Tag: Punjab Health Department

  • ڈینگی وائرس کی بگڑتی صورتحال، اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

    ڈینگی وائرس کی بگڑتی صورتحال، اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

    لاہور : پنجاب میں ڈینگی وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی اور تمام اسپتالوں 24 گھنٹے کام کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈینگی وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت نے ٹیچنگ اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی۔

    محکمہ صحت نے تمام اسپتالوں کو ڈینگی کے حوالےسے 24 گھنٹے کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی وارڈ کے عملےکی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔

    وزیرصحت پنجاب نے کہا بارشوں کے باعث آئندہ 3ہفتےمیں ڈینگی صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہے، ڈینگی لاروا کی افزائش میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا۔

    یاد رہے سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندر کا کہنا تھا کہ رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے2423 کیسز اور رواں سال لاہور میں ڈینگی کے1887 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ صوبے بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 341مریض داخل ہیں ، جن میں صرف لاہور کے اسپتالوں میں 182مریض زیر علاج ہے۔

  • عوام کو کورونا ویکسین لگوانے کے لئے 15 ستمبر تک کی مہلت

    عوام کو کورونا ویکسین لگوانے کے لئے 15 ستمبر تک کی مہلت

    لاہور : محکمہ صحت پنجاب نے عوام کو ویکسین لگوانے کے لئے 15 ستمبر تک کی مہلت دیتے ہوئے 15 ستمبر کے بعد مختلف محکموں میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر 15 ستمبر کے بعد نان فارما سوٹیکل انٹروینشن کے اطلاق کا فیصلہ کرلیا گیا ، محکمہ صحت پنجاب نے عوام کو ویکسین لگوانے کے لئے 15 ستمبر تک کی مہلت دے دی۔

    15 ستمبر کے بعد مختلف محکموں میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے تمام محکموں اور سیکٹرز کو مختلف تاریخیں تفویض کی گئی ہے ، 15 ستمبر تک ویکسن لگانے کی مہلت دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    پابندیوں کا اظلاق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد،ملتان، خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب،بہاولپور، گوجرانوالہ،رحیم یار خان، گجرات ،شیخوپورہ، سیالکوٹ اور بھکر پر ہو گا۔

    سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ یکم سے 15 ستمبر تک بس سٹینٹڈز، ٹکٹ آفس، ریسٹ ایریا اور ریلوے اسٹیشنوں پر آگہی مہمات چلائی جائیں گی، اس مرحلے میں عوام کو کسی سہولت سے روکا نہیں جائے گا صرف آگہی دی جائے گی۔ سیکرٹری عمران سکندر بلوچ

    عمران سکندر بلوچ کے مطابق ان پابندیوں کو مختلف مرحلوں میں نافذ کیا جائے گا اور مقرر کردہ آخری تاریخ کے بعد تمام سیکٹرز میں بغیر ویکسینیشن کسی فرد کو کوئی سہولت نہیں دی جائے گی، بیرون اور اندرون ملک سفر کرنے والے افراد اورہوٹلز ،ریسٹورنٹس اور شادی ہالز میں داخلے کے لئے 30 ستمبرتک کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ، ( بین الصوبائی، شہروں کے اندر اور مابین چلنے والی گاڑیوں) میٹرو، بی آرٹی ، اورینج ٹرین میں سفر کے لئے 30 ستمبر تک مکمل ویکسین لگوانا لازم ہوگا جبکہ محکمہ تعلیم سے منسلک افراد( اساتذہ، انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ سٹاف) 30 ستمبر تک مکمل ویکسینشن یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

    سیکرٹری عمران سکندر کا کہنا تھا کہ کاروباری مراکز میں داخلے اور ہوٹلز اور ریسٹ ہاوسز میں بکنگ کے لئے 30 ستمبر تک مکمل ویکسینیشن لگوانا ضروری ہو گا جبکہ تمام نجی اور سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے افراد 15 ستمبر تک پہلی جبکہ 15 اکتوبر تک دوسری ڈوز مکمل کروائیں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرین اور تمام قومی شاہراہوں پر سفر کے لئے15 ستمبر تک پہلی جبکہ 15 اکتوبر تک دوسری ڈوز لگوانے کی شرط عائد کی گئی ہے، ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ میں اور ٹرمینلز پر کام کر نے والے افراد کے لئے 15 ستمبر تک پہلی جبکہ 15 اکتوبر تک دوسری ڈوز لگاوانا لازم ہے۔

    عمران سکندر بلوچ نے کہا کسی قسم کی سہولت دینے سے انکار نہیں کیا جائے گا بلکہ ویکسینیشن لگوانے کی ہدایت دی جائے گی، ٹریفک ، موٹروے، ہائی وے پولیس اور ضلعی انتظامیہ ان قوانین پر عملدرآمد اور چیکنگ کی ذمہ دار ہو گی۔

  • محکمہ صحت پنجاب کو موڈرنا ویکسین کی 3 لاکھ ڈوز موصول

    محکمہ صحت پنجاب کو موڈرنا ویکسین کی 3 لاکھ ڈوز موصول

    لاہور : محکمہ صحت پنجاب کو موڈرنا ویکسین کی 3 لاکھ ڈوز موصول ہوگئی، بیرون ملک سفر کرنے والوں کو موڈرنا ویکسین لگائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کو اسلام آباد سے موڈرنا ویکسین کی 3 لاکھ ڈوز موصول ہوگئی ، بیرون ملک سفر کرنیوالوں کی سہولت کےلیے موڈرنا ویکسین متعارف کرائی گئی ہے۔

    محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ موڈرنا ویکسین فوری 14 اضلاع کو بھجوائی جا رہی ہے، بیرون ملک سفرکرنےوالوں کوموڈرنا ویکسین لگائی جائے گی۔

    یاد رہے ملک میں موڈرناویکسین لگانے کاآغاز 5جولائی سے ہو گا، موڈرناویکسین کی ملک گیر تقسیم آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے ، ویکسین کی تقسیم آج مکمل ہوجائے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ دوسرے فیز میں صوبوں کو حسب ضرورت ویکسین فراہم کی جائے گی ، موڈرنا کورونا ویکسین 16بڑے شہروں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ ، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سوات، حیدرآباد ، مظفرآباد، میرپور اور گلگت میں دستیاب ہو گی۔

    خیال رہے موڈرناویکسین کی 25 لاکھ ڈوزگزشتہ روزاسلام آبادپہنچائی گئی تھیں ، پاکستان کوموڈرناکوروناویکسین کوویکس پلیٹ فارم سےملی ہیں ، وزارت قومی صحت موڈرناویکسین کےاستعمال کی گائیڈ لائنزجاری کر چکی ہے۔