Tag: punjab hakomat

  • خاتون اوردو بچوں کی ہلاکت کی ذمہ دار پی ٹی آئی اور پی اے ٹی ہیں، حکومت پنجاب

    خاتون اوردو بچوں کی ہلاکت کی ذمہ دار پی ٹی آئی اور پی اے ٹی ہیں، حکومت پنجاب

    لاہور : راولپنڈی اور لاہور میں راستے بند ہونے کی وجہ سے ایک خاتون اور دو بچوں کی ہلاکت کی ذمہ داری حکومت پنجاب نے پی ٹی آئی اور عوامی تحریک پر ڈال دی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کنٹینر رکھ کر شہر کے راستے بند کیے، والدین بیمار بچوں کو لیے پھرتے رہے۔ لیکن حکومت نے راستے کھولنے کے بجائے سیاسی بیانات دے دیئے۔

    اس حوالے سے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہلاکتوں کا مسئلہ تحریک انصاف کی ریلی کی وجہ سے ہوا، ریلی کے باعث ڈیڑھ کروڑ آبادی متاثر ہورہی ہے ٹریفک کےخلل سے معصوم بچہ جان سے گیا۔

    رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان دہشتگردوں کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، معصوم بچہ دہشت گردی کی نذر ہوگیا ہے، ریلی کی وجہ سے جاں بحق ہونیوالے بچے کے گھر جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی واقعے کا نوٹس تو لیا لیکن ذمہ داری نہ لی۔ ان کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر بے مقصد احتجاج کرنے والے عوام دشمنی کا مظاہرہ کر رہے ہیں.انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ ایمبولینسوں کا راستہ بنوایا جائے۔

    دوسری جانب حکومت پنجاب کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ شہر کی سڑکیں احتجاجی جلسوں نے بند کیں۔ تحریک انصاف کے عہدیداروں نے انتظامیہ کے ساتھ بیٹھ کر روٹ طے کیا۔

    انہوں نے وعدے کی پاسداری نہیں کی،بچے کے قتل کا مقدمہ علیم خان،ولید اقبال اور پی ٹی آئی کی دیگر قیادت کے خلاف درج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست عوامی خدمت نہیں ذاتی اقتدار کے لیے ہے۔

     

  • تحریک انصاف کے رہنما لاشوں کی سیاست چھوڑدیں، زعیم قادری

    تحریک انصاف کے رہنما لاشوں کی سیاست چھوڑدیں، زعیم قادری

    لاہور: پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ حکومت نے سانحہ ملتان کی تحقیقات کےلیے سیکرٹری ماحولیات کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا تعین کیا جائے گا ۔

    لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ تحریک انصاف کے جلسہ میں بھگدڑ میں ضلعی انتظامیہ ملوث نہیں اور جلسہ گاہ کی اندورنی سیکورٹی کی ذمہ داری تحریک انصاف نے لے رکھی تھی ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان  تحریک انصاف کے جلسوں میں بدنظمی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے ، ضلعی انتظامیہ نے عوام کی سہولت کیلئے جلسہ گاہ کے چھ میں سے پانچ گیٹ کھول رکھے تھے ۔

    انہوں نے کہا کہ اگر 1122 ہجوم کو کنٹرول کرنے کےلیے پانی نہ پھینکتی تو ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہوتی ، تحریک انصاف کے رہنما لاشوں پر سیاست کرنا چھوڑ دیں اور اپنی کوتاہیاں دوسرے کے کھاتے میں نہ ڈالیں۔