھنٹے تک پب جی کھیلتا رہا تھا۔

    افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جہاں پب جی کھیلنے کے دوران 16 سالہ نوجوان ستیش کمار کی موت ہوگئی، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ستیش گیم کھیلنے کے دوران مشتعل ہوگیا اور دوسرے کھلاڑیوں کا نام لے کر چیخنے لگا۔

    16 سالہ ستیش کمار

    اہلخانہ کے مطابق اس کے بعد وہ اچانک زمین پر گر گیا۔ وہ گزشتہ 6 گھنٹے سے موبائل میں پب جی کھیلنے میں مصروف تھا۔ اس نے دوپہر کے بعد گیم کھیلنا شروع کیا تو شام تک کھیلتا رہا۔

    ان کا کہنا ہے کہ زمین پر گرنے کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی، ڈاکٹرز کے مطابق اسے دل کا دورہ پڑا تھا۔

    ستیش کے اہلخانہ کے مطابق وہ گیارہویں جماعت کا طالبعلم تھا۔ پولیس معاملے کی مزید تحقیق کر رہی ہے۔

    مزید پڑھیں: کیا پب جی پر پابندی لگ سکتی ہے؟

    افسوسناک واقعے کے بعد ڈاکٹرز نے اپیل کی ہے کہ نوجوان اس طرح کے کھیلوں سے دور رہیں کیونکہ اس طرح کے کھیلوں سے جوش و خروش، غصے اور تناؤ کی کیفیت میں اچانک اضافہ ہوتا ہے اور اس کا اثر دل کی دھڑکن اور خون کی گردش پر پڑتا ہے۔

    انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ بچوں پر نظر رکھیں اور ان کا اسکرین ٹائم محدود کریں۔

  • انٹرنیٹ کے بغیر منٹوں میں PUBG ڈاؤن لوڈ کرنے کا آسان طریقہ

    انٹرنیٹ کے بغیر منٹوں میں PUBG ڈاؤن لوڈ کرنے کا آسان طریقہ

    اسمارٹ فون اور کمپیوٹر پر کھیلا جانے والا گیم پب جی دنیا بھر میں مقبولیت کی بلندیوں کے نئے ریکارڈز قائم کررہا ہے۔

    موبائل فون بنانے والی کمپنیوں نے بھی پب جی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے معیاری قیمت کے ایسے اسمارٹ فونز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو گیم کو مکمل سپورٹ کریں گے۔

    کمپنی کی جانب سے وقتاً فوقتاً گیمرز کے لیے نئی اپ ڈیٹس جیسے سیزن، میپ، اسلحہ اور دیگر فیچرز متعارف کرائی جاتی ہیں تاکہ صارفین اپنی خواہش کے مطابق PUBG کھیل سکیں۔

    پب جی گیم کو گوگل پلے اسٹور یا آئی فون کے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاتا ہے جس کی فائل سائز تقریباً 1.8 گیگا بائیٹس کے قریب ہے، اگر صارف موبائل ڈیٹا کی مدد سے اسے ڈاؤن لوڈ یا انسٹال کرے تو خاصہ ڈیٹا ضائع ہوجاتا ہے۔

    مزید پڑھیں: PUBG گیم میں چکن ڈنر حاصل کرنے کے آسان طریقے

    البتہ اب ماہرین نے بغیر انٹرنیٹ کے ہی گیم ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ تلاش کرلیا جس کی مدد سے صارف کم وقت میں ہی PUBG اپنے موبائل میں انسٹال کرسکتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق کوئی بھی صارف گیم کا نیا ورژن بغیر انٹرنیٹ کے ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے۔

    طریقہ کار

    اپنے دوست کے موبائل میں موجود پب جی کی فائل بلیو ٹوتھ یا کسی بھی طریقے سے اپنے موبائل میں منتقل کریں۔

    جلدی فائل ٹرانسفر کرنے کے لیے اینڈرائیڈ صارفین شیئر اٹ، ایکسینڈر، ایزی شیئر ایپس استعمال کریں۔

    گیم  APK فائل کی صورت میں ملے گا۔

    بعد ازاں اینڈرائیڈ صارف فائلز، اینڈرائیڈ اور ڈیٹا کے فولڈر میں جائیں وہاں یہ فائل موجود ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں: موبائل گیم PUBG کھیلنے والوں‌ کے لیے زبردست خبر

    اب اس فائل پر کلک کر کے سینٹگز میں جاکر اجازت Permission دیں، جیسے ہی پرمیشن ملے گی گیم بغیر انٹرنیٹ کے ڈاؤنٹ لوڈ ہونا شروع ہوجائے گا۔

    جیسے ہی انسٹالیشن مکمل ہوگی تو صارف اسے کھیل سکے گا۔

  • PUBG گیم میں چکن ڈنر حاصل کرنے کے آسان طریقے

    PUBG گیم میں چکن ڈنر حاصل کرنے کے آسان طریقے

    گیم کی دنیا میں نئے ریکارڈز قائم کرنے والے PUBG گیم میں چکن ڈنر حاصل کرنے کے لیے آسان طریقے اور مفید مشورے مندرجہ ذیل ہیں جن پر عمل کیا جائے تو جیت(چکن ڈنر) یقینی ہوسکتی ہے۔

    حاضر دماغی اور بہترین لینڈنگ کا انتخاب

    اگر آپ اسکواڈ کے ساتھ کھیل رہے ہیں تو سب سے پہلے بہترین جگہ کا انتخاب کریں اور پیراشوٹ سے تمام کھلاڑی ایک ساتھ اتریں اس طرح اگر آپ پر مخالف ٹیم کی جانب سے حملہ ہوجائے تو اسکواڈ کے باقی کھلاڑی فوراً آپ کی مدد کے لیے پہنچ سکتے ہیں اور لوٹ آپس میں تقسیم بھی کرسکتے ہیں۔

    گن ملتے ہی مخالفین پر حملہ کردیں

    مقررہ جگہ پر لینڈنگ کے دوران اطراف میں بہ غور نظر رکھیں تاکہ جائزہ لیا جاسکے کہ انیمیز(دشمن) کہاں اترے ہیں، جیسے ہی آپ کو پستول یا پھر کوئی گن مل جائے تو انتظار کیے بغیر مخالفین پر رش(حملہ) کردیں، دیہان رہے کہ اس دوران اپنے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو آس پاس رہنے کا مشورہ دیا جائے۔

    ایک جگہ ٹک کر نہ کھڑے رہیں

    گیم کے دوران اپنے کھلاڑیوں کو مسلسل حرکت میں رکھیں ایک جگہ ٹک کر کھڑے رہنے سے کوئی ہیڈشاٹ(سر پر گولی) بھی لے سکتا ہے۔ خیال رہے کہ ہیڈشاٹ لگنے سے کھلاڑی فوراً نوک ہوجاتا ہے جس پر اسے ریوائیو کی ضرورت پڑتی ہے، لوٹ یا پھر کسی پر حملے کے دوران مسلسل حرکت میں رہیں تاکہ کوئی آپ کو نشانہ نہ بنا سکے۔

    نقشے میں قائم گھر کے اندر خود کو محفوظ رکھیں

    نامعلوم سمت سے آنے والی گولیوں یا پھر حملے سے بچنے کے لیے خود کو گھروں میں محفوظ رکھیں اور مسلسل کھڑکیوں سے تاکتے رہیں ممکن ہے کہ کسی دشمن کی گاڑی آپ کے گھر کے پاس سے گزرے اور اس پر حملہ کرنے میں آسانی ہو، اس طرح آپ کو گھر کی ڈھال میسر آئے گی جبکہ مخالفین کو کھلے میدان میں ٹف ٹائم ملے گا۔

    دستی بم کا استعمال زیادہ ضروری ہے

    اسی طرح اگر آپ کو لگے کہ کوئی دشمن گھر میں چھپا ہے تو اچانک داخل ہونے سے قبل گھر کی کھڑکیوں سے گرنیٹ(دستی بم) پھینکیں جو دشمن کی ہیلتھ کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

    کمپیوٹر یا پھر لپ ٹاک پر پب جی کھیلیں

    دنیا بھر میں PUBG کے کھلاڑی زیادہ تر کمپیوٹر یا پھر لپ ٹاک کا استعمال کرتے ہیں کیوں کہ بڑی اسکین ہونے کے باعث کھیل میں مزا آتا ہے جبکہ مخالف ٹیم(دشمن) پر نظر رکھنے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔

    آخری زون میں لیٹ جائیں

    آخر میں جس چیز کا سب سے زیادہ خیال رکھنا ہے وہ یہ ہے کہ آپ گھاس میں لیٹ جائیں، جیسے جیسے زون قریب آتا جاتا ہے ویسے ہی مخالف ٹیم سمٹ کر زون کے دائرے میں داخل ہونے لگتی ہے، ان سے بچنے کے لیے سب سے آسان طریقہ ہے کہ آپ گھاس پر لیٹ جائیں تاکہ کوئی آپ کو دیکھ نہ سکے اور آپ آسانی سے ان پر نظر رکھ کر ٹپکا سکیں۔

    مذکورہ ہدایات اور مفید مشوروں پر عمل کیا جائے تو یقیناً PUBG گیم جیتنے(چکن ڈنر) میں آسانی ہوگی۔

  • ’پب جی‘ گیم کھیلتے ہوئے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

    ’پب جی‘ گیم کھیلتے ہوئے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

    نئی دہلی: دنیا کا مقبول ترین گیم ’’پب جی‘‘ کھیلتے ہوئے بھارتی نوجوان موت کے منہ میں چلا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مشہور ترین آن لائن گیم پب جی کے صارفین کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس گیم نے جہاں ماضی کے کئی گیمنگ ریکارڈ توڑے وہیں گیم کی دنیا میں اپنا منفرد ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس گیم نے بچے تو کیا بڑوں کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا ہے، تاہم اس کے منفی اثرات بھی مرتب ہورہے ہیں، بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والا نوجوان پب جی کھیلتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

    بھارتی شہرراج کوٹ میں موبائل گیم ’پب جی‘ پرپابندی عائد

    گیم کے دوران مسلسل اسکرین پر نظر جمائے رکھنے اور شدت جذبات سے لبریز ہونے سے نوجوان کو ’’برین اسٹروک‘‘ دماغی فالج کا اٹیک ہوا۔ فوری طور پر اسپتال میں سرجری کے دوران ہی شہری کی موت واقع ہوگئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نوجوان کے دماغ کی رگ پھٹنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے نوجوان کی موت کی وجہ شدت جذبات سے لبریز ہونا اور شدید تناؤ بنی۔ دماغی ٹیشوز اسی وجہ سے پھٹے۔ خیال رہے کہ پب جی سے کسی کی موت نیا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی متعدد بار ایسے واقعات سامنے آچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں بھارتی ریاست کرناٹک کے بیل گاوی ضلع میں ایک اکیس سالہ لڑکے نے بپ جی نہ کھیلنے دینے پر اپنے باپ کی گردن کاٹ کر اسے قتل کردیا تھا۔

  • موبائل گیم PUBG کھیلنے والوں‌ کے لیے بڑی خبر

    موبائل گیم PUBG کھیلنے والوں‌ کے لیے بڑی خبر

    اسمارٹ فون اور کمپیوٹر پر کھیلے جانے والے معروف گیم PUBG کی انتظامیہ نے نئے نقشے متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی۔

    پب جی انتظامیہ کی جانب سے ٹویٹر اور فیس بک پیج پر تصاویر شیئر کی گئیں جو دراصل ڈیزائن کیے گئے نئے نقشوں (میپس) کی ہیں۔ ٹویٹر اور فیس بک پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا گیا ہے کہ ’تیز اور خاموش مگر تیزی سے جان لیوا‘۔

    پب جی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے جلد ہی گیم میں دو نئے میپ شامل کیے جائیں گے یا پھر ’مرمار‘ میپ کو نئے انداز سے پیش کیا جائے گا۔

    پہلی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیوراوں پر ہونے والی ڈیزائنگ (ٹیکچر)، درخت اور میدان بالکل تبدیل ہے جبکہ دوسرے میں زیر زمین حصے میں موجود تصاویر، پنجرے اور سونے کی اینٹیں دکھائی گئی ہیں۔

    مزید پڑھیں: ویڈیو گیم PUBG میں نئے فیچرز شامل

    ماہرین کے مطابق دوسری تصاویر مرامار میپ کی ہوسکتی ہے کیونکہ اس حوالے سے پہلے ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے دونوں تصاویر کے حوالے سے اپنی اپنی آراء بھی پیش کیں۔

    چند روز قبل PUBG کی جانب سے مرامارمیپ کی ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی جس میں ایک نامعلوم کھلاڑی کو جنگ لڑتے ہوئے دکھا گیا تھا۔

    گیم کیسے کھیلا جاتا ہے؟

    اس گیم میں دو ٹیموں کا آپس میں مقابلہ ہوتا ہے، ایک کھلاڑی سے لے کر 100 کھلاڑیوں تک کی ٹیم ہوتی ہے جو انٹرنیٹ کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑتی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر بیٹے نے باپ کا سر قلم کردیا

    دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جہاز سے زمین پر اتر کر پہلے اسلحہ تلاش کرتے ہیں اور پھر سامنے والے کھلاڑی کو فائرنگ کر کے مارتے ہیں۔ آخر میں زندہ رہنے والے فاتح کھلاڑی کو اعزاز میں ’چکن ڈنر‘ دیا جاتا ہے۔

  • ویڈیو گیم PUBG میں نئے فیچرز شامل

    ویڈیو گیم PUBG میں نئے فیچرز شامل

    اسمارٹ فون اور کمپیوٹر پر کھیلے جانے والے گیم PUBG کے سیزن 5 پر کام جاری ہے جس کے ٹریلر کی ویڈیو جاری کردی گئی۔

    پب جی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیزن 5 میں جدید گنز، خریداری کے لیے وینڈنگ مشین اور نئی گاڑی سمیت دیگر چیزوں کو شامل کیا گیا۔

    نئی اپ ڈیٹ آنے کے بعد زخمی پلیئر کا جلد علاج ممکن ہوگا جبکہ گنز تبدیل بھی جلدی تبدیل ہوسکیں گی۔ انتظامیہ کے مطابق زخمی کھلاڑی وینڈنگ مشین سے انٹریکٹ کا بٹن دبا کر درد کی دوا اور انرجی ڈرنکس حاصل کرسکے گا۔

    مزید پڑھیں: معروف موبائل گیم PUBG کی اپ ڈیٹ لیک، کمپنی کی تصدیق

    پب جی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر ہم نے سیزن 5 میں نیا میپ شامل کیا، علاوہ ازیں ریس ٹریک، جمپنگ، سائن بورڈ، سنہرے رنگ کی گولڈن مراڈو گاڑی اور دیگر جدید گنز مزید دلچسپی کا باعث بنیں گی۔

    گیم جیتنے والے کھلاڑی کو بطور انعام چکن ڈنر کے ساتھ نیا مشن دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سیزن 5 میں انٹرفیس، فلٹر، شارٹ کیز، اسٹور اپ ڈیٹ اور فائرنگ ڈسپلے کو بھی شامل کیا گیا۔

    انتظامیہ کے مطابق سیزن 5 فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے، 23 اکتوبر کے بعد تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا اور وہ کمپیوٹر پر بھی اسے کھیل سکیں گے۔

    یاد رہے کہ موبائل فون کے معروف جنگی گیم ’PUBG‘ کے کھیلنے والوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی تصدیق کمپنی نے گزشتہ دنوں کی۔

    گیم کیسے کھیلا جاتا ہے؟

    اس گیم میں دو ٹیموں کا آپس میں مقابلہ ہوتا ہے، ایک کھلاڑی سے لے کر 100 کھلاڑیوں تک کی ٹیم ہوتی ہے جو انٹرنیٹ کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑتی ہے۔

    دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جہاز سے زمین پر اتر کر پہلے اسلحہ تلاش کرتے ہیں اور پھر سامنے والے کھلاڑی کو فائرنگ کر کے مارتے ہیں۔ فاتح کھلاڑی کو اعزاز میں ’چکن ڈنر‘ دیا جاتا ہے۔

  • معروف موبائل گیم PUBG کی اپ ڈیٹ لیک، کمپنی کی تصدیق

    معروف موبائل گیم PUBG کی اپ ڈیٹ لیک، کمپنی کی تصدیق

    موبائل فون کے معروف گیم پب جی کی نئی اپ ڈیٹ لیک ہوگئی جس کی کمپنی نے بھی تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق موبائل فون کے معروف جنگی گیم ’PUBG‘ کے کھیلنے والوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی تصدیق کمپنی نے گزشتہ دنوں کی۔

    گیم کیسے کھیلا جاتا ہے؟

    اس گیم میں دو ٹیموں کا آپس میں مقابلہ ہوتا ہے، ایک کھلاڑی سے لے کر 100 کھلاڑیوں تک کی ٹیم ہوتی ہے جو انٹرنیٹ کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑتی ہے۔

    دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جہاز سے زمین پر اتر کر پہلے اسلحہ تلاش کرتے ہیں اور پھر سامنے والے کھلاڑی کو فائرنگ کر کے مارتے ہیں۔ فاتح کھلاڑی کو اعزاز میں ’چکن ڈنر‘ دیا جاتا ہے۔

    گیم کی نئی اپ ڈیٹ 0.10.5 حال ہی میں لیک ہوئی جسے کچھ صارفین نے انسٹال کیا تاکہ وہ دوسری ٹیم کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر گیمنگ کی دنیا میں اپنا نام پیدا کرسکیں۔

    صارفین نے شکایت کی تھی کہ وہ چند مخصوص کھلاڑیوں کی طرح جدید اسلحہ اور Health استعمال نہیں کرپارہے مگر اب کمپنی نے تصدیق کی کہ اپ ڈیٹ لیک ہوئی تھی جسے تمام صارفین کے لیے 20 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔

    اس اپ ڈیٹ میں وائی کینڈی نقشہ بھی شامل تھا جبکہ سامنے والے کھلاڑی آسانی سے مخالفین کو مار کر مقابلہ اپنے نام کررہے تھے ساتھ میں دو جدید گاڑیاں ، موٹرسائیکل اور رکشہ بھی کچھ صارفین ہی استعمال کررہے ہیں۔

    کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ نیا اسلحہ ، میپ اور گاڑیاں 20 جنوری کے بعد تمام صارفین استعمال کرسکیں گے جبکہ لیک ہونے والی اپ ڈیٹ کو کینسل کردیا گیا جسے اب کوئی استعمال نہیں کرسکتا۔ واضح رہے کہ یہ گیم آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز استعمال کرنے والے صارفین آپس میں ٹیمیں بنا کر کھیل سکتے ہیں۔