Tag: Punjab Food Authority

  • پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مضرِ صحت جوس کی ترسیل ناکام، فیکٹری سیل

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مضرِ صحت جوس کی ترسیل ناکام، فیکٹری سیل

    ملتان: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے محرم الحرام کے موقع پر ناقص جوس کی ترسیل ناکام بناتے ہوئے مذکورہ فیکٹری کو سیل کردیا۔

    ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں ٹیم نے ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع آم اور سیب کا جوس بنانے والی فیکٹری پر اچانک چھاپہ مارا۔

    ڈائریکٹر جنرل کے مطابق جوس فیکٹری ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بڑے پیمانے پر اپنے ہاں تیار کیے جانے والے پھلوں کے مشروب سپلائی کرتی تھی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ جوس میں پھلوں کی مقدار کم جبکہ کیمیکل اور فلیور زیادہ تعداد میں شامل کیا گیا تھا۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق محرم الحرام میں زیادہ فروخت کے پیش نظر کمپنی نے بڑی تعداد میں جوس کے ڈبے تیار کیے تھے، علاوہ ازیں تعلیمی اداروں میں سافٹ ڈرنگ بند ہونے کے بعد سے زیادہ تر بچے فروٹ جوس استعمال کرنے لگے ہیں۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ زیادہ منافع کمانے کی لالچ میں مالکان فروٹ کی جگہ کیمیکلز اور فلیورز کا استعمال کرتے ہیں جو سنگین جرم ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی پیور فوڈ ریگولیشن میں وضح کردہ ترکیب سے ہٹ کر کسی بھی چیز کی تیاری جرم ہے۔

  • انرجی ڈرنک کے لیبل پر لفظ ’انرجی‘ درج کرنے پر پابندی عائد

    انرجی ڈرنک کے لیبل پر لفظ ’انرجی‘ درج کرنے پر پابندی عائد

    لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے انرجی ڈرنک پراڈکٹ پر لفظ ’انرجی‘ درج کرنے پر پابندی لگا دی۔ کمپنیوں کو لیبل پر ’ہائیلی کیفی نیٹڈ ڈرنک‘ تحریر کرنے کی ہدایت دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے انرجی ڈرنکس سے متعلق اہم اقدام کرتے ہوئے ڈرنک پر لفظ ’انرجی‘ لکھنے پر پابندی لگا دی۔

    اتھارٹی کا کہنا ہے کہ لفظ انرجی سائنسی اور تکنیکی بنیادوں پر مغالطہ آمیز ہے لہٰذا اس لفظ کو لکھنے کی ممانعت کردی گئی ہے۔

    فوڈ اتھارٹی نے کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ ڈرنک کے لیبل پر واضح طور پر ’ہائیلی کیفی نیٹڈ ڈرنک‘ تحریر کیا جائے۔

    اتھارٹی کی جانب سے مزید ہدایات کی گئی ہیں کہ ڈرنک پر یہ بھی لکھا جائے کہ مشروب 12 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کے لیے نہیں ہے، کیفین سے الرجی والے مشروب کو استعمال نہ کریں۔

    ہدایات کے مطابق ڈرنکس کے لیبل پر لفظ حلال لکھنا ضروری ہے۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پابند کیا ہے کہ تمم کمپنیاں انرجی ڈرنک کے لیبل پر درج ہدایات اردو اور انگریزی میں تحریر کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لاہور: زہریلے پانی سے اگائی جانیوالی سبزیوں کے کھیت اجاڑ دیئے گئے

    لاہور: زہریلے پانی سے اگائی جانیوالی سبزیوں کے کھیت اجاڑ دیئے گئے

    لاہور : صنعتی فضلے کے زہریلے پانی سے اگائی جانے والی سبزیوں کی فصلیں تلف کردی گئیں، پنجاب کے کئی شہروں میں سیوریج کے پانی سے سبزیاں اگائی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہریوں کی صحت خراب کرنے والے کھیت اجاڑ دیئے گئے، مضر صحت اشیاء کو جڑ سے ختم کرنے کی پالیسی کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 673 ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلوں کو ہل چلا کر ضائع کردیا۔

    پنجاب کے مختلف شہروں میں گدھے کے گوشت ، مضر صحت دودھ اور جعلی کولڈ ڈرنکس کی فروخت کیخلاف کامیاب کارروائی کے بعد پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے مضافاتی علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے سیوریج کے پانی سے کھڑی سبزی کی فصلوں پر ٹریکٹر چلوادیئے۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ان زمینوں پر سبزیاں صنعتی فضلے کے زہریلے پانی سے اگائی گئی تھیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایسے کھیتوں کو ریڈ زون میں رکھ لیا ہے جن کے خلاف کارروائی آئندہ بھی ہوسکتی ہے۔


    مزید پڑھیں: پاکستان میں پینے کا پانی زہریلا ہوگیا، عالمی ادارہ صحت


     واضح رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اب تک چھ سو تہتر ایکڑ پر پھیلی سبزیاں تلف کر کرچکی ہے، اس کے علاوہ صادق آباد میں بھی سیوریج کے پانی سے سبزیاں اگائی جاری رہیں۔

    اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی مضر صحت سبزیاں منڈی پہنچنے سے پہلے یہاں کارروائی کرے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ڈبے والے جوسز کی تمام کمپنیز کو ہدایت نامہ جاری

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ڈبے والے جوسز کی تمام کمپنیز کو ہدایت نامہ جاری

    لاہور‌: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جوسز میں خالص پھلوں اورغیر قدرتی اجزاء کی مقدار کا تعین کرتے ہوئے ڈبے کے جوسز بنانے والی تمام کمپنیوں کو ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈبے والے جوسز کی تمام کمپنیز کو ہدایت نامہ جاری کیا ، جس میں جوسز میں پھلوں کے خالص اجزاء ، غیرقدرتی اجزا کی مقدار کا تعین کردیا ہے۔

    پنجاب پیور فوڈ ریگولیشنز 2017 کے مطابق کمپنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جوس کے ڈبوں میں خالص اجزاء کی مقدار 50 فیصد اور غیرقدرتی اجزا کی مقدار 10فیصد ہونے چاہئیں۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تمام کمپنیاں جوسز کے لیبل پر اجزاء کی مقدار واضح لکھیں اورتصدیق شدہ سرکاری لیبل استعمال کیے جائیں۔

    نورالامین مینگل نے کہا کہ پچیس ستمبر تک ہدایات پرعمل نہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں انرجی اور کولا ڈرنکس پر پابندی عائد

    پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں انرجی اور کولا ڈرنکس پر پابندی عائد

    لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تعلیمی اداروں میں انرجی اور کولا ڈرنکس پر پابندی لگا دی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں آج سے کولا اور انرجی ڈرنکس کے خلاف سخت آپریشن کا آغاز ہو گا، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہو چکی ہے۔

    چودہ اگست سے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں کولا اور انرجی ڈرنکس کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تمام کمپنیوں کو بھی اسکولوں میں سپلائی نہ دینے کے نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔ ایسا کرنے والی کمپنی کے خلاف بھی سخت کارروائی ہوگی۔


    مزید پڑھیں : پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سافٹ ڈرنک کی فروخت پر پابندی کا اعلان


    نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ سافٹ ڈرنک کی پابندی حفاظتی تدابیر کے تحت لگائی گئی ہے کیونکہ ترقی یافتہ ممالک امریکا، سعودی عرب، دبئی اور مختلف عرب ریاستوں کے تعلیمی اداروں میں سافٹ ڈرنک کی فروخت پر مکمل پابندی ہے کیونکہ اس سے طالب علموں کی صحت شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سربراہ نے کہا تھا کہ صوبے کے تمام اسکولوں میں کھانے پینے کی اشیاء سے متعلق ضابطہ اخلاق بنایا جارہا ہے اس کے تحت اشیاء کو بالترتیب لال ، زرد اور ہرا رنگ دیا جائے گا، لال رنگ کی اشیاء پر مکمل پابندی ہوگی اور سافٹ ڈرنک سمیت دیگر اشیاء کا شمار بھی اسی میں کیا جائے گا جبکہ زرد اور ہری اشیاء کی فروخت منظوری کے بعد فروخت کی اجازت دی جائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کیمیکل اور پاوڈر سے بنا دودھ فریز کر کے دکانوں تک پہنچانے والا گروہ پکڑا گیا

    کیمیکل اور پاوڈر سے بنا دودھ فریز کر کے دکانوں تک پہنچانے والا گروہ پکڑا گیا

    لاہور: چھانگا مانگا کے علاقے میں کیمیکل سے بنا دودھ برف کے کارخانے میں جما کر فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا، جس کے بعد فیکٹری سیل کرکے ریکارڈ قبضے میں لے لیا جبکہ فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی دودھ کی فیکڑی پر چھاپہ مارا، جہاں گندے اور غلیظ دودھ کو دیکھ کر افسران کے ہوش اُڑ گئے، فوڈ اتھارٹی حکام نے گیارہ ہزار لیٹر مضر صحت دودھ قبضے میں لے کر تلف کردیا اور فیکٹری سیل کرکے ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔

    اے ڈی جی آپریشنز کے مطابق واں کھارا، چھانگا مانگا کے علاقے میں آئس فیکٹری میں کام جاری تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ریکی کے بعد فیکٹری پر چھاپہ مارا اور 11 ہزار لیٹر موقع پر تیار دودھ پکڑا گیا۔


    مزید پڑھیں : پنجاب فوڈ اتھارٹی کاایکشن، کیمیکل ملا غیر معیاری دودھ نہروں میں بہا دیا


    حکام کےمطابق یہ گروہ کیمیکل اورکھوئے سے جعلی دودھ بناکر دکانوں پرفروخت کرتا تھا تا کہ پکڑا نہ جائے۔

    اے ڈی جی آپریشنز کے مطابق فریز کرنے والے آلات بھی انتہائی گندے اور زنگ آلود پائے گئے، فیکٹری سیل کر دی گئی اور تمام ریکارڈ قبضے میں لے کر مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مٹھائیاں اور کیک بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، معروف حلوائیوں اوربیکرز کی دکانیں سیل

    مٹھائیاں اور کیک بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، معروف حلوائیوں اوربیکرز کی دکانیں سیل

    لاہور : پنجاب فوڈ اتھا رٹی کاصوبے بھر میں ناقص مٹھائیاں اور کیک فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،کئی معروف حلوائیوں اوربیکرز کو سیل کرکے جرمانہ عائد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق عید پر ناقص و مضر صحت مٹھائیوں کے خلاف آپریشن کلین اپ جاری ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مٹھائی کے نام پر بیماری بیچنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے سویٹس پروڈکشن یونٹ کو ایکسپائر اجزاء کے استعمال پر سیل کر دیا اور چار من ایکسپائر کھویا تلف کردیا گیا ہے جبکہ معروف بیکریوں پر چھاپے کے دوران اٹھارہ من ناقص مٹھائی اوراکیس من خام مال تلف کردیا گیا جبکہ تین سو کیک بھی اٹھالئے گئے۔

    فوڈ اٹھارٹی نےانکشاف کیا کہ تمام مٹھائیوں میں ٹیکسٹائل کلرز، اور کیمیکلز کا استعمال کیا گیا تھا۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشنز رافعیہ حیدر کے مطابق مختلف بیکرز اور حلوائیو پر پانچ لاکھ روپے تک کاجرمانہ عائد کیا گیا جبکہ لاہور کے علاوہ اب تک ملتان میں چھ،فیصل آباد میں آٹھ،راولپنڈی میں چھ اور گوجرانوالہ میں سات سویٹس پروڈکشن یونٹس سیل کرکے جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • پنجاب محکمہ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 24 ہزارلیٹر سے زائد دودھ تلف کردیا

    پنجاب محکمہ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 24 ہزارلیٹر سے زائد دودھ تلف کردیا

    لاہور : پنجاب میں محکمہ فوڈ اتھارٹی کے ناقص دودھ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تین سو چھیاسی گاڑیوں کو چیک کرکے چوبیس ہزارلیٹر سے زائد دودھ تلف کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ملاوٹ مافیا کے کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور سمیت مختلف شہروں میں ناقص دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے بتایا کہ شہروں کے تمام داخلی مقامات پرناکے لگا کر دودھ کی چیکنگ کی گئی، لاہور میں ایک سو بارہ گاڑیوں میں موجود چوون ہزار لیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی، ملاوٹ ثابت ہونے پر آٹھ ہزار ایک سو نوے لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔


    مزید پڑھیں : پنجاب : لاشوں کے کیمیکل کی ملاوٹ والا ہزاروں لیٹردودھ برآمد


    راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان میں بھی گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ مختلف شہروں میں تین سو چھیاسی گاڑیوں میں موجود تقریبا تین لاکھ لیٹر دودھ چیک کیا گیا۔ کارروائی کے دوران چوبیس ہزار آٹھ سو بیالیس لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • لاہور: جعلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپہ، لاکھوں بوتلیں ضبط

    لاہور: جعلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپہ، لاکھوں بوتلیں ضبط

    لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران پی ایف اے کی ٹیم پر فائرنگ بھی کی گئی، پولیس نے ملزمان کیخلاف جعل سازی اورفائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا، ٹیم نے رات گئے چھاپہ مارا توفیکٹری میں جعلی بوتلیں تیارکرنے کا کام جاری تھا۔

    چھاپے کے بعد ملزمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ نکلے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے موقع پر پہنچ کر کارروائی مکمل کی۔

    ڈی جی فوڈز کے مطابق فیکٹری میں معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں تیار ہو رہی تھیں۔ فیکٹری سے چار لاکھ بوتلوں کا اسٹاک بھی ضبط کر لیا گیا۔


    مزید پڑھیں : جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری سیل ،تین افرادگرفتار


    ڈی جی فوڈز کا کہنا تھا کہ فروخت کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ فیکٹری مالکان کے خلاف جعل سازی کے علاوہ فائرنگ کا مقدمہ بھی درج کروا دیا گیاہے۔

  • شیخوپورہ: ناقص اجزا کا استعمال، کولڈ ڈرنک فیکٹری سیل

    شیخوپورہ: ناقص اجزا کا استعمال، کولڈ ڈرنک فیکٹری سیل

    لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شیخوپورہ روڈ لاہور پر واقع معروف کولڈ ڈرنکس فیکٹری پر چھاپہ مار کر پروڈکشن یونٹ سیل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پنجاب بھر بالخصوص لاہور میں چھاپہ مار کارروائیاں کی جارہی ہیں،ناقص غذائی اشیا بنانے پر آئے دن فیکٹریاں اور کارخانے سیل کیے جارہے ہیں۔


    یہ پڑھیں: لاہور میں بسکٹ پاؤڈر کی فیکٹری پر چھاپہ، 11 لاکھ گندے انڈے برآمد


    اس بار پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام نے شیخو پورہ روڈ لاہور پر واقع ایک معروف کولڈ ڈرنک کمپنی پر چھاپہ مارا اور ناقص اجزا کے استعمال پرکمپنی کا پروڈکشن یونٹ سیل کردیا۔

    ڈائریکٹر آپریشنز فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ کمپنی سے 3 لاکھ بھری ہوئی بوتلیں اور ساڑھے 4لاکھ بوتلوں کاخام مال برآمد ہوا ہے، گرفت سے بچنے کے لیے بوتلوں پر فیکٹری کا غلط پتا درج کیا جا رہا تھا۔

    ڈائریکٹر آپریشنز فوڈ اتھارٹی نے مزید آگاہ کیا کہ ناقص مواد کے علاوہ کولڈ ڈرنک میں مٹھاس کے لیے کیمیکل بھی شامل کیا جا رہا تھا۔