Tag: Punjab govt

  • پنجاب حکومت کا لیگی قیادت اور کارکنوں کے حملے کی تفصیلات جاری کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا لیگی قیادت اور کارکنوں کے حملے کی تفصیلات جاری کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے لیگی قیادت اور کارکنوں کے حملےکی تفصیلات جاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب حملے میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لیگی قیادت اور کارکنوں کے حملےکی تفصیلات جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا، تفصیلات وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان جاری کریں گے۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے نیب حملے میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئےذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا تھا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا اور ہنگامہ آرائی کرنیوالوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

    یاد رہے مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی، نیب دفتر کے باہر لیگی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جبکہ لیگی کارکنوں نے نیب دفتر کے باہر رکاوٹیں ہٹادیں تھیں۔

    پولیس کی جانب سے لیگی کارکنوں کومنتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی گئی اور نیب آفس کے باہر واٹر کینن بھی طلب کرلی گئی ، لیگی کارکنان گاڑی ایل ای 3378میں پتھر سےبھرے شاپرلیکرآئے تھے ، لیگی کارکنوں نے گاڑی کےاندر سے پتھر نکال کر پولیس پر برسائے۔

    لیگی کارکنوں کے پتھراؤ کے باعث نیب دفتر پرکھڑیوں کے شیشےٹوٹ گئے جبکہ نیب دفتر کے باہر بیریئر بھی توڑنےکی کوشش کی گئی۔

  • برصغیر پاک ہند کے صوفی بزرگ حضرت بابا فرید ؒ کا 778واں عرس محدود کرنے کا فیصلہ

    برصغیر پاک ہند کے صوفی بزرگ حضرت بابا فرید ؒ کا 778واں عرس محدود کرنے کا فیصلہ

    لاہور : پنجاب حکومت نے کورونا کے باعث برصغیر پاک ہند کے صوفی بزرگ حضرت بابا فرید ؒ کا 778واں عرس محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، دربار کے سجادہ نشین چند مخصوص افراد کے ہمراہ روایتی رسومات ادا کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وباء کے پیش نظر پنجاب حکومت نے رواں سال پاکپتن میں برصغیر پاک ہند کے صوفی بزرگ حضرت بابا فرید ؒ کا 778واں عرس محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    اس حوالے سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق رواں سال پاکپتن میں بابا فریدکے عرس کی تقریبات منعقد نہیں ہو گیں، تاہم دربار کےسجادہ نشین اپنے خاندان کے افراداور چند مخصوص افراد کے ہمراہ حکومتی ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے روایتی رسومات ادا کریں گے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عرس تقریبات میں عام زائرین کو شرکت کی اجازت نہیں ہو گی، عرس کی پندرہ روزہ تقریبات 25 ذوالحج سے شروع ہوں گی۔

    خیال رہے گزشتہ سال پندرہ روزہ تقریبات میں 22 لاکھ سے زائد عقیدت مندوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی تھی۔

    یاد رہے پاکپتن انتظامیہ نے پنجاب حکومت کو رواں سال بابا فرید کے عرس کی تقریبات منسوخ کرنے کی تجویز دی تھی اور ڈپٹی کمشنر نے پنجاب حکومت کو تجاویز پر مشتمل مراسلہ بھجوا دیا تھا ۔

    ڈپٹی کمشنر پاکپتن کی طرف سے پنجاب حکومت کوبھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ 778ویں عرس کے موقع پردنیا بھر سے عرس میں شرکت کے لیے آنے والے لاکھوں زائرین کے باعث ایس او پیز پر عمل درآمد ممکن نہیں۔

  • لاک ڈاؤن میں کون کون سے کاروبار مستثنیٰ قرار، نیا حکم نامہ جاری

    لاک ڈاؤن میں کون کون سے کاروبار مستثنیٰ قرار، نیا حکم نامہ جاری

    لاہور : پنجاب بھر میں عیدالاضحی پر لاک ڈاون میں درزیوں، ڈرائی کلینرز، فرٹیلائزر اورایکسچینج کمپنیز لاک ڈاؤن سے مستثنٰی قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پینجاب میں لاک ڈاؤن سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا، جس میں عیدالاضحی پر لاک ڈاون، درزیوں، ڈرائی کلینرز، فرٹیلائزر اورایکسچینج کمپنیز لاک ڈاؤن سے مستثنٰی قرار دیا گیا ہے۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق عید کے موقع پر بیرون ملک سے بھیجی جانے والی رقوم حاصل کرنے میں دشواری نہیں ہوگی۔

    کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا فصلوں پر بروقت زرعی ادویات کے استعمال کے پیش نظر فرٹیلائزر کمپنیوں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاک ڈاون میں کھلے رکھے جانے والے تمام کاروبار حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا رہیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی صورتحال میں بھی عوام کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، صوبہ بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد رش کے باعث کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

    کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے باعث صوبے میں کوروناکیسز کی شرح میں بتدریج کمی آرہی ہے، عوام کے تعاون اور حکومت کے بروقت فیصلوں کے باعث وباء کو کنٹرول کرنے میں مدد مل رہی ہے ۔

  • پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے بڑا اقدام

    پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے بڑا اقدام

    لاہور : پنجاب حکومت نے غیر سرکاری تنظیموں، فلاحی اداروں، مدارس اور ٹرسٹ سمیت ہر قسم کے عطیات اکٹھا کرنے والے اداروں کی رجسٹریشن کا کام شروع کردیا گیا، غیررجسٹرڈ اداروں کو عطیات جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے پنجاب حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے عطیات اکٹھا کرنے والے فلاحی اداروں کی رجسٹریشن کا کام شروع کردیا ہے۔

    سول سیکرٹریٹ میں پنجاب چیرٹی کمیشن کا پہلا اجلاس چیف ایگزیکٹو آفیسرسلمان غنی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں رجسٹرڈ ہونے والی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے اب تک پنجاب چیئرٹی کمیشن میں رجسٹریشن کے لیے ایک سوبیس آرگنائزیشن نے درخوستں جمع کروائی ہیں۔

    اجلاس میں پنجاب چیئرٹی کمیشن کی ویب سائٹ پر مختلف آرگنائزیشن کی جانب سے کیے گئے سوالات پرغور کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عطیات جمع کرنے والی فلاحی تنظیموں کا رجسٹرڈ ہونا لازمی ہو گا، غیررجسٹرڈ اداروں کو عطیات جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    یاد رہے چند ماہ قبل محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم قرار دی گئی 79 جماعتوں اورتنظیموں کی فہرست جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی تھی کہ جماعتوں اور تنظیموں کو زکوۃ وعطیات نہ دی جائے۔

  • مویشی منڈیوں کے ایس اوپیز اور شہر کی حدود سے باہرقیام  کیلئے کمیٹی قائم

    مویشی منڈیوں کے ایس اوپیز اور شہر کی حدود سے باہرقیام کیلئے کمیٹی قائم

    لاہور : پنجاب حکومت نے مویشی منڈیوں کےایس اوپیزاور شہرکی حدود سے باہرقیام کیلئے کمیٹی قائم کردی ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کمیٹی کی سفارشات پر فیصلہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مویشی منڈیوں کےایس اوپیزاور شہرکی حدود سے باہرقیام کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ، راجہ بشارت کی سربراہی میں قائم کمیٹی مویشی منڈی پرحتمی سفارشات دےگی ، کمیٹی میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ،سیکرٹری زراعت،لوکل گورنمنٹ، ہیلتھ شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی شہر کی حدود سے باہر مویشی منڈیوں کے قیام اور مویشی منڈیوں میں کورونا سےبچاؤکے تمام اقدامات سے متعلق سفارشات دے گی جبکہ کمیٹی ماسک،گلوز ،سماجی فاصلے اور قربانی کے جانوروں کی آن لائن فروخت سےمتعلق بھی سفارشات پیش کرے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کمیٹی کی سفارشات پر فیصلہ کریں گے۔

    مزید پڑھیں : مویشی منڈی لگانے پر پابندی عائد

    یاد رہے وزیر اعلیٰ پنجاب شہرکے اندر مویشی منڈیوں کے قیام پر پابندی عائد کرچکے ہیں اور کہا تھا کہ مویشی منڈیوں سےمتعلق چندروزمیں ایس اوپیز واضح کیے جائیں گے ، شہر میں مویشی منڈیوں پر پابند شہریوں کے وسیع مفاد میں کیا گیا۔

    خیال رہے وزیرداخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ کوروناکے پیش نظر عیدالاضحیٰ سے قبل جانوروں کی قربانی سمیت دیگر معاملات پر فریقین سے مشاورت ہو گی، جس کے بعد منصوبہ بندی کو حتمی شکل آئندہ ہفتے دی جائے گی۔

  • سیل کئے جانے والے علاقوں میں رہائش پذیر ملازمت پیشہ افراد کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    سیل کئے جانے والے علاقوں میں رہائش پذیر ملازمت پیشہ افراد کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    لاہور : پنجاب حکومت نے کورونا کے باعث سیل کئے جانے والے علاقوں میں رہائش پذیر ملازمت کرنے والے شہریوں کو سہولت فراہم کرتے ہوئے کہا رہائشیوں کوملازمتوں سےنہیں نکالاجائے گا اور نہ ہی تنخواہ میں کٹوتی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کورونا کے باعث سیل کئے جانے والے علاقوں کے رہائشیوں کے لئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ملازمت کرنے والے شہریوں کے لئے سہولت کا نوٹیفیکشن جاری کردیا

    نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ سیل ہونے والے علاقوں کے رہائشیوں کو چھٹی کی وجہ سے ان کی ملازمتوں سے نہیں نکالا جائے گا، نجی ادارے ایسے علاقوں میں مقیم اپنے ملازمین کو نہ تو نوکری سے نکالیں گے اور نہ ہی تنخواہ میں کٹوتی کریں گے۔

    نوٹیفیکشن کے مطابق اگر کسی نجی ادارے ، دکان، فیکٹری یا مل مالک نے لاک ڈاؤن کیے جانے والے علاقوں میں رہائش پذیر ملازم کو چھٹی کرنے کے باعث نکالا تو ادارے کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کا اطلاق تمام مستقل، عارضی اور یومیہ اجرت کے ملازمین پر یکساں طور پہ ہوگا۔

    یاد رہے کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشات کے پیش نظر شہر لاہور میں چھیاسٹھ سے زائد علاقوں کو سیل ہوئے آج سات واں روز ہے، عوام کو اندر باہر آنے جانے سے روکنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔

    پولیس کے افسران سیل کئے گئے علاقوں کا دورہ کرنے میں مصروف ہے جبکہ پولیس نے درجنوں افراد کے خلاف ایس او پی پر عمل نہ کرنے پر مقدمات بھی درج کئے۔

    خیال رہے پنجاب میں کوروناکے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر مزید 7 بڑے علاقے مکمل سیل کرنے کی تجویز سامنے آئی، محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ داخلہ حتمی فیصلہ کرے گا۔

  • کورونا سے بچانے والے ‘ایکٹیمرا انجکشن’ کو بطور ٹرائل ڈرگ استعمال کرنے کا فیصلہ

    کورونا سے بچانے والے ‘ایکٹیمرا انجکشن’ کو بطور ٹرائل ڈرگ استعمال کرنے کا فیصلہ

    لاہور: کورونا سے بچانے والے ایکٹیمرا انجکشن کو بطور ٹرائل ڈرگ استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور ٹرائل کےلیے صوبائی کمیٹی بنادی،جو نتائج کا جائزہ لے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ایکٹیمرا انجکشن کو بطور ٹرائل ڈرگ استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا اور انجکشن کےٹرائل کےلیے صوبائی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی انجکشن پر تحقیقاتی ٹرائل کے نتائج کا جائزہ لے گی جبکہ تمام اسپتالوں کےایکٹیمرا انجکشن خریدنے پر پابندی ہو گی، محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن منظوری کےبعدانجکشن دیں گے۔

    مراسلے کے مطابق صوبائی کمیٹی برائے تحقیقاتی ٹرائل ٹوسیلیزوماب میں 4ارکان شامل ہیں ، ڈاکٹر جاوید حیات کنوینر ،ڈاکٹرثاقب شریک کنوینرہوں گے جبکہ پروفیسر کامران چیمہ اور ڈاکٹر عرفان بطور رکن کمیٹی میں شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : کورونا کے تمام تشویشناک مریضوں کو ‘ایکٹیمرا انجکشن’ دینے پر پابندی

    گذشتہ روز کوروناایکسپرٹ ایڈوائزی گروپ نے کورونا کے تمام تشویشناک مریضوں کو ایکٹیمراانجکشن دینے اور انجکشن کی عام مارکیٹ میں فروخت پرمکمل پابندی عائد کردی تھی اور اس حوالے سے ایس او پیز جاری کردیے۔

    ایس او پیز کے مطابق ایکٹیمرا انجکشن صرف ٹرائل کی بنیاد پر مخصوص اسپتالوں میں ہی استعمال ہوگا، ابتدائی طور پرانجکشن500 آئی سی یو میں زیر علاج مریضوں پر استعمال کیا جائے گا۔

    ایڈوائزی گروپ ایکٹیمراانجکشن کےاستعمال کےلیےاسپتالوں کی منظوری دےگا ، سرکاری اسپتالوں میں انجکشن کااستعمال ایکسپرٹ گروپ اور پرائیوٹ اسپتالوں میں انجکشن کااستعمال پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن دیکھے گا۔

  • کورونا پورے پاکستان میں پھیل چکا ہے، ڈبلیو ایچ او کا الرٹ

    کورونا پورے پاکستان میں پھیل چکا ہے، ڈبلیو ایچ او کا الرٹ

    لاہور :عالمی ادارے صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ اس وقت تک کورونا پورے پاکستان میں پھیل چکا ہے، کورونا سے سب سے زیادہ متاثر شہروں میں کراچی اور لاہور شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نے کوروناوائرس کی صورتحال پر حکومت پنجاب کو خط لکھا، جس میں کہا گیا پاکستان میں کورونا کاپہلامریض 26فروری2020میں سامنے آیا، اس وقت تک کورونا پورے پاکستان میں پھیل چکا ہے، لاک ڈاؤن میں نرمی سےکورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا۔

    خط کے متن میں کہا گیا کورونا سےمتاثر شہروں میں سب سے زیادہ کراچی ،لاہورشامل ہیں، کورونا سے بچاؤ کیلئےٹیسٹنگ صلاحیت میں اضافہ ناگزیر ہے۔

    یاد رہے وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او کا الرٹ خط آیا ہے ، ڈبلیو ایچ او نے ایس او پیز پرعمل درآمد کرانے کا کہا ہے، ڈبلیو ایچ او جو مرضی کہے ہمیں مریضوں کا علاج بھی کرنا ہے۔

    خیال رہے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے پریس بریفنگ میں دنیا کو خبردار کیا کہ گزشتہ 9 دن روزانہ 1 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز 75 فی صد کیسز صرف 10 ممالک میں سامنے آئے، یہ کیسز امریکی اور جنوبی ایشائی ممالک سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

    ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ یورپ کی صورت حال میں بہتری آنے لگی ہے اور اب باقی دنیا کی کرونا صورت حال تشویش ناک ہو گئی ہے، ادارے نے وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ پر بھی گہری نظر رکھی ہوئی ہے، ایک بار پھر سب کو گھر پر رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

  • ماسک نہ پہننے والے شہری ہوشیار ہوجائیں

    ماسک نہ پہننے والے شہری ہوشیار ہوجائیں

    لاہور : پنجاب میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیزکی خلاف ورزی پر جرمانے کیے جائیں گے، ماسک نہ پہننے والے شہریوں پر پانچ سو روپے جرمانہ کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیزکی خلاف ورزی پر شہریوں پر جرمانے کی تجاویز پر غور شروع کردیا، ماسک نہ پہننے والے شہریوں پر پانچ سو روپے جرمانہ کرنے کی تجویز دی گئی۔

    پنجاب حکومت کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ کورونا روک تھام کے لیے پبلک مقامات پر تھوکنے پربھی پانچ سو روپے جرمانہ ہوگا جبکہ قرنطینہ میں محکمہ صحت کے ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر دو ہزار روپے جرمانے کی تجویز ہے۔

    ذرائع کے مطابق مارکیٹ کمرشل ایریاز میں سوشل ڈسٹنسنگ نہ کرنے پر دو ہزار، کمرشل ایریا کےمالکان کو بھی دو ہزار روپے جرمانہ ہوگا، بس مالکان کو سماجی فاصلہ اور دیگر ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر دس ہزار روپے، ویگن مالک کو پانچ ہزار، کارمالک کو دو ہزار،آٹورکشہ اور ٹو ویلرز کو پانچ سو روپے جرمانہ کرنے کی سفارش ہے۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے باقاعدہ منظوری کے بعد نوٹی فیکیشن جاری ہوگا۔

    یاد رہے وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے عوامی مقامات پرماسک نہ پہننےپرجرمانےکی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا ماسک نہ پہننے پر جرمانے سے متعلق کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیا اور نہ حکومت نے عوامی مقامات پرماسک نہ پہننےپرابھی قانونی سزا مقرر کی۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ماسک نہ پہننےپرجرمانوں سےمتعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ہمسایہ ملک کےنوٹیفکیشن کوچندجگہ غلطی سے پاکستان کا نوٹیفکیشن سمجھ کرچلایا گیا، ماسک نہ پہننےپرسزایاجرمانےکاتعین ہونےپرعوام کوآگاہ کیاجائےگا۔

  • پنجاب حکومت کی کورونا کے مشتبہ مریضوں کو قرنطینہ کرنے پر سفارشات کی منظوری

    پنجاب حکومت کی کورونا کے مشتبہ مریضوں کو قرنطینہ کرنے پر سفارشات کی منظوری

    لاہور : پنجاب حکومت نے کورونا کے مشتبہ مریضوں کو قرنطینہ کرنے پر سفارشات کی منظوری دےدی، حتمی منظوری وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کوروناسےنمٹنے کے لئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کورونا کے مشتبہ مریضوں کو گھروں میں قرنطینہ کرنے پر سفارشات کی منظوری دے دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ گھرمیں رہائش کی جگہ رکھنے والوں کو ہی قرنطینہ کی اجازت ہوگی، مریضوں کے اہلخانہ سے بیان حلفی بھی لیا جائے گا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ گنجان آباد علاقوں کےمشتبہ مریض سرکاری قرنطینہ میں رکھے جائیں گے جبکہ بیرون ملک سےآئے افراد ٹیسٹ منفی آنے پر بھی دو دن قرنطینہ میں رہیں گے۔

    حتمی منظوری وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں دی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہےاسمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد لوگوں کوکورونا سے بچانا ہے، عوام احتیاط کریں اورگھرمیں رہیں۔

    دوسری جانب پنجاب حکومت سیلون اور باربرشاپس بھی روزانہ مخصوص وقت تک کھولنے پر غور کررہی ہے اور اس حوالےسےایس اوپیزتیارکی جارہی ہیں۔