Tag: Pulwama

  • ضلع پلوامہ میں‌ جھڑپ:‌ بھارتی میجر سمیت 4 فوجی اہل کار ہلاک،3 کشمیری شہید

    ضلع پلوامہ میں‌ جھڑپ:‌ بھارتی میجر سمیت 4 فوجی اہل کار ہلاک،3 کشمیری شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں مجاہدین اوربھارتی فوج کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس میں بھارتی فوج کو شدید نقصان پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق کار بم دھماکے کے بعد خبروں‌ کی زینت بننے والے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں اس وقت شدید کشیدگی ہے.

    مقبوضہ کشمیر میں‌ مجاہدین اور بھارتی فوج میں‌ شدید جھڑپ ہوئی، جس میں بھارتی فوج کو  بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق حالیہ واقعے میں بھارتی میجر سمیت 4  فوجی اہل کار ہلاک ہوگئے، جب کہ تین کشمیری مجاہدین نے جام شہادت نوش کیا.

    بھارتی فوجی میڈیا کے مطابق پلوامہ جھڑپ میں میجر ڈی ایس ڈوندیال، ہیڈ کانسٹیبل سیورام، سپاہی اجے کمار اور ہری سنگھ مارے گئے.

    جھڑپ پنگلینا گاؤں میں آج صبح ایک مکان میں موجود مجاہدین کے ساتھ ہوئی، حملہ آور  محاصرہ توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، مکان کا مالک بھی شہید ہوگیا.

    مزید پڑھیں: پلواما حملہ: بھارتی حکومت نے 12 سال قبل مارے گئے عبدالرشید غازی کو ماسٹر مائنڈ قراردے دیا

    یاد رہے کہ چند روز قبل بلوامہ میں خود کش حملہ ہوا تھا، جس میں 44 بھارتی فوجی اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے.

    واقعے کے بعد بھارت نے حسب روایت پاکستان کے خلاف محاذ کھول لیا اور تنقید اور الزام تراشیوں‌کا سلسلہ شروع کر دیا، پاکستان کی جانب سے ان الزامات کا دو ٹوک جواب دیا، بھارتی میڈیا بھی اس وقت ہیجان میں مبتلا نظر آتا ہے.

  • مقبوضہ کشمیر:ہزاروں افراد نے کرفیو توڑ دیا، نماز جنازہ میں‌ شرکت

    مقبوضہ کشمیر:ہزاروں افراد نے کرفیو توڑ دیا، نماز جنازہ میں‌ شرکت

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باوجود ہزاروں نے افراد قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں جام شہادت نوش کرنے 11 نوجوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں گذشتہ روز نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیے گئے نوجوانوں اور بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف احتجاج کے دوران شہید ہونے والے افراد کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

    بھارتی فورسز کے ظلم و جور کا نشانہ بننے والے شہداء کو سپرد خاک کیا گیا تو رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے جبکہ سوگواروں میں خواتین و بچے بھی شامل تھے۔

    خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ جنازے میں شریک افراد نے بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے نوجوانوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    خیال رہے کہ حریت رہنماؤں کی جانب سے 11 نوجوانوں کی شہادت پر ہڑتال کی اپیل کی گئی تھی جس کے باعث وادی میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال رہی اور نظام معمولات زندگی معطل رہا۔

    کشمیریوں کی جانب سے بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف وادی بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے، قابض فورسز نے مظاہرین کو پسپا کرنے کےلیے آنسو گیس کی شیلنگ اور بے دریغ گولیاں برسائیں۔

    خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ کٹھ پتلی انتطامیہ نے مقبوضہ کشمیر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 10 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 10 کشمیری شہید

    سری نگر : قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے ضلع پلواما میں10 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاست دہشت گردی جاری ہے، جابر بھارتی افواج نے کشمیر کے ضلع پلواما کا محاصرہ کرکے گھر گھر نام نہاد سرچ آپریشن کررہی ہے۔

    بھارتی فورسز نے گھر گھر تلاشی کے دوران تین کشمیری نوجوانوں کو بے دریغ فائرنگ کرکے شہید کیا جبکہ متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

    نوجوانوں کی شہادت پر کشمیری عوام احتجاج کرتی ہوئی سڑکوں پر آئی تو قابض فورسز نے مظاہرین کو اندھا دھند گولیوں کا نشانہ بنایا اور آنسو گیس کے شیل بھی فائر کیے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی فورسز کی گولیوں کی زد میں آکر احتجاج کرنے والے مزید 8 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

    کتھ پتلی انتطامیہ نے پلواما اور قریبی علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی۔

    حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے ٹویٹر پر بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف مذمتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی ریاستی پالیسی کے تحت کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ بھارتی فورسز نے آج صبح فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں عامر احمد اور عابد حسین کو شہید درجنوں کو زخمی کیا جبکہ احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی۔

    میر واعظ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کو  کشمیر میں جاری غیر انسانی سلوک کو روکے، موجودہ رویے سے سوائے نفرت و بغاوت کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

    میر واعظ عمر فاروق نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں 10 کشمیری نوجوانوں کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

    مزید پڑھیں : بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید

    یاد رہے کہ دو روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا تھا۔

    ظالم و جابر بھارتی فورسز نے کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، مزید 2 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، مزید 2 کشمیری شہید

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کر رہی ہے۔ پلوامہ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی بے لگام ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔

    پلوامہ میں فوجی آپریشن کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر بھارتی فورسز نے بدترین تشدد، لاٹھی چارج اور پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال ہوگیا۔

    بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔ کشمیریوں کی روزانہ شہادتوں اور بھارت کی بربریت پر بھی عالمی برادری کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے کو تیار نہیں۔

    یاد رہے گزشتہ روز پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ چند روز میں 7 کشمیری شہید کر دیے گئے۔ وادی میں گمنام قبروں کا معاملہ بھارت کا چہرہ بے نقاب کرتا ہے۔

    انہوں نے عالمی برادری سے معصوم کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں خونریزی رکوائے۔ ’امید ہے عالمی برادری نہتے کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہوگی‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔