Tag: Punjab Institute of Cardiology

  • پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کو ایکسپائر اسٹنٹ ڈالنے کا انکشاف

    پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کو ایکسپائر اسٹنٹ ڈالنے کا انکشاف

    لاہور کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں مریضوں کو  زائد المیعاد اسٹنٹ ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے۔

     اسپتال کی آڈیٹر جنرل کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پی آئی سی میں 22 مریضوں کو مکمل طور پر ایکسپائر اسٹنٹ ڈالے، جولائی 2021 تا دسمبر 2022 تک مریضوں سے جان لیوا کھیل کھیلا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق 9 مریضوں کو ایسے اسٹنٹ ڈالے گئے جن کی معیاد صرف 3 فیصد تک تھی، ایکسپائر اسٹنٹ اور دواؤں کی خریداری میں 263 ملین روپےکی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق آڈیٹر جنرل رپورٹ میں اسٹاک اور مریضوں کی فائلز کے معائنے کے بعد یہ مالی بےضابطگی سامنے آئی ہے، آڈیٹر جنرل کے جواب طلب کرنے پر محکمہ کی طرف سے جواب نہیں دیا گیا ہے۔

  • پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تشدد کے واقعے کا مقدمہ درج

    پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تشدد کے واقعے کا مقدمہ درج

    لاہور: پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تشدد کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں گزشتہ رات تشدد کے واقعے کا مقدمہ اسپتال کے ایم ایس کی درخواست پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا، ایف آئی آر 6 نامزد اور 8 نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی ہے۔

    واقعے میں ملوث مریض کے لواحقین کا کہنا تھا کہ پی آئی سی کے گارڈ نے مریض کی رشتہ دار خاتون کو تھپڑ مار دیا تھا، جس پر خاتون کی فیملی اور گارڈز میں جھگڑا ہوا، اس کے بعد تشدد سے اسپتال کے 3 گارڈ ز اور ڈاکٹر زخمی ہو گئے۔

    جھگڑے کے بعد رات 12 بجے ایمرجنسی سروس بند کر دی گئی تھی اور 2 گھنٹے تک ایمرجنسی بند رہی، ڈیوٹی پر موجود ڈی ایم ایس بھی غائب رہا، بعد ازاں ڈاکٹر احمد نعمان نے آ کر معاملے کو ختم کروایا۔

    اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو بیان دیا کہ رات گئے ایمرجنسی میں رش لگا ہوا تھا، تشدد کرنے والے افراد میں سے 2 افراد ایمرجنسی میں داخل ہوئے، وہ 10 سے 15 لوگ تھے اور تمام ایمرجنسی میں جانا چاہتے تھے۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق پہلے خواتین نے تلخ کلامی کی، خواتین نے زبردستی ایمرجنسی میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی، ان کے ساتھ دیگر 10 سے 15 افراد نے گارڈز پر تشدد کیا۔

  • پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اے سی خراب، مریضوں کا براحال

    پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اے سی خراب، مریضوں کا براحال

    لاہور : پنجاب کے سب سے بڑے دل کےاسپتال میں ایئر کنڈیشن (اے سی) خراب اور بیڈ بھی کم ہوگئے، شدید گرمی میں مریضوں اک برا حال ہوگیا، وہیل چیئرز پر علاج کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سب سے بڑے دل کے اسپتال پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں لگے اے سی خراب ہوگئے، پی ای سی ایمرجنسی کے 12 میں سے 10 اے سی خراب ہونے کے باعث مریضوں کی حالت مزید ابتر ہوتی جارہی ہے، مریضوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ جلد سے جلد اے سی ٹھیک کروائے۔

    اس کے علاوہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کیلئے بستر بھی مطلوبہ تعداد می موجود نہیں جس کے سبب
    ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کو ویل چیئر پر ہی ڈرپس لگائی جارہی ہیں، گرمی اور حبس کے باعث اسپتال انتظامیہ بھی شدید پریشان ہے۔