Tag: public transport

  • سعودی عرب، ریاض میں طلبا کے لیے بڑی رعایت کا اعلان

    سعودی عرب، ریاض میں طلبا کے لیے بڑی رعایت کا اعلان

    سعودی عرب کے شہر ریاض میں پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر طلبا کیلیے پبلک ٹرانسپورٹ کے ٹکٹوں میں 50 فیصد رعایت کا اعلان کردیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ’آپ کی عمر 6 سے 18 سال کے درمیان ہے یا آپ یونیورسٹی کے طالبعلم ہیں تو پبلک ٹرانسپورٹ کے ٹکٹوں پر 50 فیصد رعایت کے اہل ہیں۔‘

    رپورٹس کے مطابق طلبا 50 فیصد رعایت حاصل کرنے کے لیے قومی شناختی کارڈ یا اقامہ کے ساتھ اسکول انرولمنٹ لیٹر، یونیورسٹی کا شناختی کارڈ کے ساتھ ریاض میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کسی بھی دفتر کا وزٹ کریں اور آج ہی سے سستے، محفوظ اور آسان سفر کا آغاز کریں۔

    اس اقدام کا مقصد خاندانوں کی مدد، ان کے مالی بوجھ کو کم کرنا اور ٹرانسپورٹیش کے جدید ذرائع پر انحصار کو فروغ دینا ہے۔

    سعودی ایئرلائن فلائی ناس کا ریاض اور ماسکو کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز

    سعودی عرب میں مشرق وسطی کی مشہور لو بجٹ ایئرلائن فلائی ناس نے یکم اگست سے ریاض اور ماسکو کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پہلی پرواز نے جمعے کو دوپہر ایک بجکر 46 منٹ پر ماسکو کے ونوکوو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، فلائی ناس روس کے لیے ہفتے میں تین براہ راست پروازیں پیر، بدھ اور جمعے کو چلائے گی۔

    ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ماسکو کے ونوکوو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر افتتاحی پرواز کے موقع پر جمعے کو تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں روس میں سعودی سفیر عبدالرحمن الاحمد نے شرکت کی۔

    سعودی ایوی ایشن کا مقصد قومی کیریئرز کے ذریعے مملکت کو250 بین الاقوامی مقامات سے جوڑنا اور 2030 تک سیاحوں کی تعداد بڑھا کر سالانہ 150 ملین تک لے جانا ہے۔

    فلائی ناس مشرق وسطی کی پہلی لو بجٹ ایئرلائن ہے جو سعودی سٹاک مارکیٹ تداول میں رجسٹرڈ ہے۔ 30 ملکوں میں 70 سے زیادہ ملکی اور بین الاقوامی مقامات کے لیے 139 روٹس آپریٹ کرتی ہے۔

    سعودی عرب میں عربی اے آئی ایپ لانچ

    فلائی ناس 2007 سے اپنے آغاز کے بعد سے دو ہزار سے زیادہ ہفتہ وار پروازیں چلا رہی ہے۔ 80 ملین سے زیادہ مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کرچکی ہے۔

  • ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ منصوبوں کے لیے 310 ارب مختص کرنے کا فیصلہ

    ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ منصوبوں کے لیے 310 ارب مختص کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب کا بجٹ تیار ہو چکا ہے، جو ہفتے کو صوبائی اسمبلی میں پیش ہوگا، جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے بجٹ کے اہم خدوخال سامنے آ گئے ہیں۔

    پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے 6 میگا پروجیکٹس شامل کیے گئے ہیں، ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ منصوبوں کے لیے 310 ارب مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    لاہور میں عالمی معیار کے یلو لائن منصوبے کے لیے 80 ارب روپے مختص ہوں گے، ٹھوکر نیاز بیگ چوک سے ہربنس پورہ تک یلو لائن منصوبہ 24 کلو میٹر پر محیط ہوگا۔

    لاہور سمیت دیگر اضلاع کے لیے 600 الیکٹرک بسوں اور 33 بس ڈپو کے لیے 60 ارب مختص ہوں گے، لاہور میں ٹرانسپورٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی تعمیر کے لیے 5 ارب 60 کروڑ روپے مختص ہوں گے۔


    بجٹ 26-2025 میں سولر پینل پر ٹیکس سے پریشان شہریوں کیلیے بڑی خوشخبری


    فیصل آباد میں میٹرو بس سروس شروع کرنے کے لیے 120 ارب روپے مختص کر دیے گئے، جو دسمبر 2026 تک مکمل کی جائے گی، گوجرانوالہ میں میٹرو بس سروس شروع کرنے کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے گئے، جس کے لیے آئندہ مالی سال میں ہی مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

  • پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی بڑا اضافہ

    لاہور : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کے اعلان کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی اپنی آستینیں چڑھا لیں، کرایوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔

    اس حوالے سے پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد لاہور سے کراچی کے کرائے میں بھی 600 روپےاضافہ کیا گیا ہے۔

    فیڈریشن ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سے پشاور اور صادق آباد جانے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی 200روپے کا اضافہ ہوگا ذرائع کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مجموعی طور پر فی کس 500 روپے تک کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

    لاہور سے راولپنڈی تک کرایہ 2200 سے بڑھا کر 2450 روپے،لاہور سے پشاور 2500 روپے سے بڑھا کر 3000روپے اور لاہور سے فیصل آباد کرایہ 980 روپے سے بڑھا کر 1130 روپے کر دیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ لاہور سے سرگودھا کرایوں میں 1050 روسے بڑھا کر 1200 روپے، لاہور سے سیالکوٹ کرایہ ایک سو روپے اضافے کے 900 روپے، لاہور سے بہاولپور کرایہ 2200 سے بڑھا کر 2400 روپے کر دیا گیا۔

    لاہور سے ملتان کرایہ1990 روپے سے2090 روپے، لاہور سے تونسہ کرایہ 2100 روپے سے بڑھا کر 2400روپے، لاہور سے کراچی کا کرایہ 6700 روپے سے 7100 روپے کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق لاہور سے حیدر آباد کا کرایہ 6500 روپے سے 7000 روپے، لاہور سے مری کا کرایہ 2450سے 2700 روپے کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے مسافروں نے اپنے غم و گسے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں بہت بڑا اضافہ کیا گیا ہے، غریب آدمی اتنے زیادہ پیسے کیسے دے سکتا ہے؟ حکومت اور ٹرانسپورٹرز کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیے۔

    دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں اضافہ کرنا مجبوری ہے، اگر کرایوں میں اضافہ نہ کرتے تو گاڑیاں بند کرنی پڑتیں۔

    پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت نئے کرایہ ناموں کا اطلاق اے سی اور نان اے دونوں اقسام کی بسوں پر ہو گا۔

    ترجمان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے اس حوالے سے واضح کیا ہے کہ نئے کرایہ ناموں کا اطلاق آج شب 12 بجے سے کیا جائے گا اور ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ اگر کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائی کی گئی تو گاڑیاں کھڑی کردیں گے۔

  • انکم ٹیکس میں ہوش رُبا اضافہ، ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام

    انکم ٹیکس میں ہوش رُبا اضافہ، ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام

    کراچی: پبلک ٹرانسپورٹ پر فی سیٹ انکم ٹیکس میں ہوش رُبا اضافے کے خلاف ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ پر انکم ٹیکس میں اضافے پر مالکان نے احتجاجاً بسیں کھڑی کر دیں، ٹرانسپورٹ مالکان نے فی سیٹ انکم ٹیکس اضافے کو مسترد کر دیا۔

    کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں سے نکلنے والی گاڑیاں بس اڈوں اور ٹرانسپورٹ یارڈز میں کھڑی کر دی گئی ہیں۔

    ٹرانسپورٹ مالکان کا کہنا ہے کہ فی سیٹ انکم ٹیکس میں ہزاروں روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کی ادائیگی ممکن نہیں ہے، حکومت نے آسمان سے باتیں کرتے انکم ٹیکس میں کمی نہ کی تو پبلک ٹرانسپورٹ چلانا مشکل ہو جائے گا۔

    ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما رانا لطیف نے ایک ویڈیو پیغام میں آج منگل کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فی سیٹ انکم ٹیکس 300 روپے سے بڑھا کر حکومت نے 8 ہزار روپے کر دیا ہے، یہ ظالمانہ ٹیکس ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کیپیٹل ویلیو ٹیکس بھی ایک فی صد سے بڑھا کر دو فی صد کر دیا گیا ہے، اگر ان ٹیکسز کو فوری طور پر واپس نہ لیا گیا تو ہڑتال جاری رکھیں گے۔

  • ’’کل سے ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگی‘‘

    ’’کل سے ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگی‘‘

    لاہور : پبلک ٹرانسپورٹ مالکان نے کل سے ملک بھر میں گاڑیاں نہ چلانے کی دھمکی دے دی ان کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کوسبسڈی دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پبلک ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی عصمت اللہ نیازی نے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات منظور نہ کیے گئے تو انتہائی قدم پر مجبور ہوں گے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح طور پر کہا کہ کل سے ملک بھر کی پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج رات 12بجے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کی ایک گاڑی بھی روڈ پر نہیں چلے گی، کراچی سے گوادر اور طورخم تک پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

    چیئرمین پبلک ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ کراچی سے گوادر اور طورخم تک پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی، ٹوکن کے ساتھ انکم ٹیکس میں اضافہ قبول نہیں۔

    ٹرانسپورٹرزپریس کانفرنس کے موقع پر موجود دیگر ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ کیا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے تاجروں کو بری طرح تنگ کردیا ہے۔

    رہنماوں نے کہا کہ آئندہ پی ڈی ایم جماعتوں کو کرائے پر گاڑیاں نہیں دینگے، انہوں نے کہا کہ پیٹرول، ڈیزل کی مد میں پبلک ٹرانسپورٹ کو سبسڈی دی جائے۔

  • چنگچی رکشے میں سفر، کراچی کی خواتین نے شکایات کے انبار لگا دیئے

    چنگچی رکشے میں سفر، کراچی کی خواتین نے شکایات کے انبار لگا دیئے

    کراچی : شہر قائد میں غریب اور متوسط طبقے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ ناپید ہونے لگی! خواتین اور طالبات کا چنگچی میں سفر کرنا کسی عذاب سے کم نہیں۔

    کراچی میں گھر سے دفتر، اسکول یا کالج پہنچنا ایک بڑا چیلنج بن گیا مرد تو کسی نہ کسی طرح چنگچی رکشے پر اپنی منزل مقصود تک پہنچ جاتے ہیں لیکن خواتین کیلئے ان مسائل کا سامنا کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کراچی کی نمائندہ روبینہ علوی نے کچھ اسی طرح کے مسائل کا سامنا کرنے والی خواتین سے گفتگو کی اور ان کے ساتھ سفر بھی کیا۔

    خواتین کا کہنا تھا کہ اس چھوٹے سے رکشے میں مردوں کے ساتھ بیٹھنا بہت معیوب سا لگتا ہے اور پر ڈرائیور حضرات تیز آواز میں فلمی گانے لگا دیتے ہیں جس سے اور بھی کوفت ہوتی ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں آل پاکستان چنگچی رکشہ ویلفیئر ایسوسی ایشن عاطف رضا راجپوت نے گفتگو کرتے ہوئے عدالتی احکامات پر ہم نے رکشے میں خواتین کی علیحدہ نشستیں مختص کی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت اور جامعہ کراچی کے اساتذہ کی معاونت سے ہم نے رکشے کی نئی باڈی تیار کرلی ہے لیکن سندھ حکومت اس کی منظوری کیلئے تیار نہیں۔

  • سعودی عرب : پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اہم فیصلہ

    سعودی عرب : پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اہم فیصلہ

    ریاض : سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مملکت میں غیرملکی ٹرکوں کے لیے طریقہ کار متعارف کرایا ہے، اتھارٹی متعلقہ سرکاری اداروں کے تعاون سے نیا لائحہ عمل نافذ کرائے گی۔

    سعودی عرب کے ہمسایہ ممالک کارگو کے لیے ٹرک استعمال کرتے ہیں، ایک ملک سے دوسرے ملک سامان  کی ترسیل ٹرکوں کے ذریعے ہوتی ہے، یہ ٹرک سعودی عرب بھی آتے ہیں اور سعودی عرب سے گزر کر پڑوسی ممالک بھی جاتے ہیں۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نئے طریقہ کار میں اس بات کو مدنظر رکھا ہے کہ مختلف ممالک سے مملکت آنے والے ٹرک ڈرائیور یا مالکان اندرون مملکت سے کاروبار نہ کریں اور سعودی ٹرکوں کے کاروبار متاثر نہ ہوں۔

    اتھارٹی نے پابندی لگائی ہے کہ باہر سے مملکت آنے والے ٹرک کو آمد ورفت کا پرمٹ لینا ہوگا اور ان کا روٹ متعین ہوگا۔ انہیں مملکت میں ایک جگہ سے دوسری جگہ پرمٹ کے بغیر سامان لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے خبردار کیا کہ غیرملکی ٹرکوں سے مقررہ لائحہ عمل نافذ کرانے کے لیے تفتیشی ٹیمیں تعینات ہیں۔

    یہ ٹیمیں سال رواں کے آغاز سے اب تک 117 فیلڈ میں تفتیشی دورے کرچکی ہیں۔ نوے فیصد تک پابندی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    پبلک اتھارٹی نے اپیل کی ہے کہ جو لوگ غیرملکی ٹرکوں کو مقررہ لائحہ عمل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھیں وہ رابطہ نمبر یا ای میل پرمطلع کریں۔

  • اومیکرون کا تیز پھیلاؤ، سندھ  حکومت نے بڑی پابندی عائد کردی

    اومیکرون کا تیز پھیلاؤ، سندھ حکومت نے بڑی پابندی عائد کردی

    کراچی : سندھ حکومت نے کورونا کے تیز پھیلاؤ کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹ اور اندرون ملک پروازوں میں کھانے اور ناشتے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عملدرآمد کی ہدایات جاری کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر حکومت سندھ نے پبلک ٹرانسپورٹ اور ڈومیسٹک ہوائی سفر کے دوران کھانے اور ناشتے پر پابندی عائد کردی۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی کا حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عملدرآمد کی ہدایات دی گئیں ہیں۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی پر188 کے تحت کارروائی کی جائے۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ جاری ہے اور کراچی میں کورونا مثبت آنے کی شرح تقریباََ 39 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

    شہر میں گزشتہ روز 7099 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 2754 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ حیدرآبادمیں کورونا کیسز کی شرح 13.98 فیصد رہی۔

  • سعودی عرب : کون سے شہری پبلک ٹراسپورٹ سے سفر نہیں کرسکتے؟

    سعودی عرب : کون سے شہری پبلک ٹراسپورٹ سے سفر نہیں کرسکتے؟

    ریاض : پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پبلک ٹرانسپورٹ اور مسافروں کے لیے شرائط و ضوابط کا مسودہ تیار کیا ہے جس کے مطابق مسافروں کے ساتھ ٹرانسپورٹرز کو بھی کڑی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    اس حوالے سے سعودی ذرائع ابلاغ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو معذوروں کو رعایتی ٹکٹ کی فراہمی اور اسپیشل سروس کے لیے ان سے اضافی رقم وصول نہ کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نئے مسودے میں ٹرانسپورٹرز پر یہ بھی پابندی لگائی گئی ہے کہ وہ معذوروں اور چلنے پھرنے میں کمزوری محسوس کرنے والوں کو خصوصی سہولتیں فراہم کریں۔ ٹرانسپورٹر کو اسپیشل سروس فراہمکرنے سے انکار کا حق نہیں ہوگا۔

    مسافروں کو پبلک ٹرانسپورٹ کے وسائل سے سفر کرتے وقت چھوٹے پالتو جانور مشروط طریقے سے پبلک ٹرانسپورٹ وسائل میں ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی بشرطیکہ دیگر سواریاں اس سے متاثر نہ ہوں یا سواریوں کے آنے جانے میں رکاوٹ نہ بنیں۔

    ممکن ہو تو پالتو جانوروں کے لیے اسپیشل جگہ متعین کی جائے، ایسے مسافر جو سواریوں کی لائن عبور کرکے یا پبلک ٹرانسپورٹ کے اسٹیشنوں پر نصب رکاوٹیں نظر انداز کرکے سوار ہونے کی کوشش کریں انہیں سوار ہونے سے روک دیا جائے۔

    غیرمناسب یا خراب ملبوسات پہنے ہوئے مسافروں کو سوار ہونے سے روک دیا جائے۔ ایسے مسافروں کو بھی پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جن سے بدبو آرہی ہو۔

    کسی بھی مسافر کو ٹرانسپورٹ کے وسائل یا اسٹیشنوں پر تھوکنے یا کچرا پھینکنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مسافروں کو اپنے ہمراہ سفر کرنے والے دیگر افراد کی فوٹو گرافی یا وڈیو گرافی کی اجازت نہیں ہوگی۔اگر مسافر سے اجازت لے کر اس کا فوٹو یا وڈیو بنانا چاہے تو اس پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

  • دبئی : پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے کاروں سے متعلق نیا حکم جاری

    دبئی : پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے کاروں سے متعلق نیا حکم جاری

    دبئی : دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے دبئی میں کاروں کے ذریعے مسافر ٹرانسپورٹ کی ریگولیشن سے متعلق ایگزیکٹو کونسل قرارداد نمبر 6 مجریہ 2016 میں ترمیم کے تحت ایگزیکٹو کونسل کی قرارداد نمبر 20 مجریہ 2021 کو جاری کردیا ہے۔

    یہ اقدام دبئی کے اسٹریٹجک شعبوں کے ریگولیٹری فریم ورک کے ازسر نوجائزہ کے بعد کیا گیا ہے تاکہ شہر میں معیار زندگی کو مزید بہتر بناتے ہوئے یہاں عالمی معیار کی خدمات فراہم کی جاسکیں۔

    اس نئی قرار داد کا نفاذ تمام دبئی میں ہوگا جن میں خصوصی ترقیاتی زونز اور فری زونز شامل ہیں، نئی قرارداد کے ذریعے سال 2016کی قرارداد نمبر 6 کی شقوں ایک، دو، پانچ اور سات میں ترامیم کی گئی ہیں۔

    کلاز ون میں ترمیم کا سابقہ قرارداد میں درج تعریف اور شرائط سے تعلق ہے، کلاز ٹو میں کی جانے والی ترمیم میں آر ٹی اے کے ذیلی ادارہ پبلک ٹرانسپورٹ ایجنسی کے کردار کو وضع کیا گیا ہے جس میں لائسنس اور پرمٹس کا اجراء شامل ہے۔

    ایجنسی کو پرعزم افراد کیلئے ٹیکسی استعمال کی ہدایات بنانے کا اختیار دیا گیا ہے تاکہ ٹیکسی سروس والی کمپنیاں پرمٹس کی شرائط کو مکمل انجام دیں۔

    شق فائیو میں تبدیلی کرکے ایسی خلاف ورزیوں کا تعین کیا گیا ہے جن پر جرمانے عائد ہوسکتے ہیں ۔ شق 7 میں ترمیم کا تعلق عائد جرمانوں سے ہے۔

    اس کے مطابق خلاف ورزی کے مرتکب کارپوریٹ والوں کو 50 ہزار درہم اور انفرادی لوگوں کو 30 ہزار درہم جرمانہ ہوسکے گا یہ نئی قرارداد اپنے اجراء کے دن سے نافذالعمل ہے اور اسے سرکاری گزٹ میں بھی شائع کیا جائے گا۔