Tag: Punjab Chief Minister

  • پنجاب کی ایئرلائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جارہا ہے: مریم نواز

    پنجاب کی ایئرلائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جارہا ہے: مریم نواز

    لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل سول ایوی ایشن ڈے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیغام میں کہا کہ ہوا بازی نے دنیا کو ایک گلوبل ویلیج میں بدل دیا ہے، اس سے فاصلے سمٹ گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایوی ایشن، پی آئی اےکو کھویا ہوا مقام واپس دلوانے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، وزیراعظم کی مدبرانہ کوششوں سے پی آئی اے کو یورپ میں فلائٹ آپریشن کی اجازت ملی۔

    مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ معیشت، سیاحت اور عوامی روابط کے فروغ کیلئے ایوی ایشن کا کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت جدید ہوائی سفری سہولیات فراہم کرنےکیلئے پُرعزم ہے جس کے لیے پنجاب کی ایئرلائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب ان ایکشن، عوامی شکایات پر کئی افسران معطل

    وزیراعلیٰ پنجاب ان ایکشن، عوامی شکایات پر کئی افسران معطل

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنرسمیت15افسران کو عہدے سے ہٹادیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سمبڑیال میں سہولیات کا جائزہ لیا،ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ اچانک پہنچےتو حکام لاعلم نکلے آگاہی ہونے پ افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔

    وزیرِاعلیٰ نےعوامی شکایات پراسسٹنٹ کمشنر سمیت پندرہ افسرام ہٹادیئے،سیالکوٹ، سمبڑیال، پسروراور ڈسکہ کے چیف آفیسرز کو بھی عوامی شکایات اور فرائض سے غفلت پر معطل کردیا۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھاعہدے پر وہی رہے گاجوعوام کےمسائل فوری حل کرےگا۔

    پنجاب میں بڑےپیمانے پر انتظامی تبدیلیاں

    دوسری جانب پنجاب میں بڑےپیمانےپرانتظامی تبدیلیاں کیں گئیں ہیں، چیف سیکرٹری پنجاب کےحکم پرسیکرٹری سروسزنےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نوٹی فیکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ڈی جی خان مہدی معلوف کو او ایس ڈی کر دیا گیا، نبیل احمد میمن کو اسسٹنٹ کمشنر ڈی جی خان تعینات کردیا۔ محمد طیب کو حافظ آباد سے او ایس ڈی کر دیا گیا۔

    فضل الرحمن کو اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد تعینات کر دیا گیا، ایوب بخاری کو اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد سے او ایس ڈی تعینات کر دیا۔ شہزادہ محمد یوسف کو اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد سٹی تعینات کر دیا۔

    اسی طرح نیاز احمد کو اسسٹنٹ کمشنر لیہ سے او ایس ڈی کر دیا گیا۔ سیمل مصظفے کو اسسٹنٹ کمشنر چکوال سے اے سی چواں سیدن شاہ تعینات کر دیا۔ محمد بابر سلیمان کو اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں سے او ایس ڈی تعینات کر دیا گیا۔

    مس امینہ احسان کو اے سی شیخوپورہ سے اے سی جہانیاں تعینات کر دیا گیا۔ اے سی چکوال عمیر سرور کو تبدیل کر کے اے سی پتوکی تعینات کر دیا گیا۔ زینب طاہر اے سی لاہور کو تبدیل کر کے اے سی چکوال تعینات کر دیا گیا۔ محمد ذیشان ندیم اے سی میاں چنوں کو تبدیل کر کے او ایس ڈی کر دیا گیا۔

    مس رابعہ کو تبدیل کر کے اے سی میاں چنوں تعینات کر دیا گیا۔ محمد اسد اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھوٹا سے تبدیل کر کے اے سی تونسہ شریف تعینات کر دیا گیا۔ اے سی تونسہ محمد اسد علی کو تبدیل کر کے اے سی کوٹا چھوٹا تعینات کر دیا گیا۔ اے سی چوبارہ محمد سلیمان احمد کو اے سی ایچ آر ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب  کو جوہر ٹاؤن دھماکے سے متعلق رپورٹ پیش

    وزیراعلیٰ پنجاب کو جوہر ٹاؤن دھماکے سے متعلق رپورٹ پیش

    لاہور : وزیراعلیٰ عثمان پنجاب بزدار کو جوہر ٹاؤن دھماکے سےمتعلق رپورٹ پیش کردی گئی ، جس کے بعد عثمان بزدار نے تحقیقات کوسا ئنٹیفک انداز سے آگے بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سفاک درندے کسی رعایت کےمستحق نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں امن وامان کی صورتحال اور جوہرٹاؤن دھماکےکی تحقیقات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدارکوجوہر ٹاؤن دھماکے سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی، جس پر عثمان بزدار نے تحقیقات کوسا ئنٹیفک انداز سے آگے بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا واقعے میں ملوث دہشت گرد قرارواقعی سزاکے حقدار ہیں اور سفاک درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دھماکےکےذمہ دار،سہولتکارعبرتناک انجام سےبچ نہیں پائیں گے ، پنجاب پولیس نےپہلےبھی ہائی پروفائل کیس حل کیے ، قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات کومزیدتیزی سےآگےبڑھائیں۔

    انھوں نے پولیس پٹرولنگ کوبڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عوام کےجان ومال کےتحفظ کےلئےہرضروری اقدام اٹھایاجائے، امن عامہ برقرار رکھنے کے لئے پولیس جانفشانی سےفرائض سرانجام دے۔

  • پی ڈی ایم سیاسی اتحاد کی بجائے مافیاز کا اکٹھ بن چکا

    پی ڈی ایم سیاسی اتحاد کی بجائے مافیاز کا اکٹھ بن چکا

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک بار پھر پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے مسترد شدہ عناصر کو یکسر رد کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پی ڈی ایم ملکی سیاسی تاریخ کا واحد اتحاد تھا جو بنتے ہی بکھر گیا، غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام تک پہنچ چکا ہے، پی ڈی ایم کامنفی سیاسی بیانہ اپنی موت آپ مر چکا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم کے مردہ گھوڑے کو دوبارہ زندہ کرنےکی سعی لاحاصل رہے گی، نااہل اور نالائق اپوزیشن ٹولے کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، یہ کمیشن، کک بیکس سےکمائی دولت کو بچانےکےلیے اکٹھےہوئےتھے، پی ڈی ایم سیاسی اتحاد کی بجائے مافیاز کا اکٹھ بن چکا۔

    اپنے بیان میں پی ڈی ایم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے چالیس چوروں کی بیٹھک کا کوئی مقصد نہیں، یہ استعفوں، لانگ مارچ کی طرح تحریک چلانے کی بھی ہمت نہیں رکھتے، ان کی تحریک تاریک ہو گئی اور صرف گفتن،شنید،برخاستن تک ہے، وزیر اعظم کی جرأت مند قیادت کے ہوتے انکو قومی وسائل لوٹنےکاحساب دینا ہوگا۔