Tag: Public Opinion

  • چیئرمین پی ٹی آئی کو کس سے مذاکرات کرنے چاہیئں، حکومت یا فوج؟ عوامی رائے سامنے آ گئی

    چیئرمین پی ٹی آئی کو کس سے مذاکرات کرنے چاہیئں، حکومت یا فوج؟ عوامی رائے سامنے آ گئی

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کو کس سے مذاکرات کرنے چاہیئں، حکومت یا فوج سے؟ اس سلسلے میں ایک عوامی سروے کے نتائج چیئرمین کی خواہش کے برعکس نکلے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات سے کی بجائے فوج سے مذاکرات کے حامی ہیں، تاہم ان کا یہ مؤقف کس حد تک درست ہے؟ عوامی رائے اور ردِعمل سے ظاہر ہوا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کا یہ مؤقف مذاکرات سے بچنے کا ہتھکنڈا ہے، اور فوج کو سیاست میں گھسیٹنا سراسر غلط ہے۔

    عوامی رائے اور ردعمل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو حکومت اور سیاست دانوں کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہیئں، ان کا فوج سے مذاکرات کا مطالبہ درست نہیں ہے، سیاست کے معاملات سیاست دانوں کے ساتھ ہی طے کرنے چاہیئں۔

    شرکا سروے کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کا یہ مؤقف مذاکرات سے بچنے کا ہتھکنڈا ہے، فوج کو سیاست میں گھسیٹنا سراسر غلط ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کس حیثیت سے فوج سے مذاکرات کریں گے، سیاست دانوں کے ساتھ مل بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔

    شرکا سروے کا کہنا ہے کہ جو حل لڑائی سے نہ نکل سکے وہ مذاکرات سے نکل سکتا ہے، جمہوریت کے دعوے داروں کو دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنا پڑے گا، فوج عوام اور پاکستان کی حفاظت کے لیے مختص ہے، اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

    عوامی رائے کے مطابق تحریک انصاف کو سیاسی پلیٹ فارم استعمال کرنا چاہیے، سیاسی جماعتوں کا فوج سے مذاکرات کی کوشش آئین پاکستان کے منافی ہے۔

  • "اتنی مہنگائی ہے جی کرتا ہے مرجائیں” شہری پھٹ پڑے

    "اتنی مہنگائی ہے جی کرتا ہے مرجائیں” شہری پھٹ پڑے

    اسلام آباد : موجودہ حکومت ملکی معیشت کے لیے1965 کی جنگ سے بھی زیادہ تباہ کن ثابت ہوئی ہے، پاکستان میں انیس سو پینسٹھ کے بعد مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، لوگوں کا کہنا ہے کہ اتنی مہنگائی ہے جی کرتا ہے مرجائیں۔

    فروری میں سی پی آئی مہنگائی کی شرح اکتیس اعشاریہ پانچ فیصد رہی، ادارہ شماریات کا کہنا ہے فروری میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح اٹھائیس اعشاریہ آٹھ اور دیہی علاقوں میں پینتیس اعشاریہ چھ فیصد رہی۔

    ادارہ شماریات  کی رپورٹ کے مطابق شہروں میں چکن ،خوردنی تیل، گھی، پھل، سبزیاں، دالیں، انڈے، چاول، گندم اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضا فہ ہوا۔

    کمرتوڑ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوادیں، مہنگائی سے پسے عوام کا کہنا ہے کہ اتنی مہنگائی میں دل کرتا ہے کہ مرجائیں، انیس سو پیسٹھ کی جنگ کے دور میں بھی اتنی مہنگائی نہیں تھی، جتنی اب ہے، کما کما کر ہاتھوں میں چھالے پڑگئے ہیں لیکن پھر بھی گھر کا خرچ پورا نہیں ہورہا۔

     

  • وزیراعظم استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، گیلپ سروے میں عوام کی اکثریت کا فیصلہ

    وزیراعظم استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، گیلپ سروے میں عوام کی اکثریت کا فیصلہ

    لاہور : گیلپ پاکستان کی جانب سے تازہ ترین سروے نتائج جاری کر دیے ہیں ، جس میں عوام کی اکثریت نے فیصلہ سنایا کہ وزیراعظم استعفیٰ دیں اور گھر جائیں جبکہ عدلیہ اور فوج کو معتبر ادارے قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے میں کئی دلچسپ نتائج سامنے آئے ہیں، عوام نے عدلیہ اور فوج کوسب سے زیادہ معتبر ادارے قرار دیا، جبکہ جے آئی ٹی کی تحقیقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اکثریت کا خیال ہے کہ وزیر اعظم کو اب گھر جاناچا ہیے۔

    سروے کے مطابق 79 فیصد عوام نے عدلیہ اور فوج کو مشترکہ طور پر سب سے معتبر ادارہ قرار دیا جبکہ سب سے کم یعنی 38 فیصد پولیس ڈپارٹمنٹ پر یقین رکھتے ہیں۔

    ایک اور سوال کے جواب میں اکثریت یعنی 51 فیصد عوام نے نواز شریف کو سیاست سے کنارہ کش ہو کر گھر بیٹھنے کا مشورہ دیا۔

    سروے میں سوال کیا گیا کہ کیا مسلم لیگ ن کی جانب سے شہباز شریف کی بطور وزیر اعظم کی نامزدگی قبول ہے؟ تو جواب میں 59 فیصد عوام نے اس تبدیلی کے حق میں جبکہ 41 فیصد لوگوں نے شہباز شریف کو نیا وزیراعظم بنانے کی مخالفت کی ہے۔

    ایک اور سوال کے جواب میں 73 فیصد عوام نے بتایا کہ وہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بارے میں جانتے ہیں یا اس کے بارے میں سنا ہے۔

    واضح رہے کہ گیلپ پاکستان کی جانب سے یہ سروے ملک کے مختلف شہروں میں کیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔