Tag: Punjab Food Authority

  • ناقص دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    ناقص دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ناقص دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 3500 لیٹر ناقص دودھ جی ٹی روڈ پر تلف کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائیاں داخلی راستوں پر ناکے لگا کر کی گئیں ہیں۔

    ترجمان کے مطابق 9 دودھ بردار گاڑیوں میں 30 ہزار لیٹر دودھ کو چیک کیا گیا ہے، 6 دودھ بردار گاڑیوں کو 1 لاکھ 45 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے سکھن بھینس کالونی کے باڑے میں زہریلا دودھ پلا کر مویشی چوری کا منصوبہ بنانے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    فوڈ اتھارٹی نے دودھ کے نمونے حاصل کرکے ابتدائی رپورٹ تیار کی، جس میں بتایا گیا کہ دودھ میں زہر کے اجزا پائے گئے ہیں، ممکنہ طور پر کسی نے ملازمین کے پینے کیلئے رکھے دودھ میں پاؤڈر نما سفوف ملایا تھا۔

    تاہم پولیس نے معاملہ حل کرانے میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کرلیا، ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب نے بتایا کہ ملزمان سے بڑی تعداد میں بوسٹن انجکشن، زہریلے کیمیکل اور غیرقانونی اسلحہ برآمد کیا۔

    ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ باڑے کے ملازمین نے ملزمان کیساتھ ملکرمویشی چوری کا منصوبہ بنایا، مبینہ طور پر ملازمین نے زہریلا دودھ پلا کر چوری کی واردات کرنا تھی۔

    لاڑکانہ میں سب سے مہنگا دودھ، کراچی میں سب سے مہنگی دہی: ویڈیو رپورٹ

    ایم ایل اورپورٹ کے مطابق دودھ میں زہر شامل تھا جبکہ سندھ فوڈ اتھارٹی نے بھی موقع سے دودھ کے نمونے اکھٹے کرلیے تاہم حراست میں لئے گئے ملوث افراد سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • اچار کس گندگی اور غلاظت سے تیار کیا جاتا ہے؟ ویڈیو دیکھنے والے بھی حیران

    اچار کس گندگی اور غلاظت سے تیار کیا جاتا ہے؟ ویڈیو دیکھنے والے بھی حیران

    لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ٹیم سرعام نے لاہور میں غیر معیاری اور مضر صحت اچار بنانے والے کارخانوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کرتے ہوئے انہیں سیل کردیا۔

    اے آّر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کے میزبان اقرار الحسن نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عاصم جاوید کے ہمراہ شہر میں اچار بنانے والے مختلف کارخانوں پر چھاپے مارے اور وہاں صفائی ستھرائی کے معیار کو چیک کیا۔

    ٹیم سرعام اور فوڈ اتھارٹی افسران نے ایک بیابان علاقے میں قائم اچار بنانے والی ایک فیکٹری پر بھی چھاپہ مارا اور حفظان صحت کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر مالکان کیخلاف قانونی کارروائی کی۔

    اچار کے کارخانے پر چھاپہ کے دوران دیکھا گیا کہ حفظان صحت کے اصولوں کی دھجیاں اڑائی جارہی تھیں اور انتہائی غلیظ اور بدبو دار ماحول میں رکھی گئی کیریوں گاجروں اور اچار میں استعمال ہونے والی اشیاء میں پھپھوندی لگی ہوئی تھی۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران نے ٹیم سرعام کے سامنے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ اچار کے کارخانے کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے اور ساتھ ہی کارخانے کو سیل کرنے کی ہدایت بھی دی۔

  • سستے ’شاورمہ‘ کے پس پردہ خوفناک حقیقت سامنے آگئی

    سستے ’شاورمہ‘ کے پس پردہ خوفناک حقیقت سامنے آگئی

    لاہور پولیس نے شوارمے میں استعمال ہونے والی مردہ مرغیوں کھیپ پکڑلی، دو مارکیٹوں سے علیحدہ علیحدہ 2من اور 25سو کلو زائد المیعاد گوشت یا مردہ مرغی سے بھرے ٹرک تحویل میں لے لیے۔

    گزشتہ روز ممبر جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ لاہور کی ٹولینٹن مارکیٹ میں صبح صبح مردہ مرغی کے ٹرک آتے ہیں، محکمہ ہیلتھ اور فوڈ اتھارٹی نے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔

    اس حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عاصم جاوید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ناظرین کو کارروائی سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو ماہ کے عرصے میں 1800 چھاپے مارے گئے اس دوران 20ہزار کلو مردہ مرغی اور ایکسپائر چکن کو قبضے میں لے کر تلف کیا گیا۔

    اس کے علاوہ ڈھائی مہینوں میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے جہاں سے بڑے جانور کا مردہ یا مضرصحت 70ہزار کلو گوشت پکڑا اور ذمہ داران کیخلاف مقدمات درج کروائے۔

  • کھلے دودھ پر پابندی کے بعد فوڈ اتھارٹی کی دودھ لے جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ

    لاہور: صوبہ پنجاب میں صوبائی فوڈ اتھارٹی نے دودھ لے جانی والی درجنوں گاڑیوں کی چیکنگ کی جس کے بعد ملاوٹ والا مضر صحت دودھ تلف کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پنجاب کے مختلف شہروں مظفر گڑھ اور بہاولپور ریجن میں دودھ لے جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی جس کے دوران 7 ہزار 400 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا۔

    ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ 95 گاڑیوں کے سیمپل پاس ہوگئے جبکہ 21 گاڑیوں کے سیمپل فیل ہوگئے، سیمپل فیل ہونے پر گاڑی مالکان کو بھی بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

    ڈی جی کا کہنا ہے کہ 3 دکانوں سے 2 ہزار 500 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کم سے کم پاسچرائزیشن والے دودھ کے لیے بل پاس ہوگیا ہے۔

    فوڈ اتھارٹی کے مطابق کھلے دودھ میں ایفلاٹاکسن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو مضر صحت ہے۔

  • پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف کارروائی متعدد گرفتار

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف کارروائی متعدد گرفتار

    لاہور : وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف آپریشن تیز کردیا گیا، ذخیرہ اندوز اور ملاوٹ کرنے والے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں کارروائی کرکے جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری سیل کردی، بوتلوں میں خطرناک، مضرصحت کیمیکل کا استعمال کیا جارہا تھا۔

    رحیم یارخان میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتےہوئے اڑتیس ہزار چینی کی بوریاں پکڑی گئیں، پتوکی میں ذخیرہ اندوزوں سے چینی کی تین ہزارسے زائد بوریاں برآمد کرکے گودام سیل کردیا گیا۔

    اس کے علاوہ بہاولنگر میں بھی ذخیرہ کی گئی چینی کی ایک کروڑ مالیت کی تین ہزار سے زائد بوریاں برآمد کرلی گئیں، مانسہرہ میں جعلی مصالحہ جات تیار کرنے والا کارخانہ پکڑا گیا، کارخانہ سیل کرکے ایک ملزم گرفتارکرلیا۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اوکاڑہ میں کی گئی ایک کارروائی  کے دوران  گاڑی سے مضرصحت گوشت برآمد کرلیا گیا،  پولیس نے دو سو کلو غیرمعیاری گوشت قبضے میں لے کر تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

  • ناقص اشیائے خوردونوش : دو فیکٹریاں سیل، ریسٹورنٹس اور دکانوں پر جرمانے

    ناقص اشیائے خوردونوش : دو فیکٹریاں سیل، ریسٹورنٹس اور دکانوں پر جرمانے

    گوجرانوالہ : صوبے میں ناقص اشیائے خوردونوش کی تیاری پر گوجرانوالہ میں ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں فیکٹریوں، ریستورانوں اور دکانوں کیخلاف آپریشن کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کے دوران فوڈ اتھارٹی کے عملے نے10فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی، اس موقع پر 3نمکو فیکٹریاں،2فوڈ پوائنٹس سیل کرکے ایک کی پروڈکشن بند کردی۔

    اس کے علاوہ14ہزار180کلو ناقص نمکو،3ہزار325کلوبیسن اور1260لیٹر گندہ کوکنگ آئل تلف کردیا گیا، عملے نے 200کلو ناقص چاول آٹا،200کلو کھلے اور بدبودار مصالحہ جات اور30کلو کھلا رنگ بھی ضائع کردیا۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ناقص اجزا سے نمکو تیار کرنے پر اروپ ٹاؤن اور سوئی گیس روڈ پر2نمکو فیکٹریاں سیل کردیں۔

    سردار ٹاؤن نندی پور میں پروڈکشن یونٹ اور چوک تھلے والابازار میں دہی بھلے کی دکان اور قلعہ دیدار سنگھ میں فش فرائی شاپ کو گندہ تیل استعمال کرنے پر سیل کردیا گیا۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق آپریشن کے دوران دو فش فرائی پوائنٹ، چرغے والے اور ایک ریسٹورنٹ کو ناقص انتظامات پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔

    اس حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ معیار میں مزید بہتری کے لیے6فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے ہیں۔

  • پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مضر صحت اشیائے خوردونوش کے چھ ٹرک تلف کردیئے

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مضر صحت اشیائے خوردونوش کے چھ ٹرک تلف کردیئے

    لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت اشیائے خوردونوش کے چھ ٹرک ڈمپنگ سائٹ پر تلف کردیئے، سیمپلنگ مہم میں فیل ہونیوالی اشیائے خورونوش کو مارکیٹ سے اٹھوا کر ضبط کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سیمپلنگ مہم میں فیل ہونے والی بھاری مقدار میں مضر صحت اشیاء سے بھرے چھ ٹرک سامان کو تلف کردیا۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں17ہزار300 کلو فیل شدہ برانڈز کے مصالحہ جات، 11ہزار400کلو ساسز اور کیچپ تلف کی گئی۔

    ماحولیاتی آلودگی سے بچنے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی پالیسی کے تحت تمام سامان ڈمپنگ سائٹ لے جا کر تلف کیا گیا۔ اس حوالے سے کیپٹن (ر)محمد عثمان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کام جاری رکھیں گے۔

    عوام تک خالص اور صحت بخش خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ سیمپلنگ مہم میں فیل ہونیوالی اشیائے خورونوش کو مارکیٹ سے اٹھواکر ضبط کیا گیا تھا۔

    مارکیٹ میں فروخت ہونے والی اشیائے خورونوش کے نمونے لے کر لیبارٹری میں چیک کروائے جاتے ہیں۔ فیل ہونے والے برانڈز کا اسٹاک مارکیٹ سے اٹھوا کر ضبط اور تلف کر دیا جاتا ہے۔

  • رمضان المبارک میں جعلی جوس کی فراہمی کا بڑا منصوبہ ناکام

    رمضان المبارک میں جعلی جوس کی فراہمی کا بڑا منصوبہ ناکام

    لاہور: رمضان المبارک کے مہینے میں جعلی جوس کی فراہمی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کیمیکل، کھلے رنگ، اسٹارچ اور مصنوعی ذائقے پر مشتمل 10 ہزار کلو مال برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے رمضان المبارک کے مہینے میں جعلی جوس کی فراہمی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

    فوڈ اتھارٹی نے 10 ہزار کلو مال برآمد کیا جس میں 250 کارٹنوں میں بھرے کیمیکل، کھلے رنگ، اسٹارچ اور مصنوعی ذائقے شامل ہیں۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جعلی جوس تیار کرنے کے لیے مال سرگودھا سے لاہور لایا جا رہا تھا، مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ پروڈکشن یونٹ کی تلاش جاری ہے۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوام اچھی صحت کے لیے گھر کی بنی اشیائےخور و نوش کو ترجیح دیں۔

    رواں سال کے آغاز پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اعلان کیا تھا کہ ہوٹلوں میں استعمال ہونے والی اشیائے خور و نوش کی سال میں تین بار چیکنگ کی جائے گی، چکن، مچھلی، بیف اور مٹن پروڈکشن یونٹس کی بھی سالانہ 3 بار چیکنگ ہوگی۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ شہد، آئل، گھی، اسنیکس، نمکو پروڈکشن یونٹس کی بھی سالانہ دو بارچیکنگ ہوگی۔ اس کے علاوہ بائیو ڈیزل، فیٹ رینڈرنگ یونٹس، میپکو کا سال میں چار دفعہ معائنہ کیا جائے گا۔

    اتھارٹی نے سالانہ چیکنگ شیڈول کے علاوہ تمام فوڈ پوائنٹس کی سرپرائز چیکنگ کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔

  • پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پلاسٹک بوتل انڈسٹری کیلئے ایس او پی جاری کردی

    پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پلاسٹک بوتل انڈسٹری کیلئے ایس او پی جاری کردی

    لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے استعمال شدہ پلاسٹک سے تیار ہونے والی بوتلوں کےلیے ایس او پی جاری کردی، استعمال شدہ پلاسٹک سے تیار کردہ بوتلوں کو کھانے کی اشیاء میں استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے استعمال شدہ پلاسٹک سے تیار کردہ بوتلوں کےلیے قوانین متعارف کروا دئیے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تحت اشیائے خورد و نوش میں ری سائیکل ہونے والی بوتلوں کا استعمال نہیں ہوگا۔

    فوڈ گریڈ پلاسٹک دانے سے بنی بوتل کھانے کی اشیا کے لیے استعمال ہوگی، جبکہ استعمال شدہ بوتل پر ” یہ کھانے کی اشیا میں استعمال کے لیے نہیں” تحریر ہوگا، وارننگ لیبل والی بوتلیں دیگر اشیا کے لیے استعمال ہوسکیں گی۔

    ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ غیر معیاری پلاسٹک بوتل مافیا کی رات میں کام کرنے کی اطلاعات ہیں، رات کے اوقات میں کارروائی کے لئے اسپیشل آپریشن ٹیمیں تشکیل دی ہیں، ڈائریکٹر ویجیلینس کو ٹیموں کا انچارج بنایا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تغیر (کلائمٹ چینج) زرتاج گل کا کہا تھا کہ وزارت کلائمٹ چینج نے پلاسٹک کی تھیلیوں پر ٹیکس لگا رہی ہے اور اس حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں : وزارت کلائمٹ چینج کا پلاسٹک کی تھیلیوں پر ٹیکس لگانے پر غور

    وزیر مملکت زرتاج گل کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کی تھیلیوں پر جلد ٹیکس عائد کردیا جائے گا اور اس سلسلے میں ایک تھیلی پر 1 سے 2 روپے کا ٹیکس زیر غور ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں صوبوں سے رابطہ کیا جارہا ہے اور مشاورت کے بعد ٹیکس کو ملک بھر میں لاگو کردیا جائے گا۔

    زرتاج گل کا کہنا تھا کہ پلاسٹک کی تھیلیاں نہ صرف انسانی صحت کے لیے مضر ہیں بلکہ زمینی و آبی حیات کے لیے بھی خطرناک ہیں، ہم اس سے چھٹکارہ پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • پنجاب فوڈ اتھارٹی : ہوٹلوں کی چیکنگ سال میں تین بار کی جائے گی، شیڈول جاری

    پنجاب فوڈ اتھارٹی : ہوٹلوں کی چیکنگ سال میں تین بار کی جائے گی، شیڈول جاری

    لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ہوٹلوں میں استعمال ہونے والی اشیاء خورد و نوش کی سال میں تین بار چیکنگ کی جائے گی، اس سلسلے میں مخصوص ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اشیائے خورد و نوش کی چیکنگ کا سالانہ شیڈول جاری کردیا، اس حوالے سے ڈائکریکٹر جنرل پی ایف اے کا کہنا ہے کہ فائیواسٹار اور تھری اسٹار ہوٹلز کی سال میں3بار چیکنگ کی جائے گی۔

    چکن، مچھلی، بیف اور مٹن پروڈکشن یونٹس کی بھی سالانہ3بار چیکنگ ہوگی، کھویا، دیسی گھی، مربہ، اچار، مصالحہ جات اور گرائنڈنگ یونٹس کو3بار چیک کیا جائے گا، ساسز، کیچپ، مائیونیزیونٹس، سوئٹس اینڈ بیکرز کو بھی سالانہ3بار چیک کیا جائے گا جبکہ آئس کریم، فروزن ڈیزرٹس، ڈیری فارمز کوالٹی کا سالانہ دو بار معائنہ کیا جائے گا۔

    ڈی جی کا مزید کہنا ہے کہ شہد، آئل، گھی، اسنیکس، نمکو پروڈکشن یونٹس کی بھی سالانہ دو بارچیکنگ ہوگی، شوگر، رائس ملز، کولڈ اسٹورز، سلاٹر ہاؤسز، پولٹری فارمز کا بھی سالانہ دو بار معائنہ ہوگا۔

    خوراک میں استعمال ہونے والے رنگ، فلیورز اور دیگراجزاء کو بھی سالانہ دو بارچیک کیا جائے گا، کاربونیٹڈ ڈرنکس، جوسز، اسکواشز، کنفکشنری آئٹمز، واٹرپلانٹس بھی دو بارچیک ہوں گے۔

    اس کے علاوہ بائیوڈیزل، فیٹ رینڈرنگ یونٹس، میپکو کا سال میں چار دفعہ معائنہ کیا جائے گا، سالانہ چیکنگ شیڈول کے علاوہ تمام فوڈ پوائنٹس کی سرپرائز چیکنگ بھی کی جائے گی، ڈی جی نے بتایا کہ چیکنگ کیلئے مخصوص واٹر، میٹ، ڈیری اور فوڈ سیفٹی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔