Tag: Punjab Assembly

  • پنجاب اسمبلی میں سیلاب کی تباہ کاریوں پربریفنگ

    پنجاب اسمبلی میں سیلاب کی تباہ کاریوں پربریفنگ

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی ،جس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں ہونے والی تباہی کے نتیجے میں سوارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

    صوبائی اسمبلی کے رکن کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ نے بتایا کہ پنجاب میں سیلاب کے باعث ایک لاکھ سینتیس ہزارگھر، تئیس لاکھ ایکڑ پرکھڑی فصلیں اوراٹھائیس سودیہات تباہ ہوئے۔

    انھوں نے بتایا کہ سیلاب کے باعث دس ارب روپے کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچا ہے جبکہ حالیہ بارشوں اورسیلاب کے دوران دو سوچورانوے افراد ہلاک ہوئے ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکینِ قومی وصوبائی اسمبلی اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کودیں گے۔

    پنجاب اسمبلی کے رکن زعیم قادری نے بتایا کہ پنجاب میں اب تک سیلاب کے باعث سوارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

    بلال یاسین کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث جو بند اورپل توڑے گئے ہیں، ان کی تعمیرجلد مکمل کردی جائے گی۔

  • صحافیوں پر تشدد، پیپلزپارٹی کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش

    صحافیوں پر تشدد، پیپلزپارٹی کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش

    اسلام آباد:  دھرنے کی کوریج دینے والے صحافیوں پر تشدد کے خلاف پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی ۔

    اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے، سچائی پر مبنی دھرنوں کی صورت حال عوام تک پہنچانے کا صحافیوں کو بھی سزا ملی، صحافیوں کے حق میں پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی نے آواز بلند کی، پیپلز پارٹی نے صحافیوں پر تشدد کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ۔ ق

    رار داد کے متن میں پنجاب پولیس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پنجاب پولیس نے صحافیوں پر تشدد کیا ہے، صحافیوں پر تشدد کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

    قرار داد میں صحافیوں پر تشدد کے واقعہ کی تحقیقات کرنے اورذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرکے انہیں بے نقاب کرنےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد سعید قاضی نے جمع کرائی، دھرنوں کی لائیو کوریج کی پاداش میں اے آروائی نیوز ، دنیا ٹی وی اور سماء نیوز چینل کے صحافیوں پر پولیس نے تشدد کیا۔

  • تحریک انصاف کے 28اراکین پنجاب اسمبلی کے استعفے جمع

    تحریک انصاف کے 28اراکین پنجاب اسمبلی کے استعفے جمع

    لاہور: پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر محمودالرشید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تیس میں سے اٹھائیس اراکین نے استعفے جمع کرادئیے ہیں، لاہور میں پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو بھی گھروں کو جانا ہوگا ۔

    پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے پس منظر میں پنجاب اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر محمود الرشید سمیت اٹھائیس اراکین نے سیکٹری اسمبلی کو استعفے جمع کرادئیے ،محمود الرشید کا کہنا تھا کہ 2 اراکین نگہت انتصار اور جہانزیب کھچی سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے ۔

    پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین کے مستعفی ہونے کے بعد کوئی یہ نہ سمجھے کہ سسٹم ایسے ہی چلتا رہے گا ،حکمرانوں کو بھی گھروں کو جانا ہوگا۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ صبر کے ساتھ پارٹی لیڈڑ  شپ نے مارچ اور دھرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ حکومت نے قدم قدم پر مایوس کیا،  آج پنجاب پانچ سو ارب کا مقروض ہے ،ان کو حکمراں نہیں سمجھتے، جنھیں دھاندلی سے منتخب ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین کی تعداد 30 ہے جب کہ استعفوں کی منظوری کا اختیار اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال  نے پاس ہے ، وہ استعفوں کو منظور یا مسترد کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

    اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے آج پنجاب اسمبلی میں استعفے جمع کرانے کا اعلان کیا تھا، تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں استعفوں کے بعد حکومت کیلئے پریشانی مزید بڑھ جائے گی، حکومت موجودہ سیاسی صورتحال سے نکلنے کے بجائے مزید دلدل میں دھنستی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

  • پی ٹی آئی کا آج پنجاب اسمبلی میں استعفےجمع کرانے کا اعلان

    پی ٹی آئی کا آج پنجاب اسمبلی میں استعفےجمع کرانے کا اعلان

    لاھور: تحریک انصاف نے آج پنجاب اسمبلی میں استعفے جمع کرانے کا اعلان کردیا ہے، پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی تیس نشستیں ہیں۔

    موجودہ سیاسی صورتحال سنبھلنے کے بجائے ہر آنے والے دن کے ساتھ مزید بگڑتی جا رہی ہے، پاکستان تحریک انصاف نے آج پنجاب اسمبلی میں استعفے جمع کرانے کا اعلان کردیا۔

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمودالرشید کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی کے ارکان آج استعفے پنجاب اسمبلی سیکٹریٹ میں جمع کرائیں گے۔ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی تیس نشستیں ہیں۔

    تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں استعفوں کے بعد حکومت کیلئے پریشانی مزید بڑھ جائے گی، حکومت موجودہ سیاسی صورتحال سے نکلنے کے بجائے مزید دلدل میں دھنستی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

  • اپوزیشن لیڈرمیاں محمود الرشید کا پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

    اپوزیشن لیڈرمیاں محمود الرشید کا پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

    لاہور: اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے موجودہ صورتحال پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب ناکام ہوگئے ہیں، فوری مستعفی ہو جائیں۔

    لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ آئین شہریوں کو نقل و حرکت کی اجازت دیتا ہے لیکن آرٹیکل 15 کی کھلی خلاف ورزی ہو رہی ہے، موجودہ صورتحال پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس فوری بلایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور حکومت ریاستی تشدد کر رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پٹرول پمپس زبردستی بند کروا کر پولیس تعینات کر دی گئی ہے، عدالت کے حکم پر بھی کارکنوں کے موٹرسائیکل نہ چھوڑے گئے تو تھانوں کے باہر دھرنے دینگے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام ہر صورت میں آزادی مارچ میں شریک ہونگے، فسطائی حملے مجبور کر رہے ہیں کہ کارکن بھی تشدد کا بھرپور جواب دیں۔

  • زمیندار نے کمسن بچے کے ہاتھ کاٹ دئے

    زمیندار نے کمسن بچے کے ہاتھ کاٹ دئے

    گجرات: معمولی تنازعے پر بے رحم اور سفاک زمیندار نے دس سالہ معصوم بچے کے دونوں بازو قطع کردئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ دلخراش واقعہ گجرات کے نواحی گاؤں چک بھولا میں پیش آیا جہاں ایک مقامی زمیندار جس کی شناخت غلام مرتضیٰ عرف نومی کے نام سے ہوئی ہے، اس نے انتہائی بے رحمی سے دس سالہ معصوم بچے کے بازو گھاس کترنے کی مشین میں ڈال کر قطع کردئے۔

    بچے کی ماں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی تو کسی سے کسی بھی قسم کی کوئی دشمنی بھی نہیں تھی نجانے کیوں اس ظالم شخص نے انکے بچے کی زندگی برباد کردی۔

    دوسری جانب فسوس ناک امر یہ ہے کہ پولیس کی جانب سے انتہائی نوعیت کے حامل اس اہم واقعے میں کسی خاص ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے اور زمیندار کو گرفتار کرنے کے باوجود تاحال نہ تو ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور نہ ہی قانونی کاروائی کا آگاز کیا گیا ہے۔

    مزید برآں اس مظلوم بچے کی بدنصیبی کہ جب اس کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا تو اس کو طبی امداد دینے کے لئے کوئی بھی موجود نہیں اور وہ معصوم بچہ تکلیف سے تڑپتا رہا۔

    پاکستان تحریک ِ انصاف کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے اس طرح کے واقعات میں ملوث ملزمان کو جلد اور عبرت ناک سزا دینی چاہئے۔

  • فیصل آباد:ایم پی اے کی گرفتاری کیلیے چھاپے، 2ساتھی گرفتار

    فیصل آباد:ایم پی اے کی گرفتاری کیلیے چھاپے، 2ساتھی گرفتار

    فیصل آباد :رکن صوبائی اسمبلی شعیب ادریس کی گرفتاری کے لیے آنے والی پولیس نے اسکے دو ساتھیوں کو گرفتارکرلیا ۔ایم پی اے کو عبوری ضمانت سے روکنے کے لئے عدالتوں میں پولیس نے بھاری نفری تعینات کردی۔ پنجاب اسمبلی کے رانا شعیب ادریس کو پولیس گرفتار کرنے آئی تھی تاہم رکن اسمبلی کے نہ ملنے پر اس کے دو ساتھیوں کو اپنے ہمراہ لے گئی۔

    مقامی ایم پی اے پر الزام ہے کہ اس نے قتل اور دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث اپنے رشتہ دار ذوالفقار، اللہ رکھا، شہزاد، علی رضا اور خاور علی کو پناہ دی تھی۔ پولیس نےایم پی اےکے ڈیرے پر چھاپہ مارکران پانچوں ملزمان کو گرفتار کیا جس کے بعد ایم پی اے شعیب ادریس نے اپنے پچاس ساٹھ ساتھیوں کے ہمراہ تھانے پر دھاوا بول دیا اور مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کی.

    ، ایک سب انسپکٹر پر تشدد کیا اور ہتھکڑیوں میں جکڑے پانچوں گرفتار قیدیوں کو چھڑا کر لے گیا تھا جس کا مقدمہ ایم پی اے کے خلاف درج کر لیا گیا تھا ۔ایف آئی آر میں پولیس نے ایم پی اے کا نام درج کرنے سے گریز کرتے ہوئے اسے صرف سیاسی شخصیت لکھا جبکہ فرار ملزمان کی دوبارہ گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔