Tag: public meeting

  • عمران خان آج  شانگلہ بشام میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

    عمران خان آج شانگلہ بشام میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

    پشاور: تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان آج شانگلہ بشا م میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان آج شانگلہ بشا م میں عوامی طاقت کا بھر پور مظاہرہ کرینگے، جلسہ سے وزیراعلیٰ کےپی محمودخان اوردیگربھی خطاب کرینگے۔

    پی ٹی آئی جلسے کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے، جلسہ گاہ کو چیئرمین پی ٹی آئی کے قد آور تصاویر سے مزین کیا جاچکا ہے۔

    سٹی میئرشاہد علی نے رات گئے بشام گراؤنڈ کا دورہ کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کےبعد پہلا جلسہ آج شانگلہ میں ہوگا، شانگلہ جلسےمیں عوامی سمندر نکلے گا، جلسے کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

    شاہد علی نے گفتگو میں کہا کہ کے پی کےعوام خان صاحب کیساتھ ہیں،جب تک امپورٹڈ حکومت ہے تب تک ہمارا احتجاج جاری رہےگا۔

  • عمران خان آج صوابی میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

    عمران خان آج صوابی میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

    صوابی: پاکستان تحریک انصاف آج کے پی کے میں میدان سجائے گی، عمران خان چار سال بعد آج صوابی پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گوہاٹی اسٹیڈیم صوابی میں تحریک انصاف آج جلسہ کرے گی، جلسے سے چیئرمین عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت خطاب کرےگی، جلسے کے لئے ساٹھ فٹ چوڑا جبکہ تیس فٹ بڑا اسٹیج تیار کیا جاچکا ہے۔

    صوابی والے چیئرمین عمران خان کیا فقید المثال استقبال کرنے کے لئے بے تاب ہیں کیونکہ وہ چار سال بعد صوابی کا دورہ کررہے ہیں۔

    جلسے کے لئے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیےگئے ہیں اور سیکیورٹی کے لئے ایک ہزار چھ سو انہتر اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: جلسے میں حکومتی رکاوٹیں، عمران خان کا اہم بیان

    گذشتہ روز سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گوہاٹی گراؤنڈ میں جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا،میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گوہاٹی گراؤنڈ صوابی کا سب سے بڑا گراؤنڈ ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف 16 مئی کو 4 بجے ایک بڑا سیاسی اجتماع منعقد کرنے جا رہی ہے۔ جلسہ سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تاریخی خطاب کریں گے۔

     

  • پشتونخواملی عوامی پارٹی کا کوئٹہ میں جلسہ ، نوازشریف خطاب  کریں گے

    پشتونخواملی عوامی پارٹی کا کوئٹہ میں جلسہ ، نوازشریف خطاب کریں گے

    کوئٹہ : پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی آج کوئٹہ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، نواز شریف بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں آج خان عبدالصمد خان اچکزئی کی 44 ویں برسی منائی جا رہی ہے، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی آج کوئٹہ ایوب اسٹیڈیم میں عوامی قوت کا مظاہرہ کریں گی۔

    محمود خان اچکزئی کی خصوصی دعوت پر نواز شریف جلسے میں شرکت کے لئے کوئٹہ پہنچیں گے اور جلسے سے خطاب کرینگے۔

    اسٹیڈیم میں نواز کے بینرز اور تصویریں اور آویزاں کی گئی ہے جبکہ جلسہ گاہ میں پشتونخوا میپ اور ن لیگ کےپارٹی پرچم لگا دیے گئے  ہیں۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کی کوئٹہ میں استقبال کی تیاریاں جاری ہے ، زرغون روڈ اور ایئرپورٹ روڈ پر نوازشریف کیلیے خیر مقدمی پوسٹر اور ہورڈنگز آویزاں کئے گئے ہیں۔

    سیکیورٹی میں جیمرز والی گاڑیاں اور تربیت یافتہ اہلکار شامل ہیں جبکہ نوازشریف کی اسپیشل سیکیورٹی ایوب اسٹیڈیم جلسہ گاہ پہنچ گئی ہیں۔

    دوسری جانب نوازشریف جاتی امراسےایئرپورٹ کیلئے روانہ ہوگئے ہیں ، نوازشریف لاہور سے اسلام آباد جائیں گے، جہاں وہ نوازشریف پنجاب ہاؤس میں لیگی رہنماؤں سے مشاورت کرینگے اور مشاورت کے بعد کوئٹہ روانہ ہونگے۔


    مزید پڑھیں : نواز شریف  2دسمبر کو کوئٹہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے


    یاد رہے کہ چند روز قبل نوازشریف کی بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محمود اچکزئی سے ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں محمود اچکزئی نے نوازشریف کو2 دسمبرکے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔

    نوازشریف نےکوئٹہ میں جلسےسےخطاب کرنےکی حامی بھرلی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کوایبٹ آبادمیں جلسہ کسی صورت نہیں کرنے دینگے،باباحیدرزمان

    نوازشریف کوایبٹ آبادمیں جلسہ کسی صورت نہیں کرنے دینگے،باباحیدرزمان

    ایبٹ آباد : تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد باباحیدرزمان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کوایبٹ آبادمیں جلسہ کسی صورت نہیں کرنے دینگے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک صوبہ ہزارہ نے نواز شریف کی ایبٹ آباد آمد پر احتجاج کا اعلان کردیا ہے ، تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان نے میاں نواز شریف کی ایبٹ آباد آمد سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کوایبٹ آبادمیں جلسہ کسی صورت نہیں کرنے دینگے،

    باباحیدرزمان نے کہا کہ نوازشریف نےہزارہ کےعوام سے دھوکہ کیا، نوازشریف نے سوائےمحرومی کے کچھ نہیں دیا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ تحریک ہزارہ نواز شریف کے آنے پر شدید مزاحمت اور احتجاج کرے گی۔

    یاد رہے کہا گیا تھا کہ نواز شریف 19نومبرکو ایبٹ آباد جلسے سے عوامی مہم کا آغاز کریں گے اور اس کے بعد آئندہ کے جلسوں کاشیڈول جاری کیا جائے گا ۔

    واضح رہے اس سے قبل تحریک صوبہ ہزارہ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ایبٹ آباد آمد کے موقع پر احتجاج کا اعلان کیا تھا جبکہ تاجروں نے بھی تحریک صوبہ ہزارہ کی حمایت کرتے ہوئے شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔