Tag: Punjab govt

  • احسن اقدام: اسکولوں میں اسمبلی  کے دوران  درود شریف پڑھنا لازمی قرار

    احسن اقدام: اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازمی قرار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے کے اسکولوں میں اسمبلی کے دوران  خصوصی طورپر درود شریف پڑھنا لازمی قرار دے دیا ، اسمبلی میں تلاوت قرآن پاک کے بعد درودشریف پڑھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک اور احسن اقدام اٹھاتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے اسکولوں میں اسمبلی میں خصوصی طورپر درود شریف پڑھا جائے گا۔

    اس حوالے سے چیف سیکرٹری نے اسکولوں میں اسمبلی میں درودشریف پڑھنےسےمتعلق مراسلہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا ہے کہ اسکولوں میں اسمبلی میں تلاوت قرآن پاک کے بعد درودشریف پڑھا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا رحمتہ اللعالمین حضرت محمدؐ کی خدمت میں درود شریف پیش کرنا ہر مسلمان کیلئے سعادت ہے، درودشریف کے بےپناہ فضائل ہیں، بارگاہ رسالتﷺمیں درودشریف پیش کرنےسےبرکات نازل ہوتی ہیں۔

    یاد رہے رواں سال اکتوبر میں وزیراعلیٰ پنجاب نے رحمت اللعالمینﷺ اسکالر شپ میں 50کروڑ سے بڑھاکرایک ارب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ حضرت محمدؐکی عظمت انسانی سوچ اورخیال سے بالاتر ہے، حضرت محمدخاتم الالنبینؐ ہیں اورآپؐ کی شان پر دنیا جہان قربان، رحمت اللعالمینؐ کی شان بیان کرنا ہمارے ایمان کاحصہ ہے۔

  • چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے اقدامات کا فیصلہ

    چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے اقدامات کا فیصلہ

    لاہور : پنجاب حکومت نے چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیےاقدامات کا فیصلہ کرلیا اور کہا ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ، جس میں صوبے میں چینی کے اسٹاک اور طلب کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور سمیت پنجاب میں چینی کا وافر اسٹاک موجود ہے ، لاہور میں 200بڑے سٹوروں اور 1600 دکانوں پر چینی 90روپے میں مل رہی ہے۔

    اجلاس میں چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیےاقدامات کا فیصلہ کیا گیا ، عثمان بزدار نے کہا چینی کی مقرر ہ نرخوں پرفروخت یقینی بنانےپرہرممکن اقدام کیاجائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی ، مافیا کے ہاتھوں عام آدمی کا استحصال نہیں ہونے دیں گے اور کسی کو چینی کی ذخیرہ اندوزی نہیں کرنے دیں گے۔

    عثمان بزدار نے وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کو ہدایات دیں کہ کرشنگ سیزن کے جلد آغاز کے لیےفی الفور اقدامات کیےجائیں اور عوام کو مقرر کردہ نرخوں پر چینی کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کے حقوق کا تحفظ سب سے زیادہ عزیز ہے، ہر فیصلہ عوام اور ملک کے وسیع تر مفاد میں کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مارکیٹ میں استحکام کے لیےچھوٹی دکانوں پر چینی کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور صورتحال کا روزجائزہ او ر عوام کےمفاد میں ہر ممکن اقدامات کیےجائیں۔

    عثمان بزدارنے عدالتی احکامات کے حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایات دیں۔

  • چینی کی مقررہ قیمت پر دستیابی کیلئے پنجاب حکومت متحرک

    چینی کی مقررہ قیمت پر دستیابی کیلئے پنجاب حکومت متحرک

    لاہور : پنجاب حکومت نے چینی کی مقررہ قیمت پر دستیابی کیلئے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا اور بڑی مقدار میں ذخیرہ کی گئی چینی برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق چینی کی مقررہ قیمت پر دستیابی کیلئے پنجاب حکومت متحرک ہوگئی ، صوبے میں چینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا گیا۔

    لاہور، سرگودھا،ساہیوال، فیصل آباد، رحیم یار خان میں کارروائیاں کی گئیں ، اس دوران سرگودھا اورفیصل آباد میں 2 شوگر ملیں سیل کردی گئیں جبکہ مختلف شہروں میں بڑی مقدار میں ذخیرہ کی گئی چینی برآمد بھی کی گئی۔

    لاہور میں 100تھیلے چینی، سرگودھا میں 480 تھیلے چینی برآمدکی گئی جبکہ رحیم یار خان میں 6757میٹرک ٹن چینی سرکاری تحویل میں لی گئی ہے۔

    ضلعی انتظامیہ نے محکمہ خوراک اورپولیس کی ٹیموں کے ہمراہ چھاپے مارے، تحویل میں لی گئی چینی کوکنٹرول ریٹ پر مارکیٹ میں فروخت کیا جائے گا۔

    چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ صارفین کو لوٹنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن بلاتفریق جاری رہےگا، چینی ریٹیل89.75روپے فی کلوگرام سےزائدپر فروخت کی اجازت نہیں۔

  • کالعدم تنظیم کا احتجاج، حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ

    کالعدم تنظیم کا احتجاج، حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ

    لاہور : کالعدم تنظیم کے احتجاج کے بعد پنجاب حکومت نے پاکستان رینجرز کی تعیناتی کے احکامات دیتے ہوئے رولزآف انگیجمنٹ طے کردیئے۔

    تفصیلات کے کالعدم تنظیم کے احتجاج کے بعد حکومت پنجاب نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان رینجرز کی تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے۔

    پنجاب حکومت نے رینجرزکےرولزآف انگیجمنٹ طےکردیئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ رینجرزکی تعیناتی کرے گی، رینجرز اور پولیس کو کم سے کم اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

    ذرائع نے بتایا کہ پولیس کو رینجرز کی ہدایات کے مطابق کام کرنا ہوگا، پولیس اوررینجرزکےپاس انسداددہشتگردی کےاختیارات ہوں گے ، حملے کی صورت میں مقامی کمانڈاسلحےکےاستعمال کی اجازت دےسکتا ہے۔

    گذشتہ روز حکومت نے مظاہرین کو روکنے کے لیے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مظاہرین کو جہلم سے آگے نہیں آنے دیا جائے گا۔

    حکومت نے پشاور جی ٹی روڈ بھی بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینےوالوں سےسختی سےنمٹا جائےگا۔

  • وفاقی حکومت کے بعد پنجاب حکومت بھی اپنی 3 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرے گی

    وفاقی حکومت کے بعد پنجاب حکومت بھی اپنی 3 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرے گی

    لاہور : وفاقی حکومت کے بعد پنجاب حکومت بھی اپنی 3سالہ کارکردگی عوام کےسامنےپیش کرے گی، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا عوام سے کیے گئے وعدے پورے کررہےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت بھی اپنی 3سالہ کارکردگی عوام کےسامنےپیش کرے گی، اس ضمن وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے آج اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب کےہرشہراوردیہات کی یکساں ترقی ہماراویژن ہے، مالی امور میں شفافیت ،انتظامی امورمیں میرٹ ہمارا نصب العین ہے، عوام سے کیے گئے وعدے پورے کررہےہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہرشہری کو صحت، تعلیم کےیکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ہر وہ کام کررہےہیں جس کابراہ ر است فائدہ عوام کوپہنچے، نمائشی منصوبوں کی بجائےعملی اقدامات پریقین رکھتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ترقی محض کاغذوں میں تھی،اب ترقی زمین پرنظربھی آتی ہے، تنقید برائے تنقید کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، الزامات کی سیاست کبھی کی ہےنہ کریں گے۔

    عثمان بزدار نے مزید کہا کہ منفی سیاست کاجواب عوام کی خدمت سےدیاہےاوردیتےرہیں گے، حکومت نئی نسلوں کوپرامن،روشن اورخوشحال پاکستان دےگی۔

  • پنجاب حکومت دبئی ایکسپو میں شرکت کرے گی

    پنجاب حکومت دبئی ایکسپو میں شرکت کرے گی

    لاہور: پنجاب حکومت کو دبئی انٹرنیشنل ایکسپو 2021 میں پویلین مل گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نومبر میں دبئی کا دورہ کریں گے اور ایکسپو میں خصوصی شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کو دبئی انٹرنیشنل ایکسپو 2021 میں پویلین مل گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل ایکسپو میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نومبر میں دبئی کا دورہ کریں گے اور ایکسپو میں خصوصی شرکت کریں گے۔

    پنجاب حکومت یکم نومبر سے پویلین میں مختلف سرگرمیوں کا آغاز کرے گی، ایکسپو میں نمائش، بزنس سیمینار، اقبال ڈے اور دیگر بزنس سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اپنی 3 سالہ کارکردگی پر مشتمل کتابچہ بھی ایکسپو میں رکھے گی۔

    خیال رہے کہ دبئی ایکسپو کا آغاز اکتوبر 2021 سے ہوجائے گا۔

  • پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر،  نئی پابندیاں عائد

    پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر، نئی پابندیاں عائد

    لاہور : پنجاب حکومت نے کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر پارکس میں نئی پابندیاں عائد کردی ہے ، جس کے تحت پارکس میں بچوں کے جھولے اور تفریحی مقامات بند کردئیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر لاہور کےپارکس میں نئی پابندیاں عائد کردی گئیں، اس حوالے سے پی ایچ اے نے تمام پارکس کیلئے نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پارکس میں بچوں کےجھولےاورتفریحی مقامات بندکردئیے گئے ہیں تاہم پارکس پرانےاوقات کار کے تحت شہریوں کیلئے کھلے رہیں گے۔

    خیال رہے پنجاب میں کورونا کے بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ، سیکریٹر صحت پنجاب عامر خان نے بتایا صوبے میں کورونا کیسز کا 70فیصد ڈیلٹا ویرینٹ ہے، ڈیلٹاویرینٹ سے بچنے کے لیے کورونا ویکسین لگوائیں۔

    پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.8 تک پہنچ گئی جبکہ لاہور میں 7.5 ریکارڑ کی گئی اور ایک دن میں صوبہ بھر سے 1,173 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • کورونا وائرس کا بڑھتا ہوا خطرہ ، پنجاب میں گھر گھرکورونا ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

    کورونا وائرس کا بڑھتا ہوا خطرہ ، پنجاب میں گھر گھرکورونا ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

    لاہور : پنجاب حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر کورونا ویکسین لگانے کی خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا ، مہم 26جولائی سے 10اگست تک جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے خطرہ کے پیش نظر پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں کورونا ویکسین لگانے کی خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ،ملتان میں مہم چلائی جائےگی اور یہ مہم 26جولائی سے10اگست تک جاری رہےگی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خصوصی مہم کےدوران موبائل ٹیمیں شہریوں کوویکسین لگائیں گی جبکہ ٹیمیں مارکیٹوں اوربازاروں میں جاکر دکانداروں سمیت اسپتالوں میں مریضوں ، ان کے تیمارداروں کوویکسین لگائی جائےگی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے انتظامیہ کو متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہرکا پھیلاؤ روکنے کیلئے ویکسی نیشن ضروری ہے، شہری ویکسین لگواکرکوروناسےمحفوظ رہ سکتےہیں۔

    انھوں نے شہریوں سےاپیل کی ویکسین لگوائیں،ایس اوپیزپربھی عمل کریں، کوروناویکسی نیشن کی خصوصی مہم کی خودنگرانی کروں گا، شہریوں کے تعاون سے ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کریں گے۔

    دوسری جانب ڈاکٹر یاسمین راشد نے گھر گھرکورونا ویکسینیشن مہم شروع کرنے کے معاملے پر کہا کہ 14اگست تک لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان کی 18سال سے زائد عمر کی 40 فیصد آبادی اور راولپنڈی کی 70فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کا ہدف دیا ہے۔

    وزیرصحت پنجاب نے ہدایت کی لاہور میں ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹرز میں اضافہ کیا جائے، کورونا سے بچاؤ کا واحد حل ویکسینیشن اورایس او پیز پر عمل ہے۔

    چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ این سی او سی کی جانب سے دیئے گئے ویکسینیشن کے اہداف کو پورا کیا جائے گا ، گھر گھر ویکسینیشن کیلئے موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، شہری ویکسیئن لگوانے کیساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر پر عمل بھی جاری رکھیں۔

    چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ انتظامیہ اور پولیس خصوصی مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کو مکمل تعاون فراہم کرے اور تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کے زیر انتظام نواحی علاقوں میں ویکسینیشن کیمپس قائم کئے جائیں۔

  • ‘ لاہور میں  ایشیا کا سب سے بڑا جنگل لگایا جائے گا’

    ‘ لاہور میں ایشیا کا سب سے بڑا جنگل لگایا جائے گا’

    لاہور : پنجاب میں مون سون شجر کاری مہم کا خصوصی پلان تیار کرلیا گیا ، جس کے تحت لاہور میں ایشیا کا سب سے بڑا میاوا کا جنگل لگایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب آلودگی کے خاتمے کیلئے متحرک ہے ، عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر لاہور میں جنگلات لگانے کا بڑا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔

    اس سلسلے میں پی ایچ اے لاہور نے مون سون شجر کاری مہم کا خصوصی پلان بھی تیار کرلیا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں ایشیا کا سب سے بڑا میاوا کا جنگل لگایا جائے گا، جنگل چائنا پارک نزد سگیاں پل پر 100 کنال اراضی پر لگایا جائے گا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میاواکی جنگلات میں 2 لاکھ 92 ہزار درخت جبکہ لاہور میں 15 دیگرمقامات پر بھی جنگل لگائے جائیں گے، ماضی کے حکمرانوں نے درخت کاٹ کر ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کیا۔

    انھوں نے کہا کہ جنگلات کی کمی ماحولیاتی بگاڑ کا باعث بن رہی ہے، درختوں سے لاہور میں اسموگ اورآلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی، وزیراعظم کا 10بلین ٹری سونامی پروگرام گیم چینجر ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہر میں درختوں کی بے دریغ کٹائی کر کے ماحول کو تباہ کیاگیا، وزیراعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کو گرین اور کلین بنائیں گے اور پودے لگا کر اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی پرقابو پائیں گے۔

  • سرکاری افسران نے تماشہ بنا رکھا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ برہم

    سرکاری افسران نے تماشہ بنا رکھا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ برہم

    لاہور : چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان نے نارووال روڈ کی تعمیر میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری افسران نے تماشہ بنا رکھا ہے، پنجاب حکومت آنکھ مچولی کھیل رہی ہے۔

    لاہور ہائی کورٹ میں نارووال روڈ کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے سماعت کی، اس موقع پر وفاقی سیکرٹری پلاننگ اور سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب پیش ہوئے۔

    وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ صوبائی حکومت 10ارب تک منصوبے کی منظوری دےسکتی ہے، وفاق نے معاملے کو دیکھنا ہے تو پبلک سیکٹرڈیولپمنٹ پروگرام میں شامل کرنا ہوگا۔

    وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نارووال روڈ کی تعمیر کا منصوبہ ارسال کیا تھا، اس کے علاوہ مزید 23منصوبے منظوری کیلئے بھیجے تھے۔ سیکرٹری پلاننگ پنجاب کے مطابق26ترقیاتی اسکیموں کی تفصیلات وفاق کو ارسال کی تھیں۔

    اس موقع پر چیف جسٹس نے7افسران کو توہین عدالت کےنوٹس جاری کردیے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے کہا کہ سرکاری افسران نے تماشہ بنا رکھاہے انہیں توہین عدالت کا نوٹس دے رہا ہوں۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت آنکھ مچولی کھیل رہی ہے، تقریباً ایک سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا ان حربوں کو۔ وکیل پنجاب حکومت  نے کہا کہ منصوبوں پر صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں مشاورت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ تمام سروے مکمل ہوچکے ہیں، عدالت کو گمراہ کیا جارہا ہے۔

    چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ باباگرو نانک کی پیدائش کی 500 سالہ تقریبات منائی جا رہی ہیں، پوری دنیا سے سکھ برادری کے لوگ ان مذہبی مقامات پر آرہے ہیں، حکومت پنجاب اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں دیکھ رہی، درخواست گزار کے وکیل نے حکومتی تاخیری حربوں سے متعلق آگاہ کیا ہے۔