Tag: punjab govt spokeperson

  • سندھ چینی کا مصنوعی بحران پیدا کررہا ہے، ترجمان حکومت پنجاب

    سندھ چینی کا مصنوعی بحران پیدا کررہا ہے، ترجمان حکومت پنجاب

    لاہور : ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں چینی کا وافر سٹاک موجود ہے، سپلائی کی شارٹیج نہیں ، اس سال کرشنگ سیزن لیٹ کر کے سندھ مصنوعی بحران پیدا کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے چینی کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مارکیٹ میں چینی کا وافر سٹاک موجود ہے، سپلائی کی شارٹیج نہیں ہے، مارکیٹ میں درآمد شدہ چینی 90 روپے کلو کے حساب سے مل رہی ہے۔

    ترجمان حکومت کا کہنا تھا ک حکومت نے ایک لاکھ دس ہزار ٹن چینی لفٹ کر لی ہے، 52 ہزار ٹن چینی فروخت ہو چکی،30ہزارٹن اسٹاک میں موجود ہے اور 23ہزارٹن چینی کراچی سے آ رہی ہے جبکہ 34 ہزارٹن لنگر اندازبحری جہازوں میں موجود ہے۔

    حسان خاور نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 30 اورپرائیویٹ اسٹاک40سے 50ہزار ٹن تک ہے، کرشنگ سیزن شروع ہونے تک چینی کا اسٹاک ضروریات کے لیے کافی ہے، وفاق اور حکومت پنجاب چینی پر پانچ ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لوکل چینی کی گراں فروشی پر حکومت سخت ایکشن لے رہی ہے، پہلے گراں فروشی پر حکومت شوگر ملوں کا سٹاک اٹھا لیتی تھی، اب یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہونے کے باعث ایسا نہیں کیا جا سکتا۔

    ترجمان حکومت نے مزید کہا کہ حکومت ڈیلرز اور بروکرز کے خلاف بھرپور ایکشن لے رہی ہے، کچھ ملوں کو ریکارڈ مہیا نہ کرنے پر سیل بھی کیا جا چکا ہے، اس سال کرشنگ سیزن لیٹ کر کے سندھ مصنوعی بحران پیدا کررہاہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کی خبریں بے بنیاد قرار

    وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کی خبریں بے بنیاد قرار

    لاہور : پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سےمن پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیا اور کہا وزیراعلیٰ چیف ایگزیکٹیو ہوتا ہے ٹھیکے ایوارڈ نہیں کرتا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازے کی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں۔

    ترجمان نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبےشفاف نظام کےتحت تکمیل کوپہنچ رہےہیں،پ ٹھیکےایوارڈکرنےکےعمل میں ہرمتعلقہ ادارہ خود مختار ہے۔

    پنجاب حکومت کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایل ڈی اے، ٹیپا اور دیگر محکمے پیپرا قوانین کے تحت ٹینڈرز جاری کرتے ہیں، وزیراعلیٰ چیف ایگزیکٹیو ہوتا ہے، ٹھیکےایوارڈ نہیں کرتا۔

    یاد رہے نجاب کے اہم ترقیاتی منصوبوں میں من پسند ٹھیکیدار کو نوازنے کے الزام میں نیب نےوزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف شکایت پرنئی تحقیقات کاآغازکردیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ نیب نے ٹھیکیداروں کو منصوبوں کا ریکارڈ، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) اور دیگر محکموں سے ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ٹھوکرنیازبیگ پرگیٹ وےٹولاہورمنصوبےکی بھی تحقیقات شروع کرتے ہوئے منصوبے کی لاگت ڈھائی سے8کروڑ تک پہنچنے پرایل ڈی اے سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

  • مریم نواز اپنےوالد کی صحت پرجھوٹی،من گھڑت خبریں پھیلا رہی ہیں ، ترجمان  پنجاب حکومت

    مریم نواز اپنےوالد کی صحت پرجھوٹی،من گھڑت خبریں پھیلا رہی ہیں ، ترجمان پنجاب حکومت

    لاہور : پنجاب حکومت کے ترجمان نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز اپنےوالد کی صحت پرجھوٹی،من گھڑت خبریں پھیلا رہی ہیں ، ان کی ٹویٹ بلیک میلنگ اورفائدہ اٹھانےکےسواکچھ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے ٹویٹ پر پنجاب حکومت کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا نواز شریف کومناسب طبی امدادنہ ملنےکی بار غلط،نامناسب ہے، شریف فیملی میں سےکسی کو نوازشریف سے ملاقات سےنہیں روکا، فیملی میں سے کوئی جب ملنا چاہیں مل سکتےہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی جمعرات کے علاوہ جب چاہےان سےمل سکتی ہے، اگر فیملی کو پریشانی ہےتوابھی رابطہ کریں ملاقات کرادیتےہیں، جیل کا ڈاکٹر نواز شریف کا روزانہ چیک اپ کرتاہے جبکہ نواز شریف کے ذاتی معالج نے بھی چند ٹیسٹ تجویز کئے تھے۔

    پنجاب حکومت کے ترجمان نے کہا نواز شریف کے ذاتی معالج کی سفارش پر پی آئی سی بورڈتشکیل دیاگیا، پی آئی سی بورڈ کی سفارش پرنواز شریف کو اسپتال لاکرمعائنہ کیاگیا جبکہ معائنے کیلئے بڑا میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز اپنےوالد کی صحت پرجھوٹی،من گھڑت خبریں پھیلا رہی ہیں، ان کی ٹویٹ بلیک میلنگ اورفائدہ اٹھانےکےسواکچھ نہیں۔

    مزید پڑھیں : نوازشریف بیمار نہیں ہیں، مریم نواز کا دعویٰ جھوٹا ہے، ترجمان پنجاب حکومت

    یاد رہے گذشتہ روز سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں والدہ ، بیٹی مریم نواز سمیت لیگی رہنماؤں نے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں نواز شریف نے بازو اور سینے میں تکلیف کی شکایت سے آگاہ کیا اور کہاکہ علاج ہر قیدی کا حق ہے لیکن مجھے اس حق سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔

    لیگی رہنماﺅں نے مطالبہ کیا کہ دیگر قیدیوں کی طرح تین بار منتخب ہونے والے وزیر اعظم نواز شریف کا بھی علاج کرایا جائے۔

    خیال رہے چند روز قبل ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا دعویٰ جھوٹا ہے کہ نواز شریف کو ڈاکٹر سے ملنے نہیں دیا گیا، نواز شریف بیمار نہیں ہیں ان کا معائنہ ذاتی معالج نے کیا ہے۔