Tag: Public Holidays

  • سعودی عرب: 4 روزہ تعطیل کا اعلان

    ریاض: سعودی عرب میں رواں ماہ 4 دن کی ایک ساتھ تعطیل ہوگی، یہ تعطیلات یوم تاسیس کے موقع پر دی جائیں گی۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی حکومت نے سال رواں کے دوران یوم تاسیس (فاؤنڈیشن ڈے) پر عام تعطیل کی تفصیلات جاری کی ہیں، سرکاری و پرائیویٹ اور بغیر منافع والے سیکٹرز کے ملازمین کو تنخواہ سمیت چھٹی ملے گی۔

    سرکاری اداروں کے ملازمین اس سال یوم تاسیس پر 2 دن چھٹی کریں گے، بدھ 22 فروری کو یوم تاسیس کی چھٹی ہوگی، سرکاری ملازمین جمعرات کو بھی چھٹی منائیں گے۔

    سول سروس قانون کی دفعہ 128 کے تحت اگر دو چھٹیوں کے درمیان ایک ورکنگ ڈے آئے تو ایسی صورت میں ورکنگ ڈے بھی چھٹی شمار کیا جاتا ہے، اس طرح سعودی عرب کے تمام سرکاری ملازمین چار دن کی مسلسل چھٹی کریں گے۔

    شاہ سلمان بن عبد العزیز نے گزشتہ برس شاہی فرمان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پہلی سعودی ریاست کی تاسیس کی یاد میں ہر سال 22 فروری کو یوم تاسیس پر سرکاری تعطیل ہوگی۔

    یاد رہے کہ فروری 1727 کو امام محمد بن سعود نے پہلی سعودی ریاست قائم کی تھی۔

  • متحدہ عرب امارات میں سال 2022 کی تعطیلات کی فہرست

    متحدہ عرب امارات میں سال 2022 کی تعطیلات کی فہرست

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں ساڑھے 4 یوم کے طویل ویک اینڈ کے بعد نئے سال میں تعطیلات کی فہرست جاری کردی گئی۔

    سرکاری اور نجی شعبوں کے لیے سرکاری تاریخیں حکومت کی تصدیق سے مشروط ہیں، تاہم سال 2022 کے لیے متحدہ عرب امارات کی عوامی تعطیلات کی مکمل فہرست یہ ہے۔

    یکم جنوری: نیا سال

    29 رمضان تا 3 شوال: عید الفطر

    9 ذوالحج: یوم عرفہ

    10 سے 12 ذوالحج: عید الاضحیٰ

    30 جولائی: نیا اسلامی سال

    8 اکتوبر: عید میلاد النبی

    یکم دسمبر: یوم یادگار

    2 اور 3 دسمبر: متحدہ عرب امارات کا قومی دن

  • سندھ میں 3 دن کی عام تعطیل کا اعلان

    سندھ میں 3 دن کی عام تعطیل کا اعلان

    کراچی: صوبہ سندھ میں 3 دن کی عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، عام تعطیل 24، 25 اور 27 دسمبر کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں 3 دن کی عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق 24 دسمبر کو شہدائے قمبر کی برسی اور 25 دسمبر کو یوم قائد کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔

    بعد ازاں 27 دسمبر کو سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر بھی صوبہ بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق تینوں دن تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں چھٹی ہوگی۔

    ملک بھر کے تعلیمی ادارے پہلے ہی موسم سرما کی چھٹیوں کی وجہ سے بند ہیں۔ سندھ میں 20 سے 31 دسمبر جبکہ صوبہ پنجاب میں 20 دسمبر سے 5 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات دی گئی ہیں۔