Tag: Punjab Assembly Session

  • اسپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا

    اسپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا

    لاہور : پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی ملتوی کردیا گیا، اسپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعہ تک ملتوی کیا تاہم اراکین کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس ساڑھے 4گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کی صدارت اسپیکر سبطین خان کررہے تھے۔

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی، اپوزیشن اراکین نے اسمبلی اجلاس شروع ہوتے ہی کورم کی نشاندہی کردی۔

    کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس پہلے تو 5منٹ کیلئے ملتوی کردیا گیا، اس موقع پر پی ٹی آئی رکن راجہ بشارت نے کہا کہ اپوزیشن نے حاضری لگائی لیکن وہ ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بننا چاہتی۔

    بعد ازاں اسپیکر کی جانب سے 5منٹ کا دیا جانے والا وقت گزر جانے کے باوجود اسمبلی کورم پورا نہ ہو سکا، جس کے بعد اسپیکرپنجاب اسمبلی نے اجلاس مزید15منٹ کیلئے ملتوی کردیا۔

    مقررہ وقت گزرنے کے باوجود بھی کورم پورا نہ ہوا پنجاب اسمبلی کا اجلاس صرف15منٹ جاری رہا اور اسپیکر نے اجلاس بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردیا۔

    اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا کہ آج کا ایجنڈا جمعہ کی دوپہر تک ملتوی کیا جاتا ہے۔

    مزید پڑھیں :پنجاب اسمبلی اجلاس آئندہ تین ہفتے تک ملتوی ہونے کا عندیہ

    اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ آج ہونے والا اجلاس شاید دو سے تین ہفتے تک کیلئے ملتوی کردیا جائے۔

    ایک سوال کے جواب میں سبطین خان نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ جو مرضی کہیں ہم نے آئین اور قانون کے مطابق چلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ اسمبلی سیل کرکے دکھائیں۔

  • پنجاب اسمبلی میں اراکین کے درمیان گرما گرمی، اجلاس ملتوی

    پنجاب اسمبلی میں اراکین کے درمیان گرما گرمی، اجلاس ملتوی

    لاہور : پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی تنازعہ کا شکار ہوگیا، حکومت اور اپوزیشن ممبران میں گرما گرمی کے بعد کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔

    اجلاس کے آغاز میں ن لیگ کے رکن اسمبلی رانا مشہود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی غیر پارلیمانی بات کرے تو اس پر ایک دن کی پابندی عائد کی جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پانچ ارکان پر پندرہ اجلاسوں کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے، یہ پابندی غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، اجلاس وہ افسران چلارہے ہیں جن کی اپنی عزت نہیں۔

    رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے دور میں بھی اسمبلی میں ایسے غیر آئینی اقدامات نہیں ہوئے، یہ وقت گزر جائے گا رہے گی تو صرف ایمان کی عزت،اس لیے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔

    پینل آف چیئرمین میاں شفیع نے کہا کہ پچھلے 4ماہ میں جو کچھ ہوا وہ زیر بحث آنا چاہیے، اسمبلی میں پولیس آئی اور ارکان پر تشدد کیا گیا، رانا مشہود سپریم کورٹ جائیں وہاں تمام باتوں کا فیصلہ ہوجائیگا۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی میاں محمود الرشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے اراکین پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

    بعد ازاں پنجاب اسمبلی میں کورم پورا نہ ہونے پر ایوان میں 5منٹ کیلئے گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد اجلاس پندرہ منٹ کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

  • پنجاب اسمبلی اجلاس سے قبل پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم شخصیت گرفتار

    پنجاب اسمبلی اجلاس سے قبل پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم شخصیت گرفتار

    لاہور : پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل لاہور پولیس نے سیکرٹری کوآرڈی نیشن پنجاب اسمبلی کو حراست میں لے لیا، عنایت اللہ لک کو تھانہ گڑھی شاہو منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج پنجاب اسمبلی میں ہونے والی عدم اعتماد کی تحریک سے پہلے ہی پولیس حرکت میں آگئی، پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے، اسمبلی کے سیکرٹری کوآرڈی نیشن کو حراست میں لے لیا۔

    سیکرٹری کوآرڈی نیشن پنجاب اسمبلی عنایت اللہ کو پولیس نے گورنرہاؤس کے سامنے سے حراست میں لیا عنایت اللہ لک کو پکڑ کر تھانہ گڑھی شاہومنتقل کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عنایت اللہ لک عدالت جارہے تھے کہ پولیس نے اچانک کارروائی کرڈالی، عنایت اللہ لک کو بتایا نہیں گیا ہے کہ انہیں کس مقدمے میں حراست میں لیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ جو بھی ان کے مخالف ہے انہیں گرفتار کیا جارہا ہے، پنجاب اسمبلی میں آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

    فیاض چوہان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کی غنڈہ گردی اور بدمعاشی کیخلاف ڈٹے ہوئے ہیں، عمران خان کی قیادت میں ان کی غنڈہ گردی اور بدمعاشی کوختم کرینگے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، آج یہ پھر سے اسمبلی کے اندر غنڈہ گردی اور بدمعاشی کرینگے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہمارا ووٹ ہمارے خلاف نہیں جاسکتا، 25یا26بھگوڑوں کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس فائل ہوچکا ہے۔

  • ‘پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان شرکت نہیں کرینگے’

    ‘پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان شرکت نہیں کرینگے’

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی شرکت نہیں کریں گے۔

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیے جانے پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے عوامی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان شرکت نہیں کرینگے۔

    شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں مزید لکھا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان 16 اپریل کے اجلاس میں شرکت کریں گے کیونکہ قانونی طور پر اجلاس کا نوٹیفکیشن 16 اپریل کا ہی ہوا ہے۔

     

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا ہے کہ تاریخیں بھی خریدی جارہی ہیں، رات کی تاریکی میں ایک ٹی  وی چینل پر سادہ پرچی نشر کی گئی، سادہ پرچی نشرکرنے پر ہمارے اراکین اسمبلی نہیں جائیں گے۔

    واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کیخلاف پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔

    مزید پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع

    یہ تحریک عدم اعتماد پی ٹی آئی رہنماؤں محمود الرشید، احمد خان، سبطین خان ودیگر کی جانب سے سیکریٹری اسمبلی کے دفتر میں جمع کرائی گئی۔
    اسمبلی نہیں جائیں گے۔

    اس حوالے سے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2اپریل کو دوست مزاری حمزہ شہباز سے میٹنگ کررہے تھے ، دوست محمد مزاری حمزہ شہباز اور اپوزیشن کےاشارے پر چل رہےہیں۔

  • پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوٹل میں منعقد کیے جانے پر اضافی اخراجات

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوٹل میں منعقد کیے جانے پر اضافی اخراجات

    لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوٹل میں منعقد کیے جانے کے فیصلے کے بعد اضافی اخراجات ہوں گے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس 5 سے 29 جون تک جاری رہے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس نجی ہوٹل میں کروانے کی تجویز کے بعد امکان ہے کہ اجلاس پر 2 کروڑ کے اضافی اخراجات ہوں گے۔ اسمبلی کے ایک دن کے اجلاس کے تقریباً ایک کروڑ کے اخراجات ہوتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس اسمبلی میں ہونے پر ارکان کی تنخواہیں اور بونس اخراجات میں شمار ہوتے ہیں، ایم پی ایز کی تنخواہ اور ٹی اے ڈی اے (سفر و رہائش کے) کو اخراجات میں شمار کیا جاتا ہے۔

    اسی طرح اجلاس میں استعمال اسٹیشنری اور دیگر اشیا بھی اخراجات میں شمار ہوتی ہیں۔

    ذرائع اسمبلی کا کہنا ہے کہ اجلاس ہوٹل میں ہونے پر کرایہ اور کھانے پینے پر اضافی اخراجات ہوں گے، اجلاس ہوٹل میں ہونے پر اخراجات کی تفصیلات کل جاری ہوں گی۔

    یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کے ہال کا جائزہ لینے کے بعد علم ہوا کہ اراکین کا ایس او پیز کے تحت بیٹھنا ناممکن ہے اسی کے پیش نظر اجلاس کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا جارہا ہے۔

    انتظامیہ کی جانب سے مقامی ہوٹل میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے انعقاد کے انتظامات شروع کردیے گئے ہیں، ایجرٹن روڈ پر ہوٹل میں اراکین اسمبلی کو ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

    معیاری سہولتیں نہ ہونے پر ایوان اقبال میں اجلاس کا فیصلہ بھی واپس لے لیا گیا تھا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 5 سے 29 جون تک جاری رہے گا۔