Tag: Punjab govt

  • بھکاری مافیا کے سرپرستوں کی شامت آ گئی

    بھکاری مافیا کے سرپرستوں کی شامت آ گئی

    لاہور: پنجاب میں زبردستی بھیک منگوانے والے بھکاری مافیا کے سرپرستوں کی شامت آ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں معصوم بچوں، بزرگوں اور خواتین سے زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا، اس حوالے سے قانون میں مجوزہ ترمیم کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے قانون میں ترمیم منظوری کے لیے کابینہ کیلئے کابینہ کوبھجوا دیا، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو 10 سال قید کے ساتھ 20 لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 3 سال سزا بھگتنا ہوگی۔

    ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق نئے مجوزہ قانون میں زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا ہے، بچوں، بزرگوں اور خواتین سے زبردستی بھیک منگوانا سنگین جرم قرار دیا گیا۔

    ترجمان محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کو سزا دلوانے کیلئے قانون موجود نہیں تھا، سنگین جرم میں ملوث مافیا چیفس کا ٹھکانہ جیل ہے۔

    اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھکاری مافیا کو لگام ڈالنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب معصوم شہریوں پر ظلم کرنے والوں کیخلاف سرگرم عمل ہے۔

  • جھوٹی خبروں کے تدارک کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

    جھوٹی خبروں کے تدارک کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

    حکومت پنجاب نے جھوٹی، من گھڑت اور غیر حقیقی خبروں کے تدارک کے لیے صوبے بھر میں ہتک عزت قانون کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا۔

    مذکورہ ہتک عزت قانون 2024کا اطلاق پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی ان جھوٹی اور غیرحقیقی خبروں پر ہوگا جس سے کسی فرد یا ادارے کا تشخص خراب ہو۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون کا اطلاق ان جھوٹی خبروں کے تدارک کیلئے کیا جائے گا جو کسی شخص کی پرائیویسی اور پبلک پوزیشن کو خراب کرنے کیلئے پھیلائی جائیں گی۔

    ذرائع کے مطابق ہتک عزت آرڈیننس 2002 اس قانون کے اطلاق کے بعد سے تبدیل ہو جائے گا، پنجاب حکومت نے ہتک عزت قانون 2024 کا بل صوبائی اسمبلی میں پیش کردیا۔

    ہتک عزت بل 2024 اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا، کمیٹی ہتک عزت بل 2024 پر اپنی سفارشات آئندہ دو روز میں پیش کرے گی۔

    کمیٹی کی سفارشات کے بعد بل صوبائی اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، اسمبلی سے منظوری کے بعد بل کا اطلاق صوبے میں فی الفور کر دیا جائے گا۔

  • بہاولنگر واقعے پر حکومت پنجاب کی بڑی پیشرفت

    بہاولنگر واقعے پر حکومت پنجاب کی بڑی پیشرفت

    لاہور : بہاولنگر میں گزشتہ دنوں پیش آنے والے واقعے پر حکومت پنجاب کی جانب سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بہاولنگر واقعے پر حکومت پنجاب کی قائم کردہ جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن سامنے آگیا۔

    نوٹیفکیشن میں اسپیشل سیکرٹری ہوم فضل الرحمان جےآئی ٹی کے کنونیر مقرر کردیے گئے جبکہ کمشنر بہاولپور نادر چھٹہ، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ فیصل راجہ کو جے آئی ٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئی ایس آئی اور آئی بی کا ایک، ایک نمائندہ بھی جے آئی ٹی کا رکن ہوگا

    قبل ازیں اس واقعے سے متعلق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بہاول نگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کو فوج اور پولیس حکام کی مشترکہ کوششوں سے فوری طور پر حل کر لیا گیا ہے تاہم معاملہ حل ہونے کے باوجود مخصوص عناصر نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا شروع کردیا۔

  • ہتک عزت قانون میں سوشل میڈیا بھی شامل، ذرائع

    ہتک عزت قانون میں سوشل میڈیا بھی شامل، ذرائع

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت گزشتہ روز صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ہتک عزت کے قانون میں ترمیم اور دیگر امور پر غور و خوص کیا گیا تھا۔

    اس حوالے سے ذرائع وزارت قانون کا کہنا ہے کہ محکمہ قانون پنجاب کی جانب سے ہتک عزت قانون میں ترمیم کیلئے سفارشات تیار کرلی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مجوزہ ترمیم کو کابینہ کے بعد صوبائی اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، ہتک عزت ایکٹ2017کا اطلاق پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اب غلط خبر نشر اور شائع کرنے پر 6 ماہ قید یا 3 لاکھ روپےجرمانے کی سزا تجویز کی گئی ہے۔

    ہتک عزت مقدمات کی سماعت کیلئے الگ عدالتیں قائم کی جائیں گی، عدالتوں کو 3 ماہ میں ہتک عزت کے مقدمات نمٹانے ہوں گے۔

    اس کے علاوہ نئی مجوزہ عدالتیں ہائی کورٹ کے ماتحت چیف جسٹس کی مشاورت سے بنیں گی، مجوزہ ترمیم کو کابینہ کے بعد صوبائی اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گی۔

  • غیرت کے نام پر قتل ہونے والی قندیل بلوچ کے بھائی کی بریت کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

    غیرت کے نام پر قتل ہونے والی قندیل بلوچ کے بھائی کی بریت کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

    لاہور : غیرت کے نام پر قتل ہونے والی ماڈل قندیل بلوچ کے بھائی کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے قندیل بلوچ قتل کیس میں ملزم کی بریت کیخلاف اپیل دائر کردی ، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب خرم خان نے پنجاب حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اپیل دائر کی گئی ۔

    اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم وسیم نے غیرت کے نام پراپنی بہن قندیل بلوچ کوقتل کیا، ٹرائل عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزاء کا حکم سنایا۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے راضی نامہ ہونے اور گواہوں کے منحرف ہونے کی بناء پر ملزم کو بری کردیا ۔

    اپیل میں کہا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اور گواہ موجود ہیں، ہائی کورٹ نے فیصلے میں اہم نکات کو نظر انداز کیا۔

    پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ قندیل بلوچ کی شادی عاشق نامی شخص سے ہوٸی تھی جس س اس کا ایک بیٹا مشال عاشق بھی ہے، ہاٸی کورٹ نے بریت سے پہلے قندیل بلوچ کے بیثے کو طلب کیا نہ ہی اس کا راضی نامہ شامل کیا گیا تاہم قانون کے مطابق تمام ورثاء کی رضامندی کے بغیر بریت نہیں کی جا سکتی ۔

    اپیل میں استدعا کی گٸی کہ ہاٸی کورٹ کے فیصلے کوکالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کی سزاء کو بحال کیا جائے۔

  • نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے بڑی خبر

    نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے بڑی خبر

    لاہور : پنجاب حکومت نے نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے ساتھ ٹرانسفرودہولڈنگ ٹیکس میں  100فیصد اضافہ کردیا ، ٹیکس بڑھانے کے بعد ایکسائز نے وصولی پرعمل شروع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے فیصلہ بڑا فیصلہ کرتے ہوئے نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے ساتھ ٹرانسفر ودہولڈنگ ٹیکس 100 فیصد بڑھا دیا۔

    پنجاب میں 1 ہزار سی سی تک گاڑیوں پر فوری ٹرانسفر پر ٹیکس بڑھا کر 50ہزار سے 1لاکھ ، ایک ہزار سے 2 ہزار سی سی تک گاڑیوں پر ٹیکس 1لاکھ سے بڑھا کر 2 لاکھ کردیا گیا ہے۔

    اسی طرح 2 ہزار سی سی سے اوپر گاڑیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس 4 لاکھ روپے کر دیا گیا۔

    فوری ٹرانسفر پرکچھ عرصہ قبل ودہولڈنگ ٹیکس وصول لینا شروع کیا گیا تھا تاہم ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کے بعد ایکسائز نے وصولی پر عمل شروع کردیا ہے۔

  • پنجاب میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف اہم اقدام

    پنجاب میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف اہم اقدام

    لاہور: پنجاب حکومت نے ذخیرہ اندوزی پر گوداموں کے قواعد تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے گوداموں کے نئے قواعد پر غور کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امور قانون سازی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں اور متعلقہ سیکریٹریز نے شرکت کی۔

    اجلاس میں ذخیرہ اندوزی پر گوداموں کے قواعد تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے گوداموں کے نئے قواعد پر غور کیا گیا۔

    وزیر قانون کا کہنا تھا کہ نئے قواعد میں اشیا کے ذخیرے کی مقدار کا لازمی تعین کیا جائے، ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کے لیے سخت قوانین کی ضرورت ہے۔

    صوبائی کابینہ کمیٹی نے نئے قواعد میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں مائننگ بورڈ کی تشکیل کی منظور بھی دے دی گئی۔

    علاوہ ازیں محکمہ ماحولیات کے کنسلٹنٹس کی رجسٹریشن کے قواعد میں ترمیم اور پنجاب کرسچن میرج رولز 2021 کی توثیق کی بھی منظوری دے دی گئی۔

  • نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے کیلئے اسپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل

    نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے کیلئے اسپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل

    لاہور : پنجاب حکومت سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے کیلئے اسپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ، بورڈ5 دن کےاندراپنی رپورٹ پیش کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے وفاقی کابینہ کےفیصلے کی روشنی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے اور ان کی واپسی کے بارے میں رائے کیلئے اسپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

    حسان خاور کا کہنا تھا کہ سینئرپروفیسرزپرمشتمل9رکنی اسپیشل میڈیکل بورڈتشکیل دیاگیا، بورڈ5 دن کےاندراپنی رپورٹ پیش کرے گا۔

    یاد رہے وفاق نے پنجاب حکومت سےنوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر ماہرانہ رائے مانگی تھی ، اس سلسلے میں اٹارنی جنرل آفس نے وفاقی کابینہ فیصلے کی روشنی میں پنجاب حکومت کو خط لکھا تھا۔

    جس میں کہا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ میں جمع ہونیوالی رپورٹس پر متعلقہ ماہرین سے رائے لی جائے ، ماہرین کی رائے ملنے پر نوازشریف کی واپسی کا آئندہ لائحہ عمل اپنایا جائے گا۔

  • پنجاب حکومت کا مری میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان

    پنجاب حکومت کا مری میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان

    لاہور : پنجاب حکومت نے مری میں ایمرجنسی کےنفاذکااعلان کردیا اور ریسٹ ہاؤسز اور سرکاری اداروں کو سیاحوں کیلئے کھولنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے مری میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے اپناہیلی کاپٹربھی ریسکیوسرگرمیوں کےلئے دے دیا۔

    عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تمام اداروں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اسپتالوں میں ہنگامی حالت کانفاذکیاگیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پھنسے ہوئے سیاحوں کو نکالنا پہلی ترجیح ہے، مری میں ریسٹ ہاؤسزاورسرکاری اداروں کوسیاحوں کیلئےکھول دیاگیا ہے اور ڈی جی ریسکیو کو مری جا کر ریسکیو آپریشن لیڈکرنےکی ہدایت کی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سیاحوں کونکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کومزیدتیزکردیاگیاہے اور سیاحوں کوکھانےپینےکی اشیااورضروری امدادی سامان فراہم کیا جارہا ہے۔

    عثمان بزدار نے مزید کہا جاں بحق افرادکےلواحقین کےغم میں برابرکےشریک ہیں جبکہ امدادی سرگرمیوں کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

  • پنجاب حکومت  کا  کچھ وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے پر غور

    پنجاب حکومت کا کچھ وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے پر غور

    لاہور : پنجاب حکومت کی جانب سے اتحادی جماعت کے وزیر کا قلمدان تبدیل کئے جانے کا امکان ہے، وزیر ماحولیات باؤ رضوان کو اسموگ کے دوران ناقص کارکردگی پر تنقید کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کچھ وزرا کے قلمدان تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ، اتحادی جماعت کے وزیر کا قلمدان تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ باؤ رضوان سے وزیر ماحولیات کا قلمدان واپس لینے کا امکان ہے ، باؤ رضوان کو اسموگ کے دوران ناقص کارکردگی پر تنقید کا سامنا ہے۔

    ذرائع کے مطابق باؤ رضوان بلدیاتی الیکشن میں اختلاف رائے پر کابینہ اجلاس سے چلے گئے تھے، وزیر اعظم پنجاب میں متحرک وزیر کو یہ ذمہ داری دینا چاہتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ باؤ رضوان کی وزارت میں تبدیلی ق لیگ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزیر خوراک کے حوالے سے بھی متعدد ناموں پر غور کیا جارہا ہے ، علیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد وزارت پر تقرر ہوناباقی ہے۔