Tag: public transport

  • سعودی عرب : پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے حکومت کا اہم اقدام

    سعودی عرب : پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے حکومت کا اہم اقدام

    ریاض : سعودی عرب کی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرکاری اور نجی شراکت داری کو مستحکم کرنے کے لیے ڈسٹینگوئشٹ ٹرانسپورٹ پارٹنر پروگرام شروع کیا ہے۔

    سعودی خبررساں ادارے کے مطابق اس پروگرام سے ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو فائدہ ہوگا جن میں مختلف سائز کی کم سے کم 500 لائسنس یافتہ گاڑیاں جن میں ٹرک، بس اور ٹیکسی شامل ہیں۔

    اس اقدام کا مقصد ٹرانسپورٹ کے شعبے میں اتھارٹی کی خدمات کو بڑھانے کے علاوہ زمین، سمندر اور ریل ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاروں کو مراعات کی پیشکش کرنا ہے۔

    اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ پروگرام مملکت کے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو وسعت دینے کے لیے شروع کیا گیا ہے جس سے نیشنل نان آئل معیشت میں اس کی شراکت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

    اتھارٹی نے کہا ہے کہ وہ اپنے تمام الیکٹرانک چینلز جیسے نقل پلیٹ فارم اور مملکت کے15 شہروں میں موجودہ کاروباری خدمت مراکز کو ممکنہ سرمایہ کاروں اور موجودہ ٹرانسپورٹرز کی سہولت کے لیے استعمال کرے گی۔

    یہ مراکز ریاض، مکہ، مدینہ، جدہ، دمام،الاحسا، قصیم، تبوک، حائل، الجوف، الباحہ، عصیر، نجران اور جازان میں کام کر رہے ہیں۔
    یہ کاروباری مراکز صارفین کو نقل گیٹ وے کے ذریعے فراہم کردہ ڈیجیٹل پیکیج کے ذریعے متعدد خدمات استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

    اتھارٹی کے جنرل سپروائزر آف آپریشنز اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن فہد البدہ نے کہا کہ اتھارٹی نجی شعبے کے ساتھ اپنی شراکت کو مستحکم کرنے کے خواہاں ہے تاکہ مملکت کے علاقائی اور بین الاقوامی لاجسٹک مرکز بننے کے اسٹریٹجک اہداف کو حاصل کیا جاسکے۔

    انہوں نے کہا کہ اتھارٹی مختلف وسائل کا استعمال کرتے ہوئے براہ راست اور بالواسطہ مواصلات کو فروغ دینے کے طریقوں کی تلاش کر رہی ہے۔ البدہ نے کہا کہ ان کوششوں کا مقصد خدمات کے معیار اور مملکت کے نجی ٹرانسپورٹ سیکٹر کے استحکام کو فروغ دینا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نیا منصوبہ سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا چاہتا ہے، اس سے مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو کاروبار کرنے اور اپنے موجودہ آپریشنز کو بڑھانے کی ترغیب ملے گی۔

    البدہ نے کہا کہ اس اقدام سے شریک پروگرام کے بنیادی اہداف کو حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی جسے حال ہی میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شروع کیا تھا۔

  • مارکیٹیں اور بازار 8 سے 16 مئی تک بند رہیں گی، حکم نامہ جاری

    مارکیٹیں اور بازار 8 سے 16 مئی تک بند رہیں گی، حکم نامہ جاری

    پشاور : محکمہ داخلہ خیبر پختونخواہ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ صوبے بھرکی مارکیٹیں اور بازار 8 سے 16 مئی تک بند رہیں گی ، تاہم پابندی کااطلاق میڈیکل اسٹورز، تندور، دودھ،دہی، گوشت، چکن شاپس ، کریانہ اسٹورز اور پٹرول پمپس پرنہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر رمضان کے آخری ایام اور عید کیلئے محکمہ داخلہ کے پی نے حکم نامہ جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ صوبےبھرکی مارکیٹیں اور بازار 8 سے 16 مئی تک بند رہیں گی تاہم پابندی کااطلاق میڈیکل اسٹورز،تندور،کریانہ اسٹورز پرنہیں ہوگا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دودھ،دہی، گوشت، چکن شاپس،ٹائر پنکچر،بیکری پرپابندی نہیں ہوگی جبکہ پابندی کا اطلاق پٹرول پمپس،یوٹیلٹی سروسز، ہوٹل  ریسٹورنٹ کی ٹیک اووے پر نہیں ہوگا۔

    حکم نامے میں کہا ہے کہ صوبے بھر میں چاند رات بازار مکمل طور پر بند ہوں گے جبکہ سیاحتی مقامات8سے16مئی تک مکمل بند رہیں گے ، اس دوران سیاحتی مقامات میں واقع ہوٹل، پارکس،ٹورسٹ ریزورٹ بھی بند ہوں گے۔

    ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں 8 سے 16 مئی تک پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگی۔

    خیال رہے کورونا کی تیسری لہر میں صوبہ خیبر پختونخوا میں 36 مریض جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 796 نئے کیس رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے آکسیجن کے موثر استعمال کے لئے نئی گائیڈ لائن جاری کی ، جس میں کہا گیا تھا کہ خیبرپختوںخوا کے ہسپتالوں میں آکسیجن صرف کورونا مریضوں کو دی جائے۔

  • کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق بڑی خبر

    کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق بڑی خبر

    کراچی : محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے اہلیان کراچی کی مشکلات کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹ کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اہم اقدام کرتے ہوئے نئے روٹ پرمٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں چھبیس سیٹر منی بس کے روٹس پرمٹس کے اجراء پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے جس کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو اچھی سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے روٹ پرمٹ پابندی ختم کی گئی ہے۔

    روٹ پرمٹس کے اجراء سے نجی سرمایہ کاروں کو ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کا موقع ملے گا اور عوام کو سفر کے دوران پیش آنے والی پریشانیوں میں کافی حد تک کمی آئے گی۔

    محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چھبیس سیٹر منی بسوں کے روٹ پرمٹ کی اجراء سے پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

  • دبئی حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتری کیلئے جدید منصوبہ

    دبئی حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتری کیلئے جدید منصوبہ

    دبئی : شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے دبئی حکومت نے دبئی میٹرو لائن کا افتتاح کردیا، اس میگا منصوبے پر2.9 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میٹرو لائن کی 15 کلومیٹر طویل پٹری کی توسیع کا افتتاح کر دیا گیا ہے، سات نئے اسٹیشنوں کا یہ میٹرو روٹ ستمبر کے مہینے میں عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی میٹرو 2020 کا افتتاح کردیا۔

    میٹرو روٹ 2020 کے نام سے 2.9 ارب ڈالر کی لاگت کے اس منصوبہ سے شہر کی میٹرو لائن میں مزید سات اسٹیشنوں کا اضافہ ہوا ہے، یہ منصوبہ ایکسپو 2020 کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔

    اس نئے روٹ کی تکمیل کے بعد دبئی ارینا سے ایکسپو 2020 کے مقام تک کا فاصلہ صرف 16 منٹ میں طے کیا جاسکے گا۔ سرکاری خبر رساں ادارے وام کے جاری کردہ بیان کے مطابق میٹرو لائن کا یہ جدید منصوبہ دبئی کے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے علاوہ سیاحوں کے لیے نقل و حمل کی بہترین اور محفوظ سہولتیں پیش کرنے میں ایک اور اضافہ ہے۔

    یہ توسیع منصوبہ دبئی کی سڑکوں اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے زیر انتظام میٹرو، ٹرام، بسوں اور سمندری ٹرانسپورٹ کے نظام کو مربوط بنائے گا۔

    ماسٹر پلان کے حصے کے طور پرمکمل کیا گیا یہ منصوبہ بہترین ماس ٹرانزٹ سسٹم فراہم کرے گا، دبئی کے جنوبی حصے میں قائم کیے گئے نئے اسٹیشنوں سے رہائشیوں اور سیاحوں کو مزید خدمات اور سہولتیں فراہم کی جائیں گی، نئے اسٹیشنوں میں ڈسکوری گارڈنز، الفرجان ، جمیرا گالف اسٹیٹس ، دبئی انویسٹمنٹ پارک شامل ہیں۔

  • کراچی کے ایک ضلع سے دوسرے ضلع ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت

    کراچی کے ایک ضلع سے دوسرے ضلع ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت

    کراچی : سندھ حکومت نے صوبائی دارالحکومت کراچی کے ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں پبلک ٹرانسپورٹ سروسز بحال کرنے کی اجازت دے دی، ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں چلنے والی ٹرانسپورٹ کو کھولنے کا حکم دیتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کو ایک ضلع سے دوسرے ضلع جانے کی مشروط اجازت دے دی۔

    اس حوالے سے وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ بین الضلاعی مسافر گاڑیوں کو ایس او پیز کے تحت چلنے کی اجازت ہوگی، تمام مسافر گاڑیوں میں مسافروں کو 3فٹ کا فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا۔

    اویس شاہ کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ اور بسوں میں ماسک، سینی ٹائزر کا استعمال بھی لازمی ہوگا، مسافر گاڑیاں سندھ حکومت کے مقرر کردہ بس اڈوں سے ہی نکلیں گی، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا پبلک ٹرانسپورٹرز کا ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے کا نوٹس

    خیال رہے اس سے قبل سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی مشروط اجازت ملنے کے بعد عوام نے ایس او پی کی دھجیاں بکھیر دیں، ایس او پی کے مطابق گنجائش سے زیادہ مسافروں کو بسوں میں سوار نہیں کیا جارہا لیکن بیشتر شہری ماسک اور دستانے پہننے کی پابندی پر عمل نہیں کررہے، اسی طرح بہت ہی کم گاڑیوں میں سینیٹائزر موجود ہے۔

    واضح رہے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے سربراہ محمد ارشاد نے تمام بس ڈرائیورز ، کنڈیکٹرز اور مالکان کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ایس او پیز پر عمل نہیں کریں گے تو حکومت اُن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گی، اس ضمن میں چیئرمین کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے حکومت کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

  • اسلام آباد : پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری

    اسلام آباد : پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری

    اسلام آباد : ٍدارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے بپلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کردی ہے اس حوالے باقاعدہ نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہچانے کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا۔
    اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کردی گئی، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے باقاعدہ نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق کرایوں میں کمی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث کی گئی ہے، نان اے سی گاڑیوں میں اسٹاپ ٹو اسٹاپ2روپے سے6روپے تک کمی کمی گئی ہے، اےسی ٹرانسپورٹ میں ایک روپیہ کمی کی گئی ہے۔

    ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقات نے پبلک ٹرانسپورٹ مالکان کو متنبہ کیا ہے کہ زائد کرائے وصول کرنے پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔

  • کورونا وائرس : سعودی حکومت کی تمام شہریوں کو اہم ہدایات

    کورونا وائرس : سعودی حکومت کی تمام شہریوں کو اہم ہدایات

    ریاض : سعودی حکومت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر تمام شہریوں بالخصوص پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں اور ڈرائیوروں کو ہدایات جاری کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت صحت نے نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ٹیکسی سروس کے لیے نئے ایس او پیز جاری کیے ہیں۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت نے واضح کیا ہے کہ ٹیکسی پر سوار ہوتے وقت سینیٹائزراور اضافی حفاظتی ماسک ساتھ رکھا جائے۔

    ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ سواری گاڑی کی عقبی نشست پر بیٹھے، نشست اور ٹیکسی کے کسی بھی حصے کو چھونے سے پرہیز کریں جبکہ ٹیکسی کا کرایہ آن لائن ادا کیا جائے۔

    وزارت صحت کے مطابق اگر سواری کو ٹیکسی میں بیٹھتے وقت کوئی چیز کھانے پینے کی ضرورت ہو تو ایسی صورت میں کچرا تھیلی میں رکھے اور اترتے وقت اسے اپنے ہمراہ لے کر جائے۔

    وزارت صحت نے تاکید کی کہ ٹیکسی میں بیٹھتے وقت دروازے کے ہینڈل کو سینیٹائز کرنا نہ بھولیں، بہتر ہوگا کہ ایک وقت میں ایک ہی سواری ٹیکسی استعمال کرے، ایک سے زیادہ افراد ٹیکسی میں نہ بیٹھیں۔

  • دبئی اور ابو ظہبی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی جزوی بحالی کا فیصلہ

    دبئی اور ابو ظہبی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی جزوی بحالی کا فیصلہ

    ابو ظہبی: دبئی اور ابو ظہبی میں پبلک ٹرانسپورٹ جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ دن میں 12 گھنٹے فعال رہے گی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ابو ظہبی محکمہ بلدیات و ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ ہفتے کے روز سے بحال کی جائے گی۔

    محکمے کا کہنا ہے کہ جمعرات سے 48 گھنٹے تک پبلک ٹرانسپورٹ میں استعمال کی جانے والی تمام بسوں کی صفائی ہوگی اور جراثیم کش ادویات کا استعمال ہوگا۔

    پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی کے ساتھ مسافروں کی سلامتی کے لیے سخت حفاظتی انتظامات پر عمل جاری رہے گا، شہر بھر میں جراثیم کش ادویات کا استعمال جاری رہے گا جبکہ تمام بسوں، ٹیکسیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے ذرائع کی روزانہ کی بنیاد پر سینی ٹائزنگ ہوگی۔

    محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ تمام مسافر دوران سفر ایک دوسرے سے ضروری فاصلہ رکھنے کے پابند ہوں گے اور ماسک اور دستانوں کے علاوہ سینی ٹائزر استعمال کریں گے۔

    دوسری طرف دبئی حکومت نے بھی میٹرو اور بس سروس جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ دن میں صرف 12 گھنٹے کے لیے کام کرے گی۔

    مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جزوی بحالی کے ساتھ حفاظتی انتظامات پر عمل جاری رہے گا، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے علاوہ مسافروں کو ماسک بھی پہننا ہوں گے۔

    حکام کا مزید کہنا ہے کہ میٹرو دبئی صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک چلے گی, یہ تجربہ ایک ہفتہ تک جاری رہے گا، اس کے بعد اس فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔

  • عوام کیلئے خوشخبری، دبئی میں فضائی ٹیکسی سروس کے آغاز کی تیاریاں

    عوام کیلئے خوشخبری، دبئی میں فضائی ٹیکسی سروس کے آغاز کی تیاریاں

    دبئی : عوام کیلئے فضائی ٹیکسی سروس کے آغاز کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اس سلسے میں دبئی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ اگلے تین سال میں فضائی پبلک ٹرانسپورٹ شروع کر دی جائے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فضائی ٹیکسی کا کرایہ زمینی ٹرانسپورٹ جتنا تو نہیں ہوگا البتہ عوام کی بڑی تعداد اس سے مستفیض ہو سکے گی۔

    دبئی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے دبئی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مطر الطایر نے کہا کہ ہم تیزی سے فضائی ٹیکسی سروس کی جانب بڑھ ہے ہیں توقع ہے کہ آغاز تین سے پانچ برس کے اندر کر دیا جائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ فضائی ٹیکسی کے لیے بنیادی طور پر تین شرائط رکھی گئی ہیں جن میں سب سے اہم شرط مستحکم منصوبہ بندی اور انفراسٹرکچر ہے تاکہ اس قسم کے ذرائع مواصلات سے بہتر طور پر مستفیض ہوا جاسکے۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈی جی ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ فضائی ٹیکسی کے لیے انتہائی بلندی کی حد 15 سو فٹ رکھی گئی ہے، ابتدائی طور پر فضائی ٹیکسی اس سے زیادہ بلند پرواز نہیں کرسکے گی تاہم بعد میں اس وقت کی ٹیکنالوجی کے مطابق اس میں کمی و بیشی کی جاسکتی ہے۔

    ٹیکسی کے کرائے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ فضائی ٹیکسی سروس کے کرایوں کو مناسب رکھا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگ اس سروس سے فائدہ اٹھا سکیں تاہم گراؤنڈ ٹرانسپورٹ کے مقابلے میں فضائی ٹیکسی کے کرایے زیادہ ہوں گے۔

    فضائی ٹیکسی کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکسی کا مجموعی وزن سواریوں سمیت 350 کلو گرام ہو گا،50 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار مقرر کی گئی ہے فضا میں 30 منٹ تک پرواز کرے گی۔

  • پبلک ٹرانسپورٹ میں اونچی آواز میں میوزک پر اب کارروائی ہوگی

    پبلک ٹرانسپورٹ میں اونچی آواز میں میوزک پر اب کارروائی ہوگی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے درالحکومت لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ میں اونچی آواز میں میوزک سننے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) ملک لیاقت نے پبلک ٹرانسپورٹ میں اونچی آواز میں میوزک سننے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

    سی ٹی او کی ہدایت پر ایس پی ٹریفک سٹی ڈویژن نے سرکلر جاری کردیا۔ سرکلر کے مطابق چنگچی سمیت دیگر پبلک سروس گاڑیوں میں اونچی آواز میں میوزک نہیں چلےگا۔

    مراسلے میں کہا گیا کہ اونچے میوزک سے سواریوں کو پریشانی کا سامنا تھا۔ ایس پی ٹریفک نے اس حوالے سے روڈ سیفٹی یونٹ کو آگاہی دینے کی ہدایت بھی کردی۔

    خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں از خود اضافہ کردیا تھا۔

    کرایوں میں اضافے کے بعد بڑی بسوں کا زیادہ سے زیادہ کرایہ 25 روپے وصول کیا جانے لگا جبکہ کوچز کے کرائے میں بھی 5 سے 15 روپے از خود اضافہ کر دیا گیا۔

    چنگ چی رکشہ والوں نے بھی فی مسافر کرائے میں 5 روپے اضافہ کردیا تھا۔