Tag: PUBLIC HOLIDAY

  • یوم یکجہتی کشمیر، حکومت پاکستان کا کل عام تعطیل کااعلان

    یوم یکجہتی کشمیر، حکومت پاکستان کا کل عام تعطیل کااعلان

    اسلام آباد : یوم یکجہتی کشمیر پر حکومت پاکستان نے کل عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے ، صبح دس بجےایک منٹ کی خاموشی اختیارکرکے شہدائےکشمیرکوخراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے، مرکزی تقریب ڈی چوک اسلام آبادپرہوگی اور صبح دس بجےایک منٹ کی خاموشی اختیارکرکے شہدائےکشمیرکوخراج عقیدت پیش کیا جائےگا۔

    تعطیل کے باعث ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے ، سرکاری و نجی دفاتر، اور بینک بند رہیں گے۔

    یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں چاروں صوبائی اور وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے ،جلوس ، ریلیاں اور سیمینارز منعقد کئے جائیں گے۔

    یوم یکجہتی کشمیر کا دن منانے کا آغاز 1990 میں ہوا تھا ، اس دن کو منانے کا مقصد بھارتی مظالم کے شکار کشمیریوں کی حمایت کا دنیا بھر میں اعلان کرنا ہے۔

    پاکستان نے برسوں پہلے کشمیر کا ایک حصہ آزاد کرایا تھا، جسے آج دنیا آزاد کشمیر کہتی ہے، جہاں کے لوگ آزاد فضا میں سانس لیتے ہیں۔ اور دوسری طرف کشمیر کا وہ حصہ ہے جس پر بھارتی فوج قابض ہے، اس وادی سے ستر برس سے ایک ہی نعرہ بلند ہورہا ہے کہ۔ کشمیر بنے گا پاکستان۔

  • شاہ عبدالطیف بھٹائی کا عرس، 24 اکتوبرکو عام تعطیل کا اعلان

    شاہ عبدالطیف بھٹائی کا عرس، 24 اکتوبرکو عام تعطیل کا اعلان

    کراچی : سندھ حکومت نے معروف صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 24 اکتوبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا اور نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی صفر کی 14 تاریخ کو معروف صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کا 275 واں عرس انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔

    اس ضمن میں سندھ حکومت نے صوبے میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے اور چیف سیکریٹری نے عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق 14 صفر یعنی 24 اکتوبر کو صوبائی محکموں ،خودمختارکارپوریشنز ،بلدیاتی اداروں میں چھٹی ہوگی۔

    خیال رہے ہر سال شاہ عبد الطیف بھٹائی کے عرس کی مناسبت سے سندھ میں عام تعطیل ہوتی ہے۔

    سندھ کے صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کا یہ 275 عرس ہے۔

    معروف صوفی بزرگ کا مزار سندھ کے علاقے بھٹ شاہ میں واقع ہے جہاں عرس کے موقع پر تین روزہ تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے، عرس کی تقریبات کا افتتاح مزار پر چادرچڑھا کرکیاجائے گا۔

    عرس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے زائرین آتے ہیں جن کی آمد پرسیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جائیں گے۔

  • محرم الحرام: سرکاری چھٹیوں کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری

    محرم الحرام: سرکاری چھٹیوں کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری

    اسلام آباد: یوم عاشور کی مناسبت سے وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل دینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی حکومت کی جانب سے یوم عاشور کے موقع پر سرکاری تعطیلات دینے کا اعلان کیا گیا، ملک بھر میں 9 اور 10 محرم یعنی 20 اور 21 ستمبر بروز جمعرات جمعہ تعطیل رہے گی۔

    چاروں صوبائی حکومتوں نے بھی 9 اور 10 محرم کو صوبے کی سطح پر دو روزہ چھٹیاں دینے کا اعلان کیا، سرکاری تعطیلات کے دوران تمام نجی و سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    مزید پڑھیں: محرم الحرام : ملک بھر میں سیکیورٹی الرٹ، علماء کرام کے اسلام آباد میں داخلہ پر پابندی

    دوسری جانب خیبرپختونخواہ حکومت نے سرکاری اسکولوں میں 6 سے 10 محرم تک تعطیلات دینے کا اعلان بھی کردیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران نے اعلان کیا کہ جلوس کی گزر گاہوں والے تمام علاقوں میں سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    نیا اسلامی سال اور ماہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شہدا کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، وفاقی و صوبائی حکومتوں نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات بھی کیے۔

    ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے دو روز موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی سمری آئندہ چند روز میں وفاق کو ارسال کردی جائے گی۔

  • ذوالفقار علی بھٹو کی برسی، سندھ حکومت کا 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

    ذوالفقار علی بھٹو کی برسی، سندھ حکومت کا 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی بانی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر سندھ حکومت نے 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی 4 اپریل کو منائی جائے گی، سندھ حکومت کی جانب سے برسی کے موقع پر سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 39 ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عوام اور کارکنان شرکت کریں گے۔

    مزید پڑھیں: ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کیوں‌ دی گئی؟ مقدمہ تھا کیا؟

    واضح رہے کہ ذوالفقار علی بھٹو 1963 سے 1966 تک ملک کے پہلے فوجی صدر جنرل ایوب کی کابینہ میں وفاقی وزیر تھے، جبکہ 1971 سے 1973 تک ملک کے پہلے سویلین صدر اور 1973 سے 5 جولائی 1977 تک ملک کے وزیر اعظم رہے۔

    پانچ جولائی کو جنرل ضیاء الحق نے ملک میں مارشل لاء لگایا اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو گرفتار کرلیا گیا، ان پر ایک شخص کے قتل کا مقدمہ چلایا گیا، جس میں 18 مارچ 1978 کو ان کو ہائی کورٹ نے سزائے موت سنائی۔

    چھ فروری 1979 کو سپریم کورٹ نے بھی سزا کو برقرار رکھا اور 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دے دی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • یوم پاکستان: سندھ بھر میں تعطیل کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری

    یوم پاکستان: سندھ بھر میں تعطیل کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری

    کراچی: سندھ حکومت نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے صوبے بھر میں سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا، 23 مارچ کو سرکاری دفاتر اور تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی 23 مارچ کو یوم پاکستان ملک بھر میں سرکاری سطح پر قومی جوش و خروش سے منایا جائے گا، اس ضمن میں سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    سندھ حکومت کے نوٹی فکیشن کے مطابق 23 مارچ یعنی جمعے کے روز صوبے بھر کے تعلیمی ادارے اور صوبائی حکومت کے ماتحت سرکاری اداروں بند رہیں گے۔

    خیال رہے کہ 23 مارچ یوم پاکستان بھرپور قومی جذبے منایا جاتا ہے، دارالحکومت اسلام آباد میں مسلح افواج کی جانب سے شان دار مشترکہ پریڈ کی تقریب منعقد کی جاتی ہے، جس میں تمام معزز شخصیات شرکت کرتی ہیں۔


    یوم پاکستان، برج خلیفہ پاکستانی پرچم کے رنگوں سے روشن


    علاوہ ازیں وفاقی اور صوبائی سطح پر سرکاری تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے، جن میں عوام بڑی تعداد میں‌ شریک ہوتے ہیں اور قرارداد پاکستان پیش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ یومِ پاکستان کی مناسبت سے پاک فوجِ کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے قومی نغمے ’امن کا نشان، ہمارا پاکستان‘ کا دوسرا حصہ جاری کیا گیا ہے، جس میں پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ نے اپنے پیغامات ریکارڈ کرائے اور 23 مارچ کی مبارک باد پیش کی۔


    یوم پاکستان پر 141 نامور شخصیات کے لیے سول ایوارڈز کا اعلان


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ذوالفقاربھٹوکی برسی،سندھ حکومت کا کل عام تعطیل کا اعلان

    ذوالفقاربھٹوکی برسی،سندھ حکومت کا کل عام تعطیل کا اعلان

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی کی برسی کے موقع پر حکومت سندھ نے کل صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

    تففصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی کی برسی کل منائی جائے گی ،برسی کے موقع پر سندھ حکومت نے کل عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    17795722_1894587277492380_1359630948172994397_n

    شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 37ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہوگا، جس میں ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عوام اور کارکنان شرکت کریں گے۔


    مزید پڑھیں : ذوالفقارعلی بھٹو تاریخ کے صفحات میں امرہو گئے، آصف علی زرداری


    یاد رہے کہ ذوالفقار علی بھٹو 1963 سے 1966 تک ملک کے پہلے فوجی صدر جنرل ایوب خان کی کابینہ میں وفاقی وزیر تھے جبکہ 1971 سے 1973 تک ملک کے پہلے سویلین صدر اور 1973 سے 5 جولائی 1977تک ملک کے وزیر اعظم رہے۔

    پانچ جولائی کو ملک میں جنرل ضیاء الحق نے مارشل لاء لگایا، اور ذوالفقار علی بھٹو کو گرفتار کر لیا گیا، ان پر ایک شخص کے قتل کا مقدمہ چلا، جس میں 18 مارچ 1978 کو ان کو ہائی کورٹ نے سزائے موت سنائی۔

    چھ فروری 1979 کو سپریم کورٹ نے بھی سزا کو برقرا رکھا اور 4 اپریل 1979 کو ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دے دی گئی۔

  • سندھ حکومت کا شاہ عبدالطیف بھٹائی کےعرس پرعام تعطیل کا اعلان

    سندھ حکومت کا شاہ عبدالطیف بھٹائی کےعرس پرعام تعطیل کا اعلان

    کراچی: سندھ کے عظیم صوفی بزرگ اورشاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پرسندھ حکومت نے صوبے بھرمیں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 27 نومبربروزجمعہ حضرت عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کی مناسبت سے سندھ بھرمیں عام تعطیل ہوگی۔

    سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کا اطلاق خود مختارکارپوریشنز سمیت سندھ حکومت کے تمام اداروں اورسرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

    واضح رہے کہ سندھ میں ہرسال 14 صفر کو حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کی مناسبت سےعام تعطیل ہوتی ہے۔

    سندھ کے صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کا یہ دوسواٹھترواں عرس ہے۔

    عرس کی تقریبات کا افتتاح مزار پر چادرچڑھا کرکیاجائے گا، عرس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے زائرین آتے ہیں جن کی آمد پرسیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جائیں گے۔

  • فاروق اعظمؓ کے یوم شہادت پر سندھ میں عام تعطیل کا اعلان

    فاروق اعظمؓ کے یوم شہادت پر سندھ میں عام تعطیل کا اعلان

    کراچی: سندھ حکومت نے یکم محرم الحرام کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں یکم محرم الحرام کو یومِ فاروقؓ کے موقع پرعامِ تعطیل ہوگی۔

    وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے ترجمان کے مطابق علماء نے حضرت عمرؓ کے یومِ شہادت پرعام تعطیل کا مطالبہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھرخلیفہ دوئم سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کایوم شہادت مذہبی عقیدت واحترام سےمنایاجاتا ہے۔

    اس موقع پر حضرت عمرؓ کی شخصیت کی مناسبت سے سمینارز اورکانفرنس کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے ریلیاں نکالیں ہیں۔

    واضح رہے کہ حضرت عمر فاروقؓ کے یوم شہادت پر عام تعطیل کا مطالبہ طویل عرصے سے کیا جارہا تھا۔