Tag: punjab food authority raid

  • پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تین ہزار لیٹر مضر صحت آئس کریم کے اسٹاک کو سیل کردیا

    پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تین ہزار لیٹر مضر صحت آئس کریم کے اسٹاک کو سیل کردیا

    لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر تین ہزار لیٹر سے زائد مضر صحت آئس کریم کا اسٹاک سربمہر کرتے ہوئے اس کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضرصحت آئس کریم بیچنے والے برانڈ کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے لاہور کے مختلف علاقوں میں قائم اسٹورز سے تین ہزار لیٹر سے زائد آئس کریم ضبط کرلی۔

    ساڑھے پانچ ہزار لیٹرسے زائد آئس کریم اور فروزن ڈیزرٹس ا سٹاک کو سیل کردیا گیا۔ پنجاب میں مضرصحت آئس کریم بیچنے والے برانڈز فوڈ اتھارٹی کے ریڈار میں آگئے، پی ایف اے کے عملے نے لاہور کے مختلف علاقوں میں قائم دس اسٹورز پر چھاپے مارے۔

    مضر صحت آئس کریم برآمد ہونے پر تین ہزار لیٹر سے زائد آئس کریم کی فروخت سے روک دی گئی، حکام نے چار اسٹورز پر موجود ساڑھے پانچ ہزار لیٹر سے زائد آئس کریم اور فروزن ڈیزرٹس ا سٹاک کوسیل بھی کردیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق رپوٹس مثبت آنے تک آئس کریم کی پروڈکشن نہیں ہوگی۔

  • پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ناقص ناریل تیار کرنے والا یونٹ اور دو ریسٹورنٹ سیل

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ناقص ناریل تیار کرنے والا یونٹ اور دو ریسٹورنٹ سیل

    راولپنڈی : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گنج منڈی میں چھاپہ مار کر زائد المیعاد بوتلوں کی تاریخ تبدیل کرنے والا گودام، ناقص ناریل تیار کرنے والایونٹ اور دو ریسٹورنٹ سیل کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبے میں ناقص اشیاء کی تیاری کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن عثمان کی سربراہی میں راولپنڈی کے مختلف مقامات پر کارروائیاں کی گئیں۔

    پی ایف اے کی ٹیم نے راولپنڈی کے علاقے گنج منڈی میں زائد المیعاد (ایکسپائر) بوتلوں کی تاریخ تبدیل کرنے والا گودام سیل کردیا، ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن عثمان نے گودام سے مختلف برانڈز کی تین ہزارسے زائد بوتلیں برآمد کرکے مالک کیخلاف مقدے کا حکم جاری کردیا۔

    اس کے علاوہ ناقص ناریل تیارکرنے والا یونٹ اور دو ریسٹورنٹ بھی سیل کردیے گئے، گنج منڈی میں ناریل پراسسنگ یونٹ سیل کرکے چار ہزار سے زائد ناریل برآمد کرلیے گئے۔

    مذکورہ یونٹ میں گندے پانی، کیمیکل اور تیزاب سے ناریل دھوئے جاتےتھے، چمک پیدا کرنے کیلئے تیزاب سے دھلے ہوئے ناریل بیماریوں کا باعث بنتے ہیں، ڈی جی کیپٹن عثمان کے مطابق راجن پور سے اٹک تک پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں پوری طرح متحرک ہیں۔

  • پنجاب فوڈ اتھارٹی کاایکشن، کیمیکل ملا غیر معیاری دودھ نہروں میں بہا دیا

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کاایکشن، کیمیکل ملا غیر معیاری دودھ نہروں میں بہا دیا

    ملتان : محکمہ فوڈ اتھارٹی نے سینکڑوں لیٹر غیرمعیاری دودھ کو نہروں میں بہا کرتلف کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں الصبح ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب بور الامین مینگل نے موبائل لیبارٹری اور فوڈ انسپکٹرز کے ہمراہ اچانک مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

    دورہ کے دوران مختلف علاقوں میں ناقص اور کیمیل ملے غیر معیاری دودھ بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے دودھ فروشوں کو پکڑا اور موقع پر ہی دودھ کو ٹیسٹ کیا اور معیار پر پورا نہ اترنے پر کیمیکل ملا دودھ نہر میں بہا دیا گیا۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مضر صحت اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

    دوسری جانب ملتان کے علاقہ علی والا میں بھی کارروائی کرتے ہوئے اچار کی دو بڑی فیکٹریاں سیل کر دیں اچار میں کیڑے مکوڑے اور دیگر مضر صحت اشیا پائی گئیں جس پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب نے فیکٹری مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے عملے کی مدد سے مضر صحت اچار کو بھی تلف کر دیا۔

    ڈی جی فوڈ پنجاب کا کہنا تھا کہ مضر صحت خواراک تیار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا اور ایسے لوگوں کو کسی صورت انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے نہےں دیں گے جبکہ علاقہ مکینوں نے بھی فیکٹریوں کے خلاف احتجاج کیا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • مری : فائیواسٹار ہوٹلز میں ناقص تیل کے استعمال کا انکشاف

    مری : فائیواسٹار ہوٹلز میں ناقص تیل کے استعمال کا انکشاف

    مری : پاکستانی عوام کی جان کو خطرے میں پڑ گئی، چھوٹے چھوٹے ہوٹلز کے بعد بڑے ہوٹلوں میں بھی کھانوں کے استعمال میں ناقص تیل کے استعمال کا انکشاف ہونے لگا جبکہ فوڈ اتھارٹی حکام نے ہوٹل انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے کے مختلف ہوٹلز میں چھاپے مار کر مضر صحت غذائی اشیاء قبضے میں لے کر تلف کردی، فوڈ اتھارٹی حکام نے بھوربن مری کے ہوٹل میں چھاپہ مارا تو باورچی خانہ میں ناقص تیل کے استعمال کا انکشاف ہوا، حکام نے مضر صحت تیل تلف کردیا۔

    فوڈ اتھارٹی نے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور غلط لیبلنگ پر ہوٹل انتظامیہ کو تین دن کا وارننگ نوٹس جاری کردیا۔

    فیصل آباد میں ملاوٹ زدہ مرچ اور جعلی مصالحے بنانے والی فیکٹری سیل کرکے ہزار کلو مرچ اور پندرہ سو کلو مصالحے برآمدکر کے موقع پر تلف کر دیا۔

    گوجرانوالہ میں بچوں کی ٹافیاں اور بسکٹ میں مضر صحت غذائی اجزاء کے استعمال پر فیکٹری کو تالا ڈال دیا گیا۔


    مزید پڑھیں : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھانے کی مزید 6 جگہیں سیل کردی


    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑے پیمانے پرکاروائی کرتے ہوئے کھانے پینے کی کئی مشہورجگہوں کو سیل کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہوٹل مالکان کو ہدایات جاری کی ہوئی ہیں کہ وہ صحت و صفائی کے معیارات کو بذاتِ خود اپنالیں بصورت دیگر ان کی جگہوں کو سیل کردیا جائے گا یا بھارے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔