Tag: Pulitzer Prize

  • نیوز ایجنسی روئٹرز نے اعلیٰ صحافتی اعزاز ’پولٹزر پرائز‘ اپنے نام کرلیا

    نیوز ایجنسی روئٹرز نے اعلیٰ صحافتی اعزاز ’پولٹزر پرائز‘ اپنے نام کرلیا

    نیویارک: بین الاقوامی نیوز ایجنسی روئٹرز نے رواں سال صحافت کے شعبے میں اعلیٰ ترین اعزاز پولٹزر پرائز اپنے نام کرلیا ہے، ایجنسی نے بین الاقوامی رپورٹنگ اور فوٹوگرافی کے دو انعامات جیتے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں منعقد ہونے والی تقریب تقسیم انعامات میں روئٹرز کو فلپائن کے صدر روڈریگو کی منشیات کے خلاف مہم کے دوران مقامی پولیس کی جانب سے منشیات فروش گروہوں کو قتل کرنے کے متنازعہ طریقوں کی تفتیشی رپورٹ شائع کرنے پر پہلا ایوارڈ دیا گیا۔

    روئٹرز کو میانمار اور بنگلا دیش میں روہنگیا مہاجرین کے بحران پر تصویری دستاویزی رپورٹنگ پر دوسرا انعام بھی نوازا گیا۔ مذکورہ خبررساں ادارے کو پہلی بار سال میں دو پولٹزر ایوارڈ دیے گئے۔

    پولٹزر پرائز تقریب میں امریکی اخبارات نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کو امریکا میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے سے متعلق انکشافات اور پچھلے صدارتی انتخابات میں روس کی مبينہ مداخلت کے حوالے سے قومی رپورٹنگ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    پاناما پیپرز نے صحافت کا اعلی اعزاز “پولٹزر پرائز” جیت لیا

    اس موقع پر روئٹرز کے چیف ایڈیٹر سٹیفان جے آڈلر نے کہا کہ انھیں خوشی ہے کہ روئٹرز نے عالمی امور کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے بین الاقوامی موضوعات پر توجہ مرکوز کی۔

    واضح رہے کہ 1917 سے پولٹزر پرائز صحافتی شعبے میں امریکا کا اعلیٰ ترین اعزاز مانا جاتا ہے جو صحافت کے علاوہ فکشن، شاعری، موسیقی، ڈراما، تاریخ اور بایوگرافی کے شعبوں میں بھی دیا جاتا ہے۔ یہ اعزاز امریکی پبلشر جوزف پولٹزر سے منسوب ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاناما پیپرز نے صحافت کا اعلی اعزاز "پولٹزر پرائز” جیت لیا

    پاناما پیپرز نے صحافت کا اعلی اعزاز "پولٹزر پرائز” جیت لیا

    واشنگٹن : کولمبیا یونیورسٹی نے پانامہ پیپرز کو صحافت کے اعلی اعزاز پولٹزر پرائز سے نوازا، پلٹزر پرائزبورڈ کا کہنا ہے پاناما پیپرز کی آف شور کمپنیوں اور ٹیکس ہیون کے بارے میں تحقیقات قابل تعریف ہیں۔

    پاناما کے ہنگامے نے دنیا کو ہلاکر رکھ دیا، آف شور کمپنیوں اور ٹیکس ہیون بے نقاب ہوئے تو کسی کو گھر جانا پڑا تو کسی کو تحقیقات کا سامنا اور عوام کو جواب دینا پڑا۔

    پانچ سال کی طویل تحقیقات کے بعد جاری پاناما پیپرز کو امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی نے صحافت کے اعلی اعزاز پولٹرزپرائز سے نوازا اور کہا پاناما پیپرز کی آف شور کمپنیوں اور ٹیکس ہیون کے بارے میں تحقیقات قابل تعریف ہیں۔

    پُولٹزر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز چھ براعظموں پر 300 مختلف صحافیوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

    پاناما پیپرز میں ایک سو چالیس سیاستدانوں کے بارے میں انکشافات

    پاناما پیپرز کی تیاری میں آئی سی آئی جے نے دیگرتنظیموں کے تعاون سے چھ براعظموں میں تین سو سے زائد رپورٹس پرتحقیقات کیں، پچاس سے زائد ملکوں کے ایک سو چالیس سیاستدانوں کے بارے میں انکشافات سامنے آئے، ان میں چودہ سابق اور حاضرعالمی سربراہان بھی شامل ہیں۔

    ڈائریکٹر آئی سی آئی جے جیرارڈ ریل کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ پیولٹرز بورڈ نے پاناما پیپرز کے بعد دنیا بھر میں اس کے اثرات کو سمجھا۔

    جہاں پاناما پیپرز نے بڑے بڑے اسکینڈلز کا راز فاش کیا، وہیں پاناما پیپرز کے انکشافات کے بعد اناسی ممالک میں ڈیڑھ سو سے زائد تحقیقات اور آڈٹ ہوئے، پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف کے بچوں کا نام بھی پاناما پیپرز میں شامل ہے۔

    سپریم کورٹ نے وزیراعظم اور ان کے بچوں کیخلاف پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کررکھا ہے، جیسے اب تک نہیں سنایا جاسکا۔

    یاد رہے کہ پیولٹزر انعامات سنہ 1917 سے دیے جا رہے ہیں اور اس بار تمام درجوں کے لیے ڈھائی ہزار سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔