Tag: punjab-home-department

  • محکمہ داخلہ پنجاب کی تحریک لبیک پاکستان کیساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سفارش

    محکمہ داخلہ پنجاب کی تحریک لبیک پاکستان کیساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سفارش

    لاہور : محکمہ داخلہ پنجاب نے تحریک لبیک کالعدم ختم کرانے کی سمری وزیراعلی پنجاب کو ارسال کردی ، جس میں سفارش کی ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کیساتھ کالعدم کا لفظ ہٹایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم اور حکومتی کمیٹی کے درمیان معاہدے پر مرحلہ وار عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نےتحریک لبیک کالعدم ختم کرانے کاعمل شروع کردیا اور سمری وزیراعلی پنجاب کو ارسال کردی ہے۔

    ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ سمری میں سفارش کی ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کیساتھ کالعدم کا لفظ ہٹایا جائے، سب کیبنٹ کمیٹی برائے امن و امان نے منظوری دیدی، وزیراعلی اور کابینہ سے سمری منظوری کے بعد وفاق کو بھیجی جائے گی۔

    اس سے قبل پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیم کے مزید 100 کارکنان رہا کرنے اور 90 افراد کے نام فورتھ شیڈول سے خارج کرنے کی منظوری دی تھی۔

    وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس میں 7 اے ٹی اے کے تحت درج 4 ایف آئی آرز سے بھی نام خارج کرنے کی منظوری دی گئی۔

    ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نظربند ایسے افراد جن پر کیسز نہیں ان کورہا کردیاگیا، پنجاب میں16ایم پی اوکےتحت نظر بند افراد کو رہا کیا۔

  • کالعدم تنظیم  سے معاہدہ: محکمہ داخلہ پنجاب کا مزید  ایک ہزار افراد کو رہا کرنے کا فیصلہ

    کالعدم تنظیم سے معاہدہ: محکمہ داخلہ پنجاب کا مزید ایک ہزار افراد کو رہا کرنے کا فیصلہ

    لاہور : محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم جماعت کے مزید ایک ہزار افراد کو رہا کرنے  کا فیصلہ کرلیا ،  اس حوالے سے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد جاری ہے ، محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم جماعت کے مزید ایک ہزار افراد کو رہا کرنے کی منظوری دے دی۔

    اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارش پر حکومت نے مزید افراد کو رہا کرنےکاحکم دیا، اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کردیے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ ایک دن میں 2مرحلوں میں ایک ہزار 60افراد رہا کرچکےہیں۔

    یاد رہے محکمہ داخلہ پنجاب نے اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پرعملدرآمد کرتے ہوئے صوبے بھر سے کالعدم تحریک لبیک کے گرفتار 860افرادکو رہا کردیا ہے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ جن افراد کے خلاف کیسز نہیں تھے ان کو رہا کردیا گیا، جن افراد کے خلاف کیسز ہیں ان کو رہا نہیں کیا جارہا۔

  • محکمہ داخلہ پنجاب کا اسلحہ لائسنس جاری کرنے کے اختیارات  ڈپٹی کمشنر کو دینے کا فیصلہ

    محکمہ داخلہ پنجاب کا اسلحہ لائسنس جاری کرنے کے اختیارات ڈپٹی کمشنر کو دینے کا فیصلہ

    لاہور : محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کے اختیارات ڈپٹی کمشنر کو دینے کا فیصلہ کرلیا، ڈپٹی کمشنرماہانہ اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے پہلے کلیئرنس رپورٹس لینے کا پابند ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کے اختیارات ڈی سیزکو دینے کا فیصلہ کرلیا، ذرایع کا کہنا ہے کہ لاہور، راولپنڈی اضلاع کو ماہانہ 150اسلحہ لائسنس اور فیصل آباد،ملتان،گوجرانوالہ،ڈی جی خان کوماہانہ 100اسلحہ لائسنس کاکوٹہ ملے گا جبکہ دیگر اضلاع کو ماہانہ 50 اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا کوٹہ دیا جائے گا۔

    ،ذرائع نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہوگا، ڈپٹی کمشنرماہانہ اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے پہلے کلیئرنس رپورٹس لینے کا پابند ہوگا اور اسلحہ لائسنس جاری کرنے کےلئے ٹھوس وجوہات بھی بتانا ہوں گی، بغیرٹھوس وجہ اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر،عملہ برطرف ہوگا۔

    ،ذرائع کے مطابق اسلحہ لائسنس جاری کرنےکےبعدماہانہ رپورٹس محکمہ داخلہ کوبھجوانا ضروری ہوگی، محکمہ داخلہ پنجاب کسی بھی شخص کا اسلحہ لائسنس منسوخ کر سکتا ہے،ذرائع

    اسلحہ لائسنس معاملےپرڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جائے گی ، جس میں متعلقہ ضلع کاپولیس افسر،اسپیشل برانچ افسرودیگر اداروں کےافسران شامل ہوں گے، کمیٹی ماہانہ اجلاس کر کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے یا نہ کرنےکی منظوری دے گی۔

  • محکمہ داخلہ پنجاب نوازشریف کی بیماریوں سے لاعلم نکلے

    محکمہ داخلہ پنجاب نوازشریف کی بیماریوں سے لاعلم نکلے

    لاہور : محکمہ داخلہ پنجاب نے نوازشریف کے علاج کیلئے سروسز  اسپتال کا مراسلہ جاری کردیا، اسپتال میں نہ تو دل کا وارڈ ہے نہ وہاں دل کے مریضوں کا علاج ہوتاہے، میڈیکل بورڈ نے دل کی بیماریوں کے باعث اسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نوازشریف کی بیماریوں سے لاعلم نکلے ، لاعلمی کی وجہ سے کارڈیک وارڈ کی سہولیات نہ رکھنے والے اسپتال کا مراسلہ جاری کردیا۔

    نواز شریف دل کی بیماریوں میں مبتلا ہیں لیکن سروسز اسپتال میں کارڈیک وارڈ ہی نہیں اور نہ وہاں  دل کے مریضوں کا علاج ہوتا ہے جبکہ اسپتال میں میاں نواز شریف کے لئے وی وی آئی پی کمرہ تیار کرلیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں، ای سی جی، کارڈیوگرافی اور دیگر ٹیسٹ کی تسلی بخش رپورٹ نہ آنے پر اسپتال میں داخل کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کواسپتال منتقل کرنےکی منظوری دے دی

    دوسری جانب مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ ‏محمد نواز شریف کو فی الفور ہسپتال منتقل کیا جائے تاکہ انہیں مناسب طبی دیکھ بھال میسر آسکے اور پنجاب حکومت کے قائم کردہ انڈیپنڈنٹ بورڈ کی رپورٹس محمد نواز شریف کے اہلخانہ کے حوالے کی جائیں۔

    یاد رہے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوازشریف کو فوری اسپتال منتقل کرنے کی منظوری دی تھی، جس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف کو سروسز اسپتال منتقل کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے تھے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے ٹیسٹ سروسز اسپتال میں ہوں گے، انہیں کچھ دیر میں سروسز اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق سینئر پروفیسرز کی رپورٹ پر نوازشریف کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جب تک ان کے ٹیسٹ مکمل نہیں ہوتے وہ اہسپتال میں ہی رہیں گے۔