Tag: Punjab Assembly

  • اپنے مطالبات کے حق میں کسانوں کا پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا

    اپنے مطالبات کے حق میں کسانوں کا پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا

    لاہور : شدید گرمی میں مشتعل کسانوں نے دھرنا دے کر آلو کی بوریوں کو آگ لگا دی، دھرنے کے باعث مال روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے سامنے پاکستان کسان اتحاد کے کارکنوں نے کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد اپنی شنوائی نہ ہونے پر آلو کی کھیپ کو آگ لگا کراحتجاج کیا،

    پاکستان کسان اتحاد کے کارکنوں کا اپنے مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے باہر کئی گھنٹوں سے دھرنا جاری ہے، مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی،

    اس دوران کوئی حکومتی نمائندہ ان کے مطالبات سننے نہیں آیا جس پر مشتعل ہوکر کسانوں نے احتجاجا آلو کی کھیپ کو آگ لگا کرجلا دیا، میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ان کی فصلوں کی کاشت مہنگی پڑتی ہے جبکہ منافع مڈل مین کما لیتا ہے۔

    ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے ٹیوب ویل کے بجلی کے نرخ بھی کم کئے جائیں، حکومت بیرون ملک سے ان اشیاء کی درآمد کرواتی ہے جس سے کسانوں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔

    شدید گرمی میں احتجاج کرنے پر کوئی بھی حکومتی نمائندہ ہمارے پاس نہیں آیا جبکہ دیگر جماعتوں کے اپوزیشن لیڈر ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی کےلیے آئے ہیں۔

    کسان برداری کے دھرنے کو پرامن طریقے سے منتشر کرنے کے لیے سی سی پی او لاہور امین وینس نے مذاکرات کی کوشش کی تاہم کسان برداری نے ان سے مذاکرات مسترد کردیئے۔

    کسان برداری کا کہنا ہے کہ سی سی پی او ہمارے مسائل حل نہیں کر سکتے ،ہم وزیر اعظم سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے جائز مطالبات پورے کئے جائیں۔ ورنہ ہم انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔

     

  • پنجاب اسمبلی کا اجلاس : خواتین کے لئے پردہ لگانے کا مطالبہ

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس : خواتین کے لئے پردہ لگانے کا مطالبہ

    لاہور : پنجاب اسمبلی میں خواتین کیلیے اسپتالوں میں لیڈی ٹیکنیشنز تعینات کرنے کی قرار داد منظور نہ ہو سکی۔ اپوزیشن کی رکن نے ایوان میں پردہ لگانے کا مطالبہ کر دیا، قرارداد پر خواتین میں دلچسپ بحث ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس معمول کے مطابق شروع ہوا، اجلاس میں ن لیگ کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے خواتین کے علاج کیلئے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں لیڈی ڈاکٹرز اور لیڈی ٹیکنیشنز تعینات کرنے کی قرارداد پیش کی اور کہا اس سے خواتین کا تقدس پامال نہیں ہوگا۔

    قرارداد پر اپوزیشن کی ایک رکن نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے ایوان میں پردہ لگانے کا مطالبہ کردیا، ان کا کہنا تھا کہ خواتین بغیرآستین کے کپڑے پہن کر آتی ہیں جس سے ان کا تقدس اور مردوں کا ایمان پامال ہوتا ہے۔

    قرار داد پر بحث تو ہوئی لیکن اسے ایک ہفتے کیلئے مؤخر کر دیا گیا۔

     

  • اعتزاز احسن ملک دشمن عناصر کے ایجنٹ ہیں،  رانا ثناء اللہ

    اعتزاز احسن ملک دشمن عناصر کے ایجنٹ ہیں، رانا ثناء اللہ

    لاہور: پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ لگتاہےسی پیک منصوبہ ناکام بنانےکے لیےاعتزازاحسن کو ہمسایہ ملک سے امدادمل رہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کےباہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، تفصیلات کے مطابق راناثناء اللہ نے اعتزاز احسن کو ملک دشمن عناصرکا ایجنٹ قراردیتےہوئے ملک دشمنوں سے پیسےلینے کا الزام لگا دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی پی کے سینیٹر اعتزاز احسن کی باتوں سے لگتا ہے کہ وہ کسی کے اشاروں پر سی پیک منصوبے کی ناکامی کیلئے کام کررہے ہیں جس کے لئے ان کو ہمسایہ ملک سے امداد بھی مل رہی ہے۔

    رانا ثناءاللہ نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کے ستر سوال بھی مسترد کردیئے ہیں، سات کےجواب نہیں دیئے تو ستر کے کیوں دیں؟

    اپوزیشن کوچورقراردیتے ہوئے پنجاب کے وزیر قانون نے کہا کہ حزب اختلاف وزیراعظم نواز شریف کی تقریرکے بعد چاروں شانے چت ہوکر ایوان سےبھاگ کھڑی ہوئی۔

    اپنی گفتگو میں راناثناءاللہ نےحکومت کےخلاف پیش پیش شیخ رشید کوبھی آڑےہاتھوں لیا۔

     

  • پنجاب اسمبلی کا اجلاس : وزیراعلیٰ کی غیرحاضری پراپوزیشن کی قرارداد

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس : وزیراعلیٰ کی غیرحاضری پراپوزیشن کی قرارداد

    لاہور : شہباز شریف کی پنجاب اسمبلی سے طویل غیر حاضری کے خلاف متحدہ اپوزیشن نے قرارداد جمع کرادی۔ رواں سال وزیر اعلیٰ پنجاب نے صرف2اجلاسوں میں شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی اسمبلی سےطویل غیرحاضری متحدہ اپوزیشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف قرارداد جمع کرادی۔

    قرارداد میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبائی اسمبلی کے ساتھ رویہ انتہائی غیر سنجیدہ ہے۔

    پنجاب اسمبلی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے رواں پارلیمانی سال کے دوران اب تک ہونے والے اسمبلی اجلاسوں میں صرف دو مرتبہ شرکت کی ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مالی سال دوہزار پندرہ سولہ کے بجٹ کی منظوری کے موقع پر اسمبلی میں تشریف لائے تھے۔ وزیر اعلیٰ کی پنجاب اسمبلی سے مسلسل غیرحاضری کے حوالے سے قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کی جانب سے گزشتہ اجلاس میں پوچھے جانے والے سوال پر بھی حکومتی جماعت نے سخت رویہ اختیار کیا تھا۔

     

  • پنجاب اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پرملتوی

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پرملتوی

    لاہور : پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومت ایک بار پھر کورم پورا نہ کرسکی اوراجلاس ملتوی کرنا پڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر رانا محمد اقبال خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ اوقاف اور تحفظ ماحول پرسوالات کے جوابات میں بتایا گیا کہ عدالتی پیچیدگیوں کے باعث اوقاف کی زمینیں قبضہ مافیا سے واگزار نہیں کروائی جاسکیں۔

    جس کے لئے قانون سازی کی جارہی ہے۔ ایوان میں اپوزیشن نے گندم کی خریداری میں آڑھتیوں کی مبینہ مداخلت کی وجہ سے حکومت پر شدید تنقید کی۔

    جس کی سرکاری بینچوں نے تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ سرکاری سطح پر 1300 روپے فی من خریدی جارہی ہے۔ قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے فافن کی رپورٹ میں حکومت پنجاب کو کرپشن میں اول آنے پر مبارکباد دی اور گورنر ہاؤس مری کی تزئین و آسائش پر کروڑوں روپے خرچ کرنے پر تنقید کی۔

    پیپلز پارٹی کی ایم پی اے فائزہ ملک کو مخصوص نشست پر منتخب ہونے کے ریمارکس کے خلاف اپوزیشن نے واک آوٹ بھی کیا۔ سرکاری کارروائی میں ایک آرڈیننس اور ایک مسودہ قانون کو ایوان میں پیش کرنا چاہا تو اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کردی جو پانچ منٹ تک ایوان کی گھنٹیاں بجانے کے باوجود پورا نہ ہوسکا  اور اسپیکر کو مجبوراً اجلاس منگل کی صبح دس بجے تک ملتوی کرنا پڑا۔

     

  • پنجاب اسمبلی میں آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد جمع

    پنجاب اسمبلی میں آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد جمع

    لاہور : کرپشن کیخلاف کامیاب اقدامات اور چھوٹو گینگ کیخلاف کامیاب آپریشن پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ہاک فوج، رینجرز اورپولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قراردادیں جمع کرا دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد قاف لیگ کی رکن خدیجہ عمر کی جانب سے جمع کروائی گئی۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے احتساب کا جو عمل اپنے ادارے سے شروع کیا ہے،وہ قابل تحسین ہے، اسے بلا تخصیص تمام اداروں میں لاگو کیا جانا چاہیئے۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستانی عوام بدعنوانی کے خاتمے کیلئے جنرل راحیل شریف کے کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر دعاگو ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہو تاکہ پاکستان حقیقی معنوں میں اقوام عالم میں ایک طاقت بن کر ابھرے۔

    چھوٹوگینگ کے خلاف کامیاب آپریشن پر فوج، رینجرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے قرارداد اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے جمع کرائی۔

    قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ چھوٹو گینگ سے تفتیش کے بعد اصل حقاٰئق سے قوم کو آگاہ کیا جائے، یہ بھی بتایا جائے کہ گینگ کی سرپرستی کون کرتا رہا۔

    چھوٹوگینگ کے سہولت کاروں کو بھی سامنے لایا جائے اور تمام ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے۔

     

  • نیوزکاسٹرزکودوپٹہ پہنایا جائے، پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش

    نیوزکاسٹرزکودوپٹہ پہنایا جائے، پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش

    لاہور : خواتین نیوز کاسٹرز خبریں پڑھتے ہوئے سر پر دوپٹہ رکھا کریں، پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کردی گئی۔ اے آر وائی نیوز نے قرارداد کی کاپی حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کی گئی ہے کہ ٹی وی چینلز پرخواتین نیوز کاسٹرز کو دوپٹہ پہننے کاپابند بنایا جائے۔

    قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی مدیحہ رانانے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پیمرا خواتین نیوزکاسٹر کو پاکستانی اقدارکےمطابق دوپٹہ اوڑھنے کاپابندبنائے۔

    یاد رہے کہ سابق صدر پاکستان جنرل محمد ضیاالحق کے دورمیں سرکاری ٹی وی پریہ پابندی لگائی گئی تھی،جس خاتون نیوز کاسٹرنےاس حکم پرعمل نہ کیا اسے گھربٹھادیا گیا۔

    پیپلز پارٹی کی موجودہ رکن سندھ اسمبلی مہتاب راشدی نے احتجاجاً یہ حکم نہ مانا۔ ضیاالحق کے دورمیں ان پرسرکاری ٹی وی کے دروازے بند ہوگئے تھے۔

     

  • پنجاب اسمبلی زن مریدوں کی اسمبلی ہے،مولانا فضل الرحمان

    پنجاب اسمبلی زن مریدوں کی اسمبلی ہے،مولانا فضل الرحمان

    کوئٹہ : جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خواتین کے تحفظ کے بل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی زن مریدوں کی اسمبلی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس بل کی منظوری کے بعد اب بیوی کو شوہر اور شوہر کو بیوی کہا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے قبائلی رہنما ملک اجمل خان بازئی اور دیگر کی جے یوآئی میں شمولیت کے موقع پر مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سے خواتین کے تحفظ کےبل کی منظوری نے ثابت کردیا کہ مسلم لیگ ن اور سابق صدر پرویز مشرف کے درمیان جھگڑا ایجنڈے کانہیں بلکہ اقتدار کا تھا۔

    مو لا نا فضل الرحمان کہا کہ امریکہ اور یورپ کی تاریخ دہشت گردی سے بھری پڑی ہے، تقریب سے خطاب میں جے یوآئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کا کہناتھا کہ جے یوآئی آئندہ بلوچستان میں حکومت بنائے گی۔

  • عمران خان کیلئے اس عمرمیں شادی کرنا مناسب نہیں، رانا ثناءاللہ

    عمران خان کیلئے اس عمرمیں شادی کرنا مناسب نہیں، رانا ثناءاللہ

    لاہور : صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا پانچ نکاتی ایجنڈا منفی سیاست کا حصہ ہے، انہیں 2018 کا انتظارکرنا پڑے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان کیلئے اس عمر میں شادی کرنا مناسب نہیں اگر وہ شادی کرنا چاہتے ہیں تو سوچ تبدیل کر لیں۔

    ایک سوال کے جواب میں وزیر قانون کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ جہانگیر ترین کے سپرد ہے، جہاں انہوں نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

    رانا ثناءاللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے بزنس مین سیاستدان دوسروں کو سیاست کا طعنہ دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز کو مناسب سکیورٹی دی جا رہی ہے اور اسے مزید بہتر کرینگے۔

  • متحدہ اپوزیشن کی اورنج لائن منصوبے کے خلاف احتجاجی ریلی

    متحدہ اپوزیشن کی اورنج لائن منصوبے کے خلاف احتجاجی ریلی

    لاہور: حکومت پنجاب کے اورنج لائن منصوبے کے خلاف متحدہ اپوزیشن نے جی پی او چوک سے پنجاب اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالی ۔

    احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیش لیڈر محمود الرشید نے کہا کہ یہ منصوبہ لاہور کی تاریخ کی شناخت ختم کردے گا۔

    جی پی او چوک سے پنجاب اسمبلی تک نکالی گئی ریلی میں پی ٹی آئی ،جماعت اسلامی، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے شرکت کی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ لاہور کی صرف دو فیصد آبادی کیلئے یہ ٹرین منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چوبرجی، شالامار باغ، لکشمی چوک سمیت تمام تاریخی عمارتوں کو ٹرین منصوبہ سے بچایا جائے۔

    ڈاکٹر وسیم اختر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ کیلئے تمام سرکاری محکموں کے فنڈز اس میں جھونک دیئے گئے۔

    پیپلز پارٹی کی رہنما ثمینہ کالد گھرکی نے کہا کہ اورنج ٹرین منصوبے سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہےپیپلز پارٹی اورنج لائن ٹرین منصوبے کی بھرپور مخالفت کرے گی۔