Tag: Punjab govt

  • کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ، شادی ہال بند کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ، شادی ہال بند کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    لاہور: پنجاب میں کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافے کے پیش نظر شادی ہال بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ پیر سے میلے کے کھیل بھی بند کرنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور احتیاطی اقدامات کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے آج کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں این سی اوسی کے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور 15مارچ سےتعلیمی اداروں کی چھٹیوں سمیت دیگرامورپرتبادلہ ہوگا جبکہ عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے مزید ضروری اقدامات اٹھانے پر بھی غور کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق صوبے میں کوروناکےباعث شادی ہال بند کرنے پرغور کیا جارہا ہے جبکہ پارکوں میں لگے میلے اور ٹھیلےبھی پیرسے ختم کرنے سے متعلق فیصلے متوقع ہیں۔

    اجلاس میں وزیرصحت یاسمین راشد سمیت دیگرصوبائی وزرا اوراعلی افسر شرکت کریں گے جبکہ اعلیٰ عسکری حکام اور ڈویژنل کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

    وزیراعلی عثمان بزدار کاکہناتھا کورونا کے ایکٹو کیسوں کی تعداد 8،693 تک پہنچ چکی ہے، صوبے میں اب تک 5،697 کورونا کے مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں کورونا کے 36 مریضوں کا انتقال ہوا جبکہ اب تک صوبے میں 34لاکھ اسی ہزار753 کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، کورونا کی موجودہ لہر کو روکنے کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا۔

  • جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم الانصار پر پابندی لگانے کا فیصلہ

    جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم الانصار پر پابندی لگانے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے جے یو آئی (ف)کی ذیلی تنظیم الانصار پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ، تنظیم الانصارپر پابندی کی منظوری پنجاب کابینہ سے لی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے جے یو آئی (ف)کی ذیلی تنظیم الانصار پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے تنظیم الانصارپر پابندی سے متعلق سمری کابینہ کمیٹی اور وزیراعلیٰ کو ارسال کردی ہے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ جے یو آئی (ف)کی ذیلی تنظیم الانصارپر پابندی کی منظوری پنجاب کابینہ سے لی جائے گی۔

    خیال رہے یہ فیصلہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔

    یاد رہے اکتوبر 2019 میں وفاقی حکومت نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے ممکنہ دھرنے کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے اسلام آباد میں انصارالاسلام کے کارکنوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ انصار الاسلام پر تشدد کارروائیوں میں ملوث ہوسکتی ہے، وفاق کو یقین ہے انصار الاسلام عسکری تنظیم بن چکی ہے۔

    وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ، وفاقی حکومت نے آرٹیکل 256 کے تحت جمعیت علمائے اسلام فضل (جے یو آئی-ف) کے سیکیورٹی ونگ انصرالاسلام کے کارکنوں کو اسلام آباد میں داخلے سے روک دیا تھا۔

  • اسلحے کے لائسنس کے اجرا کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    اسلحے کے لائسنس کے اجرا کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    لاہور : پنجاب حکومت نے اسلحے کے لائسنس کے اجرا کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اسلحہ لائسنس اجرا کا عمل ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کرنے کی تجویز منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے قانون کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں مختلف محکموں کے 20 ایجنڈا امور پر بحث کی گئی اور پنجاب میں اسلحہ لائسنس اجراکاعمل ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کرنے کی تجویز منظور کرلی گئی۔

    اجلاس میں ای چالان کا جرمانہ بڑھانے اور پینلٹی پوائنٹس سسٹم متعارف کرانے کی تجویزپراتفاق کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی باربارخلاف ورزی پرڈرائیونگ لائسنس کی ضبطی وبحالی کی تجویز بھی منظور کر لی گئی۔

    اجلاس میں لاہورٹرانسپورٹ کمپنی کو پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میں ضم کرنےکی تجویز منظور کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ گاڑیوں کی انسپکشن ،فٹنس سرٹیفکیٹ کے اجرا کی تجویز سے اتفاق کیا گیا۔

    وزیر قانون پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں شمسی توانائی پرمبنی ڈرپ اینڈسپرنکلراریگیشن سسٹم معاہدہ طے کرنے، ماہی پروری کیلئےپنجاب فشریز آرڈیننس 1961میں متعدد ترامیم کی اور سیکریٹری خزانہ افتخار ساہو کی بطور ڈائریکٹر بینک آف پنجاب نامزدگی منظوری دے دی گئی۔

    اجلاس میں پنجاب پمنشن اینڈ جی پی فنڈ کے قانون میں ترمیم ، کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نئے ارکان کی نامزدگی اور پنجاب ماڈل بازارکمپنی کوپنجاب سہولت بازاراتھارٹی میں بدلنے کی تجویز منظور کرلی گئی۔

    کابینہ کمیٹی برائے قانون کے اجلاس میں پنجاب مفت ولازمی تعلیم ترمیمی بل2020 کی تجویز مزید غور کے لیے ملتوی کرتے ہوئے پنجاب سکھ میریج ترمیمی ایکٹ 2021 کا مسودہ مزید غورکیلئےذیلی کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

  • کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری ،  لاک ڈاؤن میں لگائی گئیں تمام پابندیاں ختم

    کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری ، لاک ڈاؤن میں لگائی گئیں تمام پابندیاں ختم

    لاہور : حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے بعد لاک ڈاؤن میں لگائی گئیں تمام پابندیاں ختم کر دی تاہم عوام کو گھر سے باہر ماسک لازمی پہنے کے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں وبائی امراض آرڈیننس 2020کے تحت نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا اور کورونا وائرس کی بہترصورتحال پر حکومت پنجاب کی جانب سے لاک ڈاؤن میں لگائی گئیں تمام پابندیاں ختم کر دی گئی۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن(ر)محمد عثمان کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا کہ تمام کاروباری سرگرمیوں اور تفریحی مقامات پرطے کردہ اوقات کار کی حد ختم کر دی گئی اور 50فیصد اسٹاف کے گھر سے کام کرنے والی پابندی کو بھی ختم کر دیا گیاہے۔

    کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا نوٹیفیکیشن کے اطلاق کے بعد 100 فیصد اسٹاف کو دفاتر میں کام کرنے کی اجازت ہو گی اور ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے 15مارچ سے انڈور شادیوں اور دیگر تقریبات کی اجازت ہو گی۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق ایس او پیز پرلازمی عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے مزارات اور سینماہالوں کو بھی 15مارچ سے کھول دیا جائے گا تاہم عوام کو گھر سے باہر ماسک لازمی پہنے کے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کہا کورونا ایس او پیز پر عمل کر کے ہم نے ذمہ دار قوم ہونے کا ثبوت دیا، عوام کے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد نے ہمیں مہلک بیماری کے سنگین نتائج سے محفوظ رکھا۔

  • دوران سروس وفات پانے والے کنٹریکٹ ملازمین کے ورثا کے لئے بڑا فیصلہ

    دوران سروس وفات پانے والے کنٹریکٹ ملازمین کے ورثا کے لئے بڑا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے دوران سروس وفات پانے والے کنٹریکٹ ملازمین کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ورثا کو معاوضہ بڑھانے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں دوران سروس وفات پانے والے کنٹریکٹ ملازمین کوسہولتوں کی فراہمی پر اجلاس ہوا، جس میں وفات پانے والے کنٹریکٹ ملازمین کےورثا کیلئے معاوضہ بڑھانےکی منظوری دے دی۔

    ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ارم بخاری نے کہا کہ گریڈ 1سے4تک کےکنٹریکٹ ملازم کےانتقال پر ورثا کو16لاکھ ، گریڈ5سے10تک کے کنٹریکٹ ملازم کےانتقال پر ورثا کو 19لاکھ دیےجائیں گے۔

    ارم بخاری کا کہنا تھا کہ گریڈ 11 سے 15 تک کنٹریکٹ ملازم کےانتقال پرورثاکو22 لاکھ ، گریڈ 16 سے 17 تک کے کنٹریکٹ ملازم کی وفات پرورثاکو 25 لاکھ ملیں گے۔

    اسی طرح گریڈ 18سے 19 کےکنٹریکٹ ملازم کےانتقال پرورثاکو34 لاکھ اور گریڈ20 اور اوپرکےکنٹریکٹ ملازم کےانتقال پرلواحقین کو 40لاکھ دیے جائیں گے۔

  • ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے  کیلئے بڑا فیصلہ

    ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بڑا فیصلہ

    لاہور: رمضان میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پنجاب میں 309 رمضان بازار قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ، 25شعبان سے رمضان بازار لگائے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے رمضان میں ریلیف فراہمی کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ صیام میں صوبے میں 309 رمضان بازارقائم کئے جائیں گے۔

    فیصلہ پیکیج سفارشات تیار کرنے کیلئے قائم کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا اور اشیائے خورونوش پرسبسڈی کی فراہمی کیلئےمختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

    سینئرصوبائی وزیرعلیم خان نے ویڈیولنک کےذریعےاجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا رمضان بازاروں میں آٹامقررہ قیمت سےکم نرخ پر فراہم کیا جائے گا۔

    وزیرزراعت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ 25شعبان سے309رمضان بازارلگائےجائیں گے اور رمضان بازارمیں آٹا،چینی، سبزیاں رعایتی نرخ پر دستیاب ہوں گی۔

    چیف سیکرٹری نے کہا کہ رمضان بازاروں میں کوروناایس اوپیزپرعمل کرایاجائے گا اور غیرضروری اخراجات سےگریز کیا جائے۔

  • سینیٹ انتخابات : حکومت  کی  پنجاب سے زیادہ نشستیں لینے کیلئے حکمت عملی تیار

    سینیٹ انتخابات : حکومت کی پنجاب سے زیادہ نشستیں لینے کیلئے حکمت عملی تیار

    لاہور: حکومت نے سینیٹ انتخابات میں پنجاب سے زیادہ نشستیں لینے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ، گورنرپنجاب کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کیساتھ ملکرسینیٹ انتخابات میں مخالفین کوسرپرائزدیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرچوہدری محمد سرور اوروزیراعلیٰ عثمان بزدارکی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیرقانون راجہ بشارت اور معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان بھی شر یک تھیں۔

    ملاقات میں سینیٹ انتخابات میں پنجاب سے زیادہ نشستیں لینےکیلئےحکمت عملی تیار کرلی گئی ، صوبائی وزرا کوبھی اراکین اسمبلی سےرابطوں کی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔

    گورنرپنجاب چوہدری سرور نے کہا اتحادیوں کیساتھ ملکرسینیٹ انتخابات میں مخالفین کوسرپرائزدیں گے، پارٹی جن امیدواروں کوفائنل کرے گی ان کو کامیاب کروائیں گے۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ووٹ چوروں کی حمایتی بن چکی ہے، پی ڈی ایم جتنی مر ضی دھمکیاں دے وزیراعظم عمران خان ہی رہیں گے۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کو ہرمحاذ کی طرح سینیٹ میں بھی بھرپورشکست دیں گے، تمام اراکین اسمبلی پارٹی پالیسوں کے ساتھ متحد کھڑے ہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، اپوزیشن کو مایوسی کے سوا پہلے کچھ ملا ہے اورنہ ہی آئندہ ملےگا۔

  • پنجاب حکومت نے 888 افراد کے اسلحہ لائسنس منسوخ کردیئے

    پنجاب حکومت نے 888 افراد کے اسلحہ لائسنس منسوخ کردیئے

    لاہور : پنجاب حکومت نے 888 افراد کے اسلحہ لائسنس منسوخ کردیئے ، ان افراد میں قبضہ مافیا،بدمعاش اورمختلف گینگز شامل ہیں، بد معاش اور قبضہ مافیا کے زیراستعمال غیر قانونی اسلحہ موجود ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرتے ہوئے 888افرادکے اسلحہ لائسنس منسوخ کردیئے ، ان افرادمیں قبضہ مافیا،بدمعاش اورمختلف گینگز شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ وفاقی حکومت کوبھی بھجوادی گئی، بدمعاش،قبضہ مافیا کےزیراستعمال غیرقانونی اسلحہ موجود ہونے کا انکشاف ہواتھا، قانون نافذ کرنیوالےاداروں کیجانب سےرپورٹ پنجاب حکومت کوارسال کی گئی تھی۔

    وزیرقانون پنجاب نے پولیس کو بدمعاشوں اور قبضہ مافیاسےمتعلق بڑاٹاسک دےدیا، صوبے بھرمیں قبضہ مافیا،بدمعاشوں کی گرفتاریوں کیلئے3ہفتوں کاٹاسک دیا گیا ہے۔

    یاد ریے سی سی پی او لاہور غلام ڈوگرکی ہدایت پربدمعاشوں اور غنڈوں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردی عدالت کے باہر سے بھاری اسلحہ سمیت 13ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضہ کے کلاشنکوف، پسٹلز، گولیاں بھی برآمد ہوئیں ، گرفتار ملزمان میں اشفاق، عثمان، آصف، زوار، وسیم شامل ہیں ، ملزمان کیخلاف تھانہ اچھرہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    غلام محمود ڈوگر نے کہا تھا اسلحہ لہرانے اور اسلحہ کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں، لاہور میں رہنا ہے تو شہریوں کی طرح رہا جائے، بدمعاشوں، غنڈوں
    اور قبضہ گروپوں کے لئے واضح پیغام ہے۔

  • عوامی مقامات پر فری وائی فائی سروس کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    عوامی مقامات پر فری وائی فائی سروس کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    لاہور : چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ اظفر منظور نے پنجاب میں فری وائی فائی سروس کی بندش کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا وائی فائی منصوبے کو بند نہیں کیا جارہا بلکہ ڈیجیٹل پنجاب ویژن کےتحت پھیلایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ اظفر منظور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں وائی فائی منصوبہ بند نہیں کیا گیا، صوبے میں مفت انٹرنیٹ سروس بدستور جاری ہے۔

    اظفر منظور کا کہنا تھا کہ حکومت عوامی مقامات پرمفت انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے، اسپتالوں ، تعلیمی اداروں، سرکاری دفاتر و دیگر مقامات پرسہولت فعال ہے، وائی فائی منصوبے کو ڈیجیٹل پنجاب ویژن کے تحت پھیلایا جائے گا۔

    دوسری جانب معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ پنجاب کے اسپتالوں، تعلیمی اداروں ،  پارکس، سرکاری دفاتر، بازاروں میں فری وائی فائی سہولت جاری  ہے، پنجاب وائی فائی منصوبے کی بندش سے متعلق پروپیگنڈا جھوٹا ہے، بزدار حکومت فری وائی فائی منصوبہ پنجاب بھر  میں پھیلانے کیلئے پرعزم ہے۔

    خیال رہے گزشہ دور حکومت میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور سمیت صوبے کے چھوٹے بڑے شہروں میں 200 مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت  فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کیا تھا، منصوبے پر ہر سال حکومت کے 19 کروڑ50 لاکھ روپے کے اخراجات آ رہے تھے۔

  • سرکاری اداروں میں بھرتیاں ، بے روزگار افراد کے لئے خوشخبری

    سرکاری اداروں میں بھرتیاں ، بے روزگار افراد کے لئے خوشخبری

    لاہور : پنجاب حکومت نے سرکاری اداروں میں بھرتیوں سےپابندی اٹھانےپرغور شروع کردیا ہے ، گریڈ1سے17 تک نوکریوں سے پابندی اٹھانے کی تجویز پر فیصلہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں بے روزگارافراد کے لئے خوشخبری آگئی ، پنجاب حکومت سرکاری اداروں میں بھرتیوں سےپابندی اٹھانےپرغور کر رہی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب نےبھرتیوں پرپابندی کی پالیسی پررپورٹ منگوالی ہے۔

    گریڈ1سے17 تک نوکریوں سے پابندی اٹھانے کی تجویز پر فیصلہ متوقع ہے ، موجودہ حکومت میں پہلی مرتبہ پنجاب میں سرکاری بھرتیاں ہوسکیں گی، وزیراعظم کولاہورآمدپربھرتیاں کھولنےسےمتعلق اعتمادمیں لیاجائے گا۔

    پنجاب بھر میں سرکاری بھرتیاں کھلنے سے بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔

    یاد رہے رواں سال جنوری میں پنجاب حکومت نے محکمہ پولیس میں بھرتیوں پر پابندی ختم کرتے ہوئے مزید 310 نئی بھرتیوں کیلئے منظوری دی اور ریٹائرڈ جوانوں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    خیال رہے صوبائی حکومت نے پنجاب کے سرکاری اداروں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کر رکھی تھی تاہم رواں سال جنوری میں پنجاب حکومت نے محکمہ پولیس میں بھرتیوں پر پابندی ختم کرتے ہوئے مزید310نئی بھرتیوں کیلئے منظوری دی اور ریٹائرڈ جوانوں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔