Tag: Punjab Assembly

  • کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، پنجاب اسمبلی میں پی سی بی عہدیداران کیخلاف قرارداد جمع

    کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، پنجاب اسمبلی میں پی سی بی عہدیداران کیخلاف قرارداد جمع

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں پی سی بی عہدیداران کو برطرف کرنے کیلئے قرارداد جمع کرادی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی سے عوام میں ورلڈ کپ سے قبل ہی مایوسیاں پھیلنے لگی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی اور مسلسل شکستوں کی وجہ سے ذمہ داروں کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔

    قرارداد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور اب انگلینڈ کے ہاتھوں مسلسل شکست ہوئی ہے۔

    شکستوں کی وجہ سے ورلڈ کپ پر بھی قومی ٹیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے اور کرکٹ کے شوقین عوام میں ورلڈ کپ سے قبل ہی مایوسیاں پھیلنے لگی ہیں، قومی سرمایہ خرچ کرنے کے باوجود ٹیم کی کارردگی صفر ہے، قومی کرکٹ ٹیم مسلسل 10میچ ہارنے کے باوجود کرکٹ کے کرتا دھرتا اپنے عہدوں پر برا جمان ہیں۔

    قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ میں مسلسل شکستوں پر چیئرمین کرکٹ بورڈ، چیف سلیکٹر کوچ اور کپتان کو فوری طور پر ان کے عہدوں سے ہٹا یاجائے اور کرکٹ میں مسلسل شکستوں کی ذمہ داری ذمہ داروں پر فکس کی جائے۔

  • پنجاب اسمبلی میں نئے بلدیاتی نظام پربل آج منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا

    پنجاب اسمبلی میں نئے بلدیاتی نظام پربل آج منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں نئےبلدیاتی نظام پربل آج منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، بل کی منظوری کے ساتھ پنجاب میں بلدیاتی ادارے ختم ہونے کا آغاز ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ آج ایوان سے منظور کروایا جائے گا۔ حکومت نے بلدیاتی نظام بل کی منظوری کے لیےتیاریاں کرلیں۔

    نئے بلدیاتی نظام پر بل کی منظوری کے ساتھ پنجاب میں بلدیاتی ادارے ختم ہونے کا آغاز ہوجائے گا۔

    حکومت کی جانب سے منگل کے روز پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون ایوان سے منظور کروایا جائے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر قانون وبلدیات راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ بل 2019 تمام قانونی مراحل سے گزر کر اسمبلی میں پیش ہو رہا ہے۔

    راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ نیا بلدیاتی نظام صحیح معنوں میں عوامی امنگوں کا ترجمان ہوگا کیونکہ یہ نہ صرف نچلی سطح پرعوام کو صحیح معنوں میں بااختیار بنائے گا بلکہ اپنے علاقے کے مسائل اپنی دہلیز پرحل کرسکیں گے۔

    صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے لوکل گورنمنٹ بل پر اعتراضات حقائق کے منافی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمیشہ اپوزیشن کو ساتھ لے کرچلنے کی کوشش کی ہے، توقع ہے کہ اپوزیشن بھی مثبت رویہ اپنائے گی۔

  • پنجاب اسمبلی میں شور شرابہ، تین مسلم لیگی ارکان کی رکنیت معطل

    پنجاب اسمبلی میں شور شرابہ، تین مسلم لیگی ارکان کی رکنیت معطل

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں شورشرابہ اورڈپٹی اسپیکرسےتلخ کلامی وبحث ہوئی،  ڈپٹی اسپیکرنےمسلم لیگ ن کےمزید2ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔

    تفصیلات کے پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر سے شور شرابے اور تلخ کلامی کے باعث اشرف رسول کے بعد عظمیٰ بخاری اور عبد الرؤف کی رکنیت بھی معطل کردی گئی۔ رکنیت معطلی کافیصلہ ڈپٹی اسپیکرکی زیرصدارت اجلاس میں کیاگیا۔

    ڈپٹی اسپیکر کے زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں صمصام بخاری،محسن لغاری اورمخدوم عثمان سمیت دیگرارکان نےشرکت کی۔ عظمیٰ بخاری سےمتعلق عنایت اللہ لک نےفوٹیج دیکھنےکےبعدآگاہ کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن کےمزیدارکان نےبھی ہنگامہ آرائی کی، کم سےکم 4ارکان کی رکنیت معطل کی جانی چاہیے۔

    ڈپٹی اسپیکرنےمسلم لیگ ن کے 3ارکان کی معطلی کانوٹیفکیشن جاری کردیا، معطلی کا شکار   ارکان ایوان کی کارروائی میں حصہ لےسکیں گےنہ ہی اسمبلی حدودمیں آسکیں گے۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے ارکان کو دوران اجلاس دخل اندازی سےروکامگروہ باز نہ آئے، جس کے سبب رولزاورپروسیجرکےرول210کےتحت ارکان کی رکنیت معطل کی گئی۔

    رکنیت معطلی کے خلاف مسلم لیگ ن کی صوبائی صوبائی پارلیمانی پارٹی کی کور کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی کے  3ارکان کی رکنیت معطلی کےبعدکی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بلدیاتی بل پربھی مشاورت  کی گئی اورمسلم لیگ ن  جلد آئندہ کےلائحہ عمل کااعلان کرےگی۔

    اس حوالے سے معطل ہونے والے مسلم لیگی رکنرکن پنجاب اسمبلی عبدالرؤف کا میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسپیکرکسٹوڈین آف دی ہاؤس ہوتاہےآج اسپیکرنےہمیں بات ہی نہیں کرنےدی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عظمیٰ بخاری سےمتعلق غلط الفاظ استعمال کیےگئے۔

  • لاہور: عظمیٰ بخاری کی زبان پھسل گئی، گو نواز گو کہہ ڈالا

    لاہور: عظمیٰ بخاری کی زبان پھسل گئی، گو نواز گو کہہ ڈالا

    لاہور : مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن اسمبلی عظمیٰ زاہد بخاری کی حکومت کیخلاف احتجاج کے دوران نعرے لگاتے ہوئے زبان پھسل گئی، گو عمران گو کی بجائے گو نواز کہہ ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے حکومت کے خلاف پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر کیے جانے والے مظاہرے کے دوران لیگی ایم پی اے عظمیٰ بخاری نے غلطی سے نواز شریف کے خلاف نعرہ لگادیا۔

    احتجاج کے دوران لیگی ارکان اسمبلی نے حکومت مخالف نعرے بازی کی تاہم انہوں نے گو عمران گو کی بجائے گو نواز کہہ ڈالا،۔

    بعد ازاں احساس ہونے پر نعرہ روک دیا اور قریب کھڑی ساتھی اراکین ان کی طرف دیکھ کر مسکرا دیں۔ مظاہرے میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف بھی شریک تھے۔

    مزید پڑھیں: زبان کی پھسلن کی وجہ سےگو نوازگو کا نعرہ لگ گیا، پیرصابر شاہ

    یاد رہے کہ سال2014میں نون لیگ کے رہنما صابر شاہ نے بھی جوش خطابت میں گو نواز گو کا نعرہ لگا دیا تھا، خیبر پختونخوا میں ن لیگ کے کنونشن کے دوران پیر صابر شاہ نے عمران خان کیخلاف نعرے کے بجائے گو نواز گو کہہ دیا تھا، جس کی بعد میں انکو وضاحت دینا پڑی کہ میری زبان پھسل گئی تھی۔

  • ملکی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے، قوم کو مہنگائی کے منہ میں دھکیل دیا گیا، حمزہ شہباز

    ملکی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے، قوم کو مہنگائی کے منہ میں دھکیل دیا گیا، حمزہ شہباز

    لاہور : پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ جھوٹے وعدے کرنے والوں نے قوم کو مہنگائی میں دھکیل دیا ہے، آج ملک کی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ پشاور کے بی آرٹی منصوبے کی رپورٹ آئی تو اسے کوئی پوچھنے والانہیں ہے، خود پی ٹی آئی حکومت کی رپورٹ یہ کہتی ہے7ارب روپے کی کرپشن ہوئی۔

    اپوزیشن کو احتساب کے نام پر ڈرانے والے نیازی صاحب وہ وقت آنے والا ہے، جب آپ کوسرکاری ہیلی کاپٹروں میں سیر سپاٹے کرنے اور حلیمہ باجی کو اپنی آف شور کمپنی کا جواب دینا پڑے گا،۔

    انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں دس سال تک نیب میں پیش ہوتارہا ہوں، میں نے جو کچھ کیا قانون کے مطابق کیا، مجھے پیشیوں کی کوئی فکر نہیں ہے، ملک میں مہنگائی کی شکل میں جوطوفان آنے والا ہے صرف اس کی فکر ہے۔

    ملکی معاشی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ملک کی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے، غریب پوچھتا ہے کہ دو وقت کی روٹی کیسے پوری کریں، وزیر اعظم  چور ڈاکو کی بات ضرور کرو مگر غریب کی روزی سے تو مت کھیلو، عمران خان کی8ماہ کی کارکردگی نے ثابت کردیا کہ تم کھلاڑی نہیں ہو۔

    حکومت پر تنقید کرتے ہوئے  حمزہ شہباز نے کہا کہ  الیکشن سے قبل  یہ کہتے تھے کہ  ہم خود کشی کرلیں گے لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے، جھوٹے وعدے کرنے والوں نے قوم کو مہنگائی کے منہ میں دھکیل دیا ہے، قوم عمران خان نیازی کو اپنے وعدے دلائیں، قوم کو غصہ آگیا تو عمران نیازی کو چھپنے کی کہیں جگہ نہیں ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے معیشت کے ساتھ جو کھلواڑ کیا گیا اس کی زد میں صرف غریب آئے ہیں، حکمرانوں کو آج تک یہ بھی نہیں پتا کہ آئی ایم ایف میں جانا ہے یا نہیں؟ ملکی معیشت کو جو خطرناک لاحق ہیں وہ انتہائی خوفناک ہیں، ہم سب کو مل کر دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ خیر کرے۔

    حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ نیب نے شہبازشریف کو صاف پانی کیس میں بلا کر آشیانہ کیس میں گرفتار کیا، جب ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت نہ ہوئی عدالت نے شہبازشریف کو رہا کردیا، کاشت کاروں کی فصلیں حالیہ بارشوں اورطوفان میں تباہ ہوگئیں لیکن ہمارا وزیراعلیٰ پنجاب کہتا ہے کہ دعا کریں بارش رک جائے۔

  • پنجاب اسمبلی میں جہیز کے خاتمے کی قرارداد جمع

    پنجاب اسمبلی میں جہیز کے خاتمے کی قرارداد جمع

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں جہیز کے خاتمے کے مطالبے کی قرارداد جمع کروادی گئی، قرارداد میں جہیز کی سرکاری سطح پر حد مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی رکن عظمیٰ زاہد بخاری نے جہیز کے خاتمے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی۔

    قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ جہیز جیسی لعنت کا اسلام میں کوئی تصور نہیں، جہیز کی سرکاری سطح پر ایک حد مقرر کی جائے۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ جو جہیز کا مطالبہ کریں ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس خیبر پختونخواہ اسمبلی نے صوبے میں جہیز اور شادی میں نمود و نمائش و فضول اخراجات پر پابندی کے قانون کی منظوری دی تھی۔

    قانون کے مطابق شوہر کی طرف سے دیا جانے والا تحفہ بیوی کی ملکیت قرار دیا گیا جبکہ جبکہ دلہن کے گھر والں پر بھی ایک لاکھ سے زائد مالیت کا تحفہ دینے پر پابندی لگائی گئی۔

    قانون کے مطابق جہیز مانگنے پر 3 لاکھ روپے جرمانہ یا 3 ماہ قید جبکہ خلاف ورزی کرنے پر 2 لاکھ روپے جرمانہ یا 2 ماہ کی قید ہوگی جبکہ منظوری کے بعد شوہر کی طرف سے دیا جانے والا تحفہ واپس مانگنے پر شوہر کو 2 لاکھ روپے جرمانہ یا 3 ماہ کی قید ہوگی۔

  • وزیراعظم اراکینِ پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پربرہم

    وزیراعظم اراکینِ پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پربرہم

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تنخواہوں میں اضافے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمارے پاس عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے وسائل نہیں، یہ فیصلہ بالکل بلاجواز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا پنجاب اسمبلی کی جانب سے اراکین اسمبلی، وزراء خصوصاً وزیراعلیٰ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کافیصلہ سخت مایوس کن ہے، پاکستان خوشحال ہوجائےتوشاید یہ قابلِ فہم ہومگر ایسے میں جب عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی وسائل دستیاب نہیں،یہ فیصلہ بالکل بلاجواز ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز پنجاب اسمبلی میں اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا ، جس کے مطابق اراکین اسمبلی کوماہانہ ایک لاکھ 95 ہزارتنخواہ ملےگی۔

    مزید پڑھیں : پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور

    قرارداد کے مطابق اراکین اسمبلی کی بنیادی تنخواہ 80 ہزارروپےکردی گئی جبکہ ہاؤس رینٹ کی مدمیں 50 ہزارروپےملیں گے اور صوبائی وزرا2 لاکھ75 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لیں گے

    اسپیکرپنجاب اسمبلی ہر ماہ 2 لاکھ 60ہزارروپے ، ڈپٹی اسپیکر2لاکھ45ہزارروپے اور وزیراعلیٰ پنجاب4لاکھ 25 ہزارروپےتنخواہ ماہانہ لیں گے۔

    خیال رہے وزیر اعظم عمران خان کی سیلری سلپ پہلی بارمنظرعام پرآ گئی ہے، جس کے مطابق عمران خان ملک کے وزیراعظم ہوتے ہوئے وزرا سے بھی کم تنخواہ وصول کرر ہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کو ہرماہ ایک لاکھ چھیانوے ہزار روپے تنخواہ ملتی ہے۔

    مزید پڑھیں :  عمران خان بطور وزیراعظم کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟ تفصیلات منظرعام پر آگئی

    عمران خان کی بنیادی تنخواہ ایک لاکھ سات ہزار دو سو اسی روپے ہے، وزیراعظم کو مہمانداری الاؤنس کی مد میں پچاس ہزاراورایڈہاک ریلف الاؤنس کےاکیس ہزارچارسو چھپن روپےملتے ہیں۔

    وزیراعظم کے مقابلے میں وفاقی وزرا کی تنخواہ ڈھائی لاکھ روپے کے قریب ، وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری کی تنخواہ بھی عمران خان سے زیادہ ہے جبکہ چیف جسٹس اور صدر پاکستان کی تنخواہ بھی چھ سے آٹھ لاکھ روپے ہے۔

  • پنجاب اسمبلی ارکان کی تنخواہ اورمراعات  83ہزار سے بڑھا کر 2لاکھ کرنے کی  تجویز

    پنجاب اسمبلی ارکان کی تنخواہ اورمراعات 83ہزار سے بڑھا کر 2لاکھ کرنے کی تجویز

    لاہور : پنجاب اسمبلی ارکان کی تنخواہ اورمراعات 83ہزار سےبڑھا کر 2لاکھ کرنے کی تجویز دےدی ، اس وقت ارکان اسمبلی 83ہزار روپے ماہانہ تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی ارکان کی تنخواہوں میں اضافےکا بل منظوری کیلئے آج کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    بل میں ارکان کی تنخواہ اور مراعات 83ہزار سے بڑھا کر 2لاکھ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ڈیلی الاؤنس ایک ہزارسے4 ہزار ، ہاؤس رینٹ 29 سے بڑھا کر 50 ہزار کرنے کی تجویز کیا گیا ہے۔

    بل میں یوٹیلیٹی الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے اور مہمان نوازی کا ماہانہ الاؤنس 10 ہزار سےبڑھا کر 20ہزار روپے کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔

    بل منظوری کے بعد ارکان اسمبلی کوایک لاکھ 92ہزارتنخواہ اور مراعات ملیں گی جبکہ اس وقت ارکان اسمبلی 83 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں۔

      پنجاب عوامی نمائندگان ترمیمی بل 2019 پنجاب اسمبلی میں پیش


    دوسری جانب پنجاب عوامی نمائندگان ترمیمی بل 2019 پنجاب اسمبلی میں پیش کیا گیا ، بل تحریک انصاف کے رکن غضنفر عباس چھینہ نے پیش کیا، جس کے بعد بل مزید غور کےلیےقائمہ کمیٹی برائے قانون کے سپرد کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے جنوری میں ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے پرائیویٹ بل اسمبلی میں جمع کرایا گیا تھا ، جس میں بنیادی تنخواہ میں اضافے سمیت 6 مراعات میں اضافے کی تجویز کی گئی تھی۔

    بل میں بنیادی تنخواہ 18 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ روپے، ڈیلی الاؤنس 1 ہزار سے بڑھا کر 4 ہزار روپے، کنوینس الاؤنس 6 سو روپے سے بڑھا کر 3 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

    اس کے علاوہ اس بل میں ایڈیشنل ٹریولنگ الاؤنس 1 لاکھ 20 ہزار سالانہ سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے سالانہ، ہاؤس رینٹ 29 ہزار ماہانہ سے بڑھا کر 50 ہزار روپے، یوٹیلیٹی الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کرنے کی تجویز کی گئی تھی۔

  • پنجاب اسمبلی کا ریکارڈ، ایک ہی دن میں پانچ اہم بل منظور

    پنجاب اسمبلی کا ریکارڈ، ایک ہی دن میں پانچ اہم بل منظور

    لاہور:  پنجاب اسمبلی نے قانون سازی کے میدان میں‌ نئی مثال قائم کر دی، پانچ بل منظور کر لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ارکان نے آج ایک مصروف دن گزارا، اسمبلی نے ایک ہی دن میں 5 بل پاس کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا.

    پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس میں  اسکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب 2018 کا بل منظورکرلیا گیا.

    ترمیمی بل ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی 2018 بھی منظور کر لیا گیا، ساتھ ہی ترمیمی بل ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی 2018 اور مسودہ پنجاب اسمبلی آف دی پنجاب سیکریٹریٹ ایمپلائز  بل بھی منظورکیے گئے.

    پنجاب اسمبلی میں مسودہ قانون ترمیمی بابت پروڈکشن آڈربھی منظورکرلیا گیا، یوں مجموعی طور پر  پانچ بل منظور کیے گئے، بھارتی طیارے مار گرانے پر افواج پاکستا ن کوخراج تحسین کی قرارداد بھی منظور کی گئی.

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی بھارت کوایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش

    یاد رہے کہ آج پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں نے  پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی جہازوں کو تباہ کردیا تھا، کارروائی میں‌ ایک بھارتی پائلٹ ابھے نندن زندہ گرفتار ہوا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے آج سہ پہر  اہم پریس کانفرنس کی، بعد ازاں  وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کوایک بار پھر مذاکرات کی پیش کش کی اور کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلےکاحل نہیں، بیٹھ کربات چیت سےمسائل حل کرنے چاہییں، جارحیت کی توجواب دینا ہماری مجبوری ہوگی۔

  • عمران خان کا ساتھ پوری ایمانداری سے دیا، میں کبھی بھی اس ایوان کو جھکنے نہیں دوں گا،علیم خان

    عمران خان کا ساتھ پوری ایمانداری سے دیا، میں کبھی بھی اس ایوان کو جھکنے نہیں دوں گا،علیم خان

    لاہور : پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی علیم خان کا کہنا ہے کہ میں نے عمران خان کا ساتھ پوری ایمانداری سے دیا ،  ایک روپیہ بھی رشوت کا نہیں لیا نہ کبھی ٹھیکےمیں پیسے کھائے، میں کبھی بھی اس ایوان کو جھکنے نہیں دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی علیم خان نے پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا پروڈکشن آرڈرجاری کرنے پر اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، میں نے بطور صوبائی وزیر پوری ایمان داری سے کام کیا اور ایک روپیہ بھی رشوت کا نہیں لیا نہ کبھی ٹھیکےمیں پیسے کھائے۔

    علیم خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہویاحکومتی کسی ایم پی اےسےکبھی زیادتی نہیں کی، اپنے قائد عمران خان کے ساتھ نئے پاکستان کے لیے دل وجان سےکا م کیا، بہت سوں نے روکا لیکن نئے پاکستان کے لیے جدوجہد کی۔

    انھوں نے مزید کہا میں نے عمران خان کا ساتھ پوری ایمانداری سے دیا ، سیاست اور کاروبار سر اٹھا کر کیا ہے، میں کبھی بھی اس ایوان کو جھکنے نہیں دوں گا۔

    [bs-quote quote=”قوم کی پوری ایمانداری سےخدمت کی” style=”style-7″ align=”left” author_name=”علیم خان”][/bs-quote]

    اس سے قبل علیم خان نے صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت سے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں نئے بلدیاتی نظام اور مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر صوبائی وزیر چوہدری ظہیرالدین بھی موجود تھے۔

    ایم پی اےعلیم خان کا کہنا تھا کہ قوم کی پوری ایمانداری سےخدمت کی، کسی ایم پی اے خواہ وہ اپوزیشن ہو یا حکومت سے زیادتی نہیں کی، میں جب ایم پی اے بنا مجھے 5 مرتبہ بلایاگیا۔

    انھوں نے مزید کہا میں نے 10سال اپوزیشن کی،عمران خان کیساتھ ہوں، سیاست اور کاروبار سر اٹھا کر کیا ہے۔

    یاد رہے فروری کو نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پنجاب کے سینئر وزیرعبدالعلیم خان کو گرفتار کرلیا تھا، ذرائع کے مطابق علیم خان نیب کی تحقیقاتی کمیٹی کو مطمئن نہ کرسکے۔