Tag: Punjab govt

  • رائیونڈ مارچ : صوبائی حکومت کوئی رکاوٹ نہیں‌ ڈالے گی، رانا ثناء اللہ

    رائیونڈ مارچ : صوبائی حکومت کوئی رکاوٹ نہیں‌ ڈالے گی، رانا ثناء اللہ

    لاہور: صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف اور اُن کی جماعت ملک میں انتشار اور افراتفری چاہتے ہیں تاہم مسلم لیگ ن اس ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ’’3 ستمبر کی ریلی کو بھی فیصلہ کُن دن قرار دیا گیا تھا تاہم قوم نے جمہوریت کے دشمنوں کو بری طرح مسترد کردیا ہے‘‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’’پنجاب حکومت رائیونڈ ریلی میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی کیونکہ ہم تحریک انصاف کی انتشار کی پالیسی کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اُن کا کہنا تھا کہ ’’جانثار فورس کارکنوں کا اپناجذبہ ہے وہ اپنے قائد کے دفاع کے لیے خود میدان میں آئے ہیں تاہم پارٹی نے انہیں کوئی پالیسی نہیں دی‘‘۔

    پڑھیں: پاکستان بھر سے لوگ 30 ستمبر کو رائے ونڈ پہنچیں، عمران خان

    یاد رہے تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ سے قبل لیگی کارکنان کی بڑی تعداد ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے رائیونڈ پہنچ گئے ، کارکنان کا کہنا ہے کہ ہم ہرصورت اپنے قائد کا دفاع کریں گے‘‘۔

    بعد ازاں وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کارکنان کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’رائیونڈ مارچ کے حوالے سے کارکنان پرامن رہیں، عمران خان فارغ آدمی ہیں اُن کے پاس ضائع کرنے کے لیے وقت بہت ہے‘‘۔

    مزید پڑھیں:  عمران خان بے روزگار اور فارغ آدمی ہیں، مریم نواز

    دوسری جانب عمران خان نے ورکرز کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے رائیونڈ مارچ کے پروگرام کا اعلان کیا اور کارکنان و عوام کو 30 ستمبر کو  رائیونڈ پہنچنے کی اپیل کی، عمران خان کا کہنا تھا کہ ’’یہ فیصلہ کُن مظاہرے ہے اگر اس وقت کچھ نہ کیا گیا تو آئندہ بھی ملک میں کرپشن کرنے والا گروہ حکمرانی کے مزے لیتا رہے گا‘‘۔

  • اورنج لائن منصوبہ: عدالتی فیصلے کے خلاف حکومتی اپیل کا ڈرافٹ تیار

    اورنج لائن منصوبہ: عدالتی فیصلے کے خلاف حکومتی اپیل کا ڈرافٹ تیار

    لاہور: اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی اپیل کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا جسے منظوری کے لیے وزیراعلی پنجاب کو بھجوا دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خواجہ حارث نے اپیل تیار کر لی ہے جو وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ میں دائر کردی جائے گی۔ اپیل کے مطابق پنجاب حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کے لیے حاصل کی گئی اراضی کے لیے تمام قواعد و ضوابط پورے کیے گئے،پی سی ون، پی سی ٹو اور پی سی تھری بھی قانون کے مطابق ہی تیار کیے گئے۔

    اپیل میں‌ کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں پی سی ون، پی سی ٹو اور پی سی تھری مسترد قرار دینے کی وجوہات بیان نہیں کیں، پنجاب حکومت کے مطابق عدالت عالیہ کے فیصلے کی وجہ سے چائنیز بینک نے قرضے کی اقساط روک لی ہیں جس کی وجہ سے قرضہ بڑھ رہا ہے اور قرضے کی اقساط بھی واپس کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں،لاہور ہائی کورٹ کے اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق فیصلے میں ابہام پائے جاتے ہیں۔

    مزید کہا گیا ہے کہ پالیسی معاملات میں عدالتیں مداخلت نہیں کر سکتیں، اورنج لائن ٹرین وسیع تر منصوبہ مفاد عام کا منصوبہ ہے،اورنج لائن ٹرین منصوبہ، مستقبل کے میگا پراجیکٹس کے لیے ایک ٹیسٹ کیس ہے، میگا پراجیکٹ، مستقبل کے بڑے منصوبوں کے بارے میں ترجیحات طے کرے گا, اپیل میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

  • لاپتا بچوں کی بازیابی کے لیے پنجاب حکومت کی ویب سائٹ قائم

    لاپتا بچوں کی بازیابی کے لیے پنجاب حکومت کی ویب سائٹ قائم

    لاہور: سپریم کورٹ کے حکم پر لاپتا بچوں کی بازیابی کے لیے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ویب سائٹ بنا دی۔ ویب سائٹ پر گمشدہ اور بازیاب بچوں کی تفصیلات شائع کر دی گئی ہیں۔

    web-post-1

    پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے لاپتا اور گمشدہ بچوں کی تفصیلات پر مبنی ویب سائٹ متعارف کرا دی ہے۔ویب سائٹ پرچائلڈ پروٹیکشن بیورو ،یتیم خانوں،ایدھی ہوم اور ایس او ایس ویلج میں موجود لاپتا بچوں اور گم ہونے والے بچوں کی تمام تر تفصیلات بھی شائع کی گئی ہیں۔

    web-post-2

    سپریم کورٹ کے حکم پر متعارف کرائی جانے والی ویب سائٹ پر اس وقت 40 بچیوں اور 126 لاپتا اور بازیاب بچوں کی تفصیلات موجود ہیں۔

    سپریم کورٹ کے حکم پر قائم لاپتا بچوں کی کمیٹی کے مطابق ویب سائٹ بنانے کا مقصد بچوں کی بازیابی اور ان کی گھروں تک محفوظ واپسی کو یقینی بنانا ہے کیونکہ بچوں کی بازیابی کے لیے پولیس روایتی سستی کا مظاہرہ کر رہی تھی تاہم اب پولیس کی کارکردگی کو مانیٹر کر کے پولیس کو تکنیکی معاونت فراہم کی جا رہی۔

  • پنجاب: 310 بچے تاحال لاپتا، حکومت کیا کررہی ہے؟ سپریم کورٹ برہم

    پنجاب: 310 بچے تاحال لاپتا، حکومت کیا کررہی ہے؟ سپریم کورٹ برہم

    لاہور: سپریم کورٹ نے بچوں کے اغوا کے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اگر بچوں کے اغوا کے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں تو اس کا مقصد کیا ہے اوران لوگوں کے خلاف کیا کارروائی کی جارہی ہے۔

    170 بچے بازیاب کرالیے،310 لاپتا ہیں، ایڈووکیٹ جنرل

    سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سینئر جج جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پنجاب میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں پر ازخود نوٹس کی سماعت کی۔  عدالتی حکم پر قائم کمیٹی کے سربراہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کی جس میں بتایا گیا کہ جتنی شکایات موصول ہوئیں ان کے مطابق 310 بچے ابھی تک لاپتا ہیں تاہم 170 بچوں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔

    دیگر اداروں کو معاونت کا حکم دیا جائے، کمیٹی

    کمیٹی نے عدالت کو بتایا کہ رپورٹ پولیس کی جانب سے بھجوائے گئے اعداد وشمار کی بدولت بنائی گئی ہے تاہم دیگر اداروں کو کمیٹی کی معاونت کا حکم دیا جائے تاکہ مصدقہ اعداد وشمار مل سکیں۔

    اغوا کی افواہیں زیادہ کیسز کم ہیں،ایڈیشنل آئی جی

    ایڈیشنل آئی جی اور ڈی پی او اوکاڑہ سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے پیش ہو کر عدالت کو بتایا کہ آئی جی پنجاب نے اس معاملے کی انکوائری کے لیے اعلیٰ افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاہم اغوا کے متعلق افواہیں زیادہ پھیلائی جا رہی ہیں زیادہ تر بچے گھروں سے بھاگ جاتے ہیں یا گم ہوجاتے ہیں جن کے والدین اغوا کا مقدمہ درج کروا دیتے ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ یہ حساس معاملہ ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

    اعضا نکالنے والا کوئی گروہ سامنے نہیں آیا، ایڈووکیٹ جنرل

    ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ بچوں کے اعضا نکالنے والا کوئی گروہ سامنے نہیں آیا جس پر عدالت نےریمارکس دیے کہ بچوں کے اغوا کے حوالے سے خوف کم کیا جائےاور بتایا جائے کہ افواہیں پھیلانے والوں کا مقصد کیا ہے۔ عاصمہ جہانگیر نے بیان دیا کہ یہ بات غلط ہے کہ بچوں کو اغوا کرنے والے گینگ موجود نہیں پولیس کی اپنی رپورٹ میں بچوں کو اغوا کرنے والے گینگز کی موجودگی کا اقرار کیا گیا ہے۔

    تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے اعضا کی پیوند کاری نہیں ہوتی، جامعہ کنگ ایڈورڈ

    انھوں نے عدالت کو بتایا کہ بچوں سے منشیات فروشی اور گداگری کروانے گروہ موجود ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی نے بیان دیا کہ تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے اعضا کی پیوند کاری نہیں ہوتی تیرہ سال کے بعد بچوں کے اعضا کی پیوند کاری ہوتی ہے مگر اس کے لیے بھی حکومت سے باقاعدہ اجازت لی جاتی ہے اور اس کے لیے اسپتال مخصوص ہیں۔

    کمیٹی کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم

    عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے کمیٹی کو ہدایت دی کہ وہ اپنی تفصیلی رپورٹ پیش کرے۔ عدالت نے مغوی بچے کے والد سینئر سول جج یوسف ہارون کی درخواست کو کیس سے الگ کرتے ہوئے اس کی اِن کیمرا سماعت کے احکامات بھی جاری کیے۔

  • پنجاب: اسکول کی کتابوں اور یونیفارم کیلئے دکان مخصوص کرنے پر پابندی

    پنجاب: اسکول کی کتابوں اور یونیفارم کیلئے دکان مخصوص کرنے پر پابندی

    لاہور: صوبہ پنجاب میں اسکول انتظامیہ کی جانب سے بچوں کے یونیفارم اور کتابیں مخصوص دکان سے خریدنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

    پنجاب حکومت نے نجی اسکولوں کی لوٹ مار اور اجارہ داری کے خلاف ایک اور قدم اٹھالیا،نجی اسکولوں کی جانب سے والدین کوبچوں کے یونیفارم مخصوص دکانوں سے خریدنے کا پابندکردیا گیا تھا، جس میں اسکول انتظامیہ اور دکان دار مل کر کمیشن وصول کھاتے تھے اور والدین کو انتہائی مہنگے داموں، کتابیں اور یونیفارم فروخت کرتے تھے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے بابر ڈوگر کے مطابق پنجاب حکومت نے اس عمل کا نوٹس لیتے ہوئے یونیفارم اور کتابوں کی خریداری کے لیے دکان مختص کرنے پر پابندی عائد کردی ہے، اب والدین کتابیں اور یونیفارم کسی بھی دکان سے خرید کر بچوں کو فراہم کرسکتے ہیں۔

    چند روز قبل بھی پنجاب حکومت نے نجی اسکولوں کی لوٹ مارکے خلاف ایک بہترین قدم اٹھایا تھا جس میں انہیں پابند کیا گیا تھا کہ وہ سالانہ فیس میں آٹھ فیصد سے زائد اضافہ نہیں کرسکیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے نجی اسکول من مانی فیسیں نہیں بڑھاسکیں گے

  • افغانستان: ہنگامی لینڈنگ کرنے والے ہیلی کاپٹر کا عملہ بازیاب

    افغانستان: ہنگامی لینڈنگ کرنے والے ہیلی کاپٹر کا عملہ بازیاب

    اسلام آباد: افغانستان کے صوبے لوگر میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر میں موجود عملے کو باحفاظت بازیاب کروالیا گیا۔

    Punjab copter crew recovered from Afghanistan… by arynews

    ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر مرمت کے لیے براستہ افغانستان، ازبکستان جارہا تھا کہ فنی خرابی کے باعث افغانستان کے صوبے لوگر میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑگئی، ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے بعد افغان حکومت نے تصدیق کی تھی کہ اُس میں موجود عملہ طالبان کی تحویل میں ہے۔

    پڑھیں : پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کی افغانستان میں ہنگامی لینڈنگ، عملے کو طالبان نے پکڑ لیا

    بعد ازاں آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف کی جانب سے افغانستان میں موجود امریکی جنرل اور افغان حکام سے عملے کی باحفاظت بازیابی کے لیے رابطہ کیاگیا تھا جس کے بعد افغان حکومت اور امریکی جنرل کی جانب سے ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : ہیلی کاپٹر کی بازیابی کیلئے آرمی چیف کا امریکی و افغان حکام کو فون

    اس ضمن میں سرکاری سطح پر کوئی رپورٹ تاحال سامنے نہیں آئی تاہم ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یرغمال بنائے ہوئے 5 پاکستانیوں سمیت ایک روسی پائلٹ کو بازیاب کرواتے ہوئے چترال کے راستے پاکستان پہنچادیا گیا ہے۔

    خبر پڑھیں : یرغمال عملے میں آرمی چیف کا کوئی رشتہ دار نہیں، آئی ایس پی آر

    ہنگامی لینڈنگ کے وقت ہیلی کاپٹر میں کرنل ریٹائرڈ صفدر، ریٹائرڈ لیفٹینٹ کرنل شفیق، لیفٹینٹ (ر) ناصر، کریو چیف کوثر اور سویلین داود سمیت روسی پائلٹ سرگئی سیاس تیانوف شامل تھے۔

  • پنجاب حکومت نے انٹرنیٹ سروسسز پر عائد ٹیکس ختم کر دیا گیا

    پنجاب حکومت نے انٹرنیٹ سروسسز پر عائد ٹیکس ختم کر دیا گیا

    لاہور ‌: پنجاب حکومت انٹر نیٹ فرینڈلی ہوگئی، انٹرنیٹ سروسسز پر عائد ٹیکس ختم کر دیا گیا.

    ایک طرف وفاقی حکومت روز مرہ استعمال کی اشیاء پر ٹیکس لگا رہی ہے تو دوسری جانب پنجاب میں انٹر نیٹ پر ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے ۔ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق انٹر نیٹ پر عائد سیلز ٹیکس ختم کیا جارہا ہے۔

    اس وقت انٹر نیٹ سروسز کی فروخت پر انیس اعشاریہ پانچ فیصد سیلز ٹیکس عائد تھا، جسے اب حکومت پنجاب نے ختم کر دیا ہے۔ ٹیکس کے نفاذ سے پنجاب میں انٹرنیٹ انتہائی مہنگا ہو گیا تھا لہذا صوبے میں انٹر نیٹ کا حصول سستا کرنے کیلئے یہ اقدام کیا گیا ہے ۔

    اس وقت پاکستان انٹرنیٹ صارفین مجموعی طور پر پینتیس فیصد ٹیکس ادا کر رہے ہیں، حکومت سندھ نے بھی انٹرنیٹ سروسسز پر عائد سیلز ٹیکس میں ایک فیصد کمی کی ہے، سندھ کے صارفین اس وقت اٹھارہ فیصد سیلز ٹیکس دے رہے ہیں.