Tag: punjab flood

  • سیلابی ریلا بائیس گھنٹوں کےدوران رحیم یارخان کےقریب سےگزرےگا

    سیلابی ریلا بائیس گھنٹوں کےدوران رحیم یارخان کےقریب سےگزرےگا

    کراچی:جھنگ کے قریب اٹھارہ ہزاری بند نہ توڑے جانے پر سیلابی ریلے نے جھنگ شہرکا رخ کرلیا ہے، سیلابی ریلا بائیس گھنٹوں کے دوران رحیم یار خان کے قریب سے گزرے گا۔

    سپر فلڈ پنجاب بھر میں تباہی مچانے کے درپے ہے، جھنگ کےعلاقے موضع وجھلانا کے قریب بند میں شگاف پڑگیا، بھکر روڈ پر سیلابی ریلا داخل ہوگیا ہے، سیلابی ریلے میں تین افراد بہہ گئے، جس میں سے دو کی لاشیں مل گئیں ہیں ، جھنگ چنیوٹ روڈ زیرِ آب ہونے سے زمینی رابطہ کٹ چکا ہے۔

    چنیوٹ کے قریب سیلابی پانی بھوانہ شہر میں داخل ہوگیا، چنیوٹ اور بھوانہ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ دریائےجہلم سےملحقہ پیالہ بند میں تریموں کے مقام پر شگاف پڑگیا، لوگوں کوعلاقہ خالی کرنےکی ہدایت کردی گئی ہے۔

    جلال پور بھٹیاں میں ایک لاکھ ایکڑ اراضی کا رقبہ زیرِآب آگیا، حافظ آباد کے دو سو چالیس میں سے دو سو دیہات غرقِ آب ہو گئے، رات گئے دریائے چناب میں ساڑھے چھ لاکھ کیوسک سیلابی ریلہ ضلع جھنگ کی حدود میں داخل ہوا، دریائے چناب کے سیلابی ریلے میں کوٹ مومن کے بیالس دیہات زیرآب آ گئے۔

  • پنجاب بھرمیں کوئی حفاظتی بند توڑنے کا فیصلہ نہیں کیا، فلڈریلیف کمیٹی

    پنجاب بھرمیں کوئی حفاظتی بند توڑنے کا فیصلہ نہیں کیا، فلڈریلیف کمیٹی

    پنجاب : وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی قائم کی گئی فلڈ ریلیف کابینہ کمیٹی کے مطابق جھنگ سمیت پنجاب بھرمیں کوئی بھی حفاظتی بند توڑنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

    فلڈ ریلیف کابینہ کمیٹی نے سیلابی صورتحال سے متعلق میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ تریموں ہیڈ سے آج ساڑھے چھ لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلہ گزرے گا تاہم جھنگ سمیت پنجاب کے کسی بھی ضلع میں سیلاب سے بچاؤ کےلیے بند توڑنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

    کمیٹی کے ارکان نے بتایا کہ چودہ ہزار کے قریب دیہات سیلاب سے متاثراور چار لاکھ مویشی جبکہ ایک سوچھپن افراد کی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

    ارکان کا کہنا تھا کہ اکیس اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ ایک ہزار آٹھ ملین روپے امدادی سرگرمیوں کے لیے جاری کئے گئے ہیں اور امدادی سرگرمیوں کےلیے مسلح افواج سے بارہ ہیلی کاپٹر بھی لیے گئے ہیں۔

    کمیٹی کے مطابق سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو سولہ سولہ لاکھ  روپے اور زخمی ہونے والوں کو ایک لاکھ روپے کی امدادی رقوم دی جارہی ہیں۔

    کابینہ کمیٹی میں کرنل شجاع خانزادہ ، بلال یاسین اور وزیر اعلی پنجاب کے ترجمان زعیم قادری شامل ہیں۔

  • سیلابی ریلاجنوبی پنجاب میں داخل ، دوافراد بہہ گئے

    سیلابی ریلاجنوبی پنجاب میں داخل ، دوافراد بہہ گئے

    لاہور : بالائی پنجاب میں سیلابی ریلا سینکڑوں دیہات صفحہ ہستی سے مٹانے اور ہزاروں افراد کو بےگھر کرنے کے بعد جنوبی پنجاب میں داخل ہوگیا ہے، ہزاروں افراد اب بھی مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    پنجاب میں موسلادھار بارشوں اور دریائے چناب اور جہلم میں بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے اضافی پانی نےدریاؤں کو طیش دلادیا اورجب دریا بپھرے تو سینکڑوں دیہات صفحہ ہستی سے مٹا دیئے، سینکڑوں جانور اور ہزاروں ایکٹر کھڑی فصلیں بہہ گئیں، سیلاب کے باعث ڈیڑھ سو دیہات سے شہری علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ مزید سینکڑوں دیہات میں پانی داخل ہوچکا ہے۔

    مختلف علاقوں میں ہزاروں افراد اب بھی پانی میں محصور ہیں، پاک فوج ، مقامی پولیس اور ریسکیو کے جوان محصور افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں، پنڈی بھٹیاں میں گیارہ ہزارافراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے، فیروز والا میں رانا ٹاؤن کے علاقہ میں نالے ڈیک میں طغیانی کے باعث پل ڈوب گیا، جس سے فیروزوالا کا دوسرے علاقوں سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا ہے۔

    ساہیوال، سیالکوٹ اور جہلم کا بڑا علاقہ بھی زیرآب ہے، فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن نے ہیڈ تریموں میں متوقع سیلاب کے حوالے سے جھنگ، سرگودھا، خوشاب اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔

    دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، چنیوٹ میں خاتون سمیت دو افراد پانی میں بہہ گئے، ناروال میں بھی سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد سات ہوگئی ہے، دریائے چناب میں ہیڈ قادرآباد پر پانی کا بہاؤ آٹھ لاکھ ساٹھ ہزار کیوسک ہے۔

    نہری پانی کا تیز بہاؤ حافظ آباد گوجرنوالا روڈ کا بڑا حصہ بہالے گیا، دریائے راوی میں بھی بلوکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

  • پنجاب: تمام سرکاری محکموں کے ملازمین کی تاحکم ثانی چھٹیاں منسوخ

    پنجاب: تمام سرکاری محکموں کے ملازمین کی تاحکم ثانی چھٹیاں منسوخ

    لاہور: شدید بارشوں اورسیلاب کے پیشِ نظر تمام سرکاری محکموں کے ملازمین کی تاحکم ثانی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں، چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ کا کہنا ہے تمام محکمے سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے جامع اور مربوط کوششیں کریں۔

    پنجاب میں تمام سرکاری محکموں کے ملازمین کی تاحکم ثانی چھٹیاں بند کر دی گئیں، چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ کی زیرصدارت امدادی سرگرمیوں اور سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا ۔

    اجلاس میں خوراک، صنعت، ماحولیات کے وزراء ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور دیگر شریک ہوئے، چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام محکمے خصوصاً صحت، آبپاشی، مواصلات و تعمیرات میں گریڈ انیس کے افسر کو تعینات کریں جو اپنے دفتر میں چوبیس گھنٹے دستیاب ہوں۔

    سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے جامع اور مربوط کوششیں کی جائیں، حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ تمام محکمے صوبے کے دیگر علاقوں میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے پیشگی جامع انتظامات کریں۔

  • مودی کی جانب سے امداد کی پیشکش مذاق کے مترادف ہے، حافظ سعید

    مودی کی جانب سے امداد کی پیشکش مذاق کے مترادف ہے، حافظ سعید

    پنجاب :جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت نے پانی چھوڑنے کی پیشگی اطلاع نہ دے کر آبی جارحیت کی، مودی کی جانب سے امداد کی پیشکش مذاق کے مترادف ہے۔

    رانا ٹاؤن شاہدرہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت نے پیشگی اطلاع کے بغیر پانی چھوڑا، جس سے پنجاب میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے، بھارت آبی جارحیت سے باز نہیں آ رہا، مقبوضہ کشمیر میں 62 ڈیمز بنائے جا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت ہر سال بغیر اطلاع پانی چھوڑ کر پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کر رہا ہے لیکن عالمی برادری کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، اگر اب بھی بھارت کو آبی جارحیت سے نہ روکا گیا تو پھر بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    حافظ سعید نے کہا کہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی امداد کی پیشکش مذاق ہے، مقبوضہ کشمیر میں آزاد کشمیر سے زیادہ تباہی آئی ہے، جہاں کے متاثرہ بھائیوں کے لئے امدادی سامان بھیجا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی اختلافات کا وقت نہیں، ہر ایک کو متاثرین سیلاب کی مدد کرنی چاہیئے، اختلافات حل کرنے کیلئے پارلیمنٹ اور عدلیہ موجود ہیں۔

  • تریموں بیراج کو خطرہ، حفاظتی بند میں شگاف ڈالنے پرغور

    تریموں بیراج کو خطرہ، حفاظتی بند میں شگاف ڈالنے پرغور

    پنجاب: سیلابی ریلے سے اہم تنصیات کو بچانے کیلئے تریموں بیراج کے حفاظتی بند میں شگاف ڈالنے کی تیاریاں کی جانے لگیں ہیں، علاقے میں ریڈ الرٹ جاری کر دی گئی ہے۔

    پنجاب میں سیلابی ریلے سے اہم آبی تنصیبات کو بچانے کے لیے دریائے چناب پر واقع تریموں بیراج سے پہلے حفاظتی بند میں شگاف ڈالنے پر غور کیا جا رہا ہے، جھنگ کے قریب تریموں بیراج سے پیر اور منگل کی درمیانی شب تک نو لاکھ کیوسک ریلہ گزرے گا، ہیڈ تریموں سے زیادہ سے زیادہ چھ لاکھ چالیس ہزار کیوسک پانی گزر سکتا ہے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق علاقے میں ریڈ الرٹ جاری کیا جا چکا ہے لیکن یہ نہیں بتایا جا سکتا بند توڑنے سے کتنی آبادی متاثر ہوگی، آبپاشی کے موجودہ نظام میں ہر بیراج اور ہیڈ ورکس سے پہلے حفاظتی پشتوں میں مخصوص مقامات کی نشاندہی کی جاتی ہے، جہاں ضرورت پڑنے پر بند کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا جاتا ہے۔

    تریموں کے بعد سیلابی ریلا پنجند سے گزرے گا پھر دریائے سندھ میں داخل ہو گا لیکن اس وقت انتظامیہ کی تمام توجہ تریموں بیراج پر ہے۔