Tag: punjab-kp

  • پنجاب اور کے پی میں تمام بلدیاتی عہدیداران معطل

    پنجاب اور کے پی میں تمام بلدیاتی عہدیداران معطل

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے سلسلے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تمام بلدیاتی عہدیداروں کو معطل کردیا۔

    اس حوالے سے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق آرٹیکل (3)218 اورالیکشن ایکٹ2017 کے سیکشن 3اور8 کےتحت احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے ٹو سوات، این اے تھری سوات میں ضمنی الیکشن ہوگا، این اے5،6،7 لوئردیر میں ضمنی انتخاب ہوگا، این اے8مالاکنڈ، این اے 9بونیر،این اے 16ایبٹ آباد میں ضمنی الیکشن ہوگا۔

    اس کے علاوہ این اے19 صوابی، این اے20 مردان، این اے28پشاور، این اے30 پشاور، این اے34 کرک، این اے 40باجوڑ، این اے42مہمند، این اے 44خیبر، این اے61 راولپنڈی میں ضمنی الیکشن ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے70گجرات، این اے87حافظ آباد، این اے93خوشاب میں ضمنی الیکشن ہوگا، این اے96میانوالی ،این اے107 فیصل آباد، این اے109فیصل آباد میں الیکشن ہوگا۔

    الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق این اے135 لاہور،این اے150،152خانیوال، این اے158 ملتان، این اے 164،این اے165وہاڑی، این اے177،رحیم یارخان اور این اے187لیہ میں ضمنی الیکشن ہوگا۔

  • الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دے دی

    الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دے دی

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پنجاب، خیبر پختونخواہ اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ دے دی، خیبر پختونخوا  اور پنجاب میں مرحلہ وار  بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب، خیبر پختونخواہ اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوامیں مرحلہ وار انتخابات ہوں گے، پہلے مرحلے میں 8اپریل کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے اور دوسرے مرحلے میں 29 مئی کو انتخابات ہوں گے جبکہ پہلے مرحلے کا 12فروری اور دوسرےمرحلے کا 25 مارچ کو اعلان ہوگا۔

    الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 3مراحل میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جواب میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں پہلے مرحلے میں 20 جون ، دوسرے مرحلے میں 16 جولائی اورتیسرے مرحلے میں 8 اگست کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان بھی مرحلہ وار کیا جائے گا جبکہ کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات 8اپریل اور 29 مئی کو ہوں گے۔

    جواب میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں الیکشن کمیشن کے 2اجلاس ہوئے، چاروں صوبوں، اسلام آباد ،کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات زیرغورآئے، دونوں اجلاس کے منٹس بھی عدالت میں جمع کروا دیے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ ،بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ 11 فروری تک ملتوی ہے۔