Tag: Punjab Information Minister

  • بلاول نے مولانا سے کنارہ کشی کرکے بہتر فیصلہ کیا ہے،  اسلم اقبال

    بلاول نے مولانا سے کنارہ کشی کرکے بہتر فیصلہ کیا ہے، اسلم اقبال

    لاہور : وزیر اطلاعات اسلم اقبال نے کہا کہ بلاول نے مولانا سے کنارہ کشی کر کےبہترفیصلہ کیا ہے ، کتوبر ابھی بہت دور ہے، اپوزیشن مزید انتشار کا شکار ہوگی ، مخالفین کا حکومت کے خلاف اتحاد صرف اپنی کرپشن چھپانے کیلئے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات اسلم اقبال نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا بلاول نے مولانا سے کنارہ کشی کر کے بہتر فیصلہ کیا ہے، فضل الرحمان کا ایجنڈا دوسروں کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلانا ہے۔

    اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ اکتوبر ابھی بہت دور ہے، اپوزیشن مزید انتشار کا شکار ہوگی، نوازلیگ بھی "دیکھو اور انتظار کرو” کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے، شریف فیملی احتجاج کے بجائے بچاؤ پر زیادہ دلچسپی رکھتی ہے۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا اپوزیشن جماعتیں عوام تو کیا خود ایک دوسر ے سے بھی مخلص نہیں، مخالفین کا حکومت کے خلاف اتحاد صرف اپنی کرپشن چھپانے کیلئے ہے۔

    مزید پڑھیں : بلاول بھٹو کا مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب کی خود کو مظلوم ثابت کرنے کی مہم ناکام ہوگی، عمران خان نے کرپٹ عناصر کو بے نقاب کرنے کا وعدہ پورا کر دیا

    یاد رہے گذشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد احتجاج کا فیصلہ ان کا اپنا ہے، چاہے کسی کا بھی دھرنا رہا ہو ہم خود شریک نہیں رہے، مولانا صاحب کے دھرنے میں ہماری مورل سپورٹ ہوگی۔

  • وزیراعظم عمران خان آج نئے  وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری سے ملاقات کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج نئے وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری سے ملاقات کریں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان وفاقی کابینہ کےاجلاس کےبعد نئے وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری سے ملاقات کریں گے ، جس میں حکومتی پالیسیاں اجاگر کرنے سے متعلق حکمت عملی پربات چیت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری کو اسلام آبادطلب کرلیا، جس کے بعد سید صمصام بخاری بذریعہ سڑک اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

    صمصام بخاری وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان سےملاقات کریں گے ، ملاقات میں حکومتی پالیسیاں اجاگرکرنےسےمتعلق حکمت عملی پربات چیت ہوگی۔

    یاد رہے گذشتہ روز پنجاب کے نئے وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا ، انہیں فیاض الحسن چوہان کے مستعفیٰ ہونے کے بعد صوبے کا نیا وزیر اطلاعات نامزد کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : پنجاب کے نئے وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

    خیال رہے کہ اقلیتی برادری سے متعلق متنازعہ بیان دینے پر گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر سابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض چوہان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

    وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے  واضح کیا گیا تھا  اس نوعیت کا کوئی بھی بیان قابل قبول نہیں، کسی بھی مذہب کی دل آزاری قبول نہیں کی جائے گی جبکہ وزیرِ اعظم نے تمام وفاقی اور صوبائی وزرا کو ایسے معاملات پر محتاط رہنے کی بھی ہدایت کی تھی۔

  • دو ماہ بعد  پیپلزپارٹی کی حالت بھی نون لیگ والوں جیسی ہو گی،  فیاض الحسن چوہان

    دو ماہ بعد پیپلزپارٹی کی حالت بھی نون لیگ والوں جیسی ہو گی، فیاض الحسن چوہان

    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر پیپلزپارٹی والے بھنگڑے ڈال رہے ہیں، دو ماہ بعد ان کی حالت بھی نون لیگ والوں جیسی ہوگی، شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کی کڑوی گولی عمران خان نے مشکل سے نگلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا جعلی اکاؤنٹس پر فیصلہ آیا ہے تو اس پر پیپلزپارٹی والے بھنگڑے ڈال رہے ہیں، میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑوا تھو تھو کر کے عمران خان حکومت پر تنقید کی جا رہی ہے، جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی تھی یہ حکومت کے ماتحت تھی نہ ہوگی۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا حکومت نے نہیں دیا سپریم کورٹ نے ہدایت دی ہے کہ نیب دو ماہ میں کام مکمل کرے، خواجہ آصف اور چودھری طلال سمیت نون لیگ والے جے آئی ٹی پر لڈیاں ڈالتے رہے تھے، دو ماہ بعد شہلا رضا کی حالت بھی مریم اورنگزیب جیسی ہو جائے گی۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی خوشیاں ایسی ہیں، جیسے زرداری اور انور مجید کو کلین چٹ مل گئی ہو اور انہیں سادھو قراردیدیا گیا ہو، آصف زرداری اور انور مجید کی طرف کوئی نہیں آرہا، واقعی بلاول بچہ ہے، اصل فنکار زرداری، انور مجید و فریال ہیں۔

    [bs-quote quote=”شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کی کڑوی گولی عمران خان نے مشکل سے نگلی ہے” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے ریمارکس کے بعد تو منظور وسان کو بھی خواب نظر نہیں آ رہا،  انہوں نے کہا کہ بلاول معصوم ہے، زرداری اور فریال تالپور نے کرپشن کی ہے، خورشید شاہ اور زرداری نے گھڑے کی مچھلی کی طرح نیب چئیرمین لگایا، ہمارا کیا تعلق ہے نیب سے، نیب تو آزاداور خود مختار ادارہ ہے، ہم نے تو کوئی نائب قاصد بھی بھرتی نہیں کروائے۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا بسنت پر عدالت جو فیصلہ کرے گی وہ قبول کریں گے، سندھ میں گورنر راج کی کوئی بات نہیں ہوئی، افتخار درانی یا فواد چودھری نے کہیں نہیں کہا کہ گورنر راج لگے گا۔

    صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کہ پیپلزپارٹی لوگوں کو بے وقوف بنانا بند کرے، عدالت نے آصف زرداری، انور مجید، فریال تالپور کو بری نہیں کیا، عدالت نے نیب کو کیس بھیجا ہے، وزیر آل پاکستان لٹ مار ایسوسی ایشن جتنا مرضی اکٹھا ہو جائیں، اب ان کو اپنی جیب سے کھانا پڑے گا۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کی کڑوی گولی عمران خان نے مشکل سے نگلی ہے، چئیرمین پی اے سی کے معاملے  پر پنجاب اسمبلی میں آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاق میں حکومت کے2ترجمان ہیں، فواد چوہدری اور افتخاردرانی، میں صوبائی حکومت کا اور شہبازگل وزیراعلیٰ کے ترجمان ہیں، جے آئی ٹی نے وزارت داخلہ کو 172ناموں کی تجاویز بھیجیں، سپریم کورٹ نے رولنگ میں جے آئی ٹی کا حوالہ دیا ہے، حکومت سےمتعلق کوئی رولنگ نہیں دی۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا سپریم کورٹ اورچیف جسٹس قوم کےوالدکی حیثیت رکھتے ہیں، والد اولاد کو برا بھلا کہتے ہے لیکن اس کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔

  • آکسفورڈڈکشنری میں آصف زرداری لکھیں تومطلب کرپشن، منی لانڈرنگ آتاہے، فیاض الحسن چوہان

    آکسفورڈڈکشنری میں آصف زرداری لکھیں تومطلب کرپشن، منی لانڈرنگ آتاہے، فیاض الحسن چوہان

    لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اقامہ منی لانڈرنگ،کرپشن اور لوٹ مار کا ذریعہ ہے، زرداری نے25سال کی محنت کےبعد کرپشن میں نام بنایا، آکسفورڈ ڈکشنری میں آصف زرداری لکھیں تومطلب کرپشن، منی لانڈرنگ آتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہائی کورٹ بینچ نہ بننے پر وکلا کے احتجاج پر کہا کہ معاملے کا ابھی علم ہوا ہے، قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں، مشتعل وکلانےقانون کےماتھےپرٹیکہ لگانےکی کوشش کی، قانون حرکت میں آئے، مشتعل وکلا کے خلاف ایکشن لیاجائے گا۔

    وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے درخواست ہے وکلا کے خلاف نوٹس لیں، مشتعل وکلا کے لائسنس منسوخ ہونے چاہئیں، کار سرکار میں مداخلت کرنے والے وکلا کے خلاف کارروائی ہوگی، واقعے کی پوری تحقیقات کرکے ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا منی لانڈرنگ کے خلاف وزیراعظم عمران خان ہی ایکشن لے سکتے تھے، منی لانڈرنگ اقامے کے نام پرہوتی تھی، اقامے کا ڈرامہ کل شہزاد اکبر نے بے نقاب کردیا ہے، ڈرائیور اور مالی کے نام پر جائیدادیں بنانے والے سامنے آرہے ہیں، مک مکا ہوتا تھا اس لیے بیرون ملک سے پیسہ واپس نہیں آسکا، موجودہ حکومت مک مکا کی مخالف ہے،پیسہ تو بیرون ملک سے واپس آئے گا۔

    [bs-quote quote=” زرداری نے25سال کی محنت کےبعد کرپشن میں نام بنایا ” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ پی پی کے دوست کہتے ہیں ہوم ورک کرلیں پھر بیان دیں، ہم نے ہوم ورک کیا ہے اسی لیے تو اتنی رقم سامنے آئی ہے، شوگرملز پر قبضے،زمینوں پر قبضے کس نے کیے سب کو معلوم ہے، پی پی دوست سمجھیں ایان علی کے ذریعے اب پیسہ باہرنہیں جائے گا۔

    صوبائی وزیراطلاعات نے آصف زرداری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے اپنا نام ایسا بنایا ہے، جس کی مثال نہیں ملتی، آکسفورڈ ڈکشنری میں آصف زرداری لکھیں تومطلب کرپشن،منی لانڈرنگ آتاہے، یہ درست ہے ایک زرداری پیپلزپارٹی پربھاری،ہم نےہوم ورک کرکے700ارب منی لانڈرنگ کاسراغ لگایا، یہ سچ ہے بڑی محنت اورجدوجہد کے ساتھ آصف زرداری کرپٹ بنے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عجیب بات ہے لیڈرٹی وی پراعتراف کرتا ہے اور رہنما دفاع کرتے ہیں، پہلی مرتبہ کسی حکومت نے 5ہزار کے جعلی نوٹ پکڑے، یہ سچ ہے بڑی محنت اور جدوجہد کیساتھ آصف زرداری کرپٹ بنے۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا مشاہداللہ خان کو چیلنج دیتاہوں ٹی وی مناظرہ کرلیں، جس کی چاپلوسی کرکے یہاں تک پہنچےاس کے پول کھولوں گا، مشاہداللہ خان نے شریف خاندان کی کرپشن چھپائی، خاندان کوپی آئی اےمیں بھرتی کررکھاہے اور سرکاری خرچ پربیرون ملک کروڑوں کاعلاج کراچکے ہیں،مشاہد اللہ خان کا کام سار ادن صرف لوگوں کو لڑانا ہے،انھوں نے سینیٹ میں عمران خان کیخلاف غلیظ زبان استعمال کی۔

    [bs-quote quote=”
    فیاض الحسن چوہان کامشاہد اللہ کوٹی وی مناظرےکاچیلنج” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن میں ملوث25افسران کوپلی بارگین کےباعث رہائی ملی، سندھ میں پی پی گورننس کابراحال ہےعوام تنگ آچکےہیں، مرادعلی شاہ کے رشتےدار نے بھی نیب سے پلی بارگین کرکےجان چھڑائی، زرداری اورشریف کہیں بھی گھومیں ساتھ چلناان کی مجبوری ہے، زرداری اورشریفوں کے کرپشن کےتعلقات ہیں۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا جہانگیرترین سے متعلق فیصلے بھی تکنیکی وجوہات بیان کی گئی ہیں، ان کے پاس کوئی عوامی عہدہ تونہیں ناپارٹی میں کوئی عہدہ ہے، جہانگیرترین نےعدالتی فیصلےکوقبول کیا،عدلیہ پرتنقیدکےنشترتو نہیں برسائے، سیاسی کارکن کی حیثیت سےکوئی بھی کسی کوفارغ نہیں کرسکتا، جہانگیرترین پی ٹی آئی کےہمدرد اورسیاسی کارکن ہیں۔

    صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سربلندی کے لیے موجودہ حکومت کے کردار سے اپوزیشن خائف ہے، پاکستان کے لیے ہمارے لیڈر کے وژن سے ن لیگ پی پی پریشان ہے، احتساب سب کا اور بلاامتیاز ہوگا اطمینان رکھیں، سارے کرپٹ جیل میں ہوں گے، نوازشریف نااہلی کےبعدکس حیثیت سےپارٹی کےقائد بنے ہوئے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا آفیشل کیمرے کے بغیر آڈیو یا ویڈیوکلپ چلانا پیمرا رولز کے خلاف ہے، پرویزالٰہی ملاقات سے متعلق ویڈیوز چلانے والے چینلز نے پیمرا رولز کو توڑا، اتحادیوں سے کسی قسم کے اختلافات نہیں ہم سب ایک پیج پرہیں، پی ٹی آئی اور اتحادی متحد ہیں کسی قسم کے اختلافات نہیں۔

  • سپریم کورٹ  آسیہ بی بی کا نام ای سی ایل میں ڈالتی ہےتو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، وزیراطلاعات پنجاب

    سپریم کورٹ آسیہ بی بی کا نام ای سی ایل میں ڈالتی ہےتو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، وزیراطلاعات پنجاب

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کاکوئی بھی مافیا احتساب کو نہیں روک سکتا، آسیہ بی بی اسلام آباد میں ہے، سپریم کورٹ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالتی ہےتو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا حمزہ شہباز گزشتہ 10سال سے پولٹری کا غیرقانونی کاروبار کرتے تھے، رانا مشہود حمزہ شہبازکے پولٹری کےکاروبار میں فرنٹ مین تھے اور ان کا نام ککڑی مافیا کے طور پر بھی مشہورہوا تھا۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ککڑی مافیا کے ذریعے کل وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں پر حملہ کیا گیا اور آج صبح ملک احمدخان نےککڑی مافیا کے بیان سے لاتعلقی کااظہارکیا۔

    شاہد خاقان عباسی نےاپنی ایئرلائن کے لئے پی آئی اے کوچونا لگایا

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ ن لیگ نے کل ککڑی مافیا کے ذریعے ایک حملہ کرایا، دوسرا شاہدخاقان کے ذریعے کرایا اور تیسراحملہ کل اسمبلی فلورپر راناثنااللہ کے ذریعےکرایا، ن لیگ جتنے بھی حملے کرالے،وزیراعظم عمران خان اپنےویژن پرقائم رہیں گے۔

    شاہدخاقان عباسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شاہدخاقان عباسی ایل این جی میں کمیشن کی واپسی کے لیے اقدامات کریں، انھوں نےاپنی ایئرلائن کے لئے پی آئی اے کوچونا لگایا ، ایل این جی معاہدے میں قومی خزانے کونقصان پہنچایا۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی میرے چیک اپ فیس کی فکر چھوڑیں اور نیب سے پلی بارگین یا اڈیالہ جیل جانے کی تیاری کریں، ککڑی مافیا ہو یا چپ چپیتا مافیا، راناثنااللہ مفرور مافیا بے شک جتنے حملے کرلیں، ان سب مافیاؤں کے سرغنہ حمزہ شہبازبھی ہمیں احتساب سےنہیں روک سکتے۔

    خادمِ اعلیٰ، دامادِاعلیٰ اورفرزندِ اعلیٰ نےدونوں ہاتھوں سے خزانے کو لوٹا

    وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ خادمِ اعلیٰ کہلانے والے کے داماد کی کرپشن بھی سامنے ہے، سب دیکھ رہے ہیں، علی عمران کےساتھی نےنیب سےپلی بارگین کرلی، حساب تو دینا ہوگا، خادمِ اعلیٰ، دامادِاعلیٰ اورفرزندِاعلیٰ نےدونوں ہاتھوں سے خزانے کو لوٹا۔

    آسیہ بی بی کے حوالے سے انھوں نے کہا غیرملکی خبررساں ادارےکی آسیہ بی بی سےمتعلق خبرجھوٹ پر مبنی ہے، آسیہ بی بی پاکستان میں ہی ہیں وہ کہیں نہیں گئیں، وہ ملتان جیل سے رہا ہو کراسلام آباد آگئی ہے، معاہدےکےمطابق مدعی پارٹی آسیہ بی بی کیس کی نظرثانی اپیل دائرکریگی، سپریم کورٹ آسیہ بی بی کانام ای سی ایل میں شامل کرنےکاحکم دے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ اس معاملے میں ہماری کوئی ذمہ داری نہیں۔

    آسیہ بی بی ملتان جیل سے رہا ہو کراسلام آباد آگئی ہے

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پولٹری مافیاسرغنہ نےچھوٹےتاجروں کےکاروباربندکرادیئےتھے، پنجاب کاکوئی ایساکنارہ نہیں جہاں انہوں نےکرپشن نہ کی ہو، پولٹری مافیاکےسرغنہ کوپی اےسی کاچیئرمین کیسےبناسکتےہیں، شہبازشریف کی گرفتاری پراحتجاج کامطلب کھسیانی بلی کھمبانوچے، ڈی جی نیب لاہور نےکل ایک انٹرویودیاہے، عوام سےاپیل ہے دیکھ لیں۔

  • ن لیگ والےاحتجاج کرناسیکھنےکےلیےپی ٹی آئی کارکن سےرابطہ کریں،فیاض الحسن چوہان

    ن لیگ والےاحتجاج کرناسیکھنےکےلیےپی ٹی آئی کارکن سےرابطہ کریں،فیاض الحسن چوہان

    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ چالیس سال کی لوٹ مار کو پکڑنے میں وقت لگے گا، ن لیگ والےاحتجاج کرنا سیکھنے کےلیےپی ٹی آئی کارکنان سے رابطہ کریں۔

    تفصلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شریف برادران کوٹھیک سےاپوزیشن کرنی بھی نہیں آتی، اپوزیشن کرنے کے لیے جرات چاہیے ہوتی ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ہم نےسردی گرمی کےپرواہ کیےبغیراحتجاج کیا، ان میں اپوزیشن والاجوش وجذبہ پیدانہیں ہوسکتا، ن لیگ والے احتجاج کرنا سیکھنے کے لیے پی ٹی آئی کارکنان سے رابطہ کریں، ایڈوائزری کمیٹی میں آئیں، جو بھی چیزیں ہیں ان پر بات کریں۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مشورہ دیتا ہوں خدارا بزنس ایڈوائزری کمیٹی کیساتھ بیٹھیں، حمزہ شہبازآئیں اورپنجاب اسمبلی کااجلاس چلنےدیں، آئین اورقانون کے مطابق پرویز الٰہی اسپیکر پنجاب اسمبلی ہیں، اپوزیشن اسپیکر پنجاب اسمبلی کا آئینی احترام کرنے کی پابند ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کوخصوصی ملاقاتیں کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، فضل الرحمان کہتےہیں حکومت کیخلاف اتحادجمہوری ہے، مولانا فضل الرحمن 73 کے آئین کے تناظر میں 74 قسم کی کرپشن اور 75 قسم کی اقربا پروری کرتے ہیں،

    فیاض الحسن چوہان نے کہا سیاست کا حسن یہ ہے کہ جیسےہی قانون کاشکنجہ آنےلگتاہےتوسیاسی لٹیرے متحد ہوجاتےہیں، قومی خزانہ لوٹنے والوں سے  پیسہ واپس لینا ہے، گزشتہ40خصوصاً10میں جوپیسہ لوٹا گیا ہے، اس کی تحقیقات ہوں گی۔

    وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ چالیس سال کی لوٹ مار کو پکڑنے میں وقت لگے گا لوٹا ہوا پیسہ واپس لانے کے لئے مکمل تعاون کریں گے، عمران خان چاہتےہیں مشکل دورگزرےاورعوام کوسکون ملے، عوام کوریلیف ملےضرور ملےگا

    انھوں نے مزید کہا کہ 36ارب ڈالرکاقرضہ5سالوں کےدوران لیاگیاوہ کہاں گیا، اتنےقرضے لیے گئے کیا کوئی ادارہ ٹھیک ہوا، وزیراعظم عمران خان معیشت کی بہتری کیلئے دوست ممالک کےدورے پر گئے ہیں۔

  • ن لیگیوں کی لگائی گرہیں موجودہ حکومت کودانتوں سےکھولنی پڑ رہی ہیں ،فیاض الحسن

    ن لیگیوں کی لگائی گرہیں موجودہ حکومت کودانتوں سےکھولنی پڑ رہی ہیں ،فیاض الحسن

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ن لیگیوں کی لگائی گرہیں موجودہ حکومت کو دانتوں سے کھولنی پڑ رہی ہیں، آل شریف نے کرپشن، منی لانڈرنگ کے قطب مینارعوام کو تحفے میں دیے۔

    تفصیلات کے مطابق آصف کرمانی اوردیگرلیگی رہنماؤں کےبیان پر وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ن لیگ کرپشن سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے، ن لیگیوں کی لگائی گرہیں موجودہ حکومت کو دانتوں سے کھولنی پڑ رہی ہیں۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر میں 1250 ارب، گیس میں 154 ارب عوام پر مسلط کیا گیا، ریلوے میں35 ارب کا خسارہ ن لیگ کی حکومت نے مسلط کیا۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا آل شریف نے کرپشن، منی لانڈرنگ کے قطب مینار عوام کو تحفے میں دیے، نیب خود مختار ادارہ ہے اور اس کا کام ہی کرپٹ عناصر کو پکڑنا ہے۔

    مزید پڑھیں : حکومت کو پیدا ہوئے ڈیڑھ ماہ ہوا ہے، ہر چیزمہنگی کردی، ،آصف کرمانی

    یاد رہے مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ہمیشہ سے عدلیہ کا احترام کرتے آئے ہیں، نوازشریف،مریم نوازکوجیل بھیج کرالیکشن چوری کیا گیا۔

    آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور نیب میں کوئی فرق نہیں، جوعمران خان کہتےہیں وہ ہوجاتاہے، گرفتاریاں کرکےاپنا شوق پورا کرلیں۔

    رہنما ن لیگ نے کہا تھا عوام سب دیکھ رہے ہیں حکومت کو پیدا ہوئے ڈیڑھ ماہ ہوا ہے اور ضروریات زندگی کی اشیاءمہنگی کردی، نوازحکومت نےغریبوں کے استعمال کی اشیا مہنگی نہیں کیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپنے دائیں بائیں موجودنیب زدہ لوگوں کیخلاف پہلے کارروائی کریں۔