Tag: pulls

  • ترکی کے لیے پیٹریاٹ میزائل کی فروخت سے متعلق امریکی پیشکش ختم

    ترکی کے لیے پیٹریاٹ میزائل کی فروخت سے متعلق امریکی پیشکش ختم

    واشنگٹن:امریکی وزارت خارجہ کے ایک ذمے دار نے بتایاہے کہ انقرہ کی جانب سے روسی 400 میزائل سسٹم خریدے جانے کے بعد ترکی کے لیے پیٹریاٹ دفاعی میزائل سسٹم کی فروخت سے متعلق امریکی پیش کش ختم ہو چکی ہے، یہ میزائل ریتھیون کمپنی ترکی کے لئے تیار کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی اور نیٹو عہدیداروں نے کہاکہ روسی ایس 400 میزائل سسٹم نیٹو کے دفاعی نظام سے موافقت نہیں رکھتا ہے اور یہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے زیر استعمال ایف 35 لڑاکا طیاروں کے لیے خطرہ ہے۔

    امریکا نے رواں سال اپریل میں ترکی کوایف 35 طیارے کی تیاری کے پروگرام سے علیحدہ کرنا شروع کر دیا تھا، اس سے قبل ترکی یہ باور کرا چکا تھا کہ وہ ایس 400میزائل سسٹم کی خریداری سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹے گا۔

    امریکی وزارت خارجہ کے ذمے دار کے مطابق امریکا نے کئی بار ترکی کو آگاہ کیا کہ اگر اس نے روسی میزائلوں کی خریداری کی جانب سفر جاری رکھا تو پیٹریاٹ میزائلوں کی فروخت کی پیش کش ختم ہو جائے گی اور ہماری پیش کش اب ختم ہو چکی ہے۔

    ادھر پیٹریاٹ میزائل تیار کرنے والی کمپنی ریتھیون کے ترجمان نے امریکی وزارت خارجہ کے ذمے دار کے بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ ترجمان کے مطابق یہ ایک حکومتی مسئلہ ہے۔

  • نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا  عراق سے فوجی واپس بلانے کا فیصلہ

    نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا عراق سے فوجی واپس بلانے کا فیصلہ

    ویلنگٹن : نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے عراق میں فوجی مشن ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا افغانستان میں تعینات فوجیوں کی تعداد بھی کم کی جائے گی ، یہ مشن 2020تک جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے پریس کانفرنس میں عراق میں تعینات اپنے فوجی آئندہ برس تک واپس بلا لینے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ آئندہ ایک برس کے دوران یہ مشن اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔

    اس موقع پر جیسنڈا آرڈرن نے مزید بتایا افغانستان میں تعینات فوجیوں کی تعداد بھی کم کی جا رہی ہیں تاہم وہاں فوجی مشن کم از کم بھی دسمبر سن 2020 تک جاری رہے گا۔

    عراق میں تعینات پچانوے کیوی فوجی داعش کے خلاف برسرپیکار عراقی فوجی دستوں کو تربیت فراہم کرنے کا کام سر انجام دیتے ہیں۔

    یاد رہے جون 2016 میں نیو زی لینڈ نے عراق میں اپنے فوجیوں کے قیام کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے کہا تھا عراقی فروسز کی ٹریننگ کو جاری رکھنے کے لیے نیوزی لینڈ کے فوجی مزید 18 ماہ تک عراق میں قیام کریں گے۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے 2014 ء سے عراقی فوجیوں کو ٹریننگ فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا ۔

  • جھیل سے قدیم تلوار دریافت،8 سالہ بچی کو ملکہ سوئیڈن کا خطاب مل گیا

    جھیل سے قدیم تلوار دریافت،8 سالہ بچی کو ملکہ سوئیڈن کا خطاب مل گیا

    اسٹاک ہوم : سوئیڈن کی جھیل سے پندرہ سو سال پرانی نایاب تلوار دریافت کرنے پر 8 سالہ بچی کو سوشل میڈیا صارفین نے راتوں رات سوئیڈن کی ملکہ بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی ممالک سمیت کئی دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں قدیم بادشاہی نظام موجود ہے لیکن اگر جھیل کنارے پکنک مناتے ہوئے ملکہ کا خطاب مل جائے تو یہ کوئی معمولی بات نہیں ایسا ہی کچھ یورپی ملک سوئیڈن میں ہوا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سوئیڈن کی رہائشی 8 سالہ بچی ساگا وینیک اپنے والدین کے ہمراہ ’وڈو اسٹرن‘ نامی جھیل پر چھٹی منا رہی تھی کہ اچانک جھیل میں تیراکی کرتے ہوئے بچی کو ایک عجیب و غریب تلوار ملی جو انتہائی قدیم لگ معلوم ہورہی تھی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ساگا وینیک کے والدین قدیم اور قیمتی تلوار کو لے شہر کے عجائب گھر گئے تاکہ اس سے متعلق معلومات حاصل کی جائے سکیں اور عجائب گھر کے تحقیق کاروں کی بات سن کر حیران رہ گئے۔

    محکمہ آثار قدیمہ کے تحقیق کاروں نے دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ تلوار پندرہ سو برس قدیم ہے، ان کا کہنا تھا کہ تلوار کے مالک نے بہت طریقے سے تلوار کو جھیل برد کیا تھا جس کے باعث وہ اب تک اصلی حالت میں موجود ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ محکمہ آثار قدیمہ کی انتظامیہ نے جھیل سے تلوار ملنے کے بعد تحقیق کاروں کی ٹیم کو جھیل اور اردگرد کے علاقے میں نایاب اور تاریخی چیزوں کی تلاش کےلیے لگا دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جھیل سے 15 سو برس قدیم تلوار دریافت ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے 8 سالہ بچی کو سوئیڈن کی ملکہ کا لقب دے دیا۔