Tag: punjab and KPK

  • پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم

    پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم

    لاہور : منگلا اور تربیلا ڈیم کے پاور ہاؤسز میں فنی خرابی کے باعث پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

    منگلا پاور ہاؤس میں فنی خرابی کی وجہ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پربند ہوگئی جبکہ تربیلا پاور ہاؤس کے کچھ یونٹس میں بھی فنی خرابی پیدا ہوگئی ہے۔

    دونوں ڈیموں کے پاور ہاؤسز میں فنی خرابی کے باعث پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بندہوگئی ہے۔ جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی واپڈا انجینیئرز فنی خرابی دور نہیں کرسکے، جس سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہوسکی۔

  • پنجاب اورخیبرپختونخوا میں دھند کا راج

    پنجاب اورخیبرپختونخوا میں دھند کا راج

    خیبر پختونخوا : پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں دھند کا راج ہے، حدنظر صفر ہونے پر موٹر وے کے کئی سیکشنز ٹریفک کیلئے بند کردیئے گئے ہیں، موٹر وے حکام نے شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

    موٹر وے پولیس حکام کے مطابق سردی کی شدت بڑھنے سے دھند میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور راوی ٹول پلازہ سے کالاشاہ کاکو تک حدِ نگاہ صفر ہونے پر پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔

     دوسری جانب برہان سے پشاور، اسلام آباد تا چکری انٹر چینج، بھیرہ سے شیخورپورہ تک بھی شدید دھند چھائی ہوئی ہے، حدِ نگاہ کم ہونے پر موٹر وے پولیس نے غیر ضروری سفر نہ کرنے اور ناگزیر صورتحال میں فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔