Tag: punjab heavy rain

  • پنجاب:مون سون بارشوں نے تباہی مچادی،100سے زائد افراد جاں بحق

    پنجاب:مون سون بارشوں نے تباہی مچادی،100سے زائد افراد جاں بحق

    پنجاب :لاہور سمیت مختلف شہروں میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی ہے، جس کے باعث مخنلف حادثات میں سو سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مختلف علاقوں میں اب بھی لوگ ملبے تلے دبے ہیں۔

    پنجاب بھر میں بارشوں کے باعث حادثات میں متعدد افراد جان سے گئے اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں، تیز بارشوں سے راولپنڈی میں کئی مکانات کی چھتیں گر جانے سے بڑی تعداد میں لوگ ملبے تلے دب گئے، لاہور میں بارشوں کے بعد جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے جبکہ بجلی کی تاریں گر جانے سے کئی علاقوں میں گھنٹوں سے بجلی غائب ہے۔

    سیالکوٹ اور بہاولنگر میں جگہ جگہ بارش کا پانی بھر جانے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، چشتیاں میں مکان کی چھت گرنے سےایک ہی خاندان کے کئی افراد لقمہ اجل بن گئے، ناروال میں کئی فٹ پانی کھڑا ہوجانے سے مسافروں کی گاڑیاں پھنس گئیں۔

    فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی تیز بارش نے سڑکوں کو ندی نالوں میں بدل کر رکھ دیا ہے،  حافظ آباد اور فیروز والا میں بھی تیز بارشوں نے شہریوں کی مشکلات کو بڑھا دیا ہے۔

    طوفانی بارشوں سے سرگودھا، اوکاڑہ اورساہیوال سمیت پنجاب بھر میں واننگ جاری کر دی گئی ہے جبکہ سیالکوٹ، ناروال، ہیڈ مرالہ سمیت بیشتر شہروں میں مدد کیلئے فوج بھیج دی گئی ہے۔

  • پنجاب میں مسلسل بارشوں سے تباہی، دریا بپھر گئے

    پنجاب میں مسلسل بارشوں سے تباہی، دریا بپھر گئے

    لاہور: پنجاب میں دریا بپھر گئے، بارشوں نے تباہی مچائی تو دریاؤں نے بھی ابلنا شروع کردیا ہے، ایک جانب جہلم میں سیلابی ریلا داخل ہوگیا تو دوسری جانب چناب کے بھی چار بند ٹوٹنے سےکئی دیہات زیرِآب آگئے جبکہ بھارت نے بھی دریائے جہلم میں بغیر اطلاع پانی چھوڑ دیا ہے۔

    پنجاب میں ہونیوالی حالیہ بارشوں نے تباہی مچادی ہے، شدید بارشوں کے نتیجے میں دریا بھی ابل پڑے ہیں، پنجاب میں کئی مقامات پر منہ زور لہروں نے بند توڑ دیئے ،جس کے باعث متعدد علاقے زیرِ آب آگئے ، چارلاکھ کیوسک کا ریلا پنڈ دادن خان کی طرف بڑھنے لگا ہیں، جس کے باعث شہر ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    خوشاب کے مقام پر بھی دریائے جہلم میں ایک لاکھ کیو سک کی گنجائش باقی رہ گئی ہے جبکہ آج پانچ لاکھ کیو سک کا ریلہ گزرنے کا خدشہ ہے، ممکنہ خدشات کے پیش نظر دریا کنارے آباد لوگوں کو منتقل کیا جارہا ہے۔

    موسلادھار بارش سے دریائے چناب بھی بپھر گیا ہے، حفاظتی بند چار مقامات سے ٹوٹ گیا، جس کے باعث متعدد دیہات زیرآب آگئے، سیالکوٹ شہر کا بڑا حصہ زیر آب آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، پسرور میں نالہ ڈیک میں شگاف پڑنے سے پچاس سے زائد دیہات پانی میں ڈوب گئے ۔

    مظفر گڑھ میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ڈی سی او نے دریا چناب کی ملحقہ آبادیوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے، دوسری جانب دریائے ستلج بھی بپھرنے لگا، پاکپتن کے مقام پر دریائے ستلج میں سیلاب کی وراننگ جاری کرتے ہوئے دریا کنارے آباد لوگوں کو نقل مکانی کا حکم دے دیا گیا ہے۔

    منڈی بہاؤالدین کے قریب نہر اپر جہلم کا بند ٹوٹنے سے کئی دیہات زیرِآب آ گئے ہیں، نہر میں منگلا سے پانی بند کردیا گیا اور منگلا ڈیم کے اسپل ویز کھول دیئے گئے، منگلا ڈیم میں پانی سطح کی بارہ سو چالیس فٹ سے تجاوز کر گئی، منگلا ڈیم سے اڑھائی لاکھ کیوسک پانی دریائے جہلم چھوڑا گیا۔ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد پانچ لاکھ چہھتر ہزار کیوسک اور اخراج تین لاکھ چہھتر ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔