Tag: PUBLIC GATHERING

  • 29 اپریل کا جلسہ ن لیگ کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا: شاہ محمود قریشی

    29 اپریل کا جلسہ ن لیگ کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا: شاہ محمود قریشی

    اوکاڑہ: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا 29 اپریل کا جلسہ مسلم لیگ (ن) کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، جلسے میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو شرکت کی دعوت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، لیگی حکومت نے پانچ سال میں جتنا قرضہ لیا 60 سال میں کسی حکومت نے نہیں لیا۔

    پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پی پی کی سیاست نے سندھ کا برا حال کر دیا، آج صوبے میں غربت ہے لوگ بہتر روزگار سے محروم ہیں، پیپلز پارٹی سندھ تک محدود ہو کر رہ گئی ہے آئندہ الیکشن میں فیصلہ ہوجائے گا۔

    شاہ محمود قریشی کا سندھ سے الیکشن لڑنے کا اعلان

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات میں شریف کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی، ملک کے باشعور عوام اپنا فیصلہ سنائیں گے، ہماری قوم انتخابات میں مودی کے یار کو مسترد کر دے گی۔

    پی ٹی وی حملہ کیس: شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت منظور

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاست میں انتقام اور گالی گلوچ نہیں ہونی چاہیے، ہماری جماعت نے ہمیشہ اس کی مخالفت کی ہے، پی ٹی آئی کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوگا، اگر کسی کو سیاست کرنے کا شوق ہے تو پہلے حوصلہ پیدا کرے، سیاست میں کسی کو دھمکی دینے کا سخت مخالف ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کا 29 اپریل کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان

    عمران خان کا 29 اپریل کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان

    لندن:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 29 اپریل کو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ لاہور کے مینار پاکستان پر کریں گے، ہم نے ایک دن رائیونڈ جلسہ کیا تھا جس کی گونج "مجھےکیوں نکالا” کی صورت میں اب بھی سنائی دے رہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کےحالات ایسے ہیں کہ ملک سے زیادہ دیر باہر نہیں رہ سکتا، برطانیہ دورے کا بنیادی مقصد نمل یونیورسٹی کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ادارے تباہ کر کے کرپشن کی راہ ہموار کی گئی، شریف خاندان نے ملک کے پیسے لوٹ کر اپنے جائیداد بنائے، ملک جس صورت حال سے گزر رہا ہے اس کی ذمہ دار یہاں کے کرپٹ حکمران ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نجی دورے پر لندن روانہ

    سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ٹھیک کرنا کوئی راکٹ سائنس نہیں، سچی نیت اور صدق دل کے ساتھ کام کیا جائے تو ملک کا نظام ٹھیک کر سکتے ہیں، لٹیروں اور کرپٹ مافیا کا خاتمہ کر دیں گے، پاکستان میں ترقی کی بنیاد رکھنے کے لیے ادارے مضبوط کرنے ہوں گے۔

    چوہدری نثار کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیں گے: عمران خان

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس اداروں کی حالت درست کرنے خود باہر نکلے ہیں، اور انہوں نےخیبر پختونخوا میں گڈ گورننس کی تعریف بھی کی ہے جبکہ پی ٹی آئی اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ کےحق کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فاروق ستار کا 18 مارچ کو جناح گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان

    فاروق ستار کا 18 مارچ کو جناح گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ 18 مارچ کو جناح گراؤنڈ میں جلسہ کریں گے اگر ہمیں روکا گیا تو اس کا براہ راست فائدہ ایم کیو ایم لندن کو ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جلد پی آئی بی اور بہادر آباد گروپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا لیکن ہمیں جلسہ کرنے سے روکا گیا یا شہر کی عمارتوں کے نام تبدیل کیے گئے تو مقامی قیادت اس حوالے سے اٹھنے والے عوامی تحفظات کو دور نہیں کرسکے گی۔

    انہوں نے کہا کہ بہادر آباد اور پی آئی بی کی لڑائی میں مہاجر قوم کا نقصان ہوا، ممکن ہے اس مسئلے میں میری بھی کوئی غلطی ہو لیکن میں یہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ 13 مارچ کے بعد تمام مسائل حل ہوجائیں گے اور مہاجر مزید نقصانات سے بچیں گے۔

    ارکان اسمبلی نے ضمیر کا سودا کیا، جیت کا جشن منانا افسوسناک ہے، فاروق ستار

    سربراہ ایم کیو ایم نے کہا کہ اب الیکن کمیشن کی جانب سے کوئی بھی فیصلہ آئے مگر میں نے پہلے ہی حکمت عملی مرتب کر لی جس کا جلد اعلان کروں گا اور اس کے بعد  پارٹی میں جاری تنازعات حل ہوجائیں گے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمیں اب سیاسی آزادی دی جائے کیوں کہ ہم 23 اگست سے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اگر ہمیں سیاسی آزادی نہیں دی گئی اور جناح گراؤنڈ جانے سے روکا گیا تو اس کا براہ راست فائدہ ایم کیو ایم لندن کو ہوگا۔

    ایک پارٹی کے چار چار سربراہ ہو، تو 2018 کا الیکشن بھول جائیں: فاروق ستار

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میں بہادر آباد گروپ کے دوستوں کو بھی بولتا ہوں کہ وہ جناح گراؤنڈ آئیں اور یوم تاسیس کے جلسے میں شرکت کریں، امید ہے لندن سے جڑے لوگ یوم تاسیس کی تقریب کو خراب نہیں کریں گے، جلسے سے ایک روز قبل 17 مارچ کو جناح گراؤنڈ میں پتنگ بازی اور ثقافتی میلہ لگایا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔