Tag: Punish

  • پاکستان بھی کرپٹ حکمرانوں کو سزا دینے والے ممالک میں شامل

    پاکستان بھی کرپٹ حکمرانوں کو سزا دینے والے ممالک میں شامل

    اسلام آباد : پاکستان بھی کرپٹ حکمرانوں کو سزا دینے والے ملکوں میں شامل ہوگیا، پچھلے بیس سال میں دنیا کے کئی حکمران کرپشن پر سزا پاچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا کے بعد پاکستان بھی کرپٹ حکمرانوں کو سزا دینے والے ملکوں میں شامل ہوگیا ہے۔

    پچھلے بیس سال میں سب سے زیادہ بدنامی یوگوسلاویہ اور سربیا کے سلوبوڈون ملوزووچ کی ہوئی، دو ادوار میں صدر رہنے والے ملوزووچ پر اربوں ڈالرز کی کرپشن ثابت ہوئی، دس سال کی سزا ہوئی لیکن ایک سال بعد ہی موت واقع ہوگئی۔

    تیئس سال تیونس کے صدر رہنے والے زین العابدین کو اربوں ڈالرز کی کرپشن پر دس سال جیل ہوئی۔

    صدرسوہارتو نے اکتیس سال انڈونیشیا پر حکومت کی، کرپشن کے الزامات کے بعد اقتدار چھوڑا اور جیل کا منہ دیکھنا پڑا۔

    برازیل کے سابق صدر لولا ڈی سلوا کو ساڑھے نو سال قید کی سزا سنائی گئی، ان پر کنسٹرشن کمپنیوں سے کک بیکس لینے کے الزامات تھے۔

    کروشیا کے سابق وزیر اعظم آئیوو سنیڈر کو کرپشن پر 9 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    جنوبی کوریا کی صدرپارک گیون ہائی کا پچھلے سال کرپشن پر مواخذہ ہوا اور اپریل 2018 میں کرپشن اور اختیارات کا ناجائز فائدہ اُٹھانے کے الزامات میں انھیں 24 سال کی قید اور ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

    تھائی لینڈ کی وزیر اعظم ینگ لک شناواترا کرپشن میں عدالت سے پانچ سال سزاسنائےجانےکےبعد برطانیہ فرار ہوگئیں۔


    مزید پڑھیں :  ایون فیلڈ ریفرنس: نوازشریف / مریم نوازکو قید کی سزا


    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم  نواز شریف کو دس سال قید اور جرمانے، مریم نواز کو سات سال قید مع جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پاکستان سے محبت کرنے والے بنگلا دیشیوں کو سزا ملنی چاہئے، شیخ حسینہ واجد

    پاکستان سے محبت کرنے والے بنگلا دیشیوں کو سزا ملنی چاہئے، شیخ حسینہ واجد

    ڈھاکا: بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف متعصبانہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے اب تک محبت کرنے والے بنگلا دیشیوں کو کڑی سزا ملنی چاہئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھاکا میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ بنگلا دیش کے وہ شہری جو ایک خود مختار ملک میں رہتے ہوئے اب تک پاکستان کی محبت میں مبتلا ہیں انہیں سخت سزا ملنی چاہئے۔

    بنگلا دیشی وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں ایسے اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے جس سے بنگلا دیشیوں کے دل سے پاکستان کی محبت ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے جبکہ عوام کو بھی ان لوگوں کے خلاف سخت اقدامات کرنا چاہئے جو اب تک پاکستان سے محبت کرتے ہیں، اگر اہم ایسا نہیں کریں گے تو ہمارا وجود ختم جائے گا۔

    شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ بنگلا دیش اگر ناکامی کی جانب گامزن ہوگا تو اس سے پاکستان خوش ہوگا، بالکل ویسے ہی جیسے 1975ء میں بنگلا دیش کے حکمران پاکستان کو خوش کرنا چاہتے تھے۔

    بنگلا دیشی وزیر اعطم شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ اس وقت بنگلا دیش کے حکمران نہیں چاہتے کہ بنگلا دیش ترقی کی جانب گامزن ہو، اسی لیے وہ پاکستانی فورسز کا ایجنڈا ہم پر مسلط کررہے ہیں۔

    انہون نے اپنی مخالف پارٹی بی این پی کے بانی شیخ ضیاء الرحمان اور ان کی اہلیہ اور سابق بنگلا دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیاء پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان سے محبت کرتے ہیں، انہوں نے شیخ مجیب کی ہلاکت کے بعد اقتدار پر قبضہ جمانے کی کوشش کی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شیخ حسینہ واجد نے پاکستان پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ 1971ء میں بنگلا دیش کی جیت کو پاکستان نے تسلیم نہیں کیا، پاکستان سے محبت کرنے والوں کے لیے بنگلا دیش میں کوئی جگہ نہیں ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔