Tag: public transport

  • پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پرکرایوں میں اضافہ نہیں کریں گے، کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد

    پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پرکرایوں میں اضافہ نہیں کریں گے، کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد

    کراچی : کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پرکرایوں میں اضافہ نہیں کریں گے،حکومت غریب عوام پر رحم کرتے ہوئے اضافے کا فیصلہ واپس لے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی، ہماری90فیصدگاڑیاں سی این جی اور10 فیصدڈیزل پرہیں۔

    صدرکراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے مطالبہ کیا حکومت غریب عوام پر رحم کرتے ہوئے اضافے کا فیصلہ واپس لے۔

    یاد رہے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا ، جس کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چھ چھ روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، نئے نرخوں کے بعد پیٹرول اٹھانوے روپےنواسی پیسےاور ڈیزل ایک سو سترہ روپے تینتالیس پیسے کا ہوگیا۔

    مزید پڑھیں : حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا

    مٹی کےتیل کی قیمت تین روپے فی لیٹر بڑھ گئی، اب مٹی کا تیل نواسی روپےاکتیس پیسے اور لائٹ ڈیزل اسی روپے چون پیسے فی لیٹر ملےگا جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی تین روپے بڑھادی گئی۔

    اوگرا نے پٹرول گیارہ روپے اکیانوے پیسے اورہائی اسپیڈ ڈیزل گیارہ روپے سترہ پیسے بڑھانے جبکہ مٹی کا تیل چھ روپے پینسٹھ پیسےاور لائٹ ڈیزل چھ روپے انچاس پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی۔

  • پشاور: خیبر پختونخوا میں بس روڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کیلئے اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ

    پشاور: خیبر پختونخوا میں بس روڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کیلئے اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ

    پشاور : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ کے پی میں بی آر ٹی پہلا منظم پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم ابھر کرسامنے آئے گا، اس سلسلے میں اتھارٹی قائم کردی گئی ہے۔

    یہ بات انہوں نے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، خیبر پختونخوا کے عوام کے مسائل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اجلاس میں بس ریپڈ ٹرانسپپورٹ  (بی آر ٹی) ٹریفک پلان اور مسائل پرقابو پانے کیلئے اربن موبیلٹی اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ اتھارٹی محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیرنگرانی کام کرے گی، انہوں نے اربن موبیلٹی اتھارٹی کیلئے سیکریٹری فنانس کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی کے قیام کیلئے ایک ماہ میں ہوم ورک مکمل کیا جائے۔

    محمود خان نے مزید کہا کہ رواں ماہ بھرتیوں اور ٹائم لائن سمیت تمام امور بروقت مکمل ہونے چاہئیں، کے پی میں بی آر ٹی پہلا منظم پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم ابھر کرسامنے آئے گا۔

  • پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں از خود اضافہ

    پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں از خود اضافہ

    کراچی: پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں از خود 5 سے 10 روپے اضافہ کردیا جس سے مہنگائی تلے دبے عوام کی پریشانی مزید بڑھ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں از خود اضافہ کردیا۔

    کرایوں میں اضافے کے بعد بڑی بسوں کا زیادہ سے زیادہ کرایہ 25 روپے وصول کیا جا رہا ہے جبکہ کوچز کے کرائے میں بھی 5 سے 15 روپے از خود اضافہ کر دیا گیا۔

    چنگ چی رکشہ والوں نے بھی فی مسافر کرائے میں 5 روپے اضافہ کردیا ہے۔

    محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں رد و بدل نہیں کیا گیا، ٹرانسپورٹرز اپنے طور پر زائد کرائے وصول کر رہے ہیں۔

    مسافروں کا کہنا ہے کہ کرائے نامے کے بغیر ٹرانسپورٹرز مرضی کا کرایہ وصول کر رہے ہیں۔

    دوسری طرف ٹرانسپورٹرز نے ڈھٹائی کا مظاہر کرتے ہوئے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ پرانے کرایوں پر گاڑیاں نہیں چلا سکتے۔

    خیال رہے کہ چند دن قبل حکومت نے سی این جی کی قیمت میں یکمشت 15 روپے اضافہ کردیا جس کے بعد سی این جی کی قیمت 104 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

  • سعودی حکومت نے خواتین کےلیے سستی ٹرانسپورٹ متعارف کروا دی

    سعودی حکومت نے خواتین کےلیے سستی ٹرانسپورٹ متعارف کروا دی

    ریاض:سعودی حکومت نے ہزاروں ملازمت پیشہ خواتین کے لیے محفوظ اور سستی ٹرانسپورٹ سروس متعارف کرادی‘ سہولت دینے کا مقصد خواتین کو با عزت ملازمت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے خواتین کے لیے ایک اور بڑا اعلان کردیا۔ ملازمت کرنے والی ہزاروں خواتین کو گھر سے مقام ملازمت تک جانے کے لیے انتہائی سستی،محفوظ اور قابل اعتماد ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرے گی۔

    سعودی حکومت کا اصل مقصد ملازمت پیشہ خواتین کو موثراور کم قیمت میں سفری سہولیات فراہم کرنا ہے،تاکہ ملازمت میں خواتین کی شرکت کو بڑھایا جاسکے۔

    خالد ابو ابالخیل وزارت مزدور،سماجی ترقی اور ترقیاتی فنڈ برائے انسانی وسائل کے ترجمان خالد ابو ابالخیل کا سعودی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی عرب کی 15،428 عورتوں نے خواتین ٹرانسپورٹ پروگرام میں درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

    ابالخیل نے سعودی خبر رساں ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وصول کی جانب سے متعارف کیا جانے والا ٹرانسورٹ پروگرام خواتین کو سفر میں پیش آنے مشکلات کا حل ہے جو خواتین کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرے گی۔

    خالد ابالخیل کے مطابق سعودی خواتین کو ابتدائی چھ مہینوں میں ٹرانسپورٹ میں خرچ ہونے والی رقم میں 80 فیصد تک آئے گی،ان کا مزید کہنا تھا کہ وصول کا یہ اقدام حکومت کے 2030 کے منصوبہ بندی شامل ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 26 ستمبر 2017 کوشاہی فرمان میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کا حکم دیا تھا اورسعودی حکومت کی جانب سے خواتین کوڈرائیونگ کی اجازت کے فیصلے کوبہت سراہا گیا تھا۔

    یادرہے دوماہ قبل سعودی عرب نے پہلی بارخواتین کواسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت بھی دی گئی تھی۔

    بعد ازاں سعودی حکومت نے روشن خیالی کی سمت ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے سرکاری چینل پر عرب لیجنڈ گلوکارہ ام کلثوم کا میوزک کنسرٹ نشر کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں