Tag: Punjab Food Authority

  • پنجاب کے45کوکنگ آئل اور گھی مضر صحت قرار

    پنجاب کے45کوکنگ آئل اور گھی مضر صحت قرار

    فیصل آباد: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پینتالیس کوکنگ آئل اور گھی صحت کیلئے مضر قراردے دیے جبکہ فیصل آباد میں لیگی ایم پی اے کی فیکٹری کا کوکنگ آئل بھی غیر معیاری نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے پینتالیس کوکنگ آئل اور گھی مضر صحت قراردے دیے، ذرائع کے مطابق ایک سو اکیاون میں سے بیانوے مصنوعات معیاری قرار دی گئیں لیگی ایم پی اے نواز ملک کی فیکٹری کا کوکنگ آئل اور گھی بھی انسانی صحت کے لئے مضر قرار دیا گیا۔

    فیل ہونے والے ہر ادارے کو دس لاکھ روپے جرمانہ اور مارکیٹ سے مال اٹھانے کی ہدایت کردی گئی ،ایک ماہ بعد دوبارہ نمونے لئے جائیں گے ، معیار بہتر نہ ہونے پر فیکٹری سیل کردی جائے گی، تجزیے میں فیل اور مضر صحت قرار پانے والی کوکنگ آئل پراڈکٹس میں کسان سن فلاور کوکنگ آئل ، ایوا سن فلاو ر کوکنگ آئل ، درجہ اول کوکنگ آئل، سحر کو کنگ آئل شامل ہیں ، جبکہ بناسپتی گھی میں سلویٰ، شاہ تاج ، گائے ، سحر، سویرا ، یادگار ، درجہ اول انسانی استعمال کے لیے مضر قرار دیئے گئے ہیں۔

    امبر بناسپتی، پیوررائل پریمیر ، شہباز ، کیئر ، مجاہد بھی تجزیے میں فیل ہو گئے ۔ ایشیا، خیبر ، عسکری ، لطیف ، کوثر، حفیظ ، تازہ، دعا، مہر بناسپتی بھی انسانی استعمال کے لیے مضر صحت قرار دیئے گئے ہیں۔

    چودہ پراڈکٹس کے نمونے کم غذائی اجزاء کی موجودگی پر غیر معیاری قرار دیئے گئے ہیں، ان میں شان کوکنگ آئل، اسلام آباد، مروہ، ایوین، ایشیاء پیور، ہانڈی، شاہ تاج پریمیم کوکنگ آئل ، داتا، پرائم ، غوثیہ، ممتا، آشیانہ اور مہر بناسپتی، سویا سپریم، انعام، رانی گولڈ، تازہ گولڈ، رحمت، مالٹا بناسپتی غیر معیاری قرار دیئے گئے ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پنجاب : 29 ہزارکلو گٹکا قبضے میں لے لیا، 43 وئیرہاؤس سیل

    پنجاب : 29 ہزارکلو گٹکا قبضے میں لے لیا، 43 وئیرہاؤس سیل

    لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں گٹکا مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران گٹکے کے تینتالیس وئیرہاؤس سیل کرکے انتیس ہزار کلو گٹکا قبضے میں لےلیا گیا۔ سندھ کے بعد اب پنجاب میں بھی گٹکا مافیا نے اپنے قدم جمالیے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے میں گٹکے کی فروخت پرایکشن لے لیا، لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گٹکا مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیاہے۔

    ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کے حکم پر گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے، پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں مختلف کارروائیوں کے دوران گٹکے کے تینتالیس وئیر ہاؤس سیل کردیئے گئے۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اب تک انیتس ہزار کلو گرام گٹکا قبضے میں لیا جا چکا ہے، قوانین کے مطابق گٹکے کی فروخت غیر قانونی ہے۔

    ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ گٹکا منہ کے کینسر کی بڑی وجہ ہے،اس کیخلاف مؤثر کارروائی کرکے اس کی فروخت مکمل طور پر بند کروا رہے ہیں۔

  • پنجاب میں مردہ مرغیوں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف

    پنجاب میں مردہ مرغیوں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف

    لاہور: محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مردہ مرغیوں کا گوشت اور نیم مردہ مرغیاں قبضے میں لے لیں، اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2800 کلو سے زائد حرام گوشت تلف کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے کا مکروہ دھندہ جاری ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے صوبے کے مختلف شہروں میں قائم گوشت مارکیٹوں کی چیکنگ کی، جہاں مردہ مرغیوں کے گوشت اور نیم مردہ مرغیوں کی فروخت کا انکشاف ہوا۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹرآپریشنز رافعہ حیدر نے بتایا کہ چار سو کلو کے قریب نیم مردہ مرغیاں تلف کردی گئیں، اس کے علاوہ مانگا منڈی سے لاہور آنے والا نیم مردہ مرغیوں کا ٹرک بھی پکڑا گیا ہے۔

    سٹی ڈسٹرکٹ کے ویٹنری افسر نے مرغیاں بیمار ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ رافعہ حیدر نے کا مزید کہنا تھا کہ دیگر شہروں میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران فیصل آباد میں 1360کلو مضرصحت مرغی کا گوشت تلف کیا گیا، راولپنڈی میں 350 کلو مردہ مرغیاں جبکہ 260 کلو بیمارمرغیاں تلف کی گئئیں۔

    مزید پڑھیں : بھارت سے درآمد مرغی کی فیڈ میں سور کی چربی کا انکشاف

    اس کے علاوہ ملتان میں کی جانے والی کارروائی میں 410کلوناقص مرغی کا گوشت تلف کیا گیا۔ اس سے قبل بھارت سے درآمد کردہ مرغی کی فیڈ میں سور کے گوشت اور چربی کے استعمال کا انکشاف ہوا تھا، جس کے بعد پنجاب اسمبلی میں فیڈ بند کروانے کے لیے قرارداد جمع کرادی گئی تھی۔

  • پنجاب : لاشوں کے کیمیکل کی ملاوٹ والا ہزاروں لیٹردودھ برآمد

    پنجاب : لاشوں کے کیمیکل کی ملاوٹ والا ہزاروں لیٹردودھ برآمد

    لاہور : پنجاب میں تین ہزار لیٹرمضر صحت دودھ پکڑا گیا۔ دودھ میں لاشوں پرلگانے والے کیمیکل کی ملاوٹ پائی گئی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام نے لاہوراورفیصل آباد میں تین ہزار لٹردودھ ضائع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مضر صحت دودھ بیچنے والوں کی شامت آگئی، سپریم کورٹ کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور اور فیصل آباد میں کارروائی کا آغاز کردیا۔

    لاہور میں صبح سویرے شہر کے داخلی راستوں پر دودھ لے جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، دوران چیکنگ دودھ میں لاشوں پرلگائے جانے والے کیمیکل فارمالین، سوڈیم کلورائڈ اور پانی کی ملاوٹ کا انکشاف ہوا جس پر مزید کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ حکام نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

    اس دوران دو ہزار لیٹر ناقص دودھ موقع پر ضائع کردیا گیا۔ فیصل آباد میں بھی آٹھ سو لیٹر مضر صحت دودھ پکڑا گیا فوڈ اتھارٹی کے مطابق اس دودھ میں بھی یہی اجزاء پائے گئے۔ متعدد افراد کو حراست میں لے کر محکمہ جاتی کارروائی کی جا رہی ہے۔

    دریں اثناء پنجاب میں کارروائی کے باوجود کراچی میں انتظامیہ نے ڈیری فارمرز کے آگے گھٹنے ٹیک رکھے ہیں، ڈیری فارمز نے دودھ کی قیمت میں چار روپے فی لیٹر من مانہ اضافہ کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں : پنجاب فوڈاتھارٹی کی کارروائی،2000لیٹرغیرمعیاری دودھ برآمد

    واضح رہے کہ اس سے تین ماہ قبل بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کی شکایات پر ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب لاہور میں آنے والی 70 سے زائد دودھ کی گاڑیوں کی چیکنگ کی۔

    مزید پڑھیں : کراچی: دودھ کی قیمت میں‌ من مانا اضافہ، کریک ڈاؤن کا حکم

    اس دوران 30 کے قریب گاڑیوں سے2000 لیٹر سے زائد غیر معیاری اور مضر صحت دودھ کو قبضے میں لے کر ضائع کر دیا گیا اور درجنوں ذمہ دار افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔

  • لاہور: ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز پھر ایکشن میں آگئیں

    لاہور: ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز پھر ایکشن میں آگئیں

    لاہور: صفائی کے ناقص انتظامات پر لاہور میں ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز نےانجینئرنگ یونیورسٹی کا کیفے ٹیریا اور چار ریستوران سیل کر دئیے۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈائریکٹر عائشہ ممتاز نے لاہور کی انجینئیرنگ یونیورسٹی کے مرکزی کیفے ٹیریا پر چھاپہ مارا، جہاں صفائی کے انتظامات انتہائی ناقص تھے، جس پر اسے سیل کر دیا گیا۔

    ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے داتا دربار کے اطراف میں چار ریستوران بھی سیل کئے ہیں، جہاں گندگی اور بدبو کا راج تھا اور ان کے کچن واش روم کے ساتھ تھے۔

  • پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھانے کی مزید 6 جگہیں سیل کردی

    پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھانے کی مزید 6 جگہیں سیل کردی

    لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک بارپھربڑے پیمانے پرکاروائی کرتے ہوئے کھانے پینے کی کئی مشہورجگہوں کو سیل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے علاقے نشتر روڈ میں واقعی سٹی بریڈ کے پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ مارا اور حفضانِ صحت کے ناقص انتظامات کے سبب بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔


    فوڈ اتھارٹی راوی ٹاوٗن کے افسران نے دہلی گیٹ پرواقع اکبرخان ٹی اسٹور پربھی چھاپہ مارا اور مشہور برانڈ کی چائے کی پتی میں ملاوٹ کے ثبوت حاصل کرکے اسٹور اور اسسے ملحقہ گودام کو سربمہر کردیا۔ اتھارٹی نے جائے وقوعہ سے دو افراد کو بھی گرفتار کیا ہے اور 2500کلو گرام چائے کی ملاوٹ شدہ پتی قبضے میں لی ہے۔


    دریں اثنا فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے گلبرگ ٹاوٗن کے علاقے میں واقع کیفے ایکس ٹو پر بھی چھاپہ مار اور زائد العمیاد اشیا برآمد ہونے اور غیرتصدیق شدہ گوشت کی برآمدگی پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا۔

    گلبرگ کے ہی علاقے میں بابو لالے ریستوران پر بھی چھاپہ مارا گیا اور صحت و صفائی کی ناقص صورتحال، کچن میں لال بیگوں کی موجودگی، زائد العمیا اشیا کے استعمال پر ریستوران کو سربمہر کردیا گیا۔

    حکام نے ڈائیو بس اڈے پر بھی چھاپہ مارا اور وہاں واقع کینٹینوں کو بھی آلودہ پانی، سخت گوشت کے استعمال، گندے کوڑے دان اور دھلائی کی جگہ کی ناقص صفائی کی بنا پر قابلِ بندش قرار دے دیا۔

    واضح رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہوٹل مالکان کو ہدایات جاری کی ہوئی ہیں کہ وہ صحت و صفائی کے معیارات کو بذاتِ خود اپنالیں بصورت دیگر ان کی جگہوں کو سیل کردیا جائے گا یا بھارے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • پکڑا گیا گوشت حرام جانور کا نہیں بلکہ مضر صحت تھا

    پکڑا گیا گوشت حرام جانور کا نہیں بلکہ مضر صحت تھا

    لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے گزشتہ ہفتے پکڑا گیا گوشت حرام جانور کا نہیں تھا بلکہ مضر صحت تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورمیں گزشتہ ہفتے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بیماراورمردہ جانوروں کے گوشت کا انکشاف کیاگیا۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہورریلوے اسٹیشن کے قریب کارروائی کی۔ جس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ شہر میں حرام جانوروں کے گوشت کی فروخت کا کاروبارجاری ہے۔ کارروائی کے بعد فوڈاتھارٹی حکام نے ضبط شدہ گوشت لیبارٹری تجزیے کے لئے بھجوایا۔

    لیکن پنجاب فوڈاتھارٹی کا دعویٰ غلط ثابت ہوگیا اورتجزیے میں یہ بات سامنے آئی کہ ضبط شدہ گوشت حرام جانور کا نہیں تھا۔

    محکمہ خوراک کے ذمہ داروں کے مطابق شہر میں چند قصابوں نے مردہ اور بیمار جانوروں کا گوشت فروخت کرنے کی مکروہ کوشش ضرورکی لیکن کہیں بھی حرام گوشت کی فروخت کےشواہد نہیں ملے۔

  • پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پزا ہٹ سمیت کئی ریستورانوں پرجرمانے عائد/سیل

    پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پزا ہٹ سمیت کئی ریستورانوں پرجرمانے عائد/سیل

    لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص اور غیرمعیاری کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والے ریستورانوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور نامور ریستورانوں کی حقیقت بھی کھل کھل کر سامنے آرہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی حفظانِ صحت کے اصولوں کی پاسداری نا کرنے پر گلبرگ ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن اور داتا گنج بخش ٹاؤن میں واقع کئی بڑے ریستورانوں پر چھاپہ مار کاروائی کی۔

    پزا ہٹ


    گلبرگ ٹاؤن کے علاقے ایم ایم عالم روڈ پر واقع پزا ہٹ کو کلف ملے کیچپ، گندے فریزرز اور آئیس کریم اور گوشت ایک ہی فریزر میں ہونے پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور
    ساتھ ہی ساتھ آخری وارننگ بھی جاری کی گئی ہے بصورت دیگر پزا ہٹ بند کردیا جائے گا۔

    Pizza Hut M.M.Alam road heavy fine imposed by GULBERG TOWN TEAM with last warning of sealing due to presence of starch in ketchup, dirty freezer, ice cream and meat in same freezer

    Posted by Punjab Food Authority on Monday, August 17, 2015

    پیلیلوس ریستوران


    ایم ایم عالم روڈ پر ہی واقع پیلیلوس نامی ریستوران کو بھی بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے آخری وارننگ جاری کی گئی ہے۔ جرمانے کا سبب فریزر میں غیر معیاری معدنیات کی موجودگی، بیکری آئٹمز پر تاریخِ تنسیخ کا موجود نہ ہونا، فریزرز میں گندگی ، گندے چلرز اور کچی اور تیار اشیا کا ایک فریزر میں ہونا بتایا جارہا ہے۔

    Complainant redressedGULBERG TOWN… Pallilos restaurant M.M.Alam road heavy fine imposed with last warning of sealing…

    Posted by Punjab Food Authority on Monday, August 17, 2015

    طوبہٰ ریستوران


    داتا گنج بخش ٹاؤن کے علاقے ایبٹ روڈ پر واقع طوبہٰ ریستوران کو بھی اسٹاف کے حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل پیرانہ ہونے اور کھانا اسٹور کرنے کی جگہ غیر معیاری ہونے کے سبب بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔

    Tooba restaurant abbot road heavy fine imposed due improper storage of food, poor personal hygiene and no counter installed

    Posted by Punjab Food Authority on Monday, August 17, 2015

    الفضل ریستوران


    داتا گنج بخش ٹاؤن میں ہی واقع الفضل نامی مشہور ریستوران کو کچن کے اندر گندے واش روم کی موجودگی، اسٹاف کی صحت و صفائی کے بنیادی اصولوں کے حوالے سے غیر اطمینان بخش حالت اور بغیر لائسنس کام کرنے کی بنا پر سیل کردیا گیا ہے۔

    Dgbt town alfazal restaurant abbot road sealed due to unhygienic conditions washroom inside kitchen poor personal hygiene non licensed.without madicals

    Posted by Punjab Food Authority on Monday, August 17, 2015

    ملک جاوید ہوٹل


    ایبٹ روڈ پر واقع ملک جاوید ہوٹل کو بھی ملازمین کی صحت و صفائی کے حوالے سے ناقص حالت، بغیر طبی معائنے کے کام کرنے، برتنوں کی دھلائی کا معقول انتظام نہ ہونے اور فریزر میں پرانی اور ناقابل استعمال کھانے پینے کی اشیا کی موجودگی کی بنا پرسیل کردیا گیا ہے۔

    Malik javaid hotel abbot road sealed due to unhygienic conditions no madical of workers no soap for washing utensils, old food kept in freezer dirty washing area

    Posted by Punjab Food Authority on Monday, August 17, 2015

    شاہی مرغ چنے


    داتا گنج بخش کے علاقے ایبٹ روڈ پر واقع شاہی مرغ چنے نامی نامور ریستوران کو بھی صحت وصفائی کی ناقص صورتحال، کچن میں واش روم کی موجودگی، اور اسٹاف کی غیر اطمینان بخش حالت کے سبب سیل کردیا گیا۔

    DGBT townShahi murgh channy abbot road sealed due to unhygienic conditions,washroom inside kitchen poor personal hygiene no soap for washing utensils

    Posted by Punjab Food Authority on Monday, August 17, 2015

    ڈیرہ فضل الحق


    علامہ اقبال ٹاوٗن میں واقع ڈیرہ فضل الحق نامی ریستوران کو بھی گندے اور بے ترتیت فریزرز، معیاد پوری کئے ساسز کے استعمال، گنجائش سے زیادہ اشیا فریزر میں رکھنے، گندے آلات اور کٹنگ بورڈ، مصلاحہ جات رکھنے کے لئے انتہائی گندے ڈبے اور جراثیم کش ادوایات نہ اسپرے کرنے کے سبب سیل کردیا گیا ہے۔

    Allama Iqbal town:" Dera Fazal-e-Haq " Bahria Town….Sealed due to> Dirty, unmanaged freezers.> expire sauce in…

    Posted by Punjab Food Authority on Monday, August 17, 2015

  • پنجاب فوڈ حکام کا راولپنڈی کی مشہوربیکری پرچھاپہ

    پنجاب فوڈ حکام کا راولپنڈی کی مشہوربیکری پرچھاپہ

    راولپنڈی: پنجاب کے محکمہ فوڈ کے حکام نے راولپنڈی کے علاقے چکلالہ اسکیم 3 میں واقع راحت بیکری پر چھاپہ ماردیا۔

    پی ایف اے کی ٹیم نے چھاپے کے دوران بیکری کی اندرونی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد بیکری کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

    فوڈ حکام کے مطابق بیکری کی اندرونی صورتحال انتہائی خراب تھی اور وہاں بیکری اشیا کی تیاری انتہائی گندے طریقے سے جاری تھی۔

    زیرِنظر تصاویر میں دیکھاجاسکتا ہے کہ بیکری کےکچن کی اندرونی صورتحاک کس قدر ہولناک تھی۔

    rahat bakery

    rahat

    rahat bakery

    rahat bakery

  • پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹرعائشہ ممتاز کی کارکردگی پر وزیراعلٰی کی جانب سے اعزاز

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹرعائشہ ممتاز کی کارکردگی پر وزیراعلٰی کی جانب سے اعزاز

    لاہور: وزیر اعلٰی شہباز شریف نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دیدی، ان کا کہنا ہے کہ خوراک کے نام پر لوگوں کو زہر کھلانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اجلاس وزیراعلٰی شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا، جس میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی کا کہنا تھا کہ خوراک کے نام پر لوگوں کو زہر کھلانے والے انسانیت کے دشمن ہیں، مضر صحت اور غیر معیاری اشیاء تیار اور فروخت کرنے والوں کی جگہ جیل ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی ایسے عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے۔

     وزیر اعلٰی شہباز شریف نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشن عائشہ ممتاز کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کسی دباؤ یا سفارش کو خاطر میں نہ لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی نے قابل ستائش اقدامات کئے ہیں۔