Tag: Punjab Assembly

  • پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز تین فروری کو بیرون ملک جائیں گے

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز تین فروری کو بیرون ملک جائیں گے

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ وہ تین فروری کو بیرون ملک جائیں گے جبکہ 12 فروری کو ان کی وطن واپسی ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز  کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کودس دن کے لئے بیرون ملک دورے  سے متعلق آگاہ کردیا گیا ،حمزہ شہباز  تین فروری کو بیرون ملک  جائیں گے اور 12 فروری کو وطن واپس آئیں گے۔

    یاد رہے حمزہ شہباز نے اپنا نام بلیک لسٹ میں شامل کرانے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور عدالت نے حمزہ شہباز  کا نام لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

    عدالت نے حمزہ شہباز کو 10روز کے لئے بیرون ملک جانےکی اجازت دی تھی اور کہا تھا کہ حمزہ شہباز 10 دن کے بعدواپس آ کر انکوائری کا سامنا کریں ۔

    مزید  پڑھیں:  حمزہ شہباز شریف کو 10دن کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

    حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ حمزہ شہباز دس دنوں میں واپس پاکستان آ جائیں گے جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کیے تھے اور جواب مانگاتھا۔

    بعد ازاں  وفاقی وزارت داخلہ نے حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ سے نکال دیا تھا۔

    واضح رہے کہ 11 جنوری 2019 کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چنیوٹ میں رمضان شوگر ملز کیس کا ریفرنس مکمل کرکے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ملزم نامزد کیا تھا، چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ اس وقت شریف خاندان کے مختلف افراد کو بدعنوانی کے الزامات کے تحت مقدمات کا سامنا ہے، جن میں شہباز شریف کے صاحب زادہ حمزہ شہباز بھی شامل ہیں۔

  • لاہور: سانحہ ساہیوال پرپنجاب اسمبلی کا ان کیمرا اجلاس آج ہوگا

    لاہور: سانحہ ساہیوال پرپنجاب اسمبلی کا ان کیمرا اجلاس آج ہوگا

    لاہور: پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں طویل عرصے بعد ان کیمرا اجلاس کا انعقاد ہوگا جس میں اراکین کو سانحہ ساہیوال پربریفنگ دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ ساہیوال پر پنجاب اسمبلی کا ان کیمرا اجلاس آج ہوگا، حکام محکمہ داخلہ پنجاب اور وزیرقانون سانحہ ساہیوال پربریفنگ دیں گے۔

    پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں طویل عرصے بعد ان کیمرا اجلاس کا انعقاد ہوگا، پنجاب اسمبلی کے آج کے ایجنڈے پر ان کیمرا اجلاس کے سوا کچھ نہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران سانحہ ساہیوال پراپوزیشن اراکین نے شدید ہنگامہ آرائی کی تھی اور جے آئی ٹی کی رپورٹ زیربحث لانے کا مطالبہ کیا تھا۔

    وزیرقانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ایوان میں سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ پر بحث کے لیے تیار ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گزشتہ روز پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا عندیہ دیا گیا تھا۔

    ساہیوال: مبینہ جعلی مقابلے میں دوخواتین سمیت 4 افراد ہلاک، بچہ زخمی

    واضح رہے کہ 19 جنوری 2018 کو جی ٹی روڈ پر ساہیوال کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ جعلی مقابلے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 4 افراد مارے گئے تھے۔

    عینی شاہدین کے مطابق کار سواروں نے نہ گولیاں چلائیں، نہ مزاحمت کی، گاڑی سے اسلحہ نہیں بلکہ کپڑوں کے بیگ ملے۔

  • پنجاب اسمبلی : رنگ گورا کرنے والی کریموں کیخلاف پی ٹی آئی ایم پی اے کی تحریک التواء

    پنجاب اسمبلی : رنگ گورا کرنے والی کریموں کیخلاف پی ٹی آئی ایم پی اے کی تحریک التواء

    لاہور : تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں میک اپ کے سامان میں خطرناک کیمیکلز کے استعمال کے خلاف تحریک التواء جمع کرادی، رنگ گورا کرنے والی کریمیں کینسر کا باعث بن سکتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابقتحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید نے میک اپ کے سامان میں خطرناک کیمیکل اورمرکری کے استعمال کے خلاف تحریک التوا جمع کرادی۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ہر کمپنی رنگ گورا کرنے، کیل جھائیاں دور کرنے کے دعوے کرکے لوگوں کے چہرے خراب کر رہی ہے، جعلی کاسمیٹکس سے کینسر اور جلدی امراض بڑھ رہے ہیں، اس طرح کے کئی شیمپو، کریمیں اور میک اپ کے سامان کے پندرہ ہزار سے زائد برانڈ ٹیسٹ کے بغیر مارکیٹ میں آجاتے ہیں۔

    جعلی کریموں کے استعمال سے خواتین کی جلد جھلسنے کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہوا، کیمیکل سے خراب جلد دوبارہ ٹھیک بھی نہیں ہوتی، اس سے عوام میں سخت پریشانی، خوف اور اضطراب پایاجاتا ہے۔

  • سانحہ اے پی ایس کےشہدا کوخراج عقیدت پیش کرنےکی قرارداد جمع

    سانحہ اے پی ایس کےشہدا کوخراج عقیدت پیش کرنےکی قرارداد جمع

    لاہور : سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی، قرارداد میں سولہ دسمبر کو دہشت گردی اورانتہا پسندی کے خلاف قومی دن قراردینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع کرادی گئی، قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

    قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سولہ دسمبر 2014 کو آرمی پبلک سکول پر سفاک دہشت گردوں نے حملہ کر کے معصوم بچوں کو قتل کیا، سولہ دسمبر کو دہشت گردی کے اس واقعہ کو چار سال مکمل ہو جائیں گے، لیکن آج بھی پوری قوم دکھ اور غم میں مبتلا ہے۔

    متن میں مزید کہا گیا ایوان معصوم بچوں اور ان کے والدین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور سانحہ اے پی ایس کے شہداء کوخراج تحسین اور دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اداروں کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہے۔

    قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ سولہ دسمبر کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف قومی دن قرار دیا جائے۔

    خیال رہے 16 دسمبر کو سانحہ آرمی پبلک اسکول کی چوتھی برسی منائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور آرمی پبلک اسکول میں خون کی ہولی کھیلی گئی تھی، دہشت گردوں نےعلم کے پروانوں کے بے گناہ لہو سے وحشت و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی تھی۔

    آرمی پبلک اسکول میں ہونے والے دردناک سانحے اور دہشت گردی کے سفاک حملے میں 147 افراد شہید ہوگئے تھے، جن میں زیادہ تعداد معصوم بچوں کی تھی، جبکہ اس بزدلانہ حملے میں متعدد طلبا زخمی ہوئے، واقعے نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔

    اس واقعے کے بعد دہشت گردی کی سرکوبی کے لیے ردالفساد کا آغاز ہوا، جس میں قوم پاک فوج کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہوئی اور فوجی عدالتوں کا قیام عمل میں آیا اور دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے آہنی عزم کے ساتھ فوجی آپریشن کیا گیا۔

  • خان صاحب، آپ سے کس نے این آر او مانگا ہے، گرفتاریوں سے نہ ڈرائیں، حمزہ شہباز

    خان صاحب، آپ سے کس نے این آر او مانگا ہے، گرفتاریوں سے نہ ڈرائیں، حمزہ شہباز

    لاہور : پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر  حمزہ شہباز نے ایک بار پھر وزیراعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا خان صاحب آپ سے کس نے این آر او مانگا ہے، گرفتاریوں سے نہ ڈرائیں،  گرفتاریاں کرلیں لیکن کچھ ملنے والا نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پنجاب اسمبلی کے6ارکان معطل کیےگئے، اسد قیصر  ایوان کاماحول اچھا رکھتے ہیں، پرویز الٰہی کیوں شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کرتےہیں۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا کردار ادا کرتے رہیں گے،اسپیکر کا کردار جلد سامنے ہوگا، پرویزالٰہی کا جھوٹ بے نقاب کروں گا، اسپیکرکوخواب آتاہےصبح6ارکان معطل کردیتےہیں۔

    حمزہ شہباز نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا آپ سے این آراو مانگ کون رہا ہے، آپ اپنی کابینہ تودیکھ لیں اس کے بعد این آراوکی بات کریں۔

    نیازی صاحب ہم آپ کا پیچھا چھوڑنےوالےنہیں ہیں، حمزہ شہباز

    اپوزیشن لیڈر نے کہا نیازی صاحب ہم آپ کا پیچھا چھوڑنےوالےنہیں ہیں، قوم کوآپ کے وعدے یاد ہیں، ہم آپ کو ہر روز50لاکھ گھروں کا وعدہ یاد دلاتے رہیں گے، ہم موقع اس لیے بھی دینا چاہتے ہیں تاکہ آپ بےنقاب ہوں۔

    حمزہ شہباز کا مزید کہناتھا کہ خان صاحب،گرفتارکرنےکی دھمکیاں نہ دیں، آپ کے یوٹرنز کو بے نقاب کرتےرہیں گے، آپ نے شہبازشریف کو گرفتار کیا کچھ ثابت نہ کرسکے، ڈٹ کرآپ کامقابلہ کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ پشاورکی میٹروبس کھنڈرکاسماں پیش کررہی ہے،85ارب کی ہوگئی، 638 ارب روپے کا ڈیولپمنٹ بجٹ تھا، آپ کی حکومت نے235ارب کا پیش کیا، جنوبی پنجاب کیلئے229ارب کابجٹ رکھاتھا، اب پنجاب کابجٹ238ارب رکھاگیاہے۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نےتعلیم پر خرچہ کیا،لیپ ٹاپس دیے، کے پی میں میٹرک کےامتحان کا اتنا گندا نتیجہ آیا عدالتوں کونوٹس لیناپڑا، خان صاحب ہوش کے ناخن لیں جوش میں آپ بہت کچھ کہہ جاتے ہیں، ہیلتھ کارڈزہم نےدیے،حکومت اب ہماری نقل کررہی ہے، نقل کیلئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی اےپی سی میں شرکت کاپارٹی جائزہ لےگی، میں نیب کی پیشیاں بھگتتا تھا، ہم نےانتقامی کارروائیاں نہیں کرنی، قوم کےاربوں ضائع کرےاوررات میں کہاآرٹی ایس بیٹھ گیا۔

     عمران نیازی اپنےبغض کی تسکین کیلئے گرفتارکرلیں لیکن ان کو کچھ ملنے والا نہیں

    اسپیکر پنجاب اسمبلی پر تنقید کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پرویزالٰہی کو پنجاب بینک کاڈاکاراتوں میں ستاتاہے، غلط فیصلےپراپنے6ارکان کےساتھ کھڑاہوں، ہاؤس کےآپشن دیکھ لیں،عدالت جانے کی نوبت نہیں آئےگی، ضمنی الیکشن میں حکومتی پارٹی کا لیڈر جس سیٹ پر جیتا وہ ہارگئے۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی سے پوچھیں اسپیکر کیلئے 12ووٹ میں نے چوری کیےتھے؟ عدم اعتمادکی تحریک کی جلدی نہیں،حکومت کوموقع دیناچاہتےہیں، عمران نیازی گرفتارکرلیں لیکن کچھ ملنے والا نہیں۔

  • چھ ممبران کی معطلی کا فیصلہ واپس لینے تک اسمبلی میں نہیں جائیں گے، حمزہ شہباز

    چھ ممبران کی معطلی کا فیصلہ واپس لینے تک اسمبلی میں نہیں جائیں گے، حمزہ شہباز

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ چھ ممبران کی معطلی کا فیصلہ واپس لینے تک اسمبلی میں نہیں جائیں گے، ضمنی الیکشن میں عمران خان نئے پاکستان کا مقدمہ ہار چکے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر چھ ن لیگی ارکان کی نااہلی کے خلاف دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ قوم اسپیکر پنجاب اسمبلی کا تماشا دیکھ رہی ہے، اسپیکر سے کہتا ہوں کہ غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں۔

    آج میرے خلاف قرارداد جمع کرائی گئی، اسپیکر کے من پسند سیکریٹری کے بھتیجے نے میرے خلاف درخواست جمع کرائی، انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ اپوزیشن میں مجرم بیٹھے ہیں بیورو کریسی اور پولیس کام خراب کررہی ہے جبکہ وفاقی کابینہ میں بیٹھے لوگوں پر بھی کئی کیسز ہیں۔

    اب قوم پر سب کچھ عیاں ہوگیا ہے، یہ کھلاڑی بھی نہیں، اناڑی لوگ ہیں، ملک کیسے چلائیں گے؟ ضمنی الیکشن میں شکست پر عمران خان نئے پاکستان مقدمہ ہارچکے ہیں۔

    اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان غریبوں سے روزگار چھین رہے ہیں، اسپیکر کی رولنگ سے پہلے کمیٹی بنتی ہے اور انکوائری ہوتی ہے، اسپیکر نے کارروائی کردی مگر ہم جعلی کارروائی نہیں مانتے، چھ ممبران کی معطلی کافیصلہ واپس لینے تک اسمبلی میں نہیں جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کرسی پر بیٹھ کر نہیں بنا جاتا وہ عوام کے دلوں پر راج کرتا ہے، عوام نے ضمنی الیکشن میں جعلی مینڈیٹ والی حکومت کومسترد کردیا، ہمیں پاکستان کی فکر ہے، جعلی مینڈیٹ کیخلاف سب کو مل بیٹھنا ہے، مولا جٹ اور نوری نت کے نعروں سے ڈرنے والے نہیں۔

  • اسلامیہ،ایف سی کالج اور پنجاب یونیورسٹی کے شعبے کلثوم نوازسے منسوب کیے جائیں، تعزیتی قرارداد میں مطالبہ

    اسلامیہ،ایف سی کالج اور پنجاب یونیورسٹی کے شعبے کلثوم نوازسے منسوب کیے جائیں، تعزیتی قرارداد میں مطالبہ

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں سابق وزیراعظم نواز کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیتی قرارداد جمع کرائی گئی، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسلامیہ،ایف سی کالج اور پنجاب یونیورسٹی کے شعبے کلثوم نواز سے منسوب کیے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پرپنجاب اسمبلی میں تعزیتی قرارداد جمع کرادی، قرارداد مسلم لیگ ن کی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان جمہوریت پسند اوردلیر خاتون سیاستدان سےمحروم ہو گیا، کلثوم نواز نے جمہوریت کی سر بلندی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھی ، ایوان خاتون اول رہنے والی کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتا ہے۔

    تعزیتی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اسلامیہ،ایف سی کالج اور پنجاب یونیورسٹی کے شعبے کلثوم نواز سے منسوب کیے جائیں۔

    مزید پڑھیں : بیگم کلثوم نوازانتقال کرگئیں

    یاد رہے گذشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز برطانیہ میں طویل عرصے تک زیرِ علاج رہنے کے بعد لندن میں انتقال کرگئیں تھیں ، وہ طویل عرصے سے گلے کے سرطان میں مبتلا تھیں۔

    بیگم کلثوم نواز کی میت کو غسل دے دیا گیا، نواز شریف کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز والدہ کا آخری دیدار لندن میں ہی کریں گے جبکہ شہبازشریف بیگم کلثوم نوازکی میت پاکستان لانےکے لئے لندن روانہ ہوگئے ہیں، وہ شہبازشریف میت لے کر جمعہ کو وطن واپس آئیں گے۔

    جس کے بعد مرحومہ کلثوم نواز کو جاتی امرا میں میاں شریف کی قبر کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

    خیال رہے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کو پیرول پر رہا کیا گیا تھا، جس کے بعد سے وہ جاتی امرا میں موجود ہے، جہاں وہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کریں گے ۔

  • تحریک انصاف کےعثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب منتخب

    تحریک انصاف کےعثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب منتخب

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عثمان بزدار پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر چوہدری پرویز الہیٰ کی زیرصدارت اجلاس کے دوران نئے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے دوران پی ٹی آئی کے عثمان بزدار نے 189 جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے حمزہ شہبازنے 159 ووٹ حاصل کیے۔

    ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسپیکر نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عثمان بزدار کی کامیابی کا اعلان کیا۔

    نومنتخب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی تقریر

    تحریک انصاف کے عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا جس علاقے سے تعلق ہے وہاں بجلی نہیں ہے، میرا میرٹ یہ ہے کہ میرا تعلق سب سے پسماندہ علاقے سے ہے۔

    انہوں نے اپنی تقریر کے دوران پی ٹی آئی اراکین سمیت اپوزیشن کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عمران خان کے وژن کے تحت پنجاب کےمسائل حل کریں گے۔

    نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جہاں جہاں ضرورت ہے وہاں ترقیاتی کام کریں گے، ہماری سب سے پہلی ترجیح گڈ گورننس، کرپشن کا خاتمہ ہے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ ہم نے اداروں کوبہترکرنا ہے، ہم نے اسٹیٹس کو کا خاتمہ کرنا ہے، اپنی بہترین ٹیم لائیں گے اور ساری توانائی عوامی خدمت میں لگائیں گے۔

    وزارت اعلیٰ کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے عثمان بزدار اور مسلم لیگ ن کے حمزہ شہبازکے درمیان مقابلہ ہوا۔

    وزیراعلیٰ کے انتخاب خفیہ رائے شماری کے بجائے اراکین کو اسپیکر کے دائیں اور بائیں جانب جمع ہو کران کی گنتی کے عمل سے کیا گیا۔

    پیپلزپارٹی نے قائد ایوان کے انتخاب کےعمل کے دوران کسی بھی امیدوار کوووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا۔

    اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے عثمان بزدار کوووٹ دینے والے اراکین کو اسمبلی ہال کے دائیں جانب اور حمزہ شہبازکوووٹ دینے والے اراکین کوبائیں جانب لابی میں جمع ہونے کی ہدایت کی۔

    انہوں نے کہا کہ جب تک اراکین کی گنتی مکمل نہیں ہوتی کوئی رکن باہرنہیں جائے گا۔

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو مسلم لیگ ن کے اراکین اسپیکر کی ڈائس کے سامنے جمع ہوئے اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

    پنجاب اسمبلی کے ارکان کی گنتی دروازے پر کی جائے گی اور اگر کوئی رکن اسمبلی پارٹی فیصلے کے خلاف کسی دوسری جماعت کے امیدوار کوووٹ دے گا تو پارٹی سربراہ اسے نا اہل کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجنے کا حق رکھتا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اور ن لیگ کے حمزہ شہباز نے وزارت اعلیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جنہیں منظور کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار کے لیے اسمبلی کے کل 371 ارکان کی سادہ اکثریت یعنی 186 ارکان کی حمایت حاصل کرنا ہوگی۔

    ماہرین کے مطابق کوئی امیدوار مطلوبہ حمایت نہ کرسکے تو وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے دوبارہ پولنگ کروائی جائے گی۔

    پاکستان تحریک انصاف نے 119 نشتوں پرکامیابی حاصل کی، 29 آزاد اراکین پی ٹی آئی میں شامل ہوئے، خواتین کی مخصوص 33 اور اقلیت کی 4 نشتیں حاصل کرنے کے بعد پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 179 ہوگئی ہے۔

    مسلم لیگ ن نے الیکشن میں پنجاب اسمبلی کی 129 نشستوں پرکامیابی حاصل کی، ایک آزاد رکن ان کے ساتھ شامل ہوا، خواتین کی 30 اور اقلتیی نشستیں ملنے کے بعد ن لیگ کے ارکان کی تعداد 164 ہوگئی۔

    مسلم لیگ ق نے 7 جنرل نشستوں پرکامیابی حاصل کی اور ایک آزاد رکن کے شامل ہونے کے بعد ان کے اراکین کی تعداد 8 ہوگئی اور خواتین کی دو مخصوص نشستیں ملنے کے بعد یہ تعداد 10 ہوگئی۔