Tag: Punjab Governor

  • گورنرپنجاب کا اقوام متحدہ سے بھارتی دراندازی کا نوٹس لینے کا مطالبہ

    گورنرپنجاب کا اقوام متحدہ سے بھارتی دراندازی کا نوٹس لینے کا مطالبہ

    لاہور : گورنرپنجاب چوہدری سرور نے اقوام متحدہ سے بھارتی دراندازی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ملکی دفاع کے لئے پوری قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور نے بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کی دراندازی کا نوٹس لیا جائے۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستانی شاہینوں نےدشمن کوہمیشہ کی طرح منہ توڑجواب دیا، آج ملکی دفاع کیلئےپوری قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے۔

    یاد رہے بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ، پاک فضائیہ کی بروقت ردعمل کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔

    مزید پڑھیں : لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کا بھرپور جواب، بھارتی طیارے بھاگ گئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں نے مظفرآباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور مظفر آباد سیکٹر میں تین سے چارمیل اندر آئے، بھارتی طیاروں نے جلد بازی میں اپنا پے لوڈ کھلے علاقے میں گرایا، تاہم پے لوڈ گرنے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

    آئی ایس پی آرنے بھارتی طیاروں کی جانب سےجلدبازی میں پھینکےگئے پےلوڈکی تصاویرجاری کیں ہیں۔

    خیال   رہے چند روز قبل گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ بھارت کےپاس جوثبوت ہیں وہ ہمیں فراہم کرے یابین الاقوامی سطح پر سامنےلائے،ہم الزامات کی تفتیش کےلئےتیار ہیں، جنگ نہیں چاہتے، مگر کسی جارحیت کاپاکستان منہ توڑ جواب دے گا۔

  • بھارت کےپاس جوثبوت ہیں وہ ہمیں فراہم کرے یابین الاقوامی سطح پر سامنےلائے، چوہدری سرور

    بھارت کےپاس جوثبوت ہیں وہ ہمیں فراہم کرے یابین الاقوامی سطح پر سامنےلائے، چوہدری سرور

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ بھارت کےپاس جوثبوت ہیں وہ ہمیں فراہم کرے یابین الاقوامی سطح پر سامنےلائے،ہم الزامات کی تفتیش کےلئےتیار ہیں، جنگ نہیں چاہتے، مگر کسی جارحیت کاپاکستان منہ توڑ جواب دے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ادارے جوکچھ کر رہےہیں ، اس میں حکومت کاعمل دخل نہیں ، ادارے کے معاملےمیں مداخلت نہیں کرتے ہیں ، ہم نےکبھی عدالتوں پر تنقید نہیں کی، ادارو ں کوآئین کےمطابق اورحدودمیں رہ کر کام کرناچاہیے، نظام میں کوئی خرابی ہےتو قانون سازی کرکےٹھیک کرنی چاہیے، اداروں کوبااختیار اورسیاست سے پاک کرنا چاہیے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمسایوں اور دنیاسےبرابر کے تعلقات چاہتا ہے ، بھارت کا رویہ جارحانہ ہے،دھمکی دےرہاہے،پانی بندکرنےکاکہہ رہا ہے،  جنگ نہیں چاہتے،مگر کسی جارحیت کاپاکستان منہ توڑ جواب دے گا، جارحیت کامقابلہ کرنے کی صلاحیت اورمنہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔

    جارحیت کامقابلہ کرنے کی صلاحیت اورمنہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں

    چوہدری سرور نے کہا جتنی ناانصافی اور بربریت بھارتی حکومت نےکی اس کی مثال نہیں ، بھارت کےپاس جوثبوت ہیں وہ ہمیں فراہم کرے یابین الاقوامی سطح  پر سامنےلائے،ہم الزامات کی تفتیش کےلئےتیار ہیں، پاکستان کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھاجائے۔

    پاکستان کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھاجائے

    ان کا کہنا تھا کہ  میں نجومی نہیں کہ کسی کی گرفتاری پر بات کرسکوں، تحریک انصاف کی حکومت یا کسی ادارے کا گرفتاریوں سے کوئی تعلق نہیں، تمام ادارے  آزادانہ طور پر کام کررہے ہیں،سیاستدانوں کو نظام میں خرابی کو عوام میں نہیں لانا چاہیے، معاملےپر اسمبلی میں بات ہونی چاہیے۔

    گورنر پنجاب  نے کہا  عدالتوں نے حق میں بھی فیصلے کیے اور خلاف بھی، ہم عدالتوں کے خلاف بات نہیں کرتے ، ہمارا سینئروزیرگرفتار ہوا مگر ہم نے تنقید  نہیں کی ، اداروں کو غیر سیاسی بنانا چاہتے ہیں ، علیم خان نے ضمانت قبل از گرفتاری بھی نہیں کرائی۔