Tag: punishments

  • بجٹ 2024-25 : جعلی سگریٹ بیچنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

    بجٹ 2024-25 : جعلی سگریٹ بیچنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

    وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں مالی سال 2024-25کی بجٹ تجاویز پیش کردیں۔

    انہوں نے قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے بجٹ کی تفصیلات بیان کیں جس نئے ٹیکسز اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے اطلاق سے متعلق آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ رواں سال بجٹ میں حکومت نے جعلی سگریٹس فروخت کرنے والوں کو سخت سزائیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جعلی سگریٹس فروخت کرنے والی دکانوں کو سیل کر دیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ سگریٹ کے فلٹر میں استعمال ہونے والے ایسیٹیٹ ٹو 44000 ہزار روپے فی کلو ایف ای ڈی لگانے کی تجویز ہے۔

    شیشے کی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی میں چھوٹ (سبسڈی) ختم کرنے کی تجویز ہے جبکہ ٹیکسٹائل اور چمڑے کی صنعت پر جنرل سیلز ٹیکس میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ سیمنٹ پر ایف ای ڈی میں اضافہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سیمنٹ پر ایف ای ڈی کی شرح میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سیمنٹ پر ایف ای ڈی 2 روپے کلو سے بڑھا کر 3روپے کلو کردی گئی۔

    وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں مزید 5 لاکھ خاندانوں کو شامل کیا جائےگا جب کہ بی آئی ایس پی میں27فیصد اضافے کے بعد رقم 597 ارب مختص کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 18877 ارب روپے کا مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کردیا ہے جس میں بجٹ خسارہ 8500 ارب روپے ہے جو وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق جی ڈی پی کا 6.9فیصد ہوگا۔

    خسارے کے باوجود حکومت نے 1400 ارب روپے وفاقی ترقیاتی پروگرام کے لیے رکھے ہیں۔ تاہم اخراجات میں سب سے بڑا حصہ قرضوں پر انٹرسٹ (سود) کی ادائیگی کا ہے جس کی مد میں 9775 ارب روپے ادا کیے جائیں گے۔ یہ رقم دفاعی اخراجات سے تقریبا چار گنا زیادہ ہے۔ دفاع کیلئے 2122 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

  • قیدیوں کے لیے خوش خبری

    قیدیوں کے لیے خوش خبری

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کمی کی منظوری دے دی، سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی گئی ہے۔

    سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا، کمی کا اطلاق زنا، چوری، ڈکیتی، اغوا اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔

    سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔

    اس کمی کا اطلاق 65 سال سے زائد عمر کے اُن مردوں پر ہوگا جو قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ہیں، 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ہیں، ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

    18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ہیں، ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

  • ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیزترین سماعت، مجرمان کو پھانسی و عمرقید کی سزائیں

    ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیزترین سماعت، مجرمان کو پھانسی و عمرقید کی سزائیں

    اسلام آباد : ملک بھر میں373ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر458مقدمات کا فیصلہ سنا دیا، ایک مجرم کو پھانسی جبکہ15 کو عمرقید کی سزا سنائی گئی، عدالتوں نے گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری ہے، جمعہ کو ملک بھر میں قائم 373ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر458 مقدمات کے فیصلے سنائے۔

    ذرائع کے مطابق167ماڈل کورٹس نے قتل اور منشیات کے104مقدمات کا فیصلہ سنایا،96سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے172دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں کے فیصلے کیے۔167ماڈل کورٹس نے قتل اور منشیات کے104مقدمات کا فیصلہ سنایا۔

    تمام عدالتوں نے1مجرم کوسزائے موت جبکہ15کو عمرقید کی سزا سنائی، اس کے علاوہ 24مجرمان کو87سال قید اور34379700 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ 110ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے182مقدمات کے فیصلے کیے،47مجرمان کو14سال قید اور217000روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

  • الیکشن  2018 ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرانتخابی عملے کو سزا کی وارننگ جاری

    الیکشن 2018 ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرانتخابی عملے کو سزا کی وارننگ جاری

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرانتخابی عملے کو سزا کی وارننگ جاری کردی اور کہا کہ عملے کو چھ ماہ قید اور ایک لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں انتخابات میں ڈیوٹی کے دوران جلعسازی اور غفلت پر انتخابی عملے کو سزا کی وارننگ دے دی اور کہا کہ انتخابی عملے کی جانب سے کاغذات میں تبدیلی، بیلٹ پیپر پر سرکاری مہر خراب کرنا جرم ہوگا جبکہ بیلٹ پیپر اٹھانا، دوسرا پیپر ڈالنا، سیل توڑنا، مہر سے جعلسازی بھی جرم ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عملے کو چھ ماہ قید اور ایک لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹر کو مجبورکرنا، ووٹ اور انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونا غیر قانونی ہوگا، جرائم پر عملے کو دو سال قید ،ایک لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹ افشا کرنا،بیلٹ پیپر پر مہر کی کسی کو اطلاع دیناغیر قانونی ہے جبکہ کسی امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اطلاع دینے پر چھ ماہ قید یا ایک لاکھ جرمانہ ہوگا۔

    یاد رہے کہ ملک بھر میں 25 جولائی کو عام انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے ، جس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور اس روز عام تعطیل کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔